Dil Ki Baat Seemi Kay Saath

(Day 7)کسی نے مجھے لکھا کہ اپ بھائی کے ساتھ ان کے گھر میں خوش ہیں اس کی وجہ اپ کی بھابھی ہیں میں کہتی ہوں اس کی وجہ بھابھی اور بھائی کے پیارے تعلقات ہیں بھائی نے بھابھی کو ہر لحاظ سے عزت اور پیار دیا ہے اور بھابیوں کا یہی طریقہ ہوتا ہے پیار واپس کرنے کا کہ وہ پھر اپنے شوہر کے گھر والوں سے پیار کرتی ہیں اور ان کا خیال بھی رکھتی ہیں اور یہ دونوں طرف سے ہی ہوتا ہے مرد کو اس کا خیال زیادہ رکھنا پڑتا ہے ♥️بیوی خوش تو گھر خوش معاشرہ خوش ارد گرد کے سارے افراد خوش یہ جتنی جلدی سمجھ آ جائے زندگی گل و گلزار 🌻انیلا بھابھی ویسے واقعی بہت اچھی ہیں۔ پیار سے ہم انہیں نیلی کہتے ہیں 🌹 بہرحال آج کا دن ہمارے لیے بڑا گل و گلزار تھا تھوڑا سویرے نکل گئے گاڑی میں کہ راستے میں کچن کوزین کا چکر بھی لگانا تھا پیاری دوستوں کے پاس جو جانا تھا۔ عین وقت پر پہنچی زہرا کے گھر زہرا کو گاڑی میں بٹھایا اور ہم پہنچ گئے عالیہ ندیم کے گھر جو کچن میں کھڑی دھڑا دھڑ خوبصورت ناشتہ تیار کر رہی تھیں۔۔۔ کیا کہا ناشتہ خوبصورت نہیں ہوتا۔ ہوتا ہے جب اتنے پیار سے بنایا جائے🫖 چونکہ ہم نے کہا تھا کہ تمہارے پاس ا کر ہم ناشتہ کریں گے یہ تو میں نے محاورتا کہہ دیا تھا کیونکہ ناشتہ تو میں کر کے گئی تھی پھر بھی خیر دوبارہ ناشتہ کیا ایک اور انڈا کھا لیا کچھ ہوگا تو نہیں نا؟🍳؟ اتنے پیار سے ملی کہ بس کیا بتاؤں چالیس سال بعد ہماری ملاقات ہوئی انیس سو پچاسی میں ہماری شادی ہوئی تھی میری شادی سے ایک ہفتہ پہلے اس کی شادی ہوئی تھی میں نے اس کی شادی اٹینڈ کی لیکن اس نے میری اٹینڈ نہیں کی مجھے مدھم مدھم سا افسوس تھا😊 عالیہ اور ندیم بھائی جنرلزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی میں میرے سے ایک سال سینیئر تھے ان کی محبت کا سب کو پتہ تھا۔۔۔ اب اس نے اتنی دفعہ پیاری پیاری سی معذرت کی ہے کہ سیمی میں تمہاری شادی میں نہیں ا سکی ندیم کہیں گئے ہوئے تھے پھر نیا نیا سسرال تھا تم میرے سے ناراض ہوگی کل پھر یہ ذکر چھیڑ دیا میں نے کہا بس کرو عالیہ میں بالکل بھی ناراض نہیں ہوں تم اتنے پیار سے ملتی ہو پیار سے رابطے رکھتی ہو پچھلے سال میں ائی تھی ملنا چاہتی تھی دعا بھی کرنا چاہتی تھی لیکن یہ لاہور گئی ہوئی تھی اور جس دن اس نے واپس پہنچنا تھا میں نے یہاں سے کوچ کر جانا تھا۔ ابھی دو سال پہلےہی مجھے یہ فیس بک پر ملی اس نے رابطہ کیا جیسے کہ بہت سے پیاروں نے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا۔۔۔ پھر ہم ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہو گئے معلوم یہ ہوا کہ ندیم بھائی بہت بیمار ہیں عالیہ نے بہت دیر سے بتایا۔۔۔۔ واٹس ایپ پہ تھوڑا بہت رابطہ ہوتا تھا کبھی غائب ہو جاتی تھی پھر زہرا عثمانی سے پتہ چلا کہ ندیم بھائی بہت بیمار ہیں بس اچانک کینسر کا پتہ چلا اچانک ہی ہوتا ہے ایسا ہے نا۔۔۔۔ اس زمانے میں انہوں نے کتاب لکھی جو عالیہ نے مجھے پیش کی دو کتابیں ان کی لکھی ہوئی مجھے ملی ہیں۔ میں نے کہا عالیہ میں یہ پڑھ نہ پاؤں گی کہتی ہے سیمی پڑھ لینا خیر ہے کچھ نہیں ہوتا میں نے بھی ان کی وفات کے کوئی چار مہینے بعد ہمت کر کے پڑھی تھی عالیہ تمہاری ہمت کو سلام۔ اس نے بتایا کہ اس میں ندیم بھائی نے ان کی ساری زندگی کی باتیں کی ہیں پھر کینسر میں کیسے ٹائم گزارا اخری وقت تک💔 عالیہ سے پیار رہا مرتے دم تک اللہ تعالی مغفرت کرے جیسی زندگی اس نے گزاری ہے شادی شدہ اللہ تعالی سب کو نصیب کرے اتنا پیار سمیٹا۔۔۔۔ ابھی بہت سارے ویلفیئر کے کام کر رہی ہوں فارغ وقت میں رو بھی لیتی ہوں کہنے لگی۔ ساری دل کی باتیں کیں اپنے استادوں کو یاد کیا💕 کیا شاندار استاد تھے وارث میر، مہدی حسن، شفیق جالندھری، اے ار خالد، مسکین حجازی۔۔ یہ پھر لاہور ریڈیو اسٹیشن میں تعینات تھی اور میں خبریں پڑھنے جاتی تھی پھر میں نے ٹی وی سٹیشن جوائن کر لیا نیوز روم میں بہت کچھ سیکھا وہاں پر ہمارے پیارے خالد محمود ربانی صاحب تھے بہت کچھ سیکھا ان سے۔۔ تصویریں کھینچیں بہت دل کی باتیں کیں بارش ہو رہی تھی موسم نہایت سہانا اسلام اباد کا⛈️ سہانے سہانے لوگ اور سہانی سہانی باتیں🚗 کیا کہا لوگ سہانے نہیں ہوتے جی بالکل ہوتے ہیں اپ کبھی ملے ہیں سہانے لوگوں سے جس سے موسم ہی سہانا ہو جائے۔۔۔ پھر اگے ایک اور دوست فرحت کے پاس جانا تھا معلوم کیا کہ یہ گھر کہاں ہے تو پتہ یہ چلا زہرہ عثمانی سے کہ زیادہ دور نہیں ہے میں نے کہا چلو جی زہرہ اپ بھی میرے ساتھ چلو پھر اپ کو واپسی پہ اپ کے گھر ڈراپ کر دیں گے۔۔۔ عالیہ سے اجازت چاہی بہت پیار سے کہنے لگی سیمی میرے پاس ٹھہرو دیکھو گھر میں کوئی نہیں ہوتا یا کبھی اؤ تم میرے پاس رہو میں نے کہا تم لاہور آو ۔۔۔ کہتی ہے چلو انشاءاللہ زندگی رہی تو۔۔ یار زندہ صحبت باقی۔۔۔۔ زندگی کا تو کوئی پتہ ہے نہیں بہرحال پھر پیاری فرحت اعظم کے گھر گئے ان کا بیٹا گیٹ پر موجود تھا فرحت بھی فٹافٹ اگئی خوبصورت گلدستہ ہاتھ میں لیے ہوئے فرحت میری ایئر فورس کی دوست ہے ہم ملیر میں ایک ساتھ رہے ان کے تینوں بچوں کو پڑھایا میں نے ۔میرے شاگرد رہے سب کی شادیاں ہو گئیں وقت کیسے تیزی سے گزرتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا۔۔۔۔ دیکھتے ہی زہرا اور فرحت ایک دوسرے کو کہنے لگیں اپ کو کہیں دیکھا ہے اپ کو کہیں دیکھا ہے پر اخر وقت تک پتہ نہ چل سکا کہ کہاں دیکھا ہے😊 میں نے کہا کوئی بات نہیں ایسی شکلیں ہوتی ہیں ادھر ادھر دنیا میں ہا ہا۔۔۔۔ اس کا بھی نیا گھر تھا پہلی دفعہ دیکھا بہت شاندار رکھا ہوا تھا۔ بہت خوبصورت پینٹنگز ،پودے، میکرامے اور پھر سجی ہوئی ٹرالی صاف پتہ چل رہا تھا کہ میری دوست ہے یہ🤣 پھر شوق بھی ایک جیسے ہوتے ہیں نا اور پھر یہ بھی پائسز ہے یعنی مچھلی🐟۔ گھر میں داخل ہوتے ہی اس نے مجھےجو ایک گلدستہ پیش کیا وہ ان کی بیٹی زینب نے بنایا ہوا تھاپھول کروشیے سے۔۔۔ ایک اور تحفہ بھی دیا بہت خوبصورت پتھروں کو پینٹ کر کے تصویر بنائی ہوئی تھی کہتی ہے فارغ ہوں تو یہی کچھ کرتی ہوں اور بہت مزہ اتا ہے مسئلہ تو یہی ہے نا کہ اس عمر میں ہم خواتین اپنے اپ کو مصروف کیسے رکھیں ادمی حضرات تو ٹی وی اور فون کے ساتھ ٹائم گزار لیتے ہیں پر عورتوں کو کچھ اسی قسم کے شغل میںلے چاہیے ہوتے ہیں کیا خیال ہے اپ کا؟ فرحت دو دفعہ بہت شدید بیمار ہوئی اور کہتی ہے بس ٹائم پورا نہیں ہوا تھا یہ کام تو اللہ کے ہیں نا۔ چلیے جی چائے کے بعد تصویر کھنچوائی اور اجازت لی کہ ابھی زہرا کا گھر بھی دیکھنا تھا یہ سب کے نئے گھر ہیں اور میں پہلی پہلی دفعہ گئی اللہ نصیب کرے۔ ڈرائیور کو ہدایت کی کہ چلیے جی اب اسی پہلے گھر میں۔۔۔ پہلی دفعہ زہرا کے بیٹے، بہو اور پوتی سے ملاقات ہوئی۔ زہرا نے ایک خوبصورت سوٹ مجھے پیش کیا زہرا کے شوہر شفقت بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی ہم نے بھی نہیں پوچھا کہ وہ کہاں ہیں باہر گئے ہوئے تھے شاید کسی کام سے۔ بڑے ہی اچھے انسان ہیں ریڈیو ٹی وی سے ان کا بھی واسطہ ہے زہرا کے پیڑ پودے دیکھے گھر دیکھا اور بس اجازت چاہی کیونکہ بیٹھنے کا ٹائم نہیں تھا گفتگو کافی مناسب ہو چکی تھی تو اج بڑا ہی پیارا دن گزرا کھٹا میٹھا سا۔۔۔ زندگی کے سفر میں گزر جاتے ہیں جو مقام وہ پھر نہیں اتے وہ پھر نہیں اتے۔۔۔۔ پت جھڑ میں جو پھول مرجھا جاتے ہیں وہ بہاروں کے انے سے کھلتے نہیں۔۔۔۔ زندگی میں اگر کبھی مرجھانے لگیں تو دوستوں سے ملیں کھل نہ گئے تو پیسے واپس۔۔۔ زندگی بہار لگنے لگتی ہے چاہے تھوڑے وقت کے لیے ہی سہی۔۔۔۔ رات کو کھانے کے بعد بھائی کو کہا کہ سوچ رہی ہوں منگل کی ٹکٹ کروا لوں🚎 کہتا ہے کیوں جا رہی ہیں اپ کو تو میں نے کہا تھا ابھی رہیں میں نے کہا نہیں بس اب لاہور جانا ہے لاہور والوں کو کافی سکون دے دیا تھوڑا بے سکون کریں نا😊 پھر کہتا ہے چلیں ہم بھی پروگرام بناتے ہیں تو گاڑی میں اپ کو چھوڑ کے اتے ہیں میں نے کہا یہ تو کمال ہو جائے گا ہمارے پیسے بچ جائیں گے ہا ہا ہا۔۔۔ دوستی ایسا ناطہ جو سونے سے بھی مہنگا🌹 جہاں رہو مل کے رہو یہ کبھی بھول نہ جانا۔۔۔۔

5 days ago (edited) | [YT] | 18