السلام علیکم! زندگی میں ہم مایوس ہو جاتے ہیں کبھی کبھی اتنے مایوس ہو جاتے ہیں کہ خود کشی کا ارادہ کرتے ہیں اور کچھ لوگ تو کر بھی گزرتے ہیں ہر ایک کے اپنے مسئلے مسائل ہر ایک کی الگ ازمائش💕 وہ کہتے ہیں نا زندگی میں ازمائش اپنی اپنی۔ ہر ایک کو لگتا ہے میں سب سے زیادہ مشکل میں ہوں مجھے بھی یہی لگتا ہے ۔کل ہسپتال گئی نا اج پوسٹ بھی ڈالی ہے لیکن اس میں میں نے ان لوگوں کا ذکر نہیں کیا جو وہاں پر مریض تھے🩺 کوئی انتظار میں تھا کوئی کسی کو فون کر کے کہہ رہا تھا کہ یہاں تو میرا کوئی سننے والا نہیں ہے تم ہی کچھ کرو کچھ بیٹھے دعا کر رہے تھے کچھ کی ٹانگیں کٹی ہوئی تھی پلستر لگے ہوئے تھے کچھ کو پیشاب کے بیگ لگے ہوئے تھے ایک بندے کو سٹریچر پر لایا جا رہا تھا اپریشن کر کے اس کے پورے ناک اور منہ پر پٹی لگی ہوئی تھی اور نالیاں نکلی ہوئی تھی لان میں لوگ بیٹھے تھے اندر لوگ بیٹھے تھے دوائیاں لے رہے تھے قطاریں لگی ہوئی تھی پارکنگ کہاں تھی کتنا چل کر انا تھا کچھ نومولود بچے بھی دیکھے ان کی مائیں بالکل پیلی پیلی سی زندگی دے کے جیسے دوسری زندگی کو دنیا میں لائی ہیں🚑 ہر کوئی اپنا کام پہلے کرنے کے چکر میں تھا مجھے دوائی پہلے مل جائے میرا نمبر پہلے ا جائے حالانکہ یہاں بڑا سسٹمیٹک کام ہوتا ہے سول ہسپتالوں میں تو حالات بہت دگر گوں ہیں اب مریض ہی اتنے زیادہ ہیں تو مینجمنٹ کیا کرے۔ ڈاکٹرز کیا کریں کوئی اٹیسٹ کرنے کے لیے ڈاکٹر کی مہر لگوانا چاہ رہا تھا کوئی چاہ رہا تھا کہ ڈاکٹر اج ہی دیکھ لے اگرچہ اج اس کے دیکھنے کا دن نہیں ہے وہ اپریشن تھیٹر میں ہے ۔کچھ لوگوں کو ٹرخایا بھی جا رہا تھا جو کوئی بول لیتا ہے کمیونیکیٹ کر لیتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جائیں اپ پھر ائیں چاہے وہ جتنا مرضی دور سے ایا ہے۔ دوائی اج نہیں مل سکتی یا پوری نہیں مل سکتی اپ دوبارہ ائیں۔ جتنے مرضی اپ بزرگ ہیں یا بیمار ہیں۔ نہیں تو پھر لے لیں نہ باہر سے۔ ہسپتالوں کی تو جو حالت ہے وہ تو ہے ہی۔۔۔۔ میں تو بات یہ کر رہی تھی کہ کتنی بڑی ازمائش ہے اگر اپ ان جھنجھٹوں سے بچے ہوئے ہیں ہم شکر نہیں ادا کرتے ہم صبر نہیں کرتے ہم اپنے سے نیچے والے کو نہیں دیکھتے۔ حالانکہ حکم یہ ہے کہ اپنے سے نیچے والے کو دیکھو مطلب جو صحت میں نیچے ہے یا کسی بھی طریقے سے نیچے ہے اوپر والے کو دیکھو گے تو کبھی خوش نہ رہ پاؤ گے۔ ہمیشہ اللہ سے شکوہ اور شکایت ہی رہے گی اللہ رحمان ہے اللہ رحیم ہے 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں۔ بس دوسروں کا ساتھ دیجئے پیار سے بات کیجئے ان کے مسئلے حل کیجئے اگر کر سکتے ہیں تو کوئی اپ سے مانگتا ہے مسئلہ لے کے اتا ہے تو اللہ تعالی نے یہ موقع اپ کو فراہم کیا ہے ایسےہی نہیں وہ اگیا اپ کے پاس۔۔۔۔۔ یاد ا رہا تھا کہ کیسے امی وینٹی لیٹر پہ تھیں اور میری بیٹی کی شادی تھی اور دنیا والوں نے کیسے کیسے نہ تنگ کیا مجھے جو مجھ پر گزری وہ میں جانتی ہوں ساتھ میں ابو کو بھی سنبھالنا تھا ہسپتالوں کے چکر بہت برے ہوتے ہیں ابو بیمار ہوئے۔۔۔۔ بس ایک ایک پل یاد ارہا ہے بات یہ ہے کہ قدر کر لیں اپنے والدین کی، اس زندگی کی، اپنی صحت کی۔۔۔ کہتے ہیں نہ تندرستی ہزار نعمت ہے اپنا خیال رکھیے یہ بہت ضروری ہے بس یادوں کا سمندر ہے اور میں ۔۔۔۔مایوس نہیں ہونا مایوسی کفر ہے شیطان مایوس کراتا ہے اور اللہ کی رحمت سے ہمیں دور کروا دیتا ہے۔۔۔ تو شیطان کی دسترس سے دور رہنا ہے ہمیشہ قران سے ناطہ جوڑنا ہے سمجھ کر پڑھیے۔۔۔ زندگی کی قدر کیجیے دعا کیجئے دعا میں بڑی طاقت ہے دعا تقدیر کو بھی بدل دیتی ہے اللہ سے بات کیجئے دعا اللہ سے بات کرنا ہے اس کو اپنی مشکلات بتائیے وہ سنتا ہے وہ جانتا ہے وہ اپ کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے دعاؤں میں یاد رکھیے گا دعاؤں کی طلبگار سیمی
السلام علیکم! وہ کہتے ہیں نہ دریا کو کوزے میں بند کرنا اج بس کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے کوزہ بہت چھوٹا ہے دریا بہت بڑا ہے🚗 کل کی کہانی سنانی ہے ہسپتال گئی پی اے ایف ہاسپٹل فزیو تھیراپی کے لیے جاتی ہوں روز۔ سوچا چلیں باقی بھی کچھ ٹیسٹ وغیرہ کروا لوں کیونکہ اپنا خیال رکھنا بھی تو ضروری ہے۔ پی ایف میں ہیں ڈاکٹر ملیحہ شیخ ان کے پاس گئی تو انہوں نے پنک ربن لگایا ہوا تھا کہہ رہی تھی میں بریسٹ کینسر کی اویئرنس دیتی ہوں لیکچر بھی دیتی ہوں بڑا اچھا بولیں ان کے ساتھ گفت و شنید بڑی شاندار رہی میں نے سروائیکل کینسر سے متعلق انجیکشن کے بارے میں سوال کر دیا کہنے لگیں ایک زمانے میں بریسٹ کینسر کے بارے میں اویئرنس نہیں تھی اور خواتین دور بھاگتی تھیں لیکن اب انہیں پتہ چل گیا اپنا خیال رکھتی ہیں🎀 میموگرافی ضرور کریں۔ اسی طرح اس کی بھی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے خاص طور پہ ماں باپ کو صحیح معلومات کا علم ہونا چاہیے... کہا جاتا ہے کہ اس سے شرح پیدائش میں کمی ا جاتی ہے ہماری گروتھ ریٹ بیکٹیریا سے بھی زیادہ ہے ہماری ابادی 12 کروڑ سے 28 کروڑ پر اگئی ہے اور ہم کہتے یہ ہیں کہ ٹیکا نہیں لگوانا۔۔ ابھی دو بچے پولیو اور خناس سے فوت ہو گئے لاہور میں ۔ٹیکا نہیں لگوایا تھا۔۔ پھر کچھ مذہبی لوگ بھی اپنا کارڈ کھیلنے کے لیے میدان میں ا جاتے ہیں خود ریسرچ نہیں کرتے۔ بس بھیڑ چال میں آ جاتے ہیں۔ بریسٹ کینسر ہر نو میں سے ایک عورت کو ہوتا ہے میموگرافی کرائیں گائینا کالوجسٹ سے اپنا چیک اپ کرائیں پیپس میئر ایک ٹیسٹ ہوتا ہے وہ ضرور کرائیں اللہ نے عقل دی ہے اس کو استعمال کریں۔ نیگیٹو لوگوں سے دور رہیں میں نے اپنا تعارف کرایا انہوں نے مجھے سبسکرائب کر لیا بہت خوش ہوئیں کہ اپ اس عمر میں یہ کام کر رہی ہیں🩺 فزیو تھیراپی والی پیاری بیٹی کا نام ایمان ہے اس کو بھی بتایا اس نے بھی سبسکرائب کر لیا ساتھ میں باقی سھیلیوں کو بھی کروا دیا کہتی ہے بزرگوں سے اچھی طرح سے بات کرنی چاہیے ادھی بیماری تو اسی طرح چلی جاتی ہے پیار اور پیاری گفتگو سے۔۔ میں نے کہا بالکل میری بیٹی بھی ڈاکٹر زینب آسٹریلیا میں ایک دفعہ بزرگوں کے وارڈ میں ڈیوٹی کر رہی تھی تو کہتی ہے کہ وہ لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ تم کہاں سے ہو پاکستان کا سن کر حیران ہو جاتے تھے کیوں بھئی ہمارے پاکستان کے ڈاکٹرز بہت شاندار ہیں بس امیج کی بات ہے نا خراب کیا ہوا ہے ہم نے۔ کیونکہ میں ان سے بات کرتی تھی ان کے حالات سنتی تھی اور پیار سے مشورہ دیتی تھی کچھ کا تو پتہ ہوتا تھا کہ انہوں نے اب زندہ نہیں رہنا ایک خاتون کے فوت ہونے کے بعد اس کی بیٹی اس خاتون کا لکھا ہوا کارڈ اور چاکلیٹس لے کر زینب کے پاس ائی کہ ماما نے کہا تھا یہ ضرور دے دینا ڈاکٹر زینب کو۔۔۔۔ زینب نے مجھے واٹس ایپ کیا دیکھ کر سچ میں انکھوں میں آنسو اگئے۔۔۔۔ زندگی کا تو کیا پتہ۔۔ اور پیار محبت تو ضروری ہے نا ♥️ایسے ڈاکٹروں کے لیے بہت اجر ہے جو پیار سے بات کرتے ہیں۔۔۔ فزیو تھیراپی کے بعد ہم گائناکالوجسٹ کے پاس گئے تو وہاں پر بڑا رونق میلا تھا میز پر کھجوریں پلیٹوں میں پڑی تھیں میم مبارک ہو میم مبارک ہو کا شور تھا پتہ چلا کہ عمرے کی مبارکبادیں وصول کر رہی ہیں ماشاءاللہ دو چار جوان ڈاکٹر ان سے عمرے کی تفصیلات پوچھ رہے تھے کہہ رہی تھی کہ عمرہ کرنا کافی مشکل کام ہے میں نے کہا کہ حج اس سے بھی مشکل ہے اپ لوگ جوانی میں ضرور حج کر لیں میرے بیٹے نے ابھی حج کیا ہے جوانی میں اور وہ ایئر فورس میں ہے✈️ بہرحال ڈاکٹر بہت پیاری تھیں ٹیسٹ کرنے کے بعد کہنے لگی اپ نے تو نوجوانوں کو موٹیویٹ کر دیا میں نے کہا جی بس اپنی سی کوشش کرتی ہوں اور پھر میں نے اپنا تعارف بھی کرا دیا اور سبسکرائب بھی کروا دیا😊 بہت ہی پیار سے ملیں اور بہت سراہا نام مجھے نہیں معلوم اگلی دفعہ ضرور معلوم کر کے بتاؤں گی کہنے لگیں یہ سیمپل سی ایم ایچ لے جانا ہوگا لو کر لوگل۔۔۔۔ وہ تو بڑا دور ہے🚑 بہرحال اب جانا تھا تو جانا تھا۔ وہاں گئی تو وہاں ہمارا دل کا ڈاکٹر ہے سوچا یہاں سے دوائیاں بھی لے لیں دوائیوں والا بڑا مزے میں چائے کا مگہ پی رہا تھا دل کیا اس سے کہوں ایک چائے میرے لیے بھی کتنا مزہ ا رہا ہوگا گرم گرم میٹھی میٹھی چائے حلق میں سے اتر رہی ہوگی☕️🫖 واہ۔ بھوک لگ چکی تھی ساڑھے 12 ہو چکے تھے واپسی پر ایک ریمپ سے گزر کر کار کی طرف جا رہی تھی میرے سامنے ایک جوان جوڑا تھا بیوی اہستہ اہستہ چل رہی تھی میاں کے ہاتھوں میں دوائیاں تھیں میں بھی پیچھے پیچھے ارام سے چلتی گئی جلدی تو کوئی نہیں ہم لوگ کئی دفعہ بہت جلدی میں آ جاتے ہیں لوگوں کو دھکے دے کے اگے پیچھے کر نے کی کوشش کرتے ہیں ہر چیز کا وقت مقرر ہے نا بس اللہ پر بھروسہ کیجیے۔ ارام سے اپنی لائن میں چلتے رہیے۔ ظہر کی اذان شروع ہو گئی بس سیدھا گھر ائی صاف ستھرا ہو کر کپڑے بدل کر نماز پڑھی کھانا کھایا ساتھ میں خبریں لگا لیں لکھا آ رہا تھا کہ ٹرمپ کو نوبل پیس ایوارڈ نہیں ملا میں غنودگی میں چلی گئی تھک جو گئی تھی قیلولہ کا بھی ٹائم تھا بس مجھے کوئی ایوارڈ ملنے ہی والا تھا کہ فون کی زبردست ڈبل گھنٹی کی آواز نے ایوارڈ نہ لینے دیا😴 زینب ھدی دونوں بیٹیوں کی ویڈیو کال تھی جو ہم روزانہ کرتے ہیں سب کو یہ قیلولہ والا ٹائم سوٹ کرتا ہے اکثر ایسے ہی انکھ کھلتی ہے پھر کہتی ہیں ماما سو تو نہیں رہی تھی؟ میری جان ماما اپ لوگوں کے لیے کبھی نہیں سوتیں جب چاہیں ماما حاضر ہوتی ہیں ایک جن کی طرح۔۔ ماما کا کام ہی یہی ہے پھر بچوں کو دیکھ کے ان سے باتیں کر کے اور خاص طور پہ ننھے ریان کو دیکھ کر ساری تھکن دور ہو جاتی ہے☎️ اج عینکیں لینے جانا ہے اور ہمسائے میں بھی جانا ہے ان کے ہاں درس ہے ماشاءاللہ۔۔۔ زندگی بھی ہمیں درس دیتی رہتی ہے اگر ہم کچھ سیکھ لیں تو۔۔۔ ناشتہ ضرور کیجئے اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے رجوع کیجئے۔۔۔ آج بھی چھلیاں کھانے کا پروگرام تھا لیکن سی ایم ایچ کی وجہ سے راستہ بدل گیا عادل ہسپتال کے سامنے چھلیوں والا ملا ریت میں دبی ہوئی چھلی مجھے زیادہ پسند نہیں۔ ریت میں بھنی ہوئی چھلی زیادہ پسند ہے سو چھلیاں نہ لیں جی جی وہی جسے بھٹا بھی کہتے ہیں ۔۔لاہور میں ایک بھٹہ چوک ہے پر وہ بھٹہ دوسرا ہے اینٹوں والا بھٹہ۔۔۔ بچپن میں ایک پہیلی ہوتی تھی۔۔ ہری تھی من بھری تھی دوشالہ اوڑھے کھڑی تھی۔۔۔ باقی یاد نہیں وہ یہی چھلی تھی🌽 بھٹا بھٹا دعاؤں کی طلبگار سیمی
السلام علیکم! پہلے جب کوئی مجھے کہتا تھا آپ کو کہیں دیکھا ہوا ہے تو میں کہتی تھی اچھا ہو سکتا ہے ہم کہیں ساتھ پڑھے ہوں کہیں مارکیٹ میں دیکھا ہو یا پھر کسی فنکشن پارٹی میں دیکھا ہو ایئر فورس کی کسی گیدرنگ میں دیکھا ہو پر اب میں کہہ دیتی ہوں ہو سکتا ہے اپ نے میری کوئی ویڈیو دیکھی ہو فیس بک پر یا پھر یوٹیوب پر😊 اس دن بہن کے گھر کافی ساری ڈاکٹرز اکٹھی تھیں جیسے ہی میں جا کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ بیٹھی سلام دعا کرنے کے بعد کہنے لگیں آپ کو کہیں دیکھا ہے میں نے کہا جی دیکھا ہوگا کہیں تو انہوں نے میری ویڈیو نکال کے دکھائی کہ یہ ہیں اپ؟ میں نے کہا جی یہ میں ہوں یس یس یس ہا ہا مطلب میں مشہور ہو گئی ہوں🤣 کل دوائی لینے گئی پی اے ایف ہاسپٹل تو وہاں یونیفارم میں ایک خاتون نے پہچان لیا کہنےلگی میں ابھی ابھی اپ کی ویڈیو دیکھ رہی تھی وہ جو اپ کسی منگنی میں جا رہی تھیں بڑے ہی پیار سے مجھےملیں🚑 بہت شکریہ بیٹا خوش رہو۔ کتنا مزہ اتا ہے نا ایسے کوئی پیار دے کوئی عزت محبت دے اپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ💕 دوائیاں ہر مہینے لیتی ہوں اور اب میں نے فزیو تھیراپی بھی شروع کرا دی ہے دوبارہ گھٹنوں کے درد کی وجہ سے پہلے شورکوٹ میں کرائی تھی۔۔ وہاں بھی بڑی ہی پیاری بیٹی ملی بہت پیار سے سوال و جواب کیے ہسٹری پوچھی کہنے لگی خواتین اپنا خیال نہیں رکھتیں نا دوسروں کا ہی رکھتی ہیں بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔ رسوائی کی ہے کہ نہیں پتہ نہیں کیونکہ ہمیشہ سے یہی ہوتا رہا ہے ماں، بہن، بیٹی بیوی بس دوسروں کو ہی دیکھتی رہی ہے اپنے اپ کو دیکھ لیں اس میں کوئی رسوائی کی بات ہے نہیں ویسے۔۔ ہسپتال جاؤ تو ٹائم کا تو پتہ نہیں چلتا 11 بجے کا عمل تھا جب میں واپسی پر اپنے پیارے پودوں کی نرسریوں اور آر اے بازار سے گزر رہی تھی چھلیوں والا نظر ایا بھوک سی بھی لگ چکی تھی میں نے کہا دو تازہ تازہ چھلیاں دے دو پٹھان تھا پشتو بولو تو بڑا خوش ہو جاتے ہیں ہم پٹھان لوگ۔ ریڑھی پر چنے بھی تھے اور مونگ پھلی بھی گرم گرم میں نے وہ بھی لے لی اب جانا تھا عینک والے کے پاس اپٹیکا میں وائی بلاک۔۔۔ وہاں تک پہنچتے پہنچتے ایک چھلی تو کھا لی دوسری چھلی بھی مجھے دیکھتی رہی لیکن میں نے اسے کہا نہیں ابھی تمہارا وقت نہیں ایا ہر ایک کا وقت مقرر ہےنا🌽 پھر اسے شام کو کھایا بہت بڑا مزہ ایا۔۔۔ کیا کہا بہت بڑا ایک ساتھ نہیں لکھتے جی ہاں لیکن جب بہت زیادہ مزہ ائے تو پھر بہت بڑا لکھ سکتے ہیں ایک ساتھ کوئی مضائقہ نہیں ہے اردو تو ویسے بھی لشکر ی زبان ہیں جو مرضی ڈال دو ارام سے ہضم کر لیتی ہے کیا خیال ہے😊۔ عینک جوڑنے کے لیے دی کہتا ہے کہ کل شام کو ملے گی میں نے کہا ایک نئی عینک بھی خریدنی ہے تو پھر ایک نئی عینک بھی خریدی ایک اور عینک کے شیشے خراب تھے کہتا ہے جی یہ بدل لیجئے میں نے کہا اوکے جی بدل دیجئے👓 کبھی کبھی صرف شیشے بدلنے سے ہی زندگی حسین نظر انے لگ جاتی ہے کلیئر اور صاف صاف۔۔ دل کے شیشے میں اگر بال ا جائے تو وہ بدلہ نہیں جا سکتا ماسوائے اللہ تعالی سے دعا کرنے کے۔۔ یہ بال آ جاتے ہیں دوسروں کے سلوک سے، برے رویوں سے اور بری زبان سے ۔۔۔ہمیشہ میں کہتی ہوں مجھے بہت مہنگی عینک نہ دکھائیے ہمیشہ یہی کہتے ہیں جی بالکل میم یہ قیمت اپ کے لیے ہی ہے اور ہم یقین کر لیتے ہیں پتہ دونوں کو اندر کی کہانی کا ہوتا ہے ایک دوسرے پہ یقین سے ہی تو یہ دنیا قائم ہے بس یہ جب خراب ہو جائے تو کچھ بچتا نہیں۔ کھاڈی قریب ہی پکار پکار کر کہہ رہی تھی چکر لگا لیجئے ونڈو شاپنگ ہی کر لیجئے سردیوں کا نیا سٹف اگیا ہے اپ نے یو کے بھی جانا ہے نئے کپڑے لے لیجئے وہاں تو برفیں پڑی ہوں گی لیکن ہم اس طرف نہیں گئے اس یقین کے ساتھ کہ اگر وہاں جائیں گے تو پھر صرف ونڈو شاپنگ نہیں ہوگی💕 شام کو ایک دو فون کھڑکائے کیونکہ یہ بھی ضروری ہے یقین رکھنے کے لیے کہ ہمارے دوست احباب کیسے ہیں ہمارے ساتھ🚗 دو قبرستانوں سے گزر ہوا ایک آر اے بازار میں اور دوسرا ہمارے قریب ڈیفنس میں۔۔۔ یہ زندگی بہت مختصر ہے کب کوئی اچانک چلا جائے پتہ کوئی نہیں ایکسپائری ڈیٹ کا کوئی پتہ نہیں پھر یہ ری نیو بھی نہیں ہو سکتی۔۔ ہر ایک کو موت کا مزہ چکھنا ہے اللہ سے دعا کریں یا اللہ ہمیں سیدھی راہ پر چلا ان لوگوں کی راہ پر جن پر تیرا انعام ہوا نہ کہ ان لوگوں کی راہ پر جن پر تیرا غضب ہوا۔۔ صبر شکر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیے بہت سی بھول بھلیاں ہیں اس دنیا میں۔ فتنوں کا زمانہ ہے اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھے قران سے رجوع کیجئے🌻 اج جمعہ ہے سورہ کہف پڑھیے سورہ جمعہ پڑھیے سمجھ کر ترجمے کے ساتھ افاقہ ہوگا دعاؤں میں یاد رکھیے اپ کی سیمی۔۔ (کھاڈی میں سیل کے زمانے میں لی گئی ایک پرانی تصویر الحمدللہ صرف ونڈو شاپنگ کی تھی)
السلام علیکم! اسلام اباد کا سفرنامہ تو ختم ہو گیا لیکن زندگی ابھی باقی ہےدوست 😊 روداد سناتی رہوں گی انشاءاللہ اپ لوگ پیار دیتے ہیں جزاک اللہ۔ میری بہت پیاری دوست ہے محمودہ جناح کالج پشاور کی امریکہ میں رہتے ہیں اج کل پاکستان میں ہیں ان کی ساس فوت ہو گئیں تو بھائی کہنے لگا کہ ادھر دعا کرنے چلنا ہے انسے فون پر ٹائم لیا تین بجے کا ان کا گھر قریب ہی ہے ہمارے گھر سے وہاں پر پہنچے دعا کی اللہ مغفرت کرے سب کے ماں باپ کی جو اس دنیا سے چلے گئے امین۔ بہت زبردست ملک شیک ایا پہلے تو بہت بڑے گلاس میں بہت مزیدار 🧋 کس چیز کا تھا بعد میں پوچھوں گی۔۔۔ زبردست چائے بھی پلائی حالانکہ ہم نے کہا بھی کہ ہم تو صرف دعا کرنے ائے ہیں ہم پٹھان ہوتے کچھ زیادہ ہی مہمان نواز ہیں اب یہ تو پھر پٹھانوں سے بھی اگے ہیں ہر لحاظ سے۔۔ دوستوں کے دوست اور شدید مہمان نواز۔۔ اچھا جب بہت لگتا ہے جب کوئی آپ کے ماں باپ کی تعریف کرتا ہے ان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتا ہے💕 ابو کی باتیں کرتے رہے شکیل بھائی نے کہا کہ میں ہمیشہ ان سے بات کرتا تھا اور ان سے مشورے لیتا تھا ٹپس لیتا تھا اور پھر دماغ میں بٹھا لیتا تھا دو باتیں انہوں نے بتائیں ابو کی۔ کہ ایک انہوں نے کہا اپنی تکلیف کسی کو نہ بتاؤ اور دوسرا اگر کوئی سخت وقت ایا ہے تو یہ بھی گزر جائے گا ایک سال یا دو تین سال فکر نہ کرنا♥️ ہمیشہ اپ کے ابو ہنستے تھے ملنے پر خوش ہوتے تھے محمودہ کے سر پہ ہاتھ پھیرتے تو کہتے لاؤ تمہارے بال خراب کروں پھر ہنستے تھے ایسی باتیں کہ بس دل ہی نہ کرے وہاں سے اٹھنے کو۔۔۔ پھر انھوں نے بتایا کہ یہاں پر کوئی زمینیں لی ہوئی تھی اپنے بچوں کے لیے بچے تو امریکہ میں ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں یہاں پر کچھ نہیں رکھنا تو ان کو میں بیچ رہا ہوں تاکہ بچوں کو پھر امریکہ میں ہی پیسے دے دوں زندگی کا کوئی پتہ نہیں جو مشکلات پیش ائیں وہ انہوں نے بیان کیں سچ میں حالات بہت خراب ہو گئے ہیں اور زمینوں کا کاروبار عروج پر ہے بڑی دھاندلیاں ہیں بڑا پیسہ ہے بڑی مجبوریاں ہیں پتہ نہیں لوگوں نے مرنا نہیں ہے اللہ کے پاس نہیں جانا کون سا منہ دکھائیں گے۔ ہر چیز میں ہی حالات خراب ہیں کہنے لگے کہ ہمیں تو پھر بھی پاکستان کا کچھ پتہ ہے اگرچہ میں 40 سال سے پاکستان سے باہر ہوں بچوں کو تو کچھ نہیں پتا امریکہ کے عادی ہیں ان کو ذرا سا کوئی کام کرنا پڑ جائے تو کہہ دیتے ہیں ائی ایم ڈن ود اٹ۔ واقعی باہر کے سسٹمز تو ٹھیک ہیں نہ کم از کم باقی الگ کہانی ہے۔ اللہ سب کے کام اسان کرے امین۔۔ ھدی کولمبیا یونیورسٹی میں پڑھتی تھی اس کی گریجویشن تھی تو پھر ہم دونوں ماں باپ گئے تھے اٹینڈ کرنے محمودہ کے پاس کافی ٹائم رہے ہم شاید مہینہ بھر۔۔ انہوں نے عمرے پہ جانا تھا سارا گھر خالی تھا سارے کمرے کھلے تھے گھر میں ہر چیز میسر تھی باہر گاڑی بھی کھڑی تھی ایسے دوست کہاں سے ملتے ہیں۔۔ لیکن میں نے کوئی جائز ے نہیں لیے گھر کے۔ نیچے ہمارا کمرہ تھا کچن تھا ہم نیچے ہی تھے صرف ایک دفعہ اوپر گئی تھی باتھ روم استعمال کرنے کیونکہ نیچے کا باتھ روم لاک ہو گیا تھا وہ پھر وجیہہ نے کھول لیا تھا کسی طرح۔۔۔ کہتی تھی شکیل کہتا ہے کون سا کوئی روز روز امریکہ اتا ہے ان کا خیال رکھو۔۔۔۔ بس ایسے ہی بیٹھے بیٹھے یادوں کے سمندر میں غوطے لگا رہی ہوں سوچا شامل کر لوں اپ کو بھی تھوڑے غوطے اپ بھی لگا لیں صبح صبح انکھیں کھل جائیں۔۔۔ رات کو بہن کے گھر گئے کھانا تناول فرمایا مچھلی منگوائی ہوئی تھی اس نے حسین چوک سے دارالماہی سے واہ کیا مزہ ایا ابو کو پسند تھی تو ہم اکثر منگواتے تھے اس کے بعد نہیں کھائی میں نے تو روٹی بھی نہ کھائی سوچا مچھلی سے ہی انصاف کیا جائے پورا پورا 🐟میٹھا بھی کھا لیا بس اج سے خیال رکھنا ہے کیا خیال ہے ٹھیک ہے نا۔۔۔ ناشتہ تو یقینا کر لیا ہوگا میں نے بھی کر لیا ہے ابلا ہوا انڈا ایک توس اور دلیا چائےتو لازمی ہے🫖 دوائی بھی لے لی ہے۔ اج بڑی مصروفیت ہے ہسپتال سے دوائیاں لانی ہیں بینک کا بھی کام ہے عینک ٹوٹ گئی ہے وہ ٹھیک کرانی ہے اپ بھی اپنے چھوٹے چھوٹے کام کر لیں سستی نہ کریں👓 دال اور بھنڈی پک رہی ہے🥘 ناشتہ ضرور کیجئے اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے ر جوع کیجیے۔۔۔ دعاؤں کی طلبگار سیمی
(Day 9)الحمدللہ اپنے گھونسلے میں پہنچ گئی🚘 اسلام اباد سے گیارہ بجے کے قریب روانگی ہوئی بھوک سی لگی ہوئی تھی راستے کے لیے انڈا پراٹھا بنوا لیا لیکن روانگی سے پہلے ہی کھا لیا. بھائی کا ساتھ ہو کمفرٹیبل گاڑی ہو اور کیا چاہیے راستہ سوتے جاگتے گزرا جی بالکل باتھ روم کے لیے بھی اترے وہ پیسے دینے والا باتھ روم بہت شاندار تھا شاندار نہ بھی ہوتا تو افسوس نہ ہوتا کیونکہ پیسے کون سے میں نے دینے تھے😊 وہ کہتے ہیں نا مال مفت دل بے رحم ویسے ستر روپے کی ہی تو بات ہے۔۔ راستہ بہت خوبصورت تھا کلر کہار پہ وہ پہاڑیاں اور ہری ہری وادیاں سوچا ویڈیو بنا لوں بادل بھی تھے حسین پر دل نہیں کیا ایسی اداسی تھی جیسے میںکہ چھوڑ کر ہم ہمیشہ ساری زندگی جاتے رہے دروازے پہ امی ابو نے اللہ حافظ کرنا امی کی انکھوں میں انسو ہونے اور جب تک گیٹ بند نہ ہونا میں نے ان کی طرف مڑ مڑ کر دیکھتے رہنا کبھی نہیں بھولتا اور میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ پتہ نہیں اب ان سے کب ملاقات ہوگی ہوگی بھی کہ نہیں کیونکہ ہمیشہ ایک دھڑکا لگا رہتا ہے کہ ماں باپ کب چلے جائیں پوسٹنگز کے دوران بس ایسے ہی ادھر ادھر زندگی گزار لی اب لگتا ہے زندگی ہی ادھر ادھر ہو گئی ہے 💔ازمائشیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں پر یہی تو زندگی ہے۔ میں نے کہا ناصر ابو امی سے ملنے جانا ہے قبرستان کہتا ہے چلیں باجی یہیں سے چلتے ہیں تو لاہور پہنچتے ہی پہلے وہاں جا کر فاتحہ خوانی کی ابو تھے تو بڑا ریگولرلی لے جاتے تھے امی کے پاس دعا کرانے اخری دنوں میں وہاں پر کام ہو رہا تھا تو ویل چیئر نہیں جاتی تھی تو پھر نہیں جا سکے یاد کرتے رہے اور ہمیشہ پوچھتے رہے کہ وہ راستہ کب ٹھیک ہوگا پر انہیں کیا پتہ تھا کہ بس اب راستہ سیدھا ادھر ہی جانا ہے اور پھر امی کے ساتھ ہی باقی ٹائم گزارنا ہے۔۔۔ پھر بعد میں اکیلے جانے کی ہمت نہیں ہوتی ماں باپ ہوتے ہیں تو زندگی کی کوئی پریشانی، پریشانی نہیں لگتی ان کے بعد زندگی وہ زندگی ہی نہیں رہتی۔ بھائی بہن بچے اچھے ہوں تو اچھا ورنہ زندگی بیکار ہاں کسی نے پوچھا کہ بھائی بھابھی اپ کے ساتھ اس لیے اچھے ہوں گے کہ اپ بھی اچھی ہوں گی اپ نے اس کا ذکر نہیں کیا یہ بات بالکل درست ہے بالکل کوئی مین میخ نہیں نکالی کسی چیز پر اعتراض نہیں کیا کبھی جا کے فریج کھول کے نہیں دیکھا کوئی الماری نہیں دیکھی ان کے بیڈ روم تک نہیں گئی نہ ہی جھانکنے کی کوشش تھی کہ کیا چل رہا ہے صاف ستھرا ہے کیسی سجاوٹ ہے وغیرہ وغیرہ یہ میرا کام ہی نہیں ہے اپنے کمرے سے لاؤنج تک وہاں بیٹھ جاتی وہاں ٹی وی تھا وہی کھانا ا جاتا باقی سارا علاقہ تھا کھلا۔۔ رشتوں کو بچا کے اور پیار سے رکھنے کا یہی طریقہ ہے ۔بھابھی ،نند ،پھپھو ساس یہ سب خوبصورت رشتے ہیں نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے کہیں جا کر براجمان نہیں ہو جانا چاہیے وہ تو کہیں گے ابھی اور رہ لیں😊 اللہ تعالی نے تو عقل سلیم عطا کی ہے نا نہیں کی تو الگ بات ہے۔۔ بس امی ابو کے پاس جا کر دل بہت زیادہ بھر ایا دعا کی بھائی نے دلاسہ دیا ہمیشہ ایسے کرتا ہے میں اکثر اس کے ساتھ جاتی ہوں صفائی کروائی وہاں بارش ہوئی تھی تو کافی پتےتھےپت جھڑ کا احساس شدت سے ہوا پھول نچھاور کیے اگرچہ معلوم ہے کہ یہ پھول ان تک نہیں پہنچتے۔ پہنچتی تو صرف دعا ہے شہر خاموشاں ہر طرف خاموشی تھی۔ یہ لوگ بھی تو اس دنیا کا حصہ تھے کیسے کیسے لوگ۔۔۔ مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے زمیں کھا گئی اسماں کیسے کیسے بڑے بڑے اعلی عہدے دار وہاں پر دفن ہیں کتبوں پہ بس اب ان کا نام ہی رہ گیا۔۔۔۔۔ پہلے بہن کی طرف گئے اس نے کہا تھا کہ چائے ضرور پی کے جانا اچھا لگا بہت بھوک بھی لگ چکی تھی تب تک۔ ناصر کہنے لگا کل واپس جاؤں گا میں نے کہا ایک رات اور ٹھہر جاؤ بہنوں کے ساتھ اکٹھے ہو جاؤ یہ بھی بڑا ضروری ہے۔۔ بہنوں کا بھی فرض ہے کہ بھائی ائے تو اس کا خیال رکھیں بہنوں کے گھر میں نہیں ٹھہرتا وہ ہمیشہ الگ ٹھہرتا ہے اور کہتا ہے کہ لاہور انے کو دل نہیں کرتا اب ماں باپ کے بعد۔ میں سمجھ سکتی ہوں ۔۔۔ چلو جی ٹھیک ہے تو کل بہن نے پھر کھانے پہ اکٹھا ہونے کو کہا ہے انشاءاللہ یعنی اج رات۔ بہنوں کی دعائیں لیتے رہیے یہ دل سے دعائیں دیتی ہیں آپ کی خوشی پر خوش ہوتی ہیں اگر اپ ایسی بہن نہیں ہیں تو چنگی گل نہیں ہے اور بھائی بھی اچھے بھائی بن کر رہیں یہ بہنوں کی شان اور مان ہوتے ہیں۔۔ شان کو کہا تھا کہ دال چاول بنا لینا کیونکہ معدہ بیچارہ اب آرام مانگتا ہے کافی بد پرہیزی ہو گئی۔ اللہ کرے بھائی کے گھر میں پلاؤ بنتے رہیں اسی طرح۔ نو بجے پھر میں نے تھوڑے سے چاول اور دال کھائی ایسے جیسے چپکے سے ویرانے میں بہار ائی🥗 ایک ہی چھت تلے پلے بڑھے بہن بھائی کیسے مختلف ذائقے رکھتے ہیں اللہ کی شان💕 ناشتہ کر لیا اپناکپ اپنی چائے اپنا دلیہ🫖 ناشتہ ضرور کیجئے🍳 اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے۔ ہمیشہ قران سے رجوع کیجئے۔ لاہور لاہور ہے۔ جو سکھ اپنے چوبارے نہ بلخ نہ بخارے💕 یہ سفرنامہ ختم شد اپ کی سیمی دعاؤں کی طلبگار
(Day 8)بہن بھائی اور دوست اکسیجن کی طرح ہوتے ہیں ان سے مل کر ان کی اواز سن کر اور قہقہے لگا کر بہت سکون ملتا ہے پرانی یادیں۔۔۔۔ جب یاد کا قصہ کھولوں تو کچھ دوست بہت یاد اتے ہیں... تو جب بیٹھ جاتے ہیں تو پھر ایسے قصے اور کہانیاں کہ بس ... روداد لکھ دیتی ہوں اپ کو پسند اتی ہے شکریہ محبتوں کا۔۔۔۔ صبح اٹھی تو بارش ہو رہی تھی اور پورا دن بارش ہوتی رہی موسم ایسا خوشگوار ہو گیا ہے اسلام اباد کا کہ بس اب تو سردیوں کی آمد آمد ہے۔۔۔ پنکھا ہلکا کر دیا گیا اے سی بند ہے دو چار دنوں سے ویسے ہی ۔۔۔سردیوں کے کپڑے نکال لیجئے پھر نہ کہنا سیمی نے خبر نہ دی😊 رات کو نیند نہ ائی تھی تو صبح نماز کے بعد پھر سو گئی ناشتہ ایا اپنے ٹائم پہ سوا سات بجے🍳 باجی اپ اوپر چھت پہ نہیں گئی میں نے کہا نہیں ناصر نے بتایا کہ خوبصورت جگہ ہے تو پھر ہم اوپر چلے گئے پھر ایک ویڈیو بنائی پیچھے بارش کی مدھم مدہم اواز میں چھت پر جا کر دوستوں سے ملاقات کے بارے میں۔۔۔ بڑا ہی خوبصورت منظر تھا اور بڑی اچھی جگہ تھی۔۔ کھانے کا ٹائم تھا نیچے ائی خانسامہ سے پوچھا کیا پکا ہے مجھے زیادہ چیزیں نا پیش کرنا ورنہ تو سبھی کھا لیتی ہوں کہتا ہے بھنڈیاں ہیں سبزی میں ۔ بس بھنڈی روٹی کھاؤں گی لیکن پھر زیادہ ہی سامان تناول اگیا ہم نے احتیاط کی کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔۔۔ ساڑھے تین بجے کے قریب انکل نذیر کی دو بیٹیوں سے ملاقات تھی ہمارے ہی گھر میں۔۔ بارش میں وہ لوگ ائے۔ بے بی اور رانی۔ نام تو شاہدہ اور تہمینہ ہیں جیسے مجھے بھی بے بی اور گڑیا کہتے رہے۔۔۔ شوہر حضرات کو ساتھ نہیں لائی تھی تاکہ کھل کے ہنس کھیل سکیں🤣 پھر واقعی ہی ایسے ہنسے اور اتنا مزہ ایا بس پرانی یادیں کچھ دیر کے لیے زمانے کی تلخیاں بالکل بھول گئے۔ تلخیوں کا ذکر بھی کیا لیکن ہلکے پھلکے انداز میں ایک دوسرے کے حوصلے کی داد دی۔۔ یہ ایک دوسرے کو بک اپ کرنا بہت ضروری ہے باقی ہمت دینے والا اللہ تعالی ہے۔۔۔ کتنا اچھا لگتا ہے ایسے لوگوں سے مل کر ایسے جیسے ابھی ابھی دوبارہ زندہ ہو گئے ہو ان کی ایک اور بہن روبی ،میں اور رانی ہم بڑے تھے سکولوں میں تھے چھوٹی بہنوں کو زیادہ خاطر میں نہیں لاتے تھے۔ رنگ والا پینٹ اور برش لے کے منہ پر میک اپ کرتے تھے مل کر ڈرامے بناتے تھے اور پھر باقاعدہ سٹیج بنا کے امی ابو کو سب کو دکھاتے تھے میں ہمیشہ ان کی ہیڈ ہوتی تھی ہنس ہنس کے ہم پاگل ہو گئے ہمیشہ ہر ڈرامے میں، مین رول اور شہزادی کا رول یا ملکہ کا رول میں نے کرنا ہوتا تھا شینی تمہیں یاد ہے رانی نے ہنس ہنس کر کہا۔۔۔۔ یہ لوگ مجھے شینی کہتے ہیں کسی وجہ سے سیمی سے شینی ہو گیا انہوں نے اسی نام کو پکڑ لیا اور مجھے بھی اچھا لگتا ہے۔۔۔ رانی گانا بہت اچھا گاتی تھی کمرہ بند کر کے میک اپ کر کے پیٹ برش سے ہم لوگ گانے کے اوپر ایکٹنگ کرتے تھے چٹھی ذرا سیاں جی کے نام لکھ دے حال میرے دل کا تمام لکھ دے روبی انسو بڑا اچھا نکال لیتی تھی پپوٹوں کو الٹا کر کے ہم بھی سیکھتے تھے پر ہم سے زیادہ اچھا انسو نہیں نکل پاتے تھے اداس گانے کے اوپر انسو بہانا ضروری ہوتے ہیں نا😢 ۔۔۔۔چھوٹی بچیاں بیچاری کھڑکیوں سے جھانکتی تھیں ان کو اندر انے کی اجازت نہیں تھی میری بہن عالیہ اور باقی یہ تین بہنیں شاہدہ تہمینہ اور فریحہ۔ منہ ہمارے پینٹ کی وجہ سے نہایت سخت ہو کے تکلیف دیتے تھے پر ہم اپنا کام جاری رکھتے تھے🌷 امی کے دوپٹے لے کے اس کی سا ڑھیاں بنا لینی تقریریں کرنی باقاعدہ سٹیج بنا کے گھر میں سب کو اکٹھا کرتے تھے اور پھر ان کو اپنا پروگرام دکھاتے تھے۔ امی ابو باقی سب بہن بھائی۔۔ اور چھوٹے موٹے کردار دوسرے بھائیوں اور بہنوں کو بھی دیے ہوتے تھے اناؤنسمنٹ ہمیشہ میں نے کرنی ہوتی تھی چھوٹی بہنوں کا کام تھا پردہ اگے پیچھے کرنا۔ درختوں پر اور دیواروں پر چڑھنا امرود ،لوکاٹ اور ام کھا نیں اب تو یہ سب کچھ ہوتا ہی نہیں بڑے تخلیقی ذہن کے مالک تھے ہم ہا ہا ہمیشہ سے ہی۔۔رانی نے واقعہ بتایا کہ ہمارے گھر میں ایک دفعہ کوئی گاؤں سے مہمان ائے ہر طرح کے مہمان اتے تھے تو امی نے کہا کہ جاؤ بیٹے ہاتھ دھو لو اور اپنے پاؤں وغیرہ بھی اچھے سے دھو لو بدبو ارہی تھی کہتی ہے وہ آگیا نہا دھو کر بدبو پھر بھی ائے ہم کہیں یہ بو کہاں سے ا رہی ہے وہ جرابیں کہاں ہیں کہتا ہے وہ تو میں نے جیب میں سنبھال لی ہیں ہنس ہنس کے ہم لوگ پاگل ہو گئے یقین کریں🤣۔ ایک دفعہ ہم ان کے گھرپنڈی گئے ہوئے تھے صبح ناشتے کی میںز پر بات ہو رہی تھی کہ بس اب واپس جانا ہے تو شاہدہ کہنے لگی ہاں مہنگائی بھی بہت ہو گئی ہے پھر جو سارے اس پر ہنسے اور ابو کہنے لگےنذیر چلو سیدھا سیدھا بتا دو کہ چلے جاؤ بچوں کو درمیان میں کیوں ڈالتےہو ہا ہا۔۔۔ یہ بچے بھی کبھی کبھی کیسے امبریس کر دیتے ہیں بچے من کے سچے نا۔ ۔۔۔۔۔ ہم بھی تو اتنے سارے بچوں کے ساتھ پہنچ جاتے تھے سات بچے ان کے چار بچے ہم۔۔۔ پتہ نہیں کہاں سوتے تھے کیا کھاتے تھے کیا پیتے تھے پر کبھی کسی نے ناک بھوں نہ چڑھائی۔۔۔ وہ ہمارے پاس آ کے رہتے تھے بلکہ 71 کی جنگ تھی یہ لوگ پنڈی میں تھے تو ان کے کچھ بچے ہمارے ساتھ رہتے تھے منگلا میں ظاہر ہے جنگ تھی تو سکول بند تھے۔۔۔ خالہ کے بچے بھی تھے نانی امی بھی تھیں خالہ محاذجنگ پر تھیں چالیس دن کا بے بی چھوڑ کر۔ سیالکوٹ میں ڈاکٹر تھیں تو ان کے تین بچےبھی ہمارے پاس تھے۔ اب میں کئی دفعہ سوچتی ہوں بس امی کو تو میں کچن میں ہی کھڑا دیکھتی تھی کوئی ہیلپر تھا یا نہیں کچھ یاد نہیں۔ ہماری ماؤں نے کتنی مشکل زندگی گزاری ہے اور کیسی مہمان نواز تھیں واہ واہ ۔۔اج کل تو کچھ لوگوں کو مہمان ایک آنکھ نہیں بھاتے ملنا ملانا ہی کم ہو گیا ہے (دوستوں کو ڈھونڈیے اکسیجن لیجئے) عجب نفسا نفسی کا عالم ہے یہ مہمان تو اللہ کی نعمت ہوتے ہے ہاں لیکن زحمت والے مہمان نہیں بننا چاہیے۔۔۔ وہ کہتے ہیں نہ ایک دن مہمان دوسرے دن مہمان تیسرے دن بلائے جان🌻 ہمیں تو بلائے جان بنے ہوئے بھی کافی دن گزر گئے ہیں ویسے بھائی کے گھر میں بلائے جان نہیں ہوتے کیونکہ مہمان ہی نہیں ہوتے ۔ویسے پلاؤ ابھی بھی بن رہا ہے رات کو بھی کھایا رانی کہنے لگی یہ تم روز پلاؤ کیوں کھاتی ہو میں نے کہا پتہ نہیں تمہاری صحت کے لیے ٹھیک ہے میں نے کہا یہاں پر سب صحت ٹھیک ہے واک کر لیتی ہوں۔ بے بی آج کل غذائیت کے بارے میں کچھ پڑھ پڑھا رہی ہے کہتی ہے پلاؤ بہتر ہے کھایا کرو کوئی بات نہیں ابلے ہوئے چاولوں سے پلاؤ زیادہ بہتر ہے۔ میں نے کہا اچھا بات تو ٹھیک ہے کہ اس کے اندر غذائیت زیادہ ہوتی ہے اصل میں بات ساری گھی کی اور ائل کی ہے جو نقصان دہ ہے۔ کہنے لگی رات کو کھانے کے بعد یا کسی بھی وقت کھانے کے بعد چائے نہ پیو یہ صحت کے لیے مضر ہے میں نے کہا سب کہتے ہیں چائے ہی نہ پیو پر یہ ہم سے نہ ہو پائے گا😢 رانی خوب پکا پکا کر چائے پیتی ہے مکس والی اس کو بھی کہا کہ یہ والی چائے نہ پیا کرو کہتی ہے یہ ہم سے نہ ہو پائے گا باقی جو مرضی کرا لو ہا ہا۔۔۔ کیا کریں کچھ باتوں کا پتہ بھی ہوتا ہے کہ یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے پر ہم کنی کترا جاتے ہیں ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس کے اوپر کوئی بڑے والے بلب کے ساتھ روشنی ڈال سکتے ہیں تو ڈال دیجیے گا باقی بے بی نے بتایا کہ جو مسئلے مسائل ہمارے جسم کے ساتھ پیش اتے ہیں یہ سب سٹریس ہے انزائٹی ہے اور یہ جو گھٹنوں کا درد اور ٹانگوں میں درد ہے یہ بھی اسی وجہ سے ہوتے ہیں تو اب پریشانی اور انزائٹی کا کیا کریں بس اپ اچھا کرتی ہیں واک کر لیتی ہیں🌻 مزیدار کمنٹ کریں اور اپنی رائے بھی دیجیے کہ اپ کیا کرتے تھے بچپن میں اپ کی کون سی یادیں ہیں کیا اپ بھی ڈرامے کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں کہ نہیں ہا ہا۔۔ رانی کو یہ بات بھی یاد ہے کہ تم نمازیں پڑھواتی تھی جی ہاں نماز تو میں نے کبھی نہیں چھوڑی بچپن سے جب سے سیکھی۔ نانی امی نے سکھائی اس کے بعد وہ دن اور اج کا دن۔ اور میں بے نمازی کے ساتھ تو رہ سکتی ہی نہیں اس لیے جہاں جہاں رہی نماز سکھاتی رہی تاکید کرتی رہی بہت سے لوگ مجھے اس حوالے سے بھی جانتے ہیں تو حوالہ تو اچھا ہی ہونا چاہیے نہ کیا خیال ہے الحمدللہ۔۔۔۔ اللہ کا شکر ہے ۔۔ اللہ کا احسان ہے پیارا پاکستان ہے۔۔ بس اج انشاءاللہ لاہور کی طرف سفر کرنا ہے بھائی خود جا رہا ہے چھوڑنے میں نے تو کہا ڈائیوو کی بکنگ کرا دو کہتا ہے نہیں باجی میں نے شروع سے ہی سوچا ہوا تھا واپسی پہ اپ کو خود چھوڑ کر اؤں گا سب کہہ رہے ہیں ابھی کیوں جا رہی ہیں۔۔۔ ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں۔۔۔ لیکن اپنے گھر تو جانا ہے نا کیوں جا رہی ہیں؟ بھئی کیوں جاتے ہیں اپنے گھر💕 الحمدللہ خوش رہیں اپنا گھر ہی اچھا ہوتا ہے باقی جہاں جہاں سے پیار محبت عزت ملے سمیٹ لینی چاہیے کیونکہ زندگی نہ ملے دوبارہ انسان کو صرف پیار محبت کے دو بول چاہیے ہوتے ہیں اور کچھ نہیں🚗 تعلقات کا بھی حساب ہونا ہے حقوق العباد حقوق اللہ دونوں ہی ضروری ہیں۔ اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ناشتہ ضرور کیجئے اللہ پر یقین کیجیے اللہ کی منصوبے اللہ جانتا ہے۔۔ جب یاد کا قصہ کھولوں تو کچھ لوگ بہت یاد اتے ہیں۔۔۔ پیلا دوپٹہ رانی کا کالا دوپٹہ بے بی کا
(Day 7)کسی نے مجھے لکھا کہ اپ بھائی کے ساتھ ان کے گھر میں خوش ہیں اس کی وجہ اپ کی بھابھی ہیں میں کہتی ہوں اس کی وجہ بھابھی اور بھائی کے پیارے تعلقات ہیں بھائی نے بھابھی کو ہر لحاظ سے عزت اور پیار دیا ہے اور بھابیوں کا یہی طریقہ ہوتا ہے پیار واپس کرنے کا کہ وہ پھر اپنے شوہر کے گھر والوں سے پیار کرتی ہیں اور ان کا خیال بھی رکھتی ہیں اور یہ دونوں طرف سے ہی ہوتا ہے مرد کو اس کا خیال زیادہ رکھنا پڑتا ہے ♥️بیوی خوش تو گھر خوش معاشرہ خوش ارد گرد کے سارے افراد خوش یہ جتنی جلدی سمجھ آ جائے زندگی گل و گلزار 🌻انیلا بھابھی ویسے واقعی بہت اچھی ہیں۔ پیار سے ہم انہیں نیلی کہتے ہیں 🌹 بہرحال آج کا دن ہمارے لیے بڑا گل و گلزار تھا تھوڑا سویرے نکل گئے گاڑی میں کہ راستے میں کچن کوزین کا چکر بھی لگانا تھا پیاری دوستوں کے پاس جو جانا تھا۔ عین وقت پر پہنچی زہرا کے گھر زہرا کو گاڑی میں بٹھایا اور ہم پہنچ گئے عالیہ ندیم کے گھر جو کچن میں کھڑی دھڑا دھڑ خوبصورت ناشتہ تیار کر رہی تھیں۔۔۔ کیا کہا ناشتہ خوبصورت نہیں ہوتا۔ ہوتا ہے جب اتنے پیار سے بنایا جائے🫖 چونکہ ہم نے کہا تھا کہ تمہارے پاس ا کر ہم ناشتہ کریں گے یہ تو میں نے محاورتا کہہ دیا تھا کیونکہ ناشتہ تو میں کر کے گئی تھی پھر بھی خیر دوبارہ ناشتہ کیا ایک اور انڈا کھا لیا کچھ ہوگا تو نہیں نا؟🍳؟ اتنے پیار سے ملی کہ بس کیا بتاؤں چالیس سال بعد ہماری ملاقات ہوئی انیس سو پچاسی میں ہماری شادی ہوئی تھی میری شادی سے ایک ہفتہ پہلے اس کی شادی ہوئی تھی میں نے اس کی شادی اٹینڈ کی لیکن اس نے میری اٹینڈ نہیں کی مجھے مدھم مدھم سا افسوس تھا😊 عالیہ اور ندیم بھائی جنرلزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی میں میرے سے ایک سال سینیئر تھے ان کی محبت کا سب کو پتہ تھا۔۔۔ اب اس نے اتنی دفعہ پیاری پیاری سی معذرت کی ہے کہ سیمی میں تمہاری شادی میں نہیں ا سکی ندیم کہیں گئے ہوئے تھے پھر نیا نیا سسرال تھا تم میرے سے ناراض ہوگی کل پھر یہ ذکر چھیڑ دیا میں نے کہا بس کرو عالیہ میں بالکل بھی ناراض نہیں ہوں تم اتنے پیار سے ملتی ہو پیار سے رابطے رکھتی ہو پچھلے سال میں ائی تھی ملنا چاہتی تھی دعا بھی کرنا چاہتی تھی لیکن یہ لاہور گئی ہوئی تھی اور جس دن اس نے واپس پہنچنا تھا میں نے یہاں سے کوچ کر جانا تھا۔ ابھی دو سال پہلےہی مجھے یہ فیس بک پر ملی اس نے رابطہ کیا جیسے کہ بہت سے پیاروں نے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا۔۔۔ پھر ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہو گئے معلوم یہ ہوا کہ ندیم بھائی بہت بیمار ہیں عالیہ نے بہت دیر سے بتایا۔۔۔۔ واٹس ایپ پہ تھوڑا بہت رابطہ ہوتا تھا کبھی غائب ہو جاتی تھی پھر زہرا عثمانی سے پتہ چلا کہ ندیم بھائی بہت بیمار ہیں بس اچانک کینسر کا پتہ چلا اچانک ہی ہوتا ہے ایسا ہے نا۔۔۔۔ اس زمانے میں انہوں نے کتاب لکھی جو عالیہ نے مجھے پیش کی دو کتابیں ان کی لکھی ہوئی مجھے ملی ہیں۔ میں نے کہا عالیہ میں یہ پڑھ نہ پاؤں گی کہتی ہے سیمی پڑھ لینا خیر ہے کچھ نہیں ہوتا میں نے بھی ان کی وفات کے کوئی چار مہینے بعد ہمت کر کے پڑھی تھی عالیہ تمہاری ہمت کو سلام۔ اس نے بتایا کہ اس میں ندیم بھائی نے ان کی ساری زندگی کی باتیں کی ہیں پھر کینسر میں کیسے ٹائم گزارا اخری وقت تک💔 عالیہ سے پیار رہا مرتے دم تک اللہ تعالی مغفرت کرے جیسی زندگی اس نے گزاری ہے شادی شدہ اللہ تعالی سب کو نصیب کرے اتنا پیار سمیٹا۔۔۔۔ ابھی بہت سارے ویلفیئر کے کام کر رہی ہوں فارغ وقت میں رو بھی لیتی ہوں کہنے لگی۔ ساری دل کی باتیں کیں اپنے استادوں کو یاد کیا💕 کیا شاندار استاد تھے وارث میر، مہدی حسن، شفیق جالندھری، اے ار خالد، مسکین حجازی۔۔ یہ پھر لاہور ریڈیو اسٹیشن میں تعینات تھی اور میں خبریں پڑھنے جاتی تھی پھر میں نے ٹی وی سٹیشن جوائن کر لیا نیوز روم میں بہت کچھ سیکھا وہاں پر ہمارے پیارے خالد محمود ربانی صاحب تھے بہت کچھ سیکھا ان سے۔۔ تصویریں کھینچیں بہت دل کی باتیں کیں بارش ہو رہی تھی موسم نہایت سہانا اسلام اباد کا⛈️ سہانے سہانے لوگ اور سہانی سہانی باتیں🚗 کیا کہا لوگ سہانے نہیں ہوتے جی بالکل ہوتے ہیں اپ کبھی ملے ہیں سہانے لوگوں سے جس سے موسم ہی سہانا ہو جائے۔۔۔ پھر اگے ایک اور دوست فرحت کے پاس جانا تھا معلوم کیا کہ یہ گھر کہاں ہے تو پتہ یہ چلا زہرہ عثمانی سے کہ زیادہ دور نہیں ہے میں نے کہا چلو جی زہرہ اپ بھی میرے ساتھ چلو پھر اپ کو واپسی پہ اپ کے گھر ڈراپ کر دیں گے۔۔۔ عالیہ سے اجازت چاہی بہت پیار سے کہنے لگی سیمی میرے پاس ٹھہرو دیکھو گھر میں کوئی نہیں ہوتا یا کبھی اؤ تم میرے پاس رہو میں نے کہا تم لاہور آو ۔۔۔ کہتی ہے چلو انشاءاللہ زندگی رہی تو۔۔ یار زندہ صحبت باقی۔۔۔۔ زندگی کا تو کوئی پتہ ہے نہیں بہرحال پھر پیاری فرحت اعظم کے گھر گئے ان کا بیٹا گیٹ پر موجود تھا فرحت بھی فٹافٹ اگئی خوبصورت گلدستہ ہاتھ میں لیے ہوئے فرحت میری ایئر فورس کی دوست ہے ہم ملیر میں ایک ساتھ رہے ان کے تینوں بچوں کو پڑھایا میں نے ۔میرے شاگرد رہے سب کی شادیاں ہو گئیں وقت کیسے تیزی سے گزرتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔۔۔۔ دیکھتے ہی زہرا اور فرحت ایک دوسرے کو کہنے لگیں اپ کو کہیں دیکھا ہے اپ کو کہیں دیکھا ہے پر اخر وقت تک پتہ نہ چل سکا کہ کہاں دیکھا ہے😊 میں نے کہا کوئی بات نہیں ایسی شکلیں ہوتی ہیں ادھر ادھر دنیا میں ہا ہا۔۔۔۔ اس کا بھی نیا گھر تھا پہلی دفعہ دیکھا بہت شاندار رکھا ہوا تھا۔ بہت خوبصورت پینٹنگز ،پودے، میکرامے اور پھر سجی ہوئی ٹرالی صاف پتہ چل رہا تھا کہ میری دوست ہے یہ🤣 پھر شوق بھی ایک جیسے ہوتے ہیں نا اور پھر یہ بھی پائسز ہے یعنی مچھلی🐟۔ گھر میں داخل ہوتے ہی اس نے مجھےجو ایک گلدستہ پیش کیا وہ ان کی بیٹی زینب نے بنایا ہوا تھاپھول کروشیے سے۔۔۔ ایک اور تحفہ بھی دیا بہت خوبصورت پتھروں کو پینٹ کر کے تصویر بنائی ہوئی تھی کہتی ہے فارغ ہوں تو یہی کچھ کرتی ہوں اور بہت مزہ اتا ہے مسئلہ تو یہی ہے نا کہ اس عمر میں ہم خواتین اپنے اپ کو مصروف کیسے رکھیں ادمی حضرات تو ٹی وی اور فون کے ساتھ ٹائم گزار لیتے ہیں پر عورتوں کو کچھ اسی قسم کے شغل میںلے چاہیے ہوتے ہیں کیا خیال ہے اپ کا؟ فرحت دو دفعہ بہت شدید بیمار ہوئی اور کہتی ہے بس ٹائم پورا نہیں ہوا تھا یہ کام تو اللہ کے ہیں نا۔ چلیے جی چائے کے بعد تصویر کھنچوائی اور اجازت لی کہ ابھی زہرا کا گھر بھی دیکھنا تھا یہ سب کے نئے گھر ہیں اور میں پہلی پہلی دفعہ گئی اللہ نصیب کرے۔ ڈرائیور کو ہدایت کی کہ چلیے جی اب اسی پہلے گھر میں۔۔۔ پہلی دفعہ زہرا کے بیٹے، بہو اور پوتی سے ملاقات ہوئی۔ زہرا نے ایک خوبصورت سوٹ مجھے پیش کیا زہرا کے شوہر شفقت بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی ہم نے بھی نہیں پوچھا کہ وہ کہاں ہیں باہر گئے ہوئے تھے شاید کسی کام سے۔ بڑے ہی اچھے انسان ہیں ریڈیو ٹی وی سے ان کا بھی واسطہ ہے زہرا کے پیڑ پودے دیکھے گھر دیکھا اور بس اجازت چاہی کیونکہ بیٹھنے کا ٹائم نہیں تھا گفتگو کافی مناسب ہو چکی تھی تو اج بڑا ہی پیارا دن گزرا کھٹا میٹھا سا۔۔۔ زندگی کے سفر میں گزر جاتے ہیں جو مقام وہ پھر نہیں اتے وہ پھر نہیں اتے۔۔۔۔ پت جھڑ میں جو پھول مرجھا جاتے ہیں وہ بہاروں کے انے سے کھلتے نہیں۔۔۔۔ زندگی میں اگر کبھی مرجھانے لگیں تو دوستوں سے ملیں کھل نہ گئے تو پیسے واپس۔۔۔ زندگی بہار لگنے لگتی ہے چاہے تھوڑے وقت کے لیے ہی سہی۔۔۔۔ رات کو کھانے کے بعد بھائی کو کہا کہ سوچ رہی ہوں منگل کی ٹکٹ کروا لوں🚎 کہتا ہے کیوں جا رہی ہیں اپ کو تو میں نے کہا تھا ابھی رہیں میں نے کہا نہیں بس اب لاہور جانا ہے لاہور والوں کو کافی سکون دے دیا تھوڑا بے سکون کریں نا😊 پھر کہتا ہے چلیں ہم بھی پروگرام بناتے ہیں تو گاڑی میں اپ کو چھوڑ کے اتے ہیں میں نے کہا یہ تو کمال ہو جائے گا ہمارے پیسے بچ جائیں گے ہا ہا ہا۔۔۔ دوستی ایسا ناطہ جو سونے سے بھی مہنگا🌹 جہاں رہو مل کے رہو یہ کبھی بھول نہ جانا۔۔۔۔
Day 6 السلام علیکم انتظار ہے انتظار ہے کس چیز کا ناشتے کا جی ناشتے کا انتظار ہے ۔۔۔تفصیلات بیان کرتی ہوں ایسے تو روز ہی ہوتا ہے یعنی ناشتے کا انتظار🫖 مجھے ناشتہ بہت پسند ہے اج انتظار زیادہ ہے کیونکہ رات کا کھانا نہیں کھایا تھا اپ کو پتہ ہے نا اج کل اسلام اباد میں موجود ہوں۔ روزانہ پیاری پیاری فرینڈز بلا لیتی ہیں اور اپ کو پتہ ہے ہم جب کہیں جائیں تو پھر وہاں مزیدار سا کھانا ہوتا ہے ہمارا پیار جڑا ہوتا ہے مزیدار کھانے سے۔۔۔۔ پھر اصرار کر کے کھلایا بھی جاتا ہے جو کہ ہماری پیاری روایات کا حصہ ہے۔۔۔ تو بس ہم اج پیاری رانی کے پاس تھے جی ہاں ہمیشہ سے ہماری رانی ہے ذکر کیا تھا نا ابو کے دوست انکل نذیر کا ان کی ماشاءاللہ پانچ بیٹیاں اور ساری ہی مجھے بہت پیاری۔ بالکل جیسے انکل نذیر پیارے انٹی پیاری اسی طرح بچے بھی بہت ہی پیارے ۔بہت ہی پیار دیتے ہیں نام تو تہمینہ ہے پر ہمیشہ سے رانی اور یہ سب سے بڑی بیٹی۔۔۔ یہ بڑیاں جو ہوتی ہیں بڑی جلدی بڑی ہو جاتی ہیں میں بھی بڑی بیٹی اور بڑی بیٹی کا وزن محسوس کر سکتی ہوں۔۔۔ یاد ہے مجھے ہمیشہ اس نے گھر میں کھانا بنانا گھر کو اچھے سے رکھنا سب سے بڑی بات یہ کہ ہستی کھیلتی قوت برداشت کی مالک ہے۔ ہر مسئلے کو کہتی ہے جان دواستاد ۔۔۔ انہیں کہاتھا کہ ہم ساڑھےبارہ بجے پہنچ جائیں گے میں ناصر اور انیلا بھابھی۔۔ مجھے سارے کام صبح صبح کے پسند ہیں مغرب کے بعد نہ میں کہیں جاؤں تو نہ کوئی ائے میں ریٹائر ہو جاتی ہوں مغرب کے بعد۔۔۔۔ پورے عین ساڑھےبارہ بجے ہم ان کے گیٹ پر تھے واہ واہ کیا ٹائمنگ ہے ہماری اسلام اباد ای نائن میں ہم رہے ہیں بڑی یادیں ہیں بڑے عرصے بعد اس راستے پر گئی۔ دور سے فیصل مسجد بھی نظر ائی۔ پی اے ایف کا بہت ہی شاندار ہسپتال بن گیا ہے جہاں پر سیولینز بھی ارام سے جا سکتے ہیں جان کر مسرت ہوئی۔ یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔۔۔۔ ای نائن، ایر یونیورسٹی، بحریہ کالج خوبصورت، پہاڑ اور درخت راستے میں پائن کے درخت بہت سارے تھے بھائی سے کہا یہ بھی ایک گھر میں لگوا لو یہاں پر ہو جاتے ہیں ویسے تو یہ مری میں پائے جاتے ہیں لیکن میں نے لاہور میں بھی کسی کسی گھر میں دیکھے ہیں راستے سے کچن کوزین سے کیک لے لیا تھا کسی کے گھر خالی ہاتھ نہیں جانا چاہیے اور پھر ہم پہلی دفعہ ان کے نئے گھر جا رہے تھے رانی کے شوہر جاوید بھائی بھی شاندار بندے ہیں۔ ایئر فورس میں تھے بڑے اعلی عہدے پہ۔ پائلٹ۔ گورنر کے بھی پائلٹ رہے۔۔۔ کسی بات پ رانی کہنےلگی فلانے نے ہماری شادی کرائی تھی میں نے کہا اچھا پھر بعد میں اس کی کلاس نہیں لی پوچھ گچھ نہیں کی اس سے ۔۔ پھر ہنسنے لگے ہم دونوں ہمارے جوکس ایسے ہی ہوتے ہیں پتہ نہیں باقیوں کو سمجھ ائی بھی یا سر سے گزر گئی یا جان کے سر سے گزار دی گئی اللہ جانتا ہے۔۔۔ اللہ سلامت رکھے بڑی پیاری جوڑی ہے رانی کی انکھوں کا اپریشن ہوا ہے ابھی ابھی بڑا ہی کوئی سنجیدہ قسم کا مسئلہ تھا۔ پتہ یہ چلا کہ فیملی میں ہے۔ اب پھر کہہ رہی تھی کہ لینز ڈالنا ہے بہت بہت شکر ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں علاج کی سہولت میسر کرا رکھی ہے فورسز میں رہنے کا بہت فائدہ ہوتا ہے ہمارے ہسپتال بہت خیال کرتے ہیں مفت دوائیاں اپریشن ہوتے ہیں ابھی پرسوں میں نے چند گولیاں لی جو کہ مجھے ضرورت تھی 1200 روپے میں اس دکاندار کا منہ دیکھ رہی تھی ہمیں مفت مل جاتی ہیں تو ہمیں اس بات کا ادراک نہیں ہوتا بالکل ایسے ہی جیسے ہمیں بہت سی چیزوں کا ادراک نہیں ہوتا۔۔۔ زندگی میں وہ نعمت نہ ہو تو پھر پتہ چلتا ہے جن میں سب سے بڑی نعمت تو ماں باپ کی نعمت ہے۔۔۔ یہ دوستیاں بھی بہت بڑی نعمت ہے کوئی پوچھتا ہے کوئی بلاتا ہے کوئی اپ سے اچھی سی بات کرتا ہے کوئی اپ کو مزیدار برنچ کراتا ہے ایسے دوستوں کو پکڑ کے رکھیے جانے نہ دو استاد۔۔ کھانے کا ٹائم تھا بھوک بھی لگی ہوئی تھی میں اس پر انواع اقسام کی چیزیں موجود تھیں ہم نے پوریاں چنے اور نان سے تو اجتناب کیا اور جب اس نے کہا کہ تازہ تازہ پراٹھا بنا دیں تو ہم نے فورا کہا کہ جی بالکل بنا دیں گھر کا ہوگا تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ کیا شاندار پراٹھا تھا میں نے کہا مجھے تو یہ دیکھ کر اور کھا کر اپنے گاؤں کا پراٹھا یاد اگیا جو میری چاچیاں اور پھپھیاں بناتی ہوتی تھی بلدار پراٹھا۔ کہنے لگی یہ بھی پٹھان ہے اس کو میں نے سکھایا ہے پہلے یہ چکور پراٹھا بناتا تھا وہ بھی مزے کا ہوتا تھا چلیں جی بڑے عرصے بعد پراٹھا کھایا پھر اس نے شاندار حلوہ بنایا تھا ہم سب پوچھتے رہے کس چیز کا حلوایا معلوم ہوا سوجی اور بیسن کا وہ بھی گھر پہ پٹھان خانساماں نے بنایا تھا کچھ زیادہ ہی کھا لیا ساتھ میں چائے کا مگ جی ہاں۔۔۔ اب دل کرے قیلولہ کر لیں وہ کہے ادھر ہی رات رہ لو سہولت سے اجازت چاہی اور واپسی کا سفر شروع کیا ۔ تو راستے میں بڑی پیاری دوست جنرلزم ڈیپارٹمنٹ والی زہرا عثمانی کا فون ایا اس نے بڑے عرصے ریڈیو میں کام کیا ہے اب تو ریٹائر ہو گئی ہے میں نے کہا تم نے اب میراپتہ کیا۔ کہتی ہے سیمی بس بڑے ہی مسئلے مسائل تھے گھریلو ساتھ میں بیماریاں بھی چل رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔ زہرا اپنے مسئلے مسائل ایسے بیان کرتی ہے کہ دوسرا سوچتا ہے کہ ہمارا مسئلہ تو کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں ہا ہا ۔ ہم نے کہا جان دواستاد زہرا اتنی۔۔۔ پیاری ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتی اتنی یادیں وابستہ ہیں کہ کیا بتاؤں۔۔۔ اے میری زہرا جبیں تو ابھی تک ہے حسین اور میں جواں تجھ پہ قربان میری جان میری جان😊 جوتا سیل سے لے لیتی کہ سستا مل رہا تھا نا اور پھر وخت ڈالا ہوتا ہم سب کو۔۔ ایک دفعہ ہم مزنگ چونگی کہیں پر کھانا کھانے گئے اس نے ہمیں ٹریٹ دی تھی سلاد پہلے اگیا میں نے سلاد کھانا شروع کر دیا اس نے ڈانٹ دیا کہ اس طرح تو کھانا انے سے پہلےسلاد ختم ہو جائے گا میں نے کہا زہرہ لو رکھو اپنا کھانا میں تو نہیں کھاتی اب پیاری زہرہ تھی اور اس کے انسو💕 میری زہرہ کو ہلکا نہ لیں ریڈیو میں نیوز کی ہیڈ رہ چکی ہیں💕 بہرحال طے یہ ہوا کہ اج یعنی اتوار کو ہم نے ملنا ہے اور عالیہ کے گھر بھی جانا ہے جو ہماری ایک اور دوست ہیں وہ بھی جنرلزم ڈیپارٹمنٹ کی ریڈیو سے منسلک۔ ان کے شوہر اچانک فوت ہو گئے بس کینسر کا پتہ چلا۔۔۔۔ یہ زندگی ایسی ہی ہے ان کی بھی ہی الگ کہانی ہے ڈیپارٹمنٹ میں ان کا پیار بڑا مشہور تھا اور یہ ساری عمر قائم رہا ندیم بھائی شاندار ادمی تھے اللہ جنت میں جگہ دے۔۔ ان کی شادی میری شادی سے ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی۔۔ بڑی ہی پیاری یادیں تازہ ہو گئیں ۔۔۔ گھر پہنچ کر نماز پڑھی بس پھر حلوے اور پراٹھے نے دکھانی شروع کر دیں اپنی اوقات۔۔۔۔ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔۔۔ باجی پلاؤ بنا ہے جکرنڈا سے چکن بھی ایا ہے بھائی نے اواز لگائی باجی نے کہا کھانے کی طرف تو دیکھنا بھی نہیں ہےناصر فروٹ رکھ دیں دل کیا تو کھا لوں گی۔ رات کو فروٹ کھایا دس بجے کے قریب قہوہ پیا پھر الحمدللہ سب ٹھیک تھا۔ اج تو پکا پکا میں نے خیال رکھنا ہے کہہ رہی تھی زہرا سیمی چلیں کہیں چائے خانہ میںں نے کہانہ نہ🍵🫖۔۔ رانی پوچھ رہی تھی کب تک ہو میں نے کہا جب تک پلاؤ بن رہا ہے ناصر کہتا ہے میں نے خانسامہ کو کہہ دیا ہے روزانہ تازہ پلاؤ بنے گا البتہ وہ کہہ رہا تھا پرانے پلاؤ بھی جمع ہو گئے ہیں ان کا کیا کروں میں نے کہا کہ وہ سب کھا لو اپ لوگ۔۔۔۔ پلاؤ میں تیزی ا گئی ہے ہاں ہاں😊 رات کہہ رہا تھا جا کر کیا کرنا ہے رہیں ابھی اپ۔ اس کو کہتے ہیں نیکی اور پوچھ پوچھ ورنہ تو میں سوچ رہی تھی پرسوں کا ٹکٹ بک کرا لوں ڈائیوو کا۔ چلیں کچھ اور دن اور ہی سہی 🤣۔ رات کو خانسامہ کو کہا ہے کہ املیٹ نہ دینا ابلا ہوا انڈا دینا (جی جی بالکل دیا تو مرغی نےہی ہے) ایک اور پیاری ایئر فورس فریڈ فرحت اعظم سے بھی اج ملاقات کرنی ہے انشاءاللہ تعالی۔۔ یہ دوست کتنے پیارے ہیں ان کو پتہ چلا انہوں نے میرے ساتھ رابطہ کیا یہ رابطے اور ضابطے کتنے ضروری ہیں اور یہیں سے معلوم ہوتا ہے کون کتنے پانی میں ہے۔ پرانے دوستوں کو پکڑ کے رکھیں مضبوطی سے ۔۔۔جانے نہ پائیں۔ اپ سب کا بہت شکریہ اسلام اباد زندہ باد۔۔۔ ناشتہ انے والا ہے یہ خانسامہ بھی پٹھان ہے۔۔۔۔ چائے پوری دو کپ ناپ کے تھرموس میں ڈالتا ہے تاکید ہے اس کو بس دو کپ چاء۔۔۔۔ جب میری فرینڈز مجھے بتاتی ہیں سیمی تم یہ کرتی تھی سیمی تم یہ کہتی تھی تمہیں وہ واقعہ یاد ہے جب تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے میرا دل کرتا ہے میرے بارے میں بھی کوئی لکھے کوئی پرانی یاد کوئی پرانی بات اور میں پڑھوں اور یوں ہلکے سے دھیرے سے مسکرا دوں جیسے چپکے سے ویرانے میں بہار ا جائے۔۔ زہرا تو اتنی مشہور ہے کہ اس کے اوپر شاعری کی گئی ہے۔۔۔ اے میری زہرا جبیں تو ابھی تک ہے حسین اور میں جواں💕 زندگی میں پریشانی ہو اداسی ہو تو پرانے دوستوں سے ملیں ان کے ساتھ قہقہے لگائیں دل جوان نہ ہوا تو پیسے واپس۔۔۔۔ باقی اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے رجوع کیجیے ناشتہ ضرور کیجئے🍳 اچھا تو ہم چلتے ہیں دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا اپ کی سیمی۔۔۔۔ یہ گلدستہ دوسرے تحفے تحائف کے ساتھ پیاری نئی دوست اور بیٹی نے پیش کیا🌹 کل کا سفرنامہ تو پڑھاہی ہوگا اپ نے۔۔۔ تصویر کھینچ لی تھی تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام ائے🚘۔
Day 5 !السلام علیکم صبح اٹھی تو دیکھا بارش ہو رہی ہے شاندار موسم اسلام اباد کا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے⛈️ اٹھی کیا بتایا تو تھا میں تو ساری رات سوئی ہی نہیں تھی چائے پی لی تھی اور کوئی شاید رات کے دہی بھلوں اور سموسوں کا اثر تھا جو کہ میں اکثر کھاتی نہیں ہوتی لیکن مہمان نوازی میں ہم نے کھا لی بس بدپرہیزی ہو گئی تھی😊 بہرحال جناب اتنے میں سمیرا ساجد کا میسج ایا کہ اج ملنا ہے اللہ نہ کرے کہ ہمارا بارش کی وجہ سے پلان ٹوٹ جائے۔ میں نے کہا انشاءاللہ ایسا نہیں ہوگا بتایا تھا نا ایک بہت پیاری بہن سے ملاقات ہے کل کی پوسٹ میں ذکر کیا تھا۔۔ پچھلے سال بھی مجھے کہتی تھی میں تو اپ کے کہیں قریب ہی رہتی ہوں۔( اپ سب کا بہت شکریہ جو مجھ سے ملنا چاہتے ہیں پر یہ ممکن نہیں ہو پایا انشاءاللہ زندگی رہی تو ضرور ملاقات کریں گے) تو بہرحال اس بیٹی نے مجھے میسج کیا میں نے کہا بس میں اجاؤں گی انشاءاللہ ٹائم پر گیارہ بجے کا وقت مقرر تھا وہ بھی اگئی ۔۔۔ ملاقات ہوئی گل بات ہوئی دن عید تے رات شبرات ہوئی۔۔۔ اتنے پیارے اور خالص لوگ سچ میں لفظوں میں بیان کر سکتی ہی نہیں۔ اللہ نے اتنے پیارے لوگ دیے ہیں گھر بیٹھے یہ پیار یہ عزت اللہ اللہ۔۔۔ لکھتی لکھاتی ہیں اپنی کتاب مجھے دی ویڈیو بھی مل کے ہم نے بنائی ان کی اجازت سے۔ کہتی ہے صرف اپ کے لیے اجازت ہے۔ بتایا کہ ماں باپ نہیں پھوپھی خالہ نہیں بیٹی بھی نہیں دو بیٹے ہیں۔ باتوں باتوں میں پوچھ لیا کہ اپ کے ہسبینڈ کیا کرتے ہیں کہنے لگی ارمی ایوی ایشن میں ہیں پائلٹ ہیں۔ لو کر لو گل۔۔۔ وہ تو پھر میرے بھائی میجر جنرل ناصر دلاور کو جانتے ہوں گے وہ تو ایوی ایشن کے سربراہ رہے ہیں کہنے لگی جی بالکل جانتے ہیں سمال ورلڈ نا۔ دنیا کتنی چھوٹی ہے نا۔۔ بس پھر تو لگا کہ ہم اور عنقریب ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ناصر ہمارے سی او رہے ہیں۔ فوج میں سی او اور ایئر فورس میں او سی کہتے ہیں پتہ نہیں کیوں ایک ہی لفظ کیوں نہیں استعمال کرتے 😊 کچھ کھانے پینے کو تو میں نے سہولت سے منع کر دیا۔ بے ٹائم کھانا نہیں کھایا جاتا اب اس عمر میں۔ البتہ چائے ان کی پرزور اصرار پہ ضرور پی لی وہ اتنی مہنگی چائے تھی کہ عمر بھر افسوس رہے گا کہنے لگی اصل میں جگہ کے پیسے ہوتے ہیں میں نے کہا بات تو ٹھیک ہے مگر بات ہے رسوائی کی☕️ سچی بات ہے کسی کے پیسے میری وجہ سے ضائع ہوں یہ ضائع ہی ہے نا دل دکھتا ہے۔ ابھی ان کا میسج ایا ہے میرے سامنے کھلا پڑا ہے لکھا ہے کہ" سچ اج اپ سے ملاقات کیا ہوئی لگا کہ اپنے ماں سے مل ائی ہوں اللہ اپ کو ہمیشہ خوش رکھے اپ کی ہمت حوصلے کو سلام"۔۔ بہت شکریہ بیٹا ان تحفے تحائف کی ضرورت نہیں تھی بہرحال اپ کی پیار اور محبت کو سلام کہنے لگی میری ڈائری میں کچھ لکھ دیجیے جو میں یاد رکھوں بڑے بڑے شعرا اور ادیبوں کے پیغامات تھے ان کے لیے کہتی ہیں میرا شوق ہے میں ملتی ہوں لوگ بھی پیار دیتے ہیں اور مل لیتے ہیں میں نے کہا واہ کیا بات ہے۔۔ ہم نے بھی لکھ دیا انور مسعود کے پیغام کے بالکل سامنے والے صفحے پر واہ کیا بات ہے۔۔ جی وہی اج کی پکائیےوالے🫑 اج کی پکائیے دس تیرا کی خیال ہے میں کی خیال دساں میری کی مجال ہے ۔۔۔۔ مزاحیہ شاعری کرتے ہیں ایک شاعری بنیان پر بھی کی تھی ۔ ہمارے گھر میں بنین کہا جاتا ہے۔ پنجابی میں بھی۔۔۔۔ بنین لین جاندے ہو بنین لے کے آندے ہو پاندے او تے پیندی نہیں پے جائے تے لیندی نہیں۔۔۔۔ بتایا تھا کہ یہ مغربی تہذیب کے بارے میں انہوں نے نظم لکھی ۔۔ اگر کسی نے نہیں سنی پڑھی تو پلیز سن پڑھ لیجئے مزہ نہ ایا تو پیسے واپس۔۔۔ ویسے وہ چائے کے پیسے تو واپس نہیں مل سکتے نا او ہو اتنی مہنگی چائے۔۔۔ کیونکہ رات بھر سوئی نہیں تھی تو دوپہر کو قیلولہ فرمانے کا ارادہ کیا کھانے کے بعد اور پھر ایسا گہرا قیلولہ تھا کہ عصر کی نماز کو بس بڑی مشکل سے پکڑا۔۔ مغرب کے بعد واک پر گئی واپس ائی تو بھائی کہنے لگا چلو جی میں جا رہا ہوں ہیئر کٹ کے لیے اپ کو اپ کا چینل لگا دیتا ہوں اس کو پتہ تھا اج میں نے اپنا ڈرامہ دیکھنا ہے میں منٹو نہیں ہوں چینل لگا دیا ڈرامہ بھی شروع نہیں ہوا تھا ہم بیٹھ گئے تو چینل غلط لگ گیا ہوا تھا چینل بدلنے کی کوشش کی تو اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی 😢 دونوں ریموٹس سے ہر طرح کے بٹن دبا دیے اور پھر اخر کار ارام سے بیٹھ گئے کہ اب تو ڈرامہ چلا ہی گیاہو گا بھابھی بھی گھر پر موجود نہیں تھیں ملازموں کو تو میں نے سوچا شاید پتہ ہی نہ ہو ان سے رابطہ نہ کیا بہرحال واپس ایا ناصر تو کہتا ہے باجی ہو گیا اپ کا ڈرامہ🤣 میں نے کہا ہو گیا میرا ڈرامہ ہا ہا ہا۔ پھر اس کو تفصیلات سے اگاہ کیا تو اس نے ایک بٹن دبایا اور سب کچھ ٹھیک ہو گیا کبھی کبھی غلط بٹن دبا دیا جائے کتنی مشکلات پیش اتی ہیں صرف ایک صحیح بٹن کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں کبھی ملتا نہیں ہے یا وہ بٹن شاید کسی اور کے پاس ہوتا ہے۔۔۔ عبداللہ سے بات ہوئی فون پر کہتا ہے ماما اب آپ یہاں سے شورکوٹ آ جائیں وہ چاہتا تھا میں زیادہ ٹائم اس کے پاس رہوں۔ بہرحال عبداللہ بیٹے اب تو لاہور ہی جائیں گے نا انشاءاللہ اپنے گھر۔ ویسے تو ماشاءاللہ بیٹے کا گھر بھی اپنا ہے اور بھائی کا بھی اللہ سلامت رکھے اپنے اپنے گھروں میں خوش رہیں اسی میں ہماری خوشی ہے ملنا ملانا بھی اتنا ہی جس میں عزت ہو پیار ہو کسی پر مسلط ہونا میری ڈکشنری میں نہیں ہے البتہ پلاؤ بن رہے ہیں رات کو بہت ہی شاندار پلاؤ بنا کچھ زیادہ ہی کھا رہی ہوں یہاں پر خوشی اور اطمینان میں تو پھر یہی ہوتا ہے میرا خیال ہے دسو تہاڈا کی خیال اے؟ بس جی پھر رات کو ہلکی پھلکی چائے کا کپ لے کے کمرے میں اگئی سوچا تھا دن کو اچھا سوئی ہوں چائے بھی پی رہی ہوں نیند نہیں ائے گی لیکن نیند ایسی ائی کہ بس پھر۔۔۔ الحمدللہ ۔۔جی جی ڈرامہ دیکھ لیا تھا اپنے فون پہ پھر۔۔۔۔ اج کی پکائیے دس تیرا کی خیال ہے میں کی خیال دساں میری کی مجال ہے۔ رحیمیا چل اج فیر چسکےای لا لیے لب جان چنگیاں تے پھنڈیاں ہی پکا لئیے۔۔۔ انور مسعود مزاحیہ شاعری کے لیے جانے جاتے ہیں ان کی شاعری ضرور پڑھیے پنجابی میں اور سر دھنیے جس مرضی زبان میں🍠🍅🍆🥕🫑 ناشتہ انے کا ٹائم ہو گیا ناشتہ ضرور کیجئے بچوں کو بھی ضرور کرائیے🥪 اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے رجوع کیجئے۔۔ اوکے جی۔۔۔ اللہ حافظ اپ کی اپنی سیمی۔۔۔۔ خانسامہ کو کہا ہوا ہے کہ دو مگ چائے مجھے صبح چاہیے تھرموس میں یقین کریں دو مگ پورے ہوتے ہیں ایک گھونٹ بھی اوپر نہیں ہوتا واہ جی واہ کہاں ٹریننگ ہوئی ہے ماشاءاللہ🫖
السلام علیکم جی اخر کار لائسنس رینیو ہو گیا مبارک ہو اپ سب کو۔۔۔ اپ نے کروا لیا؟ ایسے لگا جیسے چپکے سے ویرانے میں بہار اگئی ایک بوجھ ہوتا ہے کوئی ایسا کام کرنے کے لیے ہو اور دوسری مزے کی بات یہ ہو گئی کہ میرے بھائی ناصر کا بھی رینیو ہو گیا جو کہ اگلے مہینے ایکسپائر ہو رہا تھا میں نے کہا کوشش کر دیکھو اگر اپ کا بھی ہو جائے ساتھ ساتھ تو ایک پنتھ دو کاج ہو جائیں گے تو جناب دیکھیں تو کبھی کبھی ایک بندہ دوسرے بندے کے کس طرح کام آتا ہے کیا ڈیسٹنی لکھی ہوتی ہے۔۔۔ بڑا رش تھا بہت لوگ تھے بہرحال موسم ٹھیک تھا گزارا ہو گیا۔۔۔ آتے ساتھ کھانا کھایا شدید بھوک لگی ہوئی تھی ایک تو کہہ کہہ کے تھک گئی ہوں اتنا کچھ نہ بنایا کرو میں ننھی سی جان کیا کچھ کھا سکتی ہوں باجی کھائیں نا باجی کو انہوں نے موٹا کر کے بھیجنا ہے جو کہ شاید ہو بھی گئی ہونگی صبح کھانا شام کھانا صحت کا پیغام یہ کھانا 😊 وہ نہیں ہوتا تھا ایک زمانے میں صبح بناکا شام بناکا۔ بہرحال بناکا کا فائدہ ہوتا تھا کہ دانت چمک جاتے تھے پتہ نہیں وہ کہاں چلا گیا ایک ڈینٹونک بھی ہوتا تھا پاؤڈر🤣 یہ میں کدھر سے کدھر چلی جاتی ہوں😊 دوپہر کو بہت گہرا قیلولا کیا گہرا کھانا کھانے کے بعد🐟 شام کو ایک بہت پیاری دوست سے ملنے گئے پرانے فیملی فرینڈز ہیں ابو کے دوست تھے ان کے بچوں کے ساتھ بہت دوستی ہے ابو کی دوستی انکل نذیر سے انجینئرنگ کالج لاہور میں ایک پیالہ چینی کے تبادلے پر ہوئی تھی یہ ابو بتاتے تھے کہتے تھے "میرے پاس ہر چیز ہوتی تھی لوگ میرے سے لے کر جاتے تھے اس زمانے میں میرے پاس سائیکل بھی ہوتی تھی امیر گردانہ جاتا تھا خوامخواہ" تو انکل نذیر نئے نئے ائے تھے یونیورسٹی میں شاید۔ تو کوئی چائے کے لیے چینی چاہیے تھی بس وہ دوستی ایسی بنی ایسی نبھی کہ مرتے دم تک قائم رہی انکل نذیر پہلے چلے گئے اس دنیا سے ابو بڑا اداس رہتے تھے پھر انٹی بھی چلی گئی کرونا کے زمانے میں۔ وقفے وقفے سے۔۔۔۔ تو ہم شاہدہ نذیر سے ملنے گئے بھائی اور بھابھی بھی ساتھ گئے انہوں نے بڑی خاطر مدارات کی پرانی یادیں پرانے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر تازہ کرو کتنا مزہ اتا ہے♥️ واپسی پہ ناصر نے کہا کھانا نہیں کھانا میں نے کہا ہائے ہائے کیسی باتیں کرتے ہو انڈا بیچو جوتا لو۔۔۔۔ نو بج چکے تھے نماز پڑھی اور سونے کی کوشش شروع کر دی لیکن نیند ندارد ساری رات نہیں سوئی چائے پی لی وہ بھی مکس والی اس وقت تو بہت مزہ ایا پر ساری رات پھر مزہ نہ ایا انکھیں اس وقت بوجھل ہیں شدید اج 11 بجے ایک اور ملاقات ہے روداد سناؤں گی اپ سب کا بہت شکریہ مجھے اتنے پیغامات ملے کہ ملنا ہے اور سچی بات ہے ملنا ایسے ایک ایک کو تو بہت مشکل ہے۔ انشاءاللہ پھر ائی تو کوئی طریقہ کار کریں گے اکٹھے کہیں مل بیٹھیں گے سب۔ انشاءاللہ۔ ایک بیٹی یہاں پر کہیں قریب ہی رہتی ہے پچھلے سال بھی مجھے کہتی تھی میں نے ملنا ہے کوئی کتاب اپ کو دینی ہے پھر میسج ائے تو میں اج اس سے ملاقات کر رہی ہوں چونکہ قریب ہے اس لیے۔۔۔ فیس بک کے ذریعے بہت پیارے پیارے لوگ ملے کہاں میں کہاں یہ پیار اللہ اللہ۔۔۔ بھائی نے گھر میں مرغیاں پالی ہوئی ہیں انڈے بھی ملتے ہیں اس وقت مجھے بانگیں سنائی دے رہی ہیں دے رہی ہیں میں تو خود بانگوں کے وقت کی جاگی ہوئی ہوں بلکہ سوئی ہی نہیں بندہ سوئے نا تو کیسا اوازار ہوتا ہے نیند بھی بڑی نعمت ہے اللہ کی۔ میں لیٹ چائے پیتی نہیں ہوتی لیکن بس پی لی خاص طور پہ جو کڑھ کڑھ کے پکے وہ چائے بہت تیز ہوتی ہے نیندیں بھگا دیتی ہے☕️ لگتا ہے اج سارا دن ادھر ادھر گرتے پڑتے ہی گزار دینا ہے آپ لوگوں نے سولیا اچھا سا؟ چلیے اچھی بات ہے۔ فکریں آتی رہیں؟ خیالات اتے رہے او ہو۔ اب یہ سب تو زندگی کے ساتھ لگا رہتا ہے کبھی کبھی چائے نہ بھی پی ہو تو حالت یہی ہوتی ہے۔ ہے نا؟ ہمیشہ کہتی ہوں کہ رات کو چائے نہیں پینی پر پھر کبھی کبھی پی لیتی ہوں اخر دل تو بچہ ہے نا چائے کی شوقینی پھر۔۔ پلاؤ بن رہا ہے ابھی رات کو بھی پلاؤ بنا تھا لیکن ہم نے تو نہیں کھایا ہم نے کہا کل دوپہر کو کھا لیں گے تو باجی کے لیے جب تک پلاؤ بن رہا ہے باجی ادھر ہی ہیں دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ابتدائے عشق میں ہم ساری رات جاگے اللہ جانے کیا ہوگا اگے مولا جانے کیا ہوگا آگے عشق بھی چائے کا خاطر کروانے کا مجھے شوق نہیں ہے پر یہاں پر خود بخود ہی خاطریں ہو رہی ہیں سادہ سبزی روٹی ساتھ میں دہی ہو بس میرے لیے کافی ہے سلاد بھی ہو تو کوئی مضائقہ نہیں🥗 اچھا کھانا، اچھی نیند اور اچھے لوگوں سے ملنا ملانا اپ کی صحت کو قابل رشک بناتا ہے😊 سمجھ ائی نا میری بات کی🦋- ہیں جی ہاں جی۔ باقی مایوسی کفر ہے۔ زندگی کو روزانہ لمحہ بہ لمحہ رینیو کرواتے رہیں ایکسپائری ڈیٹ کا تو پتہ کوئی نہیں۔۔ شیطان سے دور رہیں قران سے رجوع کریں۔۔۔ اب میرے ناشتے کا ٹائم ہو گیا ہے چائے تو پیوں گی نا🍳 اپ بھی ناشتہ ضرور کیجئے بچوں کو بھی ضرور کروائیے سکول ایسے ہی نہیں بھیجنا
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
السلام علیکم! زندگی میں ہم مایوس ہو جاتے ہیں کبھی کبھی اتنے مایوس ہو جاتے ہیں کہ خود کشی کا ارادہ کرتے ہیں اور کچھ لوگ تو کر بھی گزرتے ہیں ہر ایک کے اپنے مسئلے مسائل ہر ایک کی الگ ازمائش💕 وہ کہتے ہیں نا زندگی میں ازمائش اپنی اپنی۔ ہر ایک کو لگتا ہے میں سب سے زیادہ مشکل میں ہوں مجھے بھی یہی لگتا ہے ۔کل ہسپتال گئی نا اج پوسٹ بھی ڈالی ہے لیکن اس میں میں نے ان لوگوں کا ذکر نہیں کیا جو وہاں پر مریض تھے🩺 کوئی انتظار میں تھا کوئی کسی کو فون کر کے کہہ رہا تھا کہ یہاں تو میرا کوئی سننے والا نہیں ہے تم ہی کچھ کرو کچھ بیٹھے دعا کر رہے تھے کچھ کی ٹانگیں کٹی ہوئی تھی پلستر لگے ہوئے تھے کچھ کو پیشاب کے بیگ لگے ہوئے تھے ایک بندے کو سٹریچر پر لایا جا رہا تھا اپریشن کر کے اس کے پورے ناک اور منہ پر پٹی لگی ہوئی تھی اور نالیاں نکلی ہوئی تھی لان میں لوگ بیٹھے تھے اندر لوگ بیٹھے تھے دوائیاں لے رہے تھے قطاریں لگی ہوئی تھی پارکنگ کہاں تھی کتنا چل کر انا تھا کچھ نومولود بچے بھی دیکھے ان کی مائیں بالکل پیلی پیلی سی زندگی دے کے جیسے دوسری زندگی کو دنیا میں لائی ہیں🚑 ہر کوئی اپنا کام پہلے کرنے کے چکر میں تھا مجھے دوائی پہلے مل جائے میرا نمبر پہلے ا جائے حالانکہ یہاں بڑا سسٹمیٹک کام ہوتا ہے سول ہسپتالوں میں تو حالات بہت دگر گوں ہیں اب مریض ہی اتنے زیادہ ہیں تو مینجمنٹ کیا کرے۔ ڈاکٹرز کیا کریں کوئی اٹیسٹ کرنے کے لیے ڈاکٹر کی مہر لگوانا چاہ رہا تھا کوئی چاہ رہا تھا کہ ڈاکٹر اج ہی دیکھ لے اگرچہ اج اس کے دیکھنے کا دن نہیں ہے وہ اپریشن تھیٹر میں ہے ۔کچھ لوگوں کو ٹرخایا بھی جا رہا تھا جو کوئی بول لیتا ہے کمیونیکیٹ کر لیتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جائیں اپ پھر ائیں چاہے وہ جتنا مرضی دور سے ایا ہے۔ دوائی اج نہیں مل سکتی یا پوری نہیں مل سکتی اپ دوبارہ ائیں۔ جتنے مرضی اپ بزرگ ہیں یا بیمار ہیں۔ نہیں تو پھر لے لیں نہ باہر سے۔ ہسپتالوں کی تو جو حالت ہے وہ تو ہے ہی۔۔۔۔ میں تو بات یہ کر رہی تھی کہ کتنی بڑی ازمائش ہے اگر اپ ان جھنجھٹوں سے بچے ہوئے ہیں ہم شکر نہیں ادا کرتے ہم صبر نہیں کرتے ہم اپنے سے نیچے والے کو نہیں دیکھتے۔ حالانکہ حکم یہ ہے کہ اپنے سے نیچے والے کو دیکھو مطلب جو صحت میں نیچے ہے یا کسی بھی طریقے سے نیچے ہے اوپر والے کو دیکھو گے تو کبھی خوش نہ رہ پاؤ گے۔ ہمیشہ اللہ سے شکوہ اور شکایت ہی رہے گی اللہ رحمان ہے اللہ رحیم ہے 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں۔ بس دوسروں کا ساتھ دیجئے پیار سے بات کیجئے ان کے مسئلے حل کیجئے اگر کر سکتے ہیں تو کوئی اپ سے مانگتا ہے مسئلہ لے کے اتا ہے تو اللہ تعالی نے یہ موقع اپ کو فراہم کیا ہے ایسےہی نہیں وہ اگیا اپ کے پاس۔۔۔۔۔ یاد ا رہا تھا کہ کیسے امی وینٹی لیٹر پہ تھیں اور میری بیٹی کی شادی تھی اور دنیا والوں نے کیسے کیسے نہ تنگ کیا مجھے جو مجھ پر گزری وہ میں جانتی ہوں ساتھ میں ابو کو بھی سنبھالنا تھا ہسپتالوں کے چکر بہت برے ہوتے ہیں ابو بیمار ہوئے۔۔۔۔ بس ایک ایک پل یاد ارہا ہے بات یہ ہے کہ قدر کر لیں اپنے والدین کی، اس زندگی کی، اپنی صحت کی۔۔۔ کہتے ہیں نہ تندرستی ہزار نعمت ہے اپنا خیال رکھیے یہ بہت ضروری ہے بس یادوں کا سمندر ہے اور میں ۔۔۔۔مایوس نہیں ہونا مایوسی کفر ہے شیطان مایوس کراتا ہے اور اللہ کی رحمت سے ہمیں دور کروا دیتا ہے۔۔۔ تو شیطان کی دسترس سے دور رہنا ہے ہمیشہ قران سے ناطہ جوڑنا ہے سمجھ کر پڑھیے۔۔۔ زندگی کی قدر کیجیے دعا کیجئے دعا میں بڑی طاقت ہے دعا تقدیر کو بھی بدل دیتی ہے اللہ سے بات کیجئے دعا اللہ سے بات کرنا ہے اس کو اپنی مشکلات بتائیے وہ سنتا ہے وہ جانتا ہے وہ اپ کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے دعاؤں میں یاد رکھیے گا دعاؤں کی طلبگار سیمی
3 hours ago (edited) | [YT] | 9
View 0 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
السلام علیکم! وہ کہتے ہیں نہ دریا کو کوزے میں بند کرنا اج بس کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے کوزہ بہت چھوٹا ہے دریا بہت بڑا ہے🚗 کل کی کہانی سنانی ہے ہسپتال گئی پی اے ایف ہاسپٹل فزیو تھیراپی کے لیے جاتی ہوں روز۔ سوچا چلیں باقی بھی کچھ ٹیسٹ وغیرہ کروا لوں کیونکہ اپنا خیال رکھنا بھی تو ضروری ہے۔ پی ایف میں ہیں ڈاکٹر ملیحہ شیخ ان کے پاس گئی تو انہوں نے پنک ربن لگایا ہوا تھا کہہ رہی تھی میں بریسٹ کینسر کی اویئرنس دیتی ہوں لیکچر بھی دیتی ہوں بڑا اچھا بولیں ان کے ساتھ گفت و شنید بڑی شاندار رہی میں نے سروائیکل کینسر سے متعلق انجیکشن کے بارے میں سوال کر دیا کہنے لگیں ایک زمانے میں بریسٹ کینسر کے بارے میں اویئرنس نہیں تھی اور خواتین دور بھاگتی تھیں لیکن اب انہیں پتہ چل گیا اپنا خیال رکھتی ہیں🎀 میموگرافی ضرور کریں۔ اسی طرح اس کی بھی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے خاص طور پہ ماں باپ کو صحیح معلومات کا علم ہونا چاہیے... کہا جاتا ہے کہ اس سے شرح پیدائش میں کمی ا جاتی ہے ہماری گروتھ ریٹ بیکٹیریا سے بھی زیادہ ہے ہماری ابادی 12 کروڑ سے 28 کروڑ پر اگئی ہے اور ہم کہتے یہ ہیں کہ ٹیکا نہیں لگوانا۔۔ ابھی دو بچے پولیو اور خناس سے فوت ہو گئے لاہور میں ۔ٹیکا نہیں لگوایا تھا۔۔ پھر کچھ مذہبی لوگ بھی اپنا کارڈ کھیلنے کے لیے میدان میں ا جاتے ہیں خود ریسرچ نہیں کرتے۔ بس بھیڑ چال میں آ جاتے ہیں۔ بریسٹ کینسر ہر نو میں سے ایک عورت کو ہوتا ہے میموگرافی کرائیں گائینا کالوجسٹ سے اپنا چیک اپ کرائیں پیپس میئر ایک ٹیسٹ ہوتا ہے وہ ضرور کرائیں اللہ نے عقل دی ہے اس کو استعمال کریں۔ نیگیٹو لوگوں سے دور رہیں میں نے اپنا تعارف کرایا انہوں نے مجھے سبسکرائب کر لیا بہت خوش ہوئیں کہ اپ اس عمر میں یہ کام کر رہی ہیں🩺 فزیو تھیراپی والی پیاری بیٹی کا نام ایمان ہے اس کو بھی بتایا اس نے بھی سبسکرائب کر لیا ساتھ میں باقی سھیلیوں کو بھی کروا دیا کہتی ہے بزرگوں سے اچھی طرح سے بات کرنی چاہیے ادھی بیماری تو اسی طرح چلی جاتی ہے پیار اور پیاری گفتگو سے۔۔ میں نے کہا بالکل میری بیٹی بھی ڈاکٹر زینب آسٹریلیا میں ایک دفعہ بزرگوں کے وارڈ میں ڈیوٹی کر رہی تھی تو کہتی ہے کہ وہ لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ تم کہاں سے ہو پاکستان کا سن کر حیران ہو جاتے تھے کیوں بھئی ہمارے پاکستان کے ڈاکٹرز بہت شاندار ہیں بس امیج کی بات ہے نا خراب کیا ہوا ہے ہم نے۔ کیونکہ میں ان سے بات کرتی تھی ان کے حالات سنتی تھی اور پیار سے مشورہ دیتی تھی کچھ کا تو پتہ ہوتا تھا کہ انہوں نے اب زندہ نہیں رہنا ایک خاتون کے فوت ہونے کے بعد اس کی بیٹی اس خاتون کا لکھا ہوا کارڈ اور چاکلیٹس لے کر زینب کے پاس ائی کہ ماما نے کہا تھا یہ ضرور دے دینا ڈاکٹر زینب کو۔۔۔۔ زینب نے مجھے واٹس ایپ کیا دیکھ کر سچ میں انکھوں میں آنسو اگئے۔۔۔۔ زندگی کا تو کیا پتہ۔۔ اور پیار محبت تو ضروری ہے نا ♥️ایسے ڈاکٹروں کے لیے بہت اجر ہے جو پیار سے بات کرتے ہیں۔۔۔ فزیو تھیراپی کے بعد ہم گائناکالوجسٹ کے پاس گئے تو وہاں پر بڑا رونق میلا تھا میز پر کھجوریں پلیٹوں میں پڑی تھیں میم مبارک ہو میم مبارک ہو کا شور تھا پتہ چلا کہ عمرے کی مبارکبادیں وصول کر رہی ہیں ماشاءاللہ دو چار جوان ڈاکٹر ان سے عمرے کی تفصیلات پوچھ رہے تھے کہہ رہی تھی کہ عمرہ کرنا کافی مشکل کام ہے میں نے کہا کہ حج اس سے بھی مشکل ہے اپ لوگ جوانی میں ضرور حج کر لیں میرے بیٹے نے ابھی حج کیا ہے جوانی میں اور وہ ایئر فورس میں ہے✈️ بہرحال ڈاکٹر بہت پیاری تھیں ٹیسٹ کرنے کے بعد کہنے لگی اپ نے تو نوجوانوں کو موٹیویٹ کر دیا میں نے کہا جی بس اپنی سی کوشش کرتی ہوں اور پھر میں نے اپنا تعارف بھی کرا دیا اور سبسکرائب بھی کروا دیا😊 بہت ہی پیار سے ملیں اور بہت سراہا نام مجھے نہیں معلوم اگلی دفعہ ضرور معلوم کر کے بتاؤں گی کہنے لگیں یہ سیمپل سی ایم ایچ لے جانا ہوگا لو کر لوگل۔۔۔۔ وہ تو بڑا دور ہے🚑 بہرحال اب جانا تھا تو جانا تھا۔ وہاں گئی تو وہاں ہمارا دل کا ڈاکٹر ہے سوچا یہاں سے دوائیاں بھی لے لیں دوائیوں والا بڑا مزے میں چائے کا مگہ پی رہا تھا دل کیا اس سے کہوں ایک چائے میرے لیے بھی کتنا مزہ ا رہا ہوگا گرم گرم میٹھی میٹھی چائے حلق میں سے اتر رہی ہوگی☕️🫖 واہ۔ بھوک لگ چکی تھی ساڑھے 12 ہو چکے تھے واپسی پر ایک ریمپ سے گزر کر کار کی طرف جا رہی تھی میرے سامنے ایک جوان جوڑا تھا بیوی اہستہ اہستہ چل رہی تھی میاں کے ہاتھوں میں دوائیاں تھیں میں بھی پیچھے پیچھے ارام سے چلتی گئی جلدی تو کوئی نہیں ہم لوگ کئی دفعہ بہت جلدی میں آ جاتے ہیں لوگوں کو دھکے دے کے اگے پیچھے کر نے کی کوشش کرتے ہیں ہر چیز کا وقت مقرر ہے نا بس اللہ پر بھروسہ کیجیے۔ ارام سے اپنی لائن میں چلتے رہیے۔ ظہر کی اذان شروع ہو گئی بس سیدھا گھر ائی صاف ستھرا ہو کر کپڑے بدل کر نماز پڑھی کھانا کھایا ساتھ میں خبریں لگا لیں لکھا آ رہا تھا کہ ٹرمپ کو نوبل پیس ایوارڈ نہیں ملا میں غنودگی میں چلی گئی تھک جو گئی تھی قیلولہ کا بھی ٹائم تھا بس مجھے کوئی ایوارڈ ملنے ہی والا تھا کہ فون کی زبردست ڈبل گھنٹی کی آواز نے ایوارڈ نہ لینے دیا😴 زینب ھدی دونوں بیٹیوں کی ویڈیو کال تھی جو ہم روزانہ کرتے ہیں سب کو یہ قیلولہ والا ٹائم سوٹ کرتا ہے اکثر ایسے ہی انکھ کھلتی ہے پھر کہتی ہیں ماما سو تو نہیں رہی تھی؟ میری جان ماما اپ لوگوں کے لیے کبھی نہیں سوتیں جب چاہیں ماما حاضر ہوتی ہیں ایک جن کی طرح۔۔ ماما کا کام ہی یہی ہے پھر بچوں کو دیکھ کے ان سے باتیں کر کے اور خاص طور پہ ننھے ریان کو دیکھ کر ساری تھکن دور ہو جاتی ہے☎️ اج عینکیں لینے جانا ہے اور ہمسائے میں بھی جانا ہے ان کے ہاں درس ہے ماشاءاللہ۔۔۔ زندگی بھی ہمیں درس دیتی رہتی ہے اگر ہم کچھ سیکھ لیں تو۔۔۔ ناشتہ ضرور کیجئے اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے رجوع کیجئے۔۔۔ آج بھی چھلیاں کھانے کا پروگرام تھا لیکن سی ایم ایچ کی وجہ سے راستہ بدل گیا عادل ہسپتال کے سامنے چھلیوں والا ملا ریت میں دبی ہوئی چھلی مجھے زیادہ پسند نہیں۔ ریت میں بھنی ہوئی چھلی زیادہ پسند ہے سو چھلیاں نہ لیں جی جی وہی جسے بھٹا بھی کہتے ہیں ۔۔لاہور میں ایک بھٹہ چوک ہے پر وہ بھٹہ دوسرا ہے اینٹوں والا بھٹہ۔۔۔ بچپن میں ایک پہیلی ہوتی تھی۔۔ ہری تھی من بھری تھی دوشالہ اوڑھے کھڑی تھی۔۔۔ باقی یاد نہیں وہ یہی چھلی تھی🌽 بھٹا بھٹا دعاؤں کی طلبگار سیمی
16 hours ago (edited) | [YT] | 14
View 8 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
السلام علیکم! پہلے جب کوئی مجھے کہتا تھا آپ کو کہیں دیکھا ہوا ہے تو میں کہتی تھی اچھا ہو سکتا ہے ہم کہیں ساتھ پڑھے ہوں کہیں مارکیٹ میں دیکھا ہو یا پھر کسی فنکشن پارٹی میں دیکھا ہو ایئر فورس کی کسی گیدرنگ میں دیکھا ہو پر اب میں کہہ دیتی ہوں ہو سکتا ہے اپ نے میری کوئی ویڈیو دیکھی ہو فیس بک پر یا پھر یوٹیوب پر😊 اس دن بہن کے گھر کافی ساری ڈاکٹرز اکٹھی تھیں جیسے ہی میں جا کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ بیٹھی سلام دعا کرنے کے بعد کہنے لگیں آپ کو کہیں دیکھا ہے میں نے کہا جی دیکھا ہوگا کہیں تو انہوں نے میری ویڈیو نکال کے دکھائی کہ یہ ہیں اپ؟ میں نے کہا جی یہ میں ہوں یس یس یس ہا ہا مطلب میں مشہور ہو گئی ہوں🤣 کل دوائی لینے گئی پی اے ایف ہاسپٹل تو وہاں یونیفارم میں ایک خاتون نے پہچان لیا کہنےلگی میں ابھی ابھی اپ کی ویڈیو دیکھ رہی تھی وہ جو اپ کسی منگنی میں جا رہی تھیں بڑے ہی پیار سے مجھےملیں🚑 بہت شکریہ بیٹا خوش رہو۔ کتنا مزہ اتا ہے نا ایسے کوئی پیار دے کوئی عزت محبت دے اپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ💕 دوائیاں ہر مہینے لیتی ہوں اور اب میں نے فزیو تھیراپی بھی شروع کرا دی ہے دوبارہ گھٹنوں کے درد کی وجہ سے پہلے شورکوٹ میں کرائی تھی۔۔ وہاں بھی بڑی ہی پیاری بیٹی ملی بہت پیار سے سوال و جواب کیے ہسٹری پوچھی کہنے لگی خواتین اپنا خیال نہیں رکھتیں نا دوسروں کا ہی رکھتی ہیں بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔ رسوائی کی ہے کہ نہیں پتہ نہیں کیونکہ ہمیشہ سے یہی ہوتا رہا ہے ماں، بہن، بیٹی بیوی بس دوسروں کو ہی دیکھتی رہی ہے اپنے اپ کو دیکھ لیں اس میں کوئی رسوائی کی بات ہے نہیں ویسے۔۔ ہسپتال جاؤ تو ٹائم کا تو پتہ نہیں چلتا 11 بجے کا عمل تھا جب میں واپسی پر اپنے پیارے پودوں کی نرسریوں اور آر اے بازار سے گزر رہی تھی چھلیوں والا نظر ایا بھوک سی بھی لگ چکی تھی میں نے کہا دو تازہ تازہ چھلیاں دے دو پٹھان تھا پشتو بولو تو بڑا خوش ہو جاتے ہیں ہم پٹھان لوگ۔ ریڑھی پر چنے بھی تھے اور مونگ پھلی بھی گرم گرم میں نے وہ بھی لے لی اب جانا تھا عینک والے کے پاس اپٹیکا میں وائی بلاک۔۔۔ وہاں تک پہنچتے پہنچتے ایک چھلی تو کھا لی دوسری چھلی بھی مجھے دیکھتی رہی لیکن میں نے اسے کہا نہیں ابھی تمہارا وقت نہیں ایا ہر ایک کا وقت مقرر ہےنا🌽 پھر اسے شام کو کھایا بہت بڑا مزہ ایا۔۔۔ کیا کہا بہت بڑا ایک ساتھ نہیں لکھتے جی ہاں لیکن جب بہت زیادہ مزہ ائے تو پھر بہت بڑا لکھ سکتے ہیں ایک ساتھ کوئی مضائقہ نہیں ہے اردو تو ویسے بھی لشکر ی زبان ہیں جو مرضی ڈال دو ارام سے ہضم کر لیتی ہے کیا خیال ہے😊۔ عینک جوڑنے کے لیے دی کہتا ہے کہ کل شام کو ملے گی میں نے کہا ایک نئی عینک بھی خریدنی ہے تو پھر ایک نئی عینک بھی خریدی ایک اور عینک کے شیشے خراب تھے کہتا ہے جی یہ بدل لیجئے میں نے کہا اوکے جی بدل دیجئے👓 کبھی کبھی صرف شیشے بدلنے سے ہی زندگی حسین نظر انے لگ جاتی ہے کلیئر اور صاف صاف۔۔ دل کے شیشے میں اگر بال ا جائے تو وہ بدلہ نہیں جا سکتا ماسوائے اللہ تعالی سے دعا کرنے کے۔۔ یہ بال آ جاتے ہیں دوسروں کے سلوک سے، برے رویوں سے اور بری زبان سے ۔۔۔ہمیشہ میں کہتی ہوں مجھے بہت مہنگی عینک نہ دکھائیے ہمیشہ یہی کہتے ہیں جی بالکل میم یہ قیمت اپ کے لیے ہی ہے اور ہم یقین کر لیتے ہیں پتہ دونوں کو اندر کی کہانی کا ہوتا ہے ایک دوسرے پہ یقین سے ہی تو یہ دنیا قائم ہے بس یہ جب خراب ہو جائے تو کچھ بچتا نہیں۔ کھاڈی قریب ہی پکار پکار کر کہہ رہی تھی چکر لگا لیجئے ونڈو شاپنگ ہی کر لیجئے سردیوں کا نیا سٹف اگیا ہے اپ نے یو کے بھی جانا ہے نئے کپڑے لے لیجئے وہاں تو برفیں پڑی ہوں گی لیکن ہم اس طرف نہیں گئے اس یقین کے ساتھ کہ اگر وہاں جائیں گے تو پھر صرف ونڈو شاپنگ نہیں ہوگی💕 شام کو ایک دو فون کھڑکائے کیونکہ یہ بھی ضروری ہے یقین رکھنے کے لیے کہ ہمارے دوست احباب کیسے ہیں ہمارے ساتھ🚗 دو قبرستانوں سے گزر ہوا ایک آر اے بازار میں اور دوسرا ہمارے قریب ڈیفنس میں۔۔۔ یہ زندگی بہت مختصر ہے کب کوئی اچانک چلا جائے پتہ کوئی نہیں ایکسپائری ڈیٹ کا کوئی پتہ نہیں پھر یہ ری نیو بھی نہیں ہو سکتی۔۔ ہر ایک کو موت کا مزہ چکھنا ہے اللہ سے دعا کریں یا اللہ ہمیں سیدھی راہ پر چلا ان لوگوں کی راہ پر جن پر تیرا انعام ہوا نہ کہ ان لوگوں کی راہ پر جن پر تیرا غضب ہوا۔۔ صبر شکر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیے بہت سی بھول بھلیاں ہیں اس دنیا میں۔ فتنوں کا زمانہ ہے اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھے قران سے رجوع کیجئے🌻 اج جمعہ ہے سورہ کہف پڑھیے سورہ جمعہ پڑھیے سمجھ کر ترجمے کے ساتھ افاقہ ہوگا دعاؤں میں یاد رکھیے اپ کی سیمی۔۔ (کھاڈی میں سیل کے زمانے میں لی گئی ایک پرانی تصویر الحمدللہ صرف ونڈو شاپنگ کی تھی)
1 day ago (edited) | [YT] | 16
View 8 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
السلام علیکم! اسلام اباد کا سفرنامہ تو ختم ہو گیا لیکن زندگی ابھی باقی ہےدوست 😊 روداد سناتی رہوں گی انشاءاللہ اپ لوگ پیار دیتے ہیں جزاک اللہ۔ میری بہت پیاری دوست ہے محمودہ جناح کالج پشاور کی امریکہ میں رہتے ہیں اج کل پاکستان میں ہیں ان کی ساس فوت ہو گئیں تو بھائی کہنے لگا کہ ادھر دعا کرنے چلنا ہے انسے فون پر ٹائم لیا تین بجے کا ان کا گھر قریب ہی ہے ہمارے گھر سے وہاں پر پہنچے دعا کی اللہ مغفرت کرے سب کے ماں باپ کی جو اس دنیا سے چلے گئے امین۔ بہت زبردست ملک شیک ایا پہلے تو بہت بڑے گلاس میں بہت مزیدار 🧋 کس چیز کا تھا بعد میں پوچھوں گی۔۔۔ زبردست چائے بھی پلائی حالانکہ ہم نے کہا بھی کہ ہم تو صرف دعا کرنے ائے ہیں ہم پٹھان ہوتے کچھ زیادہ ہی مہمان نواز ہیں اب یہ تو پھر پٹھانوں سے بھی اگے ہیں ہر لحاظ سے۔۔ دوستوں کے دوست اور شدید مہمان نواز۔۔ اچھا جب بہت لگتا ہے جب کوئی آپ کے ماں باپ کی تعریف کرتا ہے ان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتا ہے💕 ابو کی باتیں کرتے رہے شکیل بھائی نے کہا کہ میں ہمیشہ ان سے بات کرتا تھا اور ان سے مشورے لیتا تھا ٹپس لیتا تھا اور پھر دماغ میں بٹھا لیتا تھا دو باتیں انہوں نے بتائیں ابو کی۔ کہ ایک انہوں نے کہا اپنی تکلیف کسی کو نہ بتاؤ اور دوسرا اگر کوئی سخت وقت ایا ہے تو یہ بھی گزر جائے گا ایک سال یا دو تین سال فکر نہ کرنا♥️ ہمیشہ اپ کے ابو ہنستے تھے ملنے پر خوش ہوتے تھے محمودہ کے سر پہ ہاتھ پھیرتے تو کہتے لاؤ تمہارے بال خراب کروں پھر ہنستے تھے ایسی باتیں کہ بس دل ہی نہ کرے وہاں سے اٹھنے کو۔۔۔ پھر انھوں نے بتایا کہ یہاں پر کوئی زمینیں لی ہوئی تھی اپنے بچوں کے لیے بچے تو امریکہ میں ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں یہاں پر کچھ نہیں رکھنا تو ان کو میں بیچ رہا ہوں تاکہ بچوں کو پھر امریکہ میں ہی پیسے دے دوں زندگی کا کوئی پتہ نہیں جو مشکلات پیش ائیں وہ انہوں نے بیان کیں سچ میں حالات بہت خراب ہو گئے ہیں اور زمینوں کا کاروبار عروج پر ہے بڑی دھاندلیاں ہیں بڑا پیسہ ہے بڑی مجبوریاں ہیں پتہ نہیں لوگوں نے مرنا نہیں ہے اللہ کے پاس نہیں جانا کون سا منہ دکھائیں گے۔ ہر چیز میں ہی حالات خراب ہیں کہنے لگے کہ ہمیں تو پھر بھی پاکستان کا کچھ پتہ ہے اگرچہ میں 40 سال سے پاکستان سے باہر ہوں بچوں کو تو کچھ نہیں پتا امریکہ کے عادی ہیں ان کو ذرا سا کوئی کام کرنا پڑ جائے تو کہہ دیتے ہیں ائی ایم ڈن ود اٹ۔ واقعی باہر کے سسٹمز تو ٹھیک ہیں نہ کم از کم باقی الگ کہانی ہے۔ اللہ سب کے کام اسان کرے امین۔۔ ھدی کولمبیا یونیورسٹی میں پڑھتی تھی اس کی گریجویشن تھی تو پھر ہم دونوں ماں باپ گئے تھے اٹینڈ کرنے محمودہ کے پاس کافی ٹائم رہے ہم شاید مہینہ بھر۔۔ انہوں نے عمرے پہ جانا تھا سارا گھر خالی تھا سارے کمرے کھلے تھے گھر میں ہر چیز میسر تھی باہر گاڑی بھی کھڑی تھی ایسے دوست کہاں سے ملتے ہیں۔۔ لیکن میں نے کوئی جائز ے نہیں لیے گھر کے۔ نیچے ہمارا کمرہ تھا کچن تھا ہم نیچے ہی تھے صرف ایک دفعہ اوپر گئی تھی باتھ روم استعمال کرنے کیونکہ نیچے کا باتھ روم لاک ہو گیا تھا وہ پھر وجیہہ نے کھول لیا تھا کسی طرح۔۔۔ کہتی تھی شکیل کہتا ہے کون سا کوئی روز روز امریکہ اتا ہے ان کا خیال رکھو۔۔۔۔ بس ایسے ہی بیٹھے بیٹھے یادوں کے سمندر میں غوطے لگا رہی ہوں سوچا شامل کر لوں اپ کو بھی تھوڑے غوطے اپ بھی لگا لیں صبح صبح انکھیں کھل جائیں۔۔۔ رات کو بہن کے گھر گئے کھانا تناول فرمایا مچھلی منگوائی ہوئی تھی اس نے حسین چوک سے دارالماہی سے واہ کیا مزہ ایا ابو کو پسند تھی تو ہم اکثر منگواتے تھے اس کے بعد نہیں کھائی میں نے تو روٹی بھی نہ کھائی سوچا مچھلی سے ہی انصاف کیا جائے پورا پورا 🐟میٹھا بھی کھا لیا بس اج سے خیال رکھنا ہے کیا خیال ہے ٹھیک ہے نا۔۔۔ ناشتہ تو یقینا کر لیا ہوگا میں نے بھی کر لیا ہے ابلا ہوا انڈا ایک توس اور دلیا چائےتو لازمی ہے🫖 دوائی بھی لے لی ہے۔ اج بڑی مصروفیت ہے ہسپتال سے دوائیاں لانی ہیں بینک کا بھی کام ہے عینک ٹوٹ گئی ہے وہ ٹھیک کرانی ہے اپ بھی اپنے چھوٹے چھوٹے کام کر لیں سستی نہ کریں👓 دال اور بھنڈی پک رہی ہے🥘 ناشتہ ضرور کیجئے اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے ر جوع کیجیے۔۔۔ دعاؤں کی طلبگار سیمی
2 days ago (edited) | [YT] | 20
View 9 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
(Day 9)الحمدللہ اپنے گھونسلے میں پہنچ گئی🚘 اسلام اباد سے گیارہ بجے کے قریب روانگی ہوئی بھوک سی لگی ہوئی تھی راستے کے لیے انڈا پراٹھا بنوا لیا لیکن روانگی سے پہلے ہی کھا لیا. بھائی کا ساتھ ہو کمفرٹیبل گاڑی ہو اور کیا چاہیے راستہ سوتے جاگتے گزرا جی بالکل باتھ روم کے لیے بھی اترے وہ پیسے دینے والا باتھ روم بہت شاندار تھا شاندار نہ بھی ہوتا تو افسوس نہ ہوتا کیونکہ پیسے کون سے میں نے دینے تھے😊 وہ کہتے ہیں نا مال مفت دل بے رحم ویسے ستر روپے کی ہی تو بات ہے۔۔ راستہ بہت خوبصورت تھا کلر کہار پہ وہ پہاڑیاں اور ہری ہری وادیاں سوچا ویڈیو بنا لوں بادل بھی تھے حسین پر دل نہیں کیا ایسی اداسی تھی جیسے میںکہ چھوڑ کر ہم ہمیشہ ساری زندگی جاتے رہے دروازے پہ امی ابو نے اللہ حافظ کرنا امی کی انکھوں میں انسو ہونے اور جب تک گیٹ بند نہ ہونا میں نے ان کی طرف مڑ مڑ کر دیکھتے رہنا کبھی نہیں بھولتا اور میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ پتہ نہیں اب ان سے کب ملاقات ہوگی ہوگی بھی کہ نہیں کیونکہ ہمیشہ ایک دھڑکا لگا رہتا ہے کہ ماں باپ کب چلے جائیں پوسٹنگز کے دوران بس ایسے ہی ادھر ادھر زندگی گزار لی اب لگتا ہے زندگی ہی ادھر ادھر ہو گئی ہے 💔ازمائشیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں پر یہی تو زندگی ہے۔ میں نے کہا ناصر ابو امی سے ملنے جانا ہے قبرستان کہتا ہے چلیں باجی یہیں سے چلتے ہیں تو لاہور پہنچتے ہی پہلے وہاں جا کر فاتحہ خوانی کی ابو تھے تو بڑا ریگولرلی لے جاتے تھے امی کے پاس دعا کرانے اخری دنوں میں وہاں پر کام ہو رہا تھا تو ویل چیئر نہیں جاتی تھی تو پھر نہیں جا سکے یاد کرتے رہے اور ہمیشہ پوچھتے رہے کہ وہ راستہ کب ٹھیک ہوگا پر انہیں کیا پتہ تھا کہ بس اب راستہ سیدھا ادھر ہی جانا ہے اور پھر امی کے ساتھ ہی باقی ٹائم گزارنا ہے۔۔۔ پھر بعد میں اکیلے جانے کی ہمت نہیں ہوتی ماں باپ ہوتے ہیں تو زندگی کی کوئی پریشانی، پریشانی نہیں لگتی ان کے بعد زندگی وہ زندگی ہی نہیں رہتی۔ بھائی بہن بچے اچھے ہوں تو اچھا ورنہ زندگی بیکار ہاں کسی نے پوچھا کہ بھائی بھابھی اپ کے ساتھ اس لیے اچھے ہوں گے کہ اپ بھی اچھی ہوں گی اپ نے اس کا ذکر نہیں کیا یہ بات بالکل درست ہے بالکل کوئی مین میخ نہیں نکالی کسی چیز پر اعتراض نہیں کیا کبھی جا کے فریج کھول کے نہیں دیکھا کوئی الماری نہیں دیکھی ان کے بیڈ روم تک نہیں گئی نہ ہی جھانکنے کی کوشش تھی کہ کیا چل رہا ہے صاف ستھرا ہے کیسی سجاوٹ ہے وغیرہ وغیرہ یہ میرا کام ہی نہیں ہے اپنے کمرے سے لاؤنج تک وہاں بیٹھ جاتی وہاں ٹی وی تھا وہی کھانا ا جاتا باقی سارا علاقہ تھا کھلا۔۔ رشتوں کو بچا کے اور پیار سے رکھنے کا یہی طریقہ ہے ۔بھابھی ،نند ،پھپھو ساس یہ سب خوبصورت رشتے ہیں نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے کہیں جا کر براجمان نہیں ہو جانا چاہیے وہ تو کہیں گے ابھی اور رہ لیں😊 اللہ تعالی نے تو عقل سلیم عطا کی ہے نا نہیں کی تو الگ بات ہے۔۔ بس امی ابو کے پاس جا کر دل بہت زیادہ بھر ایا دعا کی بھائی نے دلاسہ دیا ہمیشہ ایسے کرتا ہے میں اکثر اس کے ساتھ جاتی ہوں صفائی کروائی وہاں بارش ہوئی تھی تو کافی پتےتھےپت جھڑ کا احساس شدت سے ہوا پھول نچھاور کیے اگرچہ معلوم ہے کہ یہ پھول ان تک نہیں پہنچتے۔ پہنچتی تو صرف دعا ہے شہر خاموشاں ہر طرف خاموشی تھی۔ یہ لوگ بھی تو اس دنیا کا حصہ تھے کیسے کیسے لوگ۔۔۔ مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے زمیں کھا گئی اسماں کیسے کیسے بڑے بڑے اعلی عہدے دار وہاں پر دفن ہیں کتبوں پہ بس اب ان کا نام ہی رہ گیا۔۔۔۔۔ پہلے بہن کی طرف گئے اس نے کہا تھا کہ چائے ضرور پی کے جانا اچھا لگا بہت بھوک بھی لگ چکی تھی تب تک۔ ناصر کہنے لگا کل واپس جاؤں گا میں نے کہا ایک رات اور ٹھہر جاؤ بہنوں کے ساتھ اکٹھے ہو جاؤ یہ بھی بڑا ضروری ہے۔۔ بہنوں کا بھی فرض ہے کہ بھائی ائے تو اس کا خیال رکھیں بہنوں کے گھر میں نہیں ٹھہرتا وہ ہمیشہ الگ ٹھہرتا ہے اور کہتا ہے کہ لاہور انے کو دل نہیں کرتا اب ماں باپ کے بعد۔ میں سمجھ سکتی ہوں ۔۔۔ چلو جی ٹھیک ہے تو کل بہن نے پھر کھانے پہ اکٹھا ہونے کو کہا ہے انشاءاللہ یعنی اج رات۔ بہنوں کی دعائیں لیتے رہیے یہ دل سے دعائیں دیتی ہیں آپ کی خوشی پر خوش ہوتی ہیں اگر اپ ایسی بہن نہیں ہیں تو چنگی گل نہیں ہے اور بھائی بھی اچھے بھائی بن کر رہیں یہ بہنوں کی شان اور مان ہوتے ہیں۔۔ شان کو کہا تھا کہ دال چاول بنا لینا کیونکہ معدہ بیچارہ اب آرام مانگتا ہے کافی بد پرہیزی ہو گئی۔ اللہ کرے بھائی کے گھر میں پلاؤ بنتے رہیں اسی طرح۔ نو بجے پھر میں نے تھوڑے سے چاول اور دال کھائی ایسے جیسے چپکے سے ویرانے میں بہار ائی🥗 ایک ہی چھت تلے پلے بڑھے بہن بھائی کیسے مختلف ذائقے رکھتے ہیں اللہ کی شان💕 ناشتہ کر لیا اپناکپ اپنی چائے اپنا دلیہ🫖 ناشتہ ضرور کیجئے🍳 اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے۔ ہمیشہ قران سے رجوع کیجئے۔ لاہور لاہور ہے۔ جو سکھ اپنے چوبارے نہ بلخ نہ بخارے💕 یہ سفرنامہ ختم شد اپ کی سیمی دعاؤں کی طلبگار
3 days ago (edited) | [YT] | 22
View 7 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
(Day 8)بہن بھائی اور دوست اکسیجن کی طرح ہوتے ہیں ان سے مل کر ان کی اواز سن کر اور قہقہے لگا کر بہت سکون ملتا ہے پرانی یادیں۔۔۔۔ جب یاد کا قصہ کھولوں تو کچھ دوست بہت یاد اتے ہیں... تو جب بیٹھ جاتے ہیں تو پھر ایسے قصے اور کہانیاں کہ بس ... روداد لکھ دیتی ہوں اپ کو پسند اتی ہے شکریہ محبتوں کا۔۔۔۔ صبح اٹھی تو بارش ہو رہی تھی اور پورا دن بارش ہوتی رہی موسم ایسا خوشگوار ہو گیا ہے اسلام اباد کا کہ بس اب تو سردیوں کی آمد آمد ہے۔۔۔ پنکھا ہلکا کر دیا گیا اے سی بند ہے دو چار دنوں سے ویسے ہی ۔۔۔سردیوں کے کپڑے نکال لیجئے پھر نہ کہنا سیمی نے خبر نہ دی😊 رات کو نیند نہ ائی تھی تو صبح نماز کے بعد پھر سو گئی ناشتہ ایا اپنے ٹائم پہ سوا سات بجے🍳 باجی اپ اوپر چھت پہ نہیں گئی میں نے کہا نہیں ناصر نے بتایا کہ خوبصورت جگہ ہے تو پھر ہم اوپر چلے گئے پھر ایک ویڈیو بنائی پیچھے بارش کی مدھم مدہم اواز میں چھت پر جا کر دوستوں سے ملاقات کے بارے میں۔۔۔ بڑا ہی خوبصورت منظر تھا اور بڑی اچھی جگہ تھی۔۔ کھانے کا ٹائم تھا نیچے ائی خانسامہ سے پوچھا کیا پکا ہے مجھے زیادہ چیزیں نا پیش کرنا ورنہ تو سبھی کھا لیتی ہوں کہتا ہے بھنڈیاں ہیں سبزی میں ۔ بس بھنڈی روٹی کھاؤں گی لیکن پھر زیادہ ہی سامان تناول اگیا ہم نے احتیاط کی کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔۔۔ ساڑھے تین بجے کے قریب انکل نذیر کی دو بیٹیوں سے ملاقات تھی ہمارے ہی گھر میں۔۔ بارش میں وہ لوگ ائے۔ بے بی اور رانی۔ نام تو شاہدہ اور تہمینہ ہیں جیسے مجھے بھی بے بی اور گڑیا کہتے رہے۔۔۔ شوہر حضرات کو ساتھ نہیں لائی تھی تاکہ کھل کے ہنس کھیل سکیں🤣 پھر واقعی ہی ایسے ہنسے اور اتنا مزہ ایا بس پرانی یادیں کچھ دیر کے لیے زمانے کی تلخیاں بالکل بھول گئے۔ تلخیوں کا ذکر بھی کیا لیکن ہلکے پھلکے انداز میں ایک دوسرے کے حوصلے کی داد دی۔۔ یہ ایک دوسرے کو بک اپ کرنا بہت ضروری ہے
باقی ہمت دینے والا اللہ تعالی ہے۔۔۔ کتنا اچھا لگتا ہے ایسے لوگوں سے مل کر ایسے جیسے ابھی ابھی دوبارہ زندہ ہو گئے ہو ان کی ایک اور بہن روبی ،میں اور رانی ہم بڑے تھے سکولوں میں تھے چھوٹی بہنوں کو زیادہ خاطر میں نہیں لاتے تھے۔ رنگ والا پینٹ اور برش لے کے منہ پر میک اپ کرتے تھے مل کر ڈرامے بناتے تھے اور پھر باقاعدہ سٹیج بنا کے امی ابو کو سب کو دکھاتے تھے میں ہمیشہ ان کی ہیڈ ہوتی تھی ہنس ہنس کے ہم پاگل ہو گئے ہمیشہ ہر ڈرامے میں، مین رول اور شہزادی کا رول یا ملکہ کا رول میں نے کرنا ہوتا تھا شینی تمہیں یاد ہے رانی نے ہنس ہنس کر کہا۔۔۔۔ یہ لوگ مجھے شینی کہتے ہیں کسی وجہ سے سیمی سے شینی ہو گیا انہوں نے اسی نام کو پکڑ لیا اور مجھے بھی اچھا لگتا ہے۔۔۔ رانی گانا بہت اچھا گاتی تھی کمرہ بند کر کے میک اپ کر کے پیٹ برش سے ہم لوگ گانے کے اوپر ایکٹنگ کرتے تھے چٹھی ذرا سیاں جی کے نام لکھ دے حال میرے دل کا تمام لکھ دے روبی انسو بڑا اچھا نکال لیتی تھی پپوٹوں کو الٹا کر کے ہم بھی سیکھتے تھے پر ہم سے زیادہ اچھا انسو نہیں نکل پاتے تھے اداس گانے کے اوپر انسو بہانا ضروری ہوتے ہیں نا😢 ۔۔۔۔چھوٹی بچیاں بیچاری کھڑکیوں سے جھانکتی تھیں ان کو اندر انے کی اجازت نہیں تھی میری بہن عالیہ اور باقی یہ تین بہنیں شاہدہ تہمینہ اور فریحہ۔ منہ ہمارے پینٹ کی وجہ سے نہایت سخت ہو کے تکلیف دیتے تھے پر ہم اپنا کام جاری رکھتے تھے🌷 امی کے دوپٹے لے کے اس کی سا ڑھیاں بنا لینی تقریریں کرنی باقاعدہ سٹیج بنا کے گھر میں سب کو اکٹھا کرتے تھے اور پھر ان کو اپنا پروگرام دکھاتے تھے۔ امی ابو باقی سب بہن بھائی۔۔ اور چھوٹے موٹے کردار دوسرے بھائیوں اور بہنوں کو بھی دیے ہوتے تھے اناؤنسمنٹ ہمیشہ میں نے کرنی ہوتی تھی چھوٹی بہنوں کا کام تھا پردہ اگے پیچھے کرنا۔ درختوں پر اور دیواروں پر چڑھنا امرود ،لوکاٹ اور ام کھا نیں اب تو یہ سب کچھ ہوتا ہی نہیں بڑے تخلیقی ذہن کے مالک تھے ہم ہا ہا ہمیشہ سے ہی۔۔رانی نے واقعہ بتایا کہ ہمارے گھر میں ایک دفعہ کوئی گاؤں سے مہمان ائے ہر طرح کے مہمان اتے تھے تو امی نے کہا کہ جاؤ بیٹے ہاتھ دھو لو اور اپنے پاؤں وغیرہ بھی اچھے سے دھو لو بدبو ارہی تھی کہتی ہے وہ آگیا نہا دھو کر بدبو پھر بھی ائے ہم کہیں یہ بو کہاں سے ا رہی ہے وہ جرابیں کہاں ہیں کہتا ہے وہ تو میں نے جیب میں سنبھال لی ہیں ہنس ہنس کے ہم لوگ پاگل ہو گئے یقین کریں🤣۔ ایک دفعہ ہم ان کے گھرپنڈی گئے ہوئے تھے صبح ناشتے کی میںز پر بات ہو رہی تھی کہ بس اب واپس جانا ہے تو شاہدہ کہنے لگی ہاں مہنگائی بھی بہت ہو گئی ہے پھر جو سارے اس پر ہنسے اور ابو کہنے لگےنذیر چلو سیدھا سیدھا بتا دو کہ چلے جاؤ بچوں کو درمیان میں کیوں ڈالتےہو ہا ہا۔۔۔ یہ بچے بھی کبھی کبھی کیسے امبریس کر دیتے ہیں بچے من کے سچے نا۔ ۔۔۔۔۔ ہم بھی تو اتنے سارے بچوں کے ساتھ پہنچ جاتے تھے سات بچے ان کے چار بچے ہم۔۔۔ پتہ نہیں کہاں سوتے تھے کیا کھاتے تھے کیا پیتے تھے پر کبھی کسی نے ناک بھوں نہ چڑھائی۔۔۔ وہ ہمارے پاس آ کے رہتے تھے بلکہ 71 کی جنگ تھی یہ لوگ پنڈی میں تھے تو ان کے کچھ بچے ہمارے ساتھ رہتے تھے منگلا میں ظاہر ہے جنگ تھی تو سکول بند تھے۔۔۔ خالہ کے بچے بھی تھے نانی امی بھی تھیں خالہ محاذجنگ پر تھیں چالیس دن کا بے بی چھوڑ کر۔ سیالکوٹ میں ڈاکٹر تھیں تو ان کے تین بچےبھی ہمارے پاس تھے۔ اب میں کئی دفعہ سوچتی ہوں بس امی کو تو میں کچن میں ہی کھڑا دیکھتی تھی کوئی ہیلپر تھا یا نہیں کچھ یاد نہیں۔ ہماری ماؤں نے کتنی مشکل زندگی گزاری ہے اور کیسی مہمان نواز تھیں واہ واہ ۔۔اج کل تو کچھ لوگوں کو مہمان ایک آنکھ نہیں بھاتے ملنا ملانا ہی کم ہو گیا ہے (دوستوں کو ڈھونڈیے اکسیجن لیجئے) عجب نفسا نفسی کا عالم ہے یہ مہمان تو اللہ کی نعمت ہوتے ہے ہاں لیکن زحمت والے مہمان نہیں بننا چاہیے۔۔۔ وہ کہتے ہیں نہ ایک دن مہمان دوسرے دن مہمان تیسرے دن بلائے جان🌻 ہمیں تو بلائے جان بنے ہوئے بھی کافی دن گزر گئے ہیں ویسے بھائی کے گھر میں بلائے جان نہیں ہوتے کیونکہ مہمان ہی نہیں ہوتے ۔ویسے پلاؤ ابھی بھی بن رہا ہے رات کو بھی کھایا رانی کہنے لگی یہ تم روز پلاؤ کیوں کھاتی ہو میں نے کہا پتہ نہیں تمہاری صحت کے لیے ٹھیک ہے میں نے کہا یہاں پر سب صحت ٹھیک ہے واک کر لیتی ہوں۔ بے بی آج کل غذائیت کے بارے میں کچھ پڑھ پڑھا رہی ہے کہتی ہے پلاؤ بہتر ہے کھایا کرو کوئی بات نہیں ابلے ہوئے چاولوں سے پلاؤ زیادہ بہتر ہے۔ میں نے کہا اچھا بات تو ٹھیک ہے کہ اس کے اندر غذائیت زیادہ ہوتی ہے اصل میں بات ساری گھی کی اور ائل کی ہے جو نقصان دہ ہے۔ کہنے لگی رات کو کھانے کے بعد یا کسی بھی وقت کھانے کے بعد چائے نہ پیو یہ صحت کے لیے مضر ہے میں نے کہا سب کہتے ہیں چائے ہی نہ پیو پر یہ ہم سے نہ ہو پائے گا😢 رانی خوب پکا پکا کر چائے پیتی ہے مکس والی اس کو بھی کہا کہ یہ والی چائے نہ پیا کرو کہتی ہے یہ ہم سے نہ ہو پائے گا باقی جو مرضی کرا لو ہا ہا۔۔۔ کیا کریں کچھ باتوں کا پتہ بھی ہوتا ہے کہ یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے پر ہم کنی کترا جاتے ہیں ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اس کے اوپر کوئی بڑے والے بلب کے ساتھ روشنی ڈال سکتے ہیں تو ڈال دیجیے گا باقی بے بی نے بتایا کہ جو مسئلے مسائل ہمارے جسم کے ساتھ پیش اتے ہیں یہ سب سٹریس ہے انزائٹی ہے اور یہ جو گھٹنوں کا درد اور ٹانگوں میں درد ہے یہ بھی اسی وجہ سے ہوتے ہیں تو اب پریشانی اور انزائٹی کا کیا کریں بس اپ اچھا کرتی ہیں واک کر لیتی ہیں🌻 مزیدار کمنٹ کریں اور اپنی رائے بھی دیجیے کہ اپ کیا کرتے تھے بچپن میں اپ کی کون سی یادیں ہیں کیا اپ بھی ڈرامے کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں کہ نہیں ہا ہا۔۔ رانی کو یہ بات بھی یاد ہے کہ تم نمازیں پڑھواتی تھی جی ہاں نماز تو میں نے کبھی نہیں چھوڑی بچپن سے جب سے سیکھی۔ نانی امی نے سکھائی اس کے بعد وہ دن اور اج کا دن۔ اور میں بے نمازی کے ساتھ تو رہ سکتی ہی نہیں اس لیے جہاں جہاں رہی نماز سکھاتی رہی تاکید کرتی رہی بہت سے لوگ مجھے اس حوالے سے بھی جانتے ہیں تو حوالہ تو اچھا ہی ہونا چاہیے نہ کیا خیال ہے الحمدللہ۔۔۔۔ اللہ کا شکر ہے ۔۔ اللہ کا احسان ہے پیارا پاکستان ہے۔۔ بس اج انشاءاللہ لاہور کی طرف سفر کرنا ہے بھائی خود جا رہا ہے چھوڑنے میں نے تو کہا ڈائیوو کی بکنگ کرا دو کہتا ہے نہیں باجی میں نے شروع سے ہی سوچا ہوا تھا واپسی پہ اپ کو خود چھوڑ کر اؤں گا سب کہہ رہے ہیں ابھی کیوں جا رہی ہیں۔۔۔ ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں۔۔۔ لیکن اپنے گھر تو جانا ہے نا کیوں جا رہی ہیں؟ بھئی کیوں جاتے ہیں اپنے گھر💕 الحمدللہ خوش رہیں اپنا گھر ہی اچھا ہوتا ہے باقی جہاں جہاں سے پیار محبت عزت ملے سمیٹ لینی چاہیے کیونکہ زندگی نہ ملے دوبارہ انسان کو صرف پیار محبت کے دو بول چاہیے ہوتے ہیں اور کچھ نہیں🚗 تعلقات کا بھی حساب ہونا ہے حقوق العباد حقوق اللہ دونوں ہی ضروری ہیں۔ اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ناشتہ ضرور کیجئے اللہ پر یقین کیجیے اللہ کی منصوبے اللہ جانتا ہے۔۔ جب یاد کا قصہ کھولوں تو کچھ لوگ بہت یاد اتے ہیں۔۔۔ پیلا دوپٹہ رانی کا کالا دوپٹہ بے بی کا
4 days ago (edited) | [YT] | 29
View 10 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
(Day 7)کسی نے مجھے لکھا کہ اپ بھائی کے ساتھ ان کے گھر میں خوش ہیں اس کی وجہ اپ کی بھابھی ہیں میں کہتی ہوں اس کی وجہ بھابھی اور بھائی کے پیارے تعلقات ہیں بھائی نے بھابھی کو ہر لحاظ سے عزت اور پیار دیا ہے اور بھابیوں کا یہی طریقہ ہوتا ہے پیار واپس کرنے کا کہ وہ پھر اپنے شوہر کے گھر والوں سے پیار کرتی ہیں اور ان کا خیال بھی رکھتی ہیں اور یہ دونوں طرف سے ہی ہوتا ہے مرد کو اس کا خیال زیادہ رکھنا پڑتا ہے ♥️بیوی خوش تو گھر خوش معاشرہ خوش ارد گرد کے سارے افراد خوش یہ جتنی جلدی سمجھ آ جائے زندگی گل و گلزار 🌻انیلا بھابھی ویسے واقعی بہت اچھی ہیں۔ پیار سے ہم انہیں نیلی کہتے ہیں 🌹 بہرحال آج کا دن ہمارے لیے بڑا گل و گلزار تھا تھوڑا سویرے نکل گئے گاڑی میں کہ راستے میں کچن کوزین کا چکر بھی لگانا تھا پیاری دوستوں کے پاس جو جانا تھا۔ عین وقت پر پہنچی زہرا کے گھر زہرا کو گاڑی میں بٹھایا اور ہم پہنچ گئے عالیہ ندیم کے گھر جو کچن میں کھڑی دھڑا دھڑ خوبصورت ناشتہ تیار کر رہی تھیں۔۔۔ کیا کہا ناشتہ خوبصورت نہیں ہوتا۔ ہوتا ہے جب اتنے پیار سے بنایا جائے🫖 چونکہ ہم نے کہا تھا کہ تمہارے پاس ا کر ہم ناشتہ کریں گے یہ تو میں نے محاورتا کہہ دیا تھا کیونکہ ناشتہ تو میں کر کے گئی تھی پھر بھی خیر دوبارہ ناشتہ کیا ایک اور انڈا کھا لیا کچھ ہوگا تو نہیں نا؟🍳؟ اتنے پیار سے ملی کہ بس کیا بتاؤں چالیس سال بعد ہماری ملاقات ہوئی انیس سو پچاسی میں ہماری شادی ہوئی تھی میری شادی سے ایک ہفتہ پہلے اس کی شادی ہوئی تھی میں نے اس کی شادی اٹینڈ کی لیکن اس نے میری اٹینڈ نہیں کی مجھے مدھم مدھم سا افسوس تھا😊 عالیہ اور ندیم بھائی جنرلزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی میں میرے سے ایک سال سینیئر تھے ان کی محبت کا سب کو پتہ تھا۔۔۔ اب اس نے اتنی دفعہ پیاری پیاری سی معذرت کی ہے کہ سیمی میں تمہاری شادی میں نہیں ا سکی ندیم کہیں گئے ہوئے تھے پھر نیا نیا سسرال تھا تم میرے سے ناراض ہوگی کل پھر یہ ذکر چھیڑ دیا میں نے کہا بس کرو عالیہ میں بالکل بھی ناراض نہیں ہوں تم اتنے پیار سے ملتی ہو پیار سے رابطے رکھتی ہو پچھلے سال میں ائی تھی ملنا چاہتی تھی دعا بھی کرنا چاہتی تھی لیکن یہ لاہور گئی ہوئی تھی اور جس دن اس نے واپس پہنچنا تھا میں نے یہاں سے کوچ کر جانا تھا۔ ابھی دو سال پہلےہی مجھے یہ فیس بک پر ملی اس نے رابطہ کیا جیسے کہ بہت سے پیاروں نے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا۔۔۔ پھر ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہو گئے معلوم یہ ہوا کہ ندیم بھائی بہت بیمار ہیں عالیہ نے بہت دیر سے بتایا۔۔۔۔ واٹس ایپ پہ تھوڑا بہت رابطہ ہوتا تھا کبھی غائب ہو جاتی تھی پھر زہرا عثمانی سے پتہ چلا کہ ندیم بھائی بہت بیمار ہیں بس اچانک کینسر کا پتہ چلا اچانک ہی ہوتا ہے ایسا ہے نا۔۔۔۔ اس زمانے میں انہوں نے کتاب لکھی جو عالیہ نے مجھے پیش کی دو کتابیں ان کی لکھی ہوئی مجھے ملی ہیں۔ میں نے کہا عالیہ میں یہ پڑھ نہ پاؤں گی کہتی ہے سیمی پڑھ لینا خیر ہے کچھ نہیں ہوتا میں نے بھی ان کی وفات کے کوئی چار مہینے بعد ہمت کر کے پڑھی تھی عالیہ تمہاری ہمت کو سلام۔ اس نے بتایا کہ اس میں ندیم بھائی نے ان کی ساری زندگی کی باتیں کی ہیں پھر کینسر میں کیسے ٹائم گزارا اخری وقت تک💔 عالیہ سے پیار رہا مرتے دم تک اللہ تعالی مغفرت کرے جیسی زندگی اس نے گزاری ہے شادی شدہ اللہ تعالی سب کو نصیب کرے اتنا پیار سمیٹا۔۔۔۔ ابھی بہت سارے ویلفیئر کے کام کر رہی ہوں فارغ وقت میں رو بھی لیتی ہوں کہنے لگی۔ ساری دل کی باتیں کیں اپنے استادوں کو یاد کیا💕 کیا شاندار استاد تھے وارث میر، مہدی حسن، شفیق جالندھری، اے ار خالد، مسکین حجازی۔۔ یہ پھر لاہور ریڈیو اسٹیشن میں تعینات تھی اور میں خبریں پڑھنے جاتی تھی پھر میں نے ٹی وی سٹیشن جوائن کر لیا نیوز روم میں بہت کچھ سیکھا وہاں پر ہمارے پیارے خالد محمود ربانی صاحب تھے بہت کچھ سیکھا ان سے۔۔ تصویریں کھینچیں بہت دل کی باتیں کیں بارش ہو رہی تھی موسم نہایت سہانا اسلام اباد کا⛈️ سہانے سہانے لوگ اور سہانی سہانی باتیں🚗 کیا کہا لوگ سہانے نہیں ہوتے جی بالکل ہوتے ہیں اپ کبھی ملے ہیں سہانے لوگوں سے جس سے موسم ہی سہانا ہو جائے۔۔۔ پھر اگے ایک اور دوست فرحت کے پاس جانا تھا معلوم کیا کہ یہ گھر کہاں ہے تو پتہ یہ چلا زہرہ عثمانی سے کہ زیادہ دور نہیں ہے میں نے کہا چلو جی زہرہ اپ بھی میرے ساتھ چلو پھر اپ کو واپسی پہ اپ کے گھر ڈراپ کر دیں گے۔۔۔ عالیہ سے اجازت چاہی بہت پیار سے کہنے لگی سیمی میرے پاس ٹھہرو دیکھو گھر میں کوئی نہیں ہوتا یا کبھی اؤ تم میرے پاس رہو میں نے کہا تم لاہور آو ۔۔۔ کہتی ہے چلو انشاءاللہ زندگی رہی تو۔۔ یار زندہ صحبت باقی۔۔۔۔ زندگی کا تو کوئی پتہ ہے نہیں بہرحال پھر پیاری فرحت اعظم کے گھر گئے ان کا بیٹا گیٹ پر موجود تھا فرحت بھی فٹافٹ اگئی خوبصورت گلدستہ ہاتھ میں لیے ہوئے فرحت میری ایئر فورس کی دوست ہے ہم ملیر میں ایک ساتھ رہے ان کے تینوں بچوں کو پڑھایا میں نے ۔میرے شاگرد رہے سب کی شادیاں ہو گئیں وقت کیسے تیزی سے گزرتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔۔۔۔ دیکھتے ہی زہرا اور فرحت ایک دوسرے کو کہنے لگیں اپ کو کہیں دیکھا ہے اپ کو کہیں دیکھا ہے پر اخر وقت تک پتہ نہ چل سکا کہ کہاں دیکھا ہے😊 میں نے کہا کوئی بات نہیں ایسی شکلیں ہوتی ہیں ادھر ادھر دنیا میں ہا ہا۔۔۔۔ اس کا بھی نیا گھر تھا پہلی دفعہ دیکھا بہت شاندار رکھا ہوا تھا۔ بہت خوبصورت پینٹنگز ،پودے، میکرامے اور پھر سجی ہوئی ٹرالی صاف پتہ چل رہا تھا کہ میری دوست ہے یہ🤣 پھر شوق بھی ایک جیسے ہوتے ہیں نا اور پھر یہ بھی پائسز ہے یعنی مچھلی🐟۔ گھر میں داخل ہوتے ہی اس نے مجھےجو ایک گلدستہ پیش کیا وہ ان کی بیٹی زینب نے بنایا ہوا تھاپھول کروشیے سے۔۔۔ ایک اور تحفہ بھی دیا بہت خوبصورت پتھروں کو پینٹ کر کے تصویر بنائی ہوئی تھی کہتی ہے فارغ ہوں تو یہی کچھ کرتی ہوں اور بہت مزہ اتا ہے مسئلہ تو یہی ہے نا کہ اس عمر میں ہم خواتین اپنے اپ کو مصروف کیسے رکھیں ادمی حضرات تو ٹی وی اور فون کے ساتھ ٹائم گزار لیتے ہیں پر عورتوں کو کچھ اسی قسم کے شغل میںلے چاہیے ہوتے ہیں کیا خیال ہے اپ کا؟ فرحت دو دفعہ بہت شدید بیمار ہوئی اور کہتی ہے بس ٹائم پورا نہیں ہوا تھا یہ کام تو اللہ کے ہیں نا۔ چلیے جی چائے کے بعد تصویر کھنچوائی اور اجازت لی کہ ابھی زہرا کا گھر بھی دیکھنا تھا یہ سب کے نئے گھر ہیں اور میں پہلی پہلی دفعہ گئی اللہ نصیب کرے۔ ڈرائیور کو ہدایت کی کہ چلیے جی اب اسی پہلے گھر میں۔۔۔ پہلی دفعہ زہرا کے بیٹے، بہو اور پوتی سے ملاقات ہوئی۔ زہرا نے ایک خوبصورت سوٹ مجھے پیش کیا زہرا کے شوہر شفقت بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی ہم نے بھی نہیں پوچھا کہ وہ کہاں ہیں باہر گئے ہوئے تھے شاید کسی کام سے۔ بڑے ہی اچھے انسان ہیں ریڈیو ٹی وی سے ان کا بھی واسطہ ہے زہرا کے پیڑ پودے دیکھے گھر دیکھا اور بس اجازت چاہی کیونکہ بیٹھنے کا ٹائم نہیں تھا گفتگو کافی مناسب ہو چکی تھی تو اج بڑا ہی پیارا دن گزرا کھٹا میٹھا سا۔۔۔ زندگی کے سفر میں گزر جاتے ہیں جو مقام وہ پھر نہیں اتے وہ پھر نہیں اتے۔۔۔۔ پت جھڑ میں جو پھول مرجھا جاتے ہیں وہ بہاروں کے انے سے کھلتے نہیں۔۔۔۔ زندگی میں اگر کبھی مرجھانے لگیں تو دوستوں سے ملیں کھل نہ گئے تو پیسے واپس۔۔۔ زندگی بہار لگنے لگتی ہے چاہے تھوڑے وقت کے لیے ہی سہی۔۔۔۔ رات کو کھانے کے بعد بھائی کو کہا کہ سوچ رہی ہوں منگل کی ٹکٹ کروا لوں🚎 کہتا ہے کیوں جا رہی ہیں اپ کو تو میں نے کہا تھا ابھی رہیں میں نے کہا نہیں بس اب لاہور جانا ہے لاہور والوں کو کافی سکون دے دیا تھوڑا بے سکون کریں نا😊 پھر کہتا ہے چلیں ہم بھی پروگرام بناتے ہیں تو گاڑی میں اپ کو چھوڑ کے اتے ہیں میں نے کہا یہ تو کمال ہو جائے گا ہمارے پیسے بچ جائیں گے ہا ہا ہا۔۔۔ دوستی ایسا ناطہ جو سونے سے بھی مہنگا🌹 جہاں رہو مل کے رہو یہ کبھی بھول نہ جانا۔۔۔۔
5 days ago (edited) | [YT] | 18
View 6 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
Day 6 السلام علیکم انتظار ہے انتظار ہے کس چیز کا ناشتے کا جی ناشتے کا انتظار ہے ۔۔۔تفصیلات بیان کرتی ہوں ایسے تو روز ہی ہوتا ہے یعنی ناشتے کا انتظار🫖 مجھے ناشتہ بہت پسند ہے اج انتظار زیادہ ہے کیونکہ رات کا کھانا نہیں کھایا تھا اپ کو پتہ ہے نا اج کل اسلام اباد میں موجود ہوں۔ روزانہ پیاری پیاری فرینڈز بلا لیتی ہیں اور اپ کو پتہ ہے ہم جب کہیں جائیں تو پھر وہاں مزیدار سا کھانا ہوتا ہے ہمارا پیار جڑا ہوتا ہے مزیدار کھانے سے۔۔۔۔ پھر اصرار کر کے کھلایا بھی جاتا ہے جو کہ ہماری پیاری روایات کا حصہ ہے۔۔۔ تو بس ہم اج پیاری رانی کے پاس تھے جی ہاں ہمیشہ سے ہماری رانی ہے ذکر کیا تھا نا ابو کے دوست انکل نذیر کا ان کی ماشاءاللہ پانچ بیٹیاں اور ساری ہی مجھے بہت پیاری۔ بالکل جیسے انکل نذیر پیارے انٹی پیاری اسی طرح بچے بھی بہت ہی پیارے ۔بہت ہی پیار دیتے ہیں نام تو تہمینہ ہے پر ہمیشہ سے رانی اور یہ سب سے بڑی بیٹی۔۔۔ یہ بڑیاں جو ہوتی ہیں بڑی جلدی بڑی ہو جاتی ہیں میں بھی بڑی بیٹی اور بڑی بیٹی کا وزن محسوس کر سکتی ہوں۔۔۔ یاد ہے مجھے ہمیشہ اس نے گھر میں کھانا بنانا گھر کو اچھے سے رکھنا سب سے بڑی بات یہ کہ ہستی کھیلتی قوت برداشت کی مالک ہے۔ ہر مسئلے کو کہتی ہے جان دواستاد ۔۔۔ انہیں کہاتھا کہ ہم ساڑھےبارہ بجے پہنچ جائیں گے میں ناصر اور انیلا بھابھی۔۔ مجھے سارے کام صبح صبح کے پسند ہیں مغرب کے بعد نہ میں کہیں جاؤں تو نہ کوئی ائے میں ریٹائر ہو جاتی ہوں مغرب کے بعد۔۔۔۔ پورے عین ساڑھےبارہ بجے ہم ان کے گیٹ پر تھے واہ واہ کیا ٹائمنگ ہے ہماری اسلام اباد ای نائن میں ہم رہے ہیں بڑی یادیں ہیں بڑے عرصے بعد اس راستے پر گئی۔ دور سے فیصل مسجد بھی نظر ائی۔ پی اے ایف کا بہت ہی شاندار ہسپتال بن گیا ہے جہاں پر سیولینز بھی ارام سے جا سکتے ہیں جان کر مسرت ہوئی۔ یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔۔۔۔ ای نائن، ایر یونیورسٹی، بحریہ کالج خوبصورت، پہاڑ اور درخت راستے میں پائن کے درخت بہت سارے تھے بھائی سے کہا یہ بھی ایک گھر میں لگوا لو یہاں پر ہو جاتے ہیں ویسے تو یہ مری میں پائے جاتے ہیں لیکن میں نے لاہور میں بھی کسی کسی گھر میں دیکھے ہیں راستے سے کچن کوزین سے کیک لے لیا تھا کسی کے گھر خالی ہاتھ نہیں جانا چاہیے اور پھر ہم پہلی دفعہ ان کے نئے گھر جا رہے تھے رانی کے شوہر جاوید بھائی بھی شاندار بندے ہیں۔ ایئر فورس میں تھے بڑے اعلی عہدے پہ۔ پائلٹ۔ گورنر کے بھی پائلٹ رہے۔۔۔ کسی بات پ رانی کہنےلگی فلانے نے ہماری شادی کرائی تھی میں نے کہا اچھا پھر بعد میں اس کی کلاس نہیں لی پوچھ گچھ نہیں کی اس سے ۔۔
پھر ہنسنے لگے ہم دونوں ہمارے جوکس ایسے ہی ہوتے ہیں پتہ نہیں باقیوں کو سمجھ ائی بھی یا سر سے گزر گئی یا جان کے سر سے گزار دی گئی اللہ جانتا ہے۔۔۔ اللہ سلامت رکھے بڑی پیاری جوڑی ہے رانی کی انکھوں کا اپریشن ہوا ہے ابھی ابھی بڑا ہی کوئی سنجیدہ قسم کا مسئلہ تھا۔ پتہ یہ چلا کہ فیملی میں ہے۔ اب پھر کہہ رہی تھی کہ لینز ڈالنا ہے بہت بہت شکر ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں علاج کی سہولت میسر کرا رکھی ہے فورسز میں رہنے کا بہت فائدہ ہوتا ہے ہمارے ہسپتال بہت خیال کرتے ہیں مفت دوائیاں اپریشن ہوتے ہیں ابھی پرسوں میں نے چند گولیاں لی جو کہ مجھے ضرورت تھی 1200 روپے میں اس دکاندار کا منہ دیکھ رہی تھی ہمیں مفت مل جاتی ہیں تو ہمیں اس بات کا ادراک نہیں ہوتا بالکل ایسے ہی جیسے ہمیں بہت سی چیزوں کا ادراک نہیں ہوتا۔۔۔ زندگی میں وہ نعمت نہ ہو تو پھر پتہ چلتا ہے جن میں سب سے بڑی نعمت تو ماں باپ کی نعمت ہے۔۔۔ یہ دوستیاں بھی بہت بڑی نعمت ہے کوئی پوچھتا ہے کوئی بلاتا ہے کوئی اپ سے اچھی سی بات کرتا ہے کوئی اپ کو مزیدار برنچ کراتا ہے ایسے دوستوں کو پکڑ کے رکھیے جانے نہ دو استاد۔۔ کھانے کا ٹائم تھا بھوک بھی لگی ہوئی تھی میں اس پر انواع اقسام کی چیزیں موجود تھیں ہم نے پوریاں چنے اور نان سے تو اجتناب کیا اور جب اس نے کہا کہ تازہ تازہ پراٹھا بنا دیں تو ہم نے فورا کہا کہ جی بالکل بنا دیں گھر کا ہوگا تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ کیا شاندار پراٹھا تھا میں نے کہا مجھے تو یہ دیکھ کر اور کھا کر اپنے گاؤں کا پراٹھا یاد اگیا جو میری چاچیاں اور پھپھیاں بناتی ہوتی تھی بلدار پراٹھا۔ کہنے لگی یہ بھی پٹھان ہے اس کو میں نے سکھایا ہے پہلے یہ چکور پراٹھا بناتا تھا وہ بھی مزے کا ہوتا تھا چلیں جی بڑے عرصے بعد پراٹھا کھایا پھر اس نے شاندار حلوہ بنایا تھا ہم سب پوچھتے رہے کس چیز کا حلوایا معلوم ہوا سوجی اور بیسن کا وہ بھی گھر پہ پٹھان خانساماں نے بنایا تھا کچھ زیادہ ہی کھا لیا ساتھ میں چائے کا مگ جی ہاں۔۔۔ اب دل کرے قیلولہ کر لیں وہ کہے ادھر ہی رات رہ لو سہولت سے اجازت چاہی اور واپسی کا سفر شروع کیا ۔ تو راستے میں بڑی پیاری دوست جنرلزم ڈیپارٹمنٹ والی زہرا عثمانی کا فون ایا اس نے بڑے عرصے ریڈیو میں کام کیا ہے اب تو ریٹائر ہو گئی ہے میں نے کہا تم نے اب میراپتہ کیا۔ کہتی ہے سیمی بس بڑے ہی مسئلے مسائل تھے گھریلو ساتھ میں بیماریاں بھی چل رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔ زہرا اپنے مسئلے مسائل ایسے بیان کرتی ہے کہ دوسرا سوچتا ہے کہ ہمارا مسئلہ تو کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں ہا ہا
۔ ہم نے کہا جان دواستاد زہرا اتنی۔۔۔ پیاری ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتی اتنی یادیں وابستہ ہیں کہ کیا بتاؤں۔۔۔ اے میری زہرا جبیں تو ابھی تک ہے حسین اور میں جواں تجھ پہ قربان میری جان میری جان😊 جوتا سیل سے لے لیتی کہ سستا مل رہا تھا نا اور پھر وخت ڈالا ہوتا ہم سب کو۔۔ ایک دفعہ ہم مزنگ چونگی کہیں پر کھانا کھانے گئے اس نے ہمیں ٹریٹ دی تھی سلاد پہلے اگیا میں نے سلاد کھانا شروع کر دیا اس نے ڈانٹ دیا کہ اس طرح تو کھانا انے سے پہلےسلاد ختم ہو جائے گا میں نے کہا زہرہ لو رکھو اپنا کھانا میں تو نہیں کھاتی اب پیاری زہرہ تھی اور اس کے انسو💕 میری زہرہ کو ہلکا نہ لیں ریڈیو میں نیوز کی ہیڈ رہ چکی ہیں💕 بہرحال طے یہ ہوا کہ اج یعنی اتوار کو ہم نے ملنا ہے اور عالیہ کے گھر بھی جانا ہے جو ہماری ایک اور دوست ہیں وہ بھی جنرلزم ڈیپارٹمنٹ کی ریڈیو سے منسلک۔ ان کے شوہر اچانک فوت ہو گئے بس کینسر کا پتہ چلا۔۔۔۔ یہ زندگی ایسی ہی ہے ان کی بھی ہی الگ کہانی ہے ڈیپارٹمنٹ میں ان کا پیار بڑا مشہور تھا اور یہ ساری عمر قائم رہا ندیم بھائی شاندار ادمی تھے اللہ جنت میں جگہ دے۔۔ ان کی شادی میری شادی سے ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی۔۔ بڑی ہی پیاری یادیں تازہ ہو گئیں ۔۔۔ گھر پہنچ کر نماز پڑھی بس پھر حلوے اور پراٹھے نے دکھانی شروع کر دیں اپنی اوقات۔۔۔۔ ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔۔۔ باجی پلاؤ بنا ہے جکرنڈا سے چکن بھی ایا ہے بھائی نے اواز لگائی باجی نے کہا کھانے کی طرف تو دیکھنا بھی نہیں ہےناصر فروٹ رکھ دیں دل کیا تو کھا لوں گی۔ رات کو فروٹ کھایا دس بجے کے قریب قہوہ پیا پھر الحمدللہ سب ٹھیک تھا۔ اج تو پکا پکا میں نے خیال رکھنا ہے کہہ رہی تھی زہرا سیمی چلیں کہیں چائے خانہ میںں نے کہانہ نہ🍵🫖۔۔ رانی پوچھ رہی تھی کب تک ہو میں نے کہا جب تک پلاؤ بن رہا ہے ناصر کہتا ہے میں نے خانسامہ کو کہہ دیا ہے روزانہ تازہ پلاؤ بنے گا البتہ وہ کہہ رہا تھا پرانے پلاؤ بھی جمع ہو گئے ہیں ان کا کیا کروں میں نے کہا کہ وہ سب کھا لو اپ لوگ۔۔۔۔ پلاؤ میں تیزی ا گئی ہے ہاں ہاں😊 رات کہہ رہا تھا جا کر کیا کرنا ہے رہیں ابھی اپ۔ اس کو کہتے ہیں نیکی اور پوچھ پوچھ ورنہ تو میں سوچ رہی تھی پرسوں کا ٹکٹ بک کرا لوں ڈائیوو کا۔ چلیں کچھ اور دن اور ہی سہی 🤣۔ رات کو خانسامہ کو کہا ہے کہ املیٹ نہ دینا ابلا ہوا انڈا دینا (جی جی بالکل دیا تو مرغی نےہی ہے) ایک اور پیاری ایئر فورس فریڈ فرحت اعظم سے بھی اج ملاقات کرنی ہے انشاءاللہ تعالی۔۔ یہ دوست کتنے پیارے ہیں ان کو پتہ چلا انہوں نے میرے ساتھ رابطہ کیا یہ رابطے اور ضابطے کتنے ضروری ہیں اور یہیں سے معلوم ہوتا ہے کون کتنے پانی میں ہے۔ پرانے دوستوں کو پکڑ کے رکھیں مضبوطی سے ۔۔۔جانے نہ پائیں۔ اپ سب کا بہت شکریہ اسلام اباد زندہ باد۔۔۔ ناشتہ انے والا ہے یہ خانسامہ بھی پٹھان ہے۔۔۔۔ چائے پوری دو کپ ناپ کے تھرموس میں ڈالتا ہے تاکید ہے اس کو بس دو کپ چاء۔۔۔۔ جب میری فرینڈز مجھے بتاتی ہیں سیمی تم یہ کرتی تھی سیمی تم یہ کہتی تھی تمہیں وہ واقعہ یاد ہے جب تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے میرا دل کرتا ہے میرے بارے میں بھی کوئی لکھے کوئی پرانی یاد کوئی پرانی بات اور میں پڑھوں اور یوں ہلکے سے دھیرے سے مسکرا دوں جیسے چپکے سے ویرانے میں بہار ا جائے۔۔ زہرا تو اتنی مشہور ہے کہ اس کے اوپر شاعری کی گئی ہے۔۔۔ اے میری زہرا جبیں تو ابھی تک ہے حسین اور میں جواں💕 زندگی میں پریشانی ہو اداسی ہو تو پرانے دوستوں سے ملیں ان کے ساتھ قہقہے لگائیں دل جوان نہ ہوا تو پیسے واپس۔۔۔۔ باقی اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے رجوع کیجیے ناشتہ ضرور کیجئے🍳 اچھا تو ہم چلتے ہیں دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا اپ کی سیمی۔۔۔۔ یہ گلدستہ دوسرے تحفے تحائف کے ساتھ پیاری نئی دوست اور بیٹی نے پیش کیا🌹 کل کا سفرنامہ تو پڑھاہی ہوگا اپ نے۔۔۔ تصویر کھینچ لی تھی تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام ائے🚘۔
6 days ago (edited) | [YT] | 19
View 2 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
Day 5 !السلام علیکم صبح اٹھی تو دیکھا بارش ہو رہی ہے شاندار موسم اسلام اباد کا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے⛈️ اٹھی کیا بتایا تو تھا میں تو ساری رات سوئی ہی نہیں تھی چائے پی لی تھی اور کوئی شاید رات کے دہی بھلوں اور سموسوں کا اثر تھا جو کہ میں اکثر کھاتی نہیں ہوتی لیکن مہمان نوازی میں ہم نے کھا لی بس بدپرہیزی ہو گئی تھی😊 بہرحال جناب اتنے میں سمیرا ساجد کا میسج ایا کہ اج ملنا ہے اللہ نہ کرے کہ ہمارا بارش کی وجہ سے پلان ٹوٹ جائے۔ میں نے کہا انشاءاللہ ایسا نہیں ہوگا بتایا تھا نا ایک بہت پیاری بہن سے ملاقات ہے کل کی پوسٹ میں ذکر کیا تھا۔۔ پچھلے سال بھی مجھے کہتی تھی میں تو اپ کے کہیں قریب ہی رہتی ہوں۔( اپ سب کا بہت شکریہ جو مجھ سے ملنا چاہتے ہیں پر یہ ممکن نہیں ہو پایا انشاءاللہ زندگی رہی تو ضرور ملاقات کریں گے) تو بہرحال اس بیٹی نے مجھے میسج کیا میں نے کہا بس میں اجاؤں گی انشاءاللہ ٹائم پر گیارہ بجے کا وقت مقرر تھا وہ بھی اگئی ۔۔۔ ملاقات ہوئی گل بات ہوئی دن عید تے رات شبرات ہوئی۔۔۔ اتنے پیارے اور خالص لوگ سچ میں لفظوں میں بیان کر سکتی ہی نہیں۔ اللہ نے اتنے پیارے لوگ دیے ہیں گھر بیٹھے یہ پیار یہ عزت اللہ اللہ۔۔۔ لکھتی لکھاتی ہیں اپنی کتاب مجھے دی ویڈیو بھی مل کے ہم نے بنائی ان کی اجازت سے۔ کہتی ہے صرف اپ کے لیے اجازت ہے۔ بتایا کہ ماں باپ نہیں پھوپھی خالہ نہیں بیٹی بھی نہیں دو بیٹے ہیں۔ باتوں باتوں میں پوچھ لیا کہ اپ کے ہسبینڈ کیا کرتے ہیں کہنے لگی ارمی ایوی ایشن میں ہیں پائلٹ ہیں۔ لو کر لو گل۔۔۔ وہ تو پھر میرے بھائی میجر جنرل ناصر دلاور کو جانتے ہوں گے وہ تو ایوی ایشن کے سربراہ رہے ہیں کہنے لگی جی بالکل جانتے ہیں سمال ورلڈ نا۔ دنیا کتنی چھوٹی ہے نا۔۔ بس پھر تو لگا کہ ہم اور عنقریب ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ناصر ہمارے سی او رہے ہیں۔ فوج میں سی او اور ایئر فورس میں او سی کہتے ہیں پتہ نہیں کیوں ایک ہی لفظ کیوں نہیں استعمال کرتے 😊 کچھ کھانے پینے کو تو میں نے سہولت سے منع کر دیا۔ بے ٹائم کھانا نہیں کھایا جاتا اب اس عمر میں۔ البتہ چائے ان کی پرزور اصرار پہ ضرور پی لی وہ اتنی مہنگی چائے تھی کہ عمر بھر افسوس رہے گا کہنے لگی اصل میں جگہ کے پیسے ہوتے ہیں میں نے کہا بات تو ٹھیک ہے مگر بات ہے رسوائی کی☕️ سچی بات ہے کسی کے پیسے میری وجہ سے ضائع ہوں یہ ضائع ہی ہے نا دل دکھتا ہے۔ ابھی ان کا میسج ایا ہے میرے سامنے کھلا پڑا ہے لکھا ہے کہ" سچ اج اپ سے ملاقات کیا ہوئی لگا کہ اپنے ماں سے مل ائی ہوں اللہ اپ کو ہمیشہ خوش رکھے اپ کی ہمت حوصلے کو سلام"۔۔ بہت شکریہ بیٹا ان تحفے تحائف کی ضرورت نہیں تھی بہرحال اپ کی پیار اور محبت کو سلام کہنے لگی میری ڈائری میں کچھ لکھ دیجیے جو میں یاد رکھوں بڑے بڑے شعرا اور ادیبوں کے پیغامات تھے ان کے لیے کہتی ہیں میرا شوق ہے میں ملتی ہوں لوگ بھی پیار دیتے ہیں اور مل لیتے ہیں میں نے کہا واہ کیا بات ہے۔۔ ہم نے بھی لکھ دیا انور مسعود کے پیغام کے بالکل سامنے والے صفحے پر واہ کیا بات ہے۔۔ جی وہی اج کی پکائیےوالے🫑 اج کی پکائیے دس تیرا کی خیال ہے میں کی خیال دساں میری کی مجال ہے ۔۔۔۔ مزاحیہ شاعری کرتے ہیں ایک شاعری بنیان پر بھی کی تھی ۔ ہمارے گھر میں بنین کہا جاتا ہے۔ پنجابی میں بھی۔۔۔۔ بنین لین جاندے ہو بنین لے کے آندے ہو پاندے او تے پیندی نہیں پے جائے تے لیندی نہیں۔۔۔۔ بتایا تھا کہ یہ مغربی تہذیب کے بارے میں انہوں نے نظم لکھی ۔۔ اگر کسی نے نہیں سنی پڑھی تو پلیز سن پڑھ لیجئے مزہ نہ ایا تو پیسے واپس۔۔۔ ویسے وہ چائے کے پیسے تو واپس نہیں مل سکتے نا او ہو اتنی مہنگی چائے۔۔۔ کیونکہ رات بھر سوئی نہیں تھی تو دوپہر کو قیلولہ فرمانے کا ارادہ کیا کھانے کے بعد اور پھر ایسا گہرا قیلولہ تھا کہ عصر کی نماز کو بس بڑی مشکل سے پکڑا۔۔ مغرب کے بعد واک پر گئی واپس ائی تو بھائی کہنے لگا چلو جی میں جا رہا ہوں ہیئر کٹ کے لیے اپ کو اپ کا چینل لگا دیتا ہوں اس کو پتہ تھا اج میں نے اپنا ڈرامہ دیکھنا ہے میں منٹو نہیں ہوں چینل لگا دیا ڈرامہ بھی شروع نہیں ہوا تھا ہم بیٹھ گئے تو چینل غلط لگ گیا ہوا تھا چینل بدلنے کی کوشش کی تو اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی 😢 دونوں ریموٹس سے ہر طرح کے بٹن دبا دیے اور پھر اخر کار ارام سے بیٹھ گئے کہ اب تو ڈرامہ چلا ہی گیاہو گا بھابھی بھی گھر پر موجود نہیں تھیں ملازموں کو تو میں نے سوچا شاید پتہ ہی نہ ہو ان سے رابطہ نہ کیا بہرحال واپس ایا ناصر تو کہتا ہے باجی ہو گیا اپ کا ڈرامہ🤣 میں نے کہا ہو گیا میرا ڈرامہ ہا ہا ہا۔ پھر اس کو تفصیلات سے اگاہ کیا تو اس نے ایک بٹن دبایا اور سب کچھ ٹھیک ہو گیا کبھی کبھی غلط بٹن دبا دیا جائے کتنی مشکلات پیش اتی ہیں صرف ایک صحیح بٹن کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں کبھی ملتا نہیں ہے یا وہ بٹن شاید کسی اور کے پاس ہوتا ہے۔۔۔ عبداللہ سے بات ہوئی فون پر کہتا ہے ماما اب آپ یہاں سے شورکوٹ آ جائیں وہ چاہتا تھا میں زیادہ ٹائم اس کے پاس رہوں۔ بہرحال عبداللہ بیٹے اب تو لاہور ہی جائیں گے نا انشاءاللہ اپنے گھر۔ ویسے تو ماشاءاللہ بیٹے کا گھر بھی اپنا ہے اور بھائی کا بھی اللہ سلامت رکھے اپنے اپنے گھروں میں خوش رہیں اسی میں ہماری خوشی ہے ملنا ملانا بھی اتنا ہی جس میں عزت ہو پیار ہو کسی پر مسلط ہونا میری ڈکشنری میں نہیں ہے البتہ پلاؤ بن رہے ہیں رات کو بہت ہی شاندار پلاؤ بنا کچھ زیادہ ہی کھا رہی ہوں یہاں پر خوشی اور اطمینان میں تو پھر یہی ہوتا ہے میرا خیال ہے دسو تہاڈا کی خیال اے؟ بس جی پھر رات کو ہلکی پھلکی چائے کا کپ لے کے کمرے میں اگئی سوچا تھا دن کو اچھا سوئی ہوں چائے بھی پی رہی ہوں نیند نہیں ائے گی لیکن نیند ایسی ائی کہ بس پھر۔۔۔ الحمدللہ ۔۔جی جی ڈرامہ دیکھ لیا تھا اپنے فون پہ پھر۔۔۔۔ اج کی پکائیے دس تیرا کی خیال ہے میں کی خیال دساں میری کی مجال ہے۔ رحیمیا چل اج فیر چسکےای لا لیے لب جان چنگیاں تے پھنڈیاں ہی پکا لئیے۔۔۔ انور مسعود مزاحیہ شاعری کے لیے جانے جاتے ہیں ان کی شاعری ضرور پڑھیے پنجابی میں اور سر دھنیے جس مرضی زبان میں🍠🍅🍆🥕🫑 ناشتہ انے کا ٹائم ہو گیا ناشتہ ضرور کیجئے بچوں کو بھی ضرور کرائیے🥪 اپنے خیالات کو شیطان کی دسترس سے دور رکھیے ہمیشہ قران سے رجوع کیجئے۔۔ اوکے جی۔۔۔ اللہ حافظ اپ کی اپنی سیمی۔۔۔۔ خانسامہ کو کہا ہوا ہے کہ دو مگ چائے مجھے صبح چاہیے تھرموس میں یقین کریں دو مگ پورے ہوتے ہیں ایک گھونٹ بھی اوپر نہیں ہوتا واہ جی واہ کہاں ٹریننگ ہوئی ہے ماشاءاللہ🫖
1 week ago (edited) | [YT] | 20
View 7 replies
Dil Ki Baat Seemi Kay Saath
السلام علیکم جی اخر کار لائسنس رینیو ہو گیا مبارک ہو اپ سب کو۔۔۔ اپ نے کروا لیا؟ ایسے لگا جیسے چپکے سے ویرانے میں بہار اگئی ایک بوجھ ہوتا ہے کوئی ایسا کام کرنے کے لیے ہو اور دوسری مزے کی بات یہ ہو گئی کہ میرے بھائی ناصر کا بھی رینیو ہو گیا جو کہ اگلے مہینے ایکسپائر ہو رہا تھا میں نے کہا کوشش کر دیکھو اگر اپ کا بھی ہو جائے ساتھ ساتھ تو ایک پنتھ دو کاج ہو جائیں گے تو جناب دیکھیں تو کبھی کبھی ایک بندہ دوسرے بندے کے کس طرح کام آتا ہے کیا ڈیسٹنی لکھی ہوتی ہے۔۔۔ بڑا رش تھا بہت لوگ تھے بہرحال موسم ٹھیک تھا گزارا ہو گیا۔۔۔ آتے ساتھ کھانا کھایا شدید بھوک لگی ہوئی تھی ایک تو کہہ کہہ کے تھک گئی ہوں اتنا کچھ نہ بنایا کرو میں ننھی سی جان کیا کچھ کھا سکتی ہوں باجی کھائیں نا باجی کو انہوں نے موٹا کر کے بھیجنا ہے جو کہ شاید ہو بھی گئی ہونگی صبح کھانا شام کھانا صحت کا پیغام یہ کھانا 😊 وہ نہیں ہوتا تھا ایک زمانے میں صبح بناکا شام بناکا۔ بہرحال بناکا کا فائدہ ہوتا تھا کہ دانت چمک جاتے تھے پتہ نہیں وہ کہاں چلا گیا ایک ڈینٹونک بھی ہوتا تھا پاؤڈر🤣 یہ میں کدھر سے کدھر چلی جاتی ہوں😊 دوپہر کو بہت گہرا قیلولا کیا گہرا کھانا کھانے کے بعد🐟 شام کو ایک بہت پیاری دوست سے ملنے گئے پرانے فیملی فرینڈز ہیں ابو کے دوست تھے ان کے بچوں کے ساتھ بہت دوستی ہے ابو کی دوستی انکل نذیر سے انجینئرنگ کالج لاہور میں ایک پیالہ چینی کے تبادلے پر ہوئی تھی یہ ابو بتاتے تھے کہتے تھے "میرے پاس ہر چیز ہوتی تھی لوگ میرے سے لے کر جاتے تھے اس زمانے میں میرے پاس سائیکل بھی ہوتی تھی امیر گردانہ جاتا تھا خوامخواہ" تو انکل نذیر نئے نئے ائے تھے یونیورسٹی میں شاید۔ تو کوئی چائے کے لیے چینی چاہیے تھی بس وہ دوستی ایسی بنی ایسی نبھی کہ مرتے دم تک قائم رہی انکل نذیر پہلے چلے گئے اس دنیا سے ابو بڑا اداس رہتے تھے پھر انٹی بھی چلی گئی کرونا کے زمانے میں۔ وقفے وقفے سے۔۔۔۔ تو ہم شاہدہ نذیر سے ملنے گئے بھائی اور بھابھی بھی ساتھ گئے انہوں نے بڑی خاطر مدارات کی پرانی یادیں پرانے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر تازہ کرو کتنا مزہ اتا ہے♥️ واپسی پہ ناصر نے کہا کھانا نہیں کھانا میں نے کہا ہائے ہائے کیسی باتیں کرتے ہو انڈا بیچو جوتا لو۔۔۔۔ نو بج چکے تھے نماز پڑھی اور سونے کی کوشش شروع کر دی لیکن نیند ندارد ساری رات نہیں سوئی چائے پی لی وہ بھی مکس والی اس وقت تو بہت مزہ ایا پر ساری رات پھر مزہ نہ ایا انکھیں اس وقت بوجھل ہیں شدید اج 11 بجے ایک اور ملاقات ہے روداد سناؤں گی اپ سب کا بہت شکریہ مجھے اتنے پیغامات ملے کہ ملنا ہے اور سچی بات ہے ملنا ایسے ایک ایک کو تو بہت مشکل ہے۔ انشاءاللہ پھر ائی تو کوئی طریقہ کار کریں گے اکٹھے کہیں مل بیٹھیں گے سب۔ انشاءاللہ۔ ایک بیٹی یہاں پر کہیں قریب ہی رہتی ہے پچھلے سال بھی مجھے کہتی تھی میں نے ملنا ہے کوئی کتاب اپ کو دینی ہے پھر میسج ائے تو میں اج اس سے ملاقات کر رہی ہوں چونکہ قریب ہے اس لیے۔۔۔ فیس بک کے ذریعے بہت پیارے پیارے لوگ ملے کہاں میں کہاں یہ پیار اللہ اللہ۔۔۔ بھائی نے گھر میں مرغیاں پالی ہوئی ہیں انڈے بھی ملتے ہیں اس وقت مجھے بانگیں سنائی دے رہی ہیں دے رہی ہیں میں تو خود بانگوں کے وقت کی جاگی ہوئی ہوں بلکہ سوئی ہی نہیں بندہ سوئے نا تو کیسا اوازار ہوتا ہے نیند بھی بڑی نعمت ہے اللہ کی۔ میں لیٹ چائے پیتی نہیں ہوتی لیکن بس پی لی خاص طور پہ جو کڑھ کڑھ کے پکے وہ چائے بہت تیز ہوتی ہے نیندیں بھگا دیتی ہے☕️ لگتا ہے اج سارا دن ادھر ادھر گرتے پڑتے ہی گزار دینا ہے آپ لوگوں نے سولیا اچھا سا؟ چلیے اچھی بات ہے۔ فکریں آتی رہیں؟ خیالات اتے رہے او ہو۔ اب یہ سب تو زندگی کے ساتھ لگا رہتا ہے کبھی کبھی چائے نہ بھی پی ہو تو حالت یہی ہوتی ہے۔ ہے نا؟ ہمیشہ کہتی ہوں کہ رات کو چائے نہیں پینی پر پھر کبھی کبھی پی لیتی ہوں اخر دل تو بچہ ہے نا چائے کی شوقینی پھر۔۔ پلاؤ بن رہا ہے ابھی رات کو بھی پلاؤ بنا تھا لیکن ہم نے تو نہیں کھایا ہم نے کہا کل دوپہر کو کھا لیں گے تو باجی کے لیے جب تک پلاؤ بن رہا ہے باجی ادھر ہی ہیں دیکھتے ہیں۔۔۔۔ ابتدائے عشق میں ہم ساری رات جاگے اللہ جانے کیا ہوگا اگے مولا جانے کیا ہوگا آگے عشق بھی چائے کا
خاطر کروانے کا مجھے شوق نہیں ہے پر یہاں پر خود بخود ہی خاطریں ہو رہی ہیں سادہ سبزی روٹی ساتھ میں دہی ہو بس میرے لیے کافی ہے سلاد بھی ہو تو کوئی مضائقہ نہیں🥗 اچھا کھانا، اچھی نیند اور اچھے لوگوں سے ملنا ملانا اپ کی صحت کو قابل رشک بناتا ہے😊 سمجھ ائی نا میری بات کی🦋- ہیں جی ہاں جی۔ باقی مایوسی کفر ہے۔ زندگی کو روزانہ لمحہ بہ لمحہ رینیو کرواتے رہیں ایکسپائری ڈیٹ کا تو پتہ کوئی نہیں۔۔ شیطان سے دور رہیں قران سے رجوع کریں۔۔۔ اب میرے ناشتے کا ٹائم ہو گیا ہے چائے تو پیوں گی نا🍳 اپ بھی ناشتہ ضرور کیجئے بچوں کو بھی ضرور کروائیے سکول ایسے ہی نہیں بھیجنا
1 week ago (edited) | [YT] | 15
View 0 replies
Load more