Welcome to Cricket Lover Rashid official
This channel is for all true cricket lovers. Here you will find:
• Latest cricket news
• Cricket shorts & highlights
• Match analysis & predictions
• Cricket facts & records
• Funny and trending cricket moments
I cover IPL, PSL, World Cup, T20, ODI and Test cricket.
If you love cricket, make sure to SUBSCRIBE and support ❤️
Cricket Lover Rashid official – Your daily dose of cricket.
My business email for brand collaboration and promotion is
rashidmustahsan@gmail.com
Cricket Lover Rashid Official
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل: بھارتی بیٹر سنجو سیمسن نے شاہدآفریدی کا 17سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
بھارت کے اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔
احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں بھارت نے سنجو سیمسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو ریکارڈ 256 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ اب تک کے تمام مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کا سب سے بڑا ہدف ہے۔
سنجو سیمسن نے 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 89 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہ سنجو سیمسن کی اس ورلڈکپ کی مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سپر 8 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور پھر سیمی فائنل میں بھی انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی۔
آج کی نصف سنچری کے ساتھ سنجو سیمسن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ان سے قبل صرف شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی موجود تھے۔
شاہد آفریدی نے 2009 کے ورلڈکپ میں جب کہ کوہلی نے 2014 کے ورلڈکپ میں یہ کارمانہ سرانجام دیا تھا۔
اس کے علاوہ سنجو سیمسن آج ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔ وہ 89 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
انہوں نے آج ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑا۔ مارلن سیموئلز نے 2016 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف 85 رنز بنائے تھے جب کہ کین ولیمسن نے 2021 کے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 85 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
16 hours ago | [YT] | 6
View 0 replies
Cricket Lover Rashid Official
What happened?? Is it was really fixing????
1 day ago | [YT] | 4
View 2 replies
Cricket Lover Rashid Official
انڈین بیٹنگ نہیں دیکھی، ایک گیند بھی نہیں لیکن انگلش اننگ میں بروک، سالٹ اور بٹلر (حسب معمول) کی ناکامی کے بعد لگ رہا تھا کہ انڈین ٹیم آرام سے میچ جیت جائے گی لیکن بیتھل نے لاجواب ہٹنگ کی، ول جیکس اور پھر سام کرن نے اچھا ساتھ دیا لیکن بمرا کا آخری اوور، پانڈیا اور ارشدیپ کے کچھ یارکرز اور انڈین فیلڈنگ میچ لے گئے- بمرا کا وہ اوور دونوں ٹیموں میں اہم فرق ثابت ہوا اور پھر سام کرن کی ایک اچھی ہٹ نے فیلڈر ڈھونڈ کر قصہ ہی ختم کر دیا-
ایک عمدہ میچ اور ایک بہتر ٹیم یہ میچ جیت کر فائنل میں!
#INDvsENG
#INDvENG
#T20WorldCup
#INDvsENGSemifinal
#TeamIndia
#EnglandCricket
#CricketHighlights
#T20Cricket
#CricketFans
#WorldCup2026
#INDWin
#HardikPandya
#SanjuSamson
#CricketMatch
#CricketLovers
#ViralCricket
#CricketReels
#CricketUpdates
#CricketShorts
#CricketLoverRashid
4 days ago | [YT] | 10
View 0 replies
Cricket Lover Rashid Official
یہ وہی سیریز تھی جس میں ڈیل سٹین نے محمد حفیظ کا مذاق ہی بنا لیا تھا- ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان ہی محمد حفیظ تھا اور اس نے ڈیل سٹین کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر 86 رنز کی اننگ کھیل دی اور پاکستان نے 195 رنز بنا دئیے تھے- عمر گل کو پانچویں اوور میں باؤلنگ کے لئے لایا گیا تو جنوبی افریقہ نے چار اوورز میں پچاس رنز بنا لئے تھے- عمر گل نے پہلے اوور میں تین اور دوسرے میں ایک وکٹ حاصل کی تھی اور عرفان نے اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ حاصل کی تو جنوبی افریقہ کا سکور 53/6 ہو گیا تھا-
عمر گل نے دو اوورز میں چار رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور اگر اسے باؤلنگ سے ہٹا نہ دیا جاتا تو شاید وہ جنوبی افریقہ کو بہت جلد آل آؤٹ کر دیتا، جب عمر گل کو تیرہویں اوور میں واپس لایا گیا تو اس وقت صرف ایک ہی وکٹ بچی تھی جو عمر گل نے دوسری ہی گیند پر حاصل کر لی- اس دوران حفیظ نے تین وکٹیں حاصل کر کے اپنا مین آف دی میچ پکا کر لیا تھا
#OnThisDay in 2013
#cricketloverrashid
5 days ago | [YT] | 3
View 0 replies
Cricket Lover Rashid Official
پچھلے کچھ دنوں سے خبریں چل رہی ہیں کہ شاداب خان اگلا ٹی ٹونٹی کپتان ہو گا، یہ تو ٹھیک ہے کہ سلمان آغا کی ٹی ٹونٹی میں جگہ نہیں بنتی لیکن شاداب خان کی کہاں بنتی ہے؟ شاہین آفریدی ایک دو اچھے اوورز کے بعد مار کھانا ثواب کا کام سمجھتا ہے اور ہاں یہی سلسلہ اس کی قلندر بھائی حارث رؤف کا بھی ہے-
فخر زمان آج تو اچھا کھیل گیا لیکن جس دن مستقل طور پر ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تو پھر وہی پانچ سات میچز میں سے ایک میں پرفارمینس والا سلسلہ شروع ہو جائے گا- بابر اعظم کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ختم ہوئے بھی دو سال ہونے کو آئے اور یاد رہے کہ یہی حال رضوان کا بھی ہے کہ کہیں اب اسے واپس لانے کا سوچا نہ جانے لگے-
نسیم شاہ صرف ایک میچ کھیلا تو شاید اسی لئے بچ گیا ورنہ شاید آج اس کو بھی ڈراپ کرنے کی باتیں ہو رہی ہوتیں کہ صائم کی طرح اس میں بھی ٹیلنٹ تو کوٹ کوٹ کر بھرا ہے پر باہر نہیں نکل پاتا- فہیم اشرف ایک اننگ میں چل ضرور پڑا ورنہ اس کا حال یہ ہے کہ وہ اس لیول پر نہ بیٹنگ کر سکتا ہے نہ باؤلنگ اور نہ ہی فیلڈنگ- نواز جو پچھلے چھ سات ماہ سے اچھی کارکردگی دکھا رہا تھا، ٹاپ سپنر بن کر سامنے آیا تھا، بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا رہا تھا لیکن اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں کچھ خاص نہیں کر سکا لیکن شاید اسے باہر کرنا غلط ہو گا-
اس ورلڈکپ سے کافی پہلے مجھے لگ رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم شاید پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو جائے لیکن سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ (جو ہار گئے تھے) کے دوران لگا تھا کہ یہ ٹیم دوسرے راؤنڈ تک تو جا ہی سکتی ہے- پہلے میچ میں فہیم نے بچا لیا اور دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے اور میچز ملے تو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سپن ٹریکس پر، بہتر ٹیم سلیکشن کی ضرورت تھی لیکن نہ پلاننگ صحیح کی گئی اور نہ ہی ٹیم سلیکشن اور یوں سیمی فائنل کا موقع تو انگلینڈ کے خلاف میچ میں ہی گنوا دیا گیا تھا، وہ تو بھلا ہو سینٹنر کا (یا سینٹنر کی زیادتی کہ لیں) کہ ایک موقع مل گیا اور ہمارے کچھ کھلاڑی مزید ایکسپوز ہو گئے-
#PAKvSL
#PAKvsSL
#SLvsPAK
#PakistanVsSriLanka
#PakVsSLToday
#Cricket
#LiveCricket
#CricketMatch
#CricketHighlights
#CricketNews
#CricketUpdates
#PakistanCricket
#TeamPakistan
#GreenShirts
#PakCricket
1 week ago | [YT] | 17
View 2 replies
Cricket Lover Rashid Official
چلو بھائی کھیل ختم ہوا
امیدیں ختم ہوئیں۔ سطحی بیٹنگ، گھٹیا کپتانی، بری بولنگ، ناقص ٹیم سلیکشن اور بدترین کوچنگ
یہ وہ تمام عوامل ہیں جو پاکستان کرکٹ کے زوال کا سبب بن رہے ہیں۔
یہ تو کم از کم کنفرم ہو گیا کہ بابر ڈاٹ اعظم، فخر خوامخواہ زمان، سلمان علی ھگا، نائیکہ ہیسن، شاہین بے شرم آفریدی اور شاداب فُل ٹاس خان سے مستقل طور پر جان چھڑا لینی چاہیے۔
کوئی اور ملک ہوتا تو 15 اوور میں 176 پر کوئی آؤٹ نہیں تھا، اور اس کے بعد جب فخر آؤٹ ہوتے ہیں ہمارے مڈل آرڈر نے اور لوئر آرڈر نے جتنی بدترین کرکٹ کھیلی ہے اس پر ان سب کو تاحیات کرکٹ سے دور کر دیتا۔
پوری پاکستانی ٹیم کو صاحبزادہ فرحان کے پاؤں دھو کر پینے چاہئیں کہ اس نے بلے بازی کی کچھ نہ کچھ لاج رکھ لی، وگرنہ تمام ٹیموں کا مقابلہ پاکستانی ٹیم کی بجائے صرف صاحبزادہ فرحان سے تھا۔
شاہین شاہ سے مستقل جان چھڑانی ضروری ہے، اس بے شرم، بے حیا، خود غرض، بدتمیز اور گھٹیا انسان نے اپنے دوسرے اوور میں 17 رنز کھا کر سری لنکا کے ہاتھ کھولے اور نسیم شاہ نے وکٹ لے کر جو دباؤ بنایا تھا اس دباؤ کو ریلیز کروایا، اس دو ٹکے کے باولر کو نہ جانے کون یہ سمجھائے گا کہ تکبر ہمیشہ انسان کو لے ڈوبتا ہے، جب سے اس نے اپنے آپ کو پریمیم فاسٹ باؤلر اور پراپر آل راؤنڈر کہنا شروع کیا تب سے یہ دونوں کاموں سے گیا
اور ہمارا کپتان ھگا اتنا بزدل، احمق، بے وقوف اور فضول انسان ہے کہ جب ابرار کی گیند توقع سے زیادہ نیچے بیٹھ رہی تھی اور سامنے ایک بائیں ہاتھ کا بلے باز تھا تو خود اوور کروانے کیوں نہیں آیا؟
دل اس بری طرح سے ٹوٹا ہے کہ مزید کوئی تبصرہ کرنے کو بھی دل نہیں کر رہا۔
اب بس ایک ہی خواہش ہے کہ کل ویسٹ انڈیز ہمت دکھائے اور بھارت کو ہرا دے تو شاید ہمارے دکھ کا کچھ مداوا ہو سکے۔
#cricketloverrashidofficial #rashidspeaks #fypシ #fypviralシ #viralpost #todayviralpost #trendingnow #trendingpost #PakistanCricket #PAKvSL #PAKvsSL #SLvPAK #SLvsPAK
1 week ago (edited) | [YT] | 15
View 0 replies
Cricket Lover Rashid Official
Pakistan’s Semi-Final Equation Revealed! 🇵🇰✍️ Must Beat Sri Lanka by THIS Margin 😳 | T20 World Cup 2026
Can Pakistan dominate the co-hosts Sri Lanka and book their semi-final spot? 👀🔥
It’s not just about winning… it’s about winning BIG!
Drop your prediction below 👇
Will Pakistan qualify? YES or NO?
#PAKvSL #T20WorldCup #PakistanCricket #CricketDebate #CricketLovers #CricketUpdates #cricketloverrashid
1 week ago | [YT] | 13
View 0 replies
Cricket Lover Rashid Official
Have Babar Azam, Shadab Khan & Muhammad Nawaz Delivered in T20 World Cup 2026? Honest Opinion! 😶 | Cricket Debate
Cricket fans, what’s your honest opinion? 🤔
Have our key players stepped up when it mattered most? Or do we expect more? Drop your thoughts below! 👇🔥
#Cricket #BabarAzam #MuhammadNawaz #ShadabKhan #T20WorldCup #PakistanCricket #CricketDebate #CricketLovers
1 week ago | [YT] | 18
View 0 replies
Cricket Lover Rashid Official
جب ہم سوچنے لگے کہ اب تو سب ختم ہو گیا، سوچنے لگے کہ اب سے نیوزی لینڈ اپنی ٹیم، جب سوچنے لگے کہ نیوزی لینڈ ہی وہ ٹیم ہے جو سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ہے، نیوزی لینڈ نے میچ گنوا دیا، سیمی فائنل میں جانے کا امکان تو اب بھی زیادہ نیوزی لینڈ کا ہی ہے لیکن پاکستان کو ایک موقع ضرور مل گیا-
انگلینڈ کو تین اوورز میں 43 رنز درکار تھے، راچن روندرا دو اوورز کا شاندار سپیل کر کے نیوزی لینڈ کی جیت تقریباً کنفرم کر چکا تھا، ان دو اوورز میں سات رنز دے کر اس نے سام کرن اور ٹام بینٹن کی وکٹیں حاصل کی تھیں اور سوڈھی کی خراب باؤلنگ کے باوجود اب نیوزی لینڈ کو 14 سے اوپر کا رن ریٹ درکار تھا اور ایک وکٹ میچ ختم کر سکتی تھی-
پھر ریحان نے فلپس کو چھکا لگایا، دوسری طرف جیکس نے چھکے کے بعد دو چوکے لگائے اور میچ انگلینڈ کے ہاتھ میں کر دیا- سینٹنر کے آخری اوور کی پہلی گیند اس کے سپیل کی سب سے خراب گیند تھی، آف سٹمپ سے کہیں باہر اور پیچھے گری ہوئی جسے ریحان نے ریورس سویپ مارا، پھر آخری گیند سے پہلے ول جیکس کے مشورے سے باہر نکل کر گیند لانگ آف کی طرف اٹھا دی اور وہ بس باؤنڈری پار کر ہی گئی- آخری اوور میں پانچ رنز، میٹ ہنری کو باؤلنگ دی جاتی ہے لیکن بغیر کسی ڈرامے کے میچ انگلش ٹیم جیت جاتی ہے-
انگلش ٹیم نے نیٹ رن ریٹ میں تو پاکستان کی خاص مدد نہیں کی لیکن ایک چانس ضرور دیا کہ دم ہے تو تگڑی جیت حاصل کرو اور کھیل لو سیمی فائنل
کئی دنوں بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ جس کی حمایت پاکستانی شائقین نے کی، وہ ٹیم جیت ہی گئی
#ENGvsNZ
#EnglandVsNewZealand
#ENGvNZ
#NZvsENG
#CricketMatch
#LiveCricket
#T20Cricket
#CricketFans
#CricketLovers
#MatchDay
#CricketUpdates
#EnglandCricket
#BlackCaps
#WorldCupCricket
#CricketHighlights
#LiveStreaming
#CricketReels
#StadiumVibes
#TrendingCricket
#CricketPassion
1 week ago | [YT] | 19
View 0 replies
Cricket Lover Rashid Official
کوچ ہیسن کہتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاور پلے میں بابر اعظم کا سٹرائیک ریٹ سو سے کم ہے تو اس لئے ہم اسے نیچے کھلا رہے ہیں- اگر دوسری وکٹ ذرا دیر سے گرے تو بھی بابر کو نہیں بھیجا جا سکتا کیونکہ وہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت ہے اور وہ بابر اعظم کر نہیں سکتے- اب سلسلہ یوں ہے کہ بابر اعظم وکٹ پر آئیں گے اگر پاکستان کی دو وکٹیں آٹھویں نویں اوور تک گر جائیں اور اس وقت سپنرز باؤلنگ کر رہے ہوتے ہیں اور اگلی بات آپ کو پتہ ہی ہے
تو جناب اگر اتنی مشکلات ہیں اور بابر ان کمیوں کو درست نہیں کر پا رہا تو آپ نے اسے سلیکٹ ہی کیوں کیا ہے؟ اسے کہیں کہ بھائی خود کو ڈومیسٹک میں پروو کرو اور واپس آ جاؤ-
صائم ایوب کا حال کچھ یوں ہے کہ چار پانچ میں سے ایک میچ میں بیٹنگ چل جاتی ہے، ایک دو میچز میں باؤلنگ چل جاتی ہے اور یوں گزارا چل رہا ہے- حال یہ ہے کہ ایک رائٹ آرم فاسٹ باؤلر اوور دی وکٹ کرتے ہوئے گیند کو آف سٹمپ سے مزید باہر نکال رہا ہے اور بھائی صاحب اس کو لیگ سائڈ پر کھینچ رہے ہیں- ٹیلنٹ کے نام پر اور کتنے میچز کھیلنے ہیں سر؟
اور ہمارے جناب کپتان صاحب، تو سر کپتان جی، اپروچ کے نام پر صرف سٹرائیک ریٹ نہیں چلتا، رنز بھی کرنے ہوتے ہیں- کامیابی ناکامی ساتھ ساتھ چلتی ہے پر جس طرح کی شاٹس کھیل کر آپ وکٹیں گنواتے ہیں، وہ بالکل بھی قابل قبول نہیں-
باقی آج شاہین اور کچھ کچھ فخر کی کارکردگی دیکھ کر ایک خیال آتا ہے کہ ہر دو میچز کے بعد ان سب کو ایک دو میچز کے لئے ڈراپ کر دینا چائیے، واپسی پر کچھ نہ کچھ گزارا کر ہی لیتے ہیں
#PakistanCricket
#TeamPakistan
#PakVsInd
#PakVsEng
#BabarAzam
#ShaheenAfridi
#NaseemShah
#GreenShirts
#CricketInPakistan
#PakFans
1 week ago | [YT] | 36
View 0 replies
Load more