Discover the heart of Karachi through its neighborhoods, people, and untold stories.
From streets and shops to memories and culture — every corner holds a piece of history.
Hamara Nazimabad is dedicated to preserving the heritage of Karachi, showcasing its societies, traditions, and the remarkable personalities who shaped this city. From community leaders and cultural icons to scholars, artists, and storytellers, we bring their legacies to life.
👉 Stay connected with us:
📌 Facebook: Hamara Nazimabad
📌 Instagram: @hamaranazimabad
📌 TikTok: @hamaranazimabad
📩 For collaborations and inquiries: hamaranazimabad@gmail.com
Hamara Nazimabad
✨ عید مبارک ✨
ہمــارا ناظم آباد کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک 💫
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، محبتوں اور آسانیوں سے بھر دے۔ آپ کے گھروں میں ہمیشہ سکون، برکت اور خوشحالی قائم رہے، اور ہر آنے والا دن آپ کے لیے نئی امید اور کامیابی لے کر آئے۔
یا اللہ! اس عید کے موقع پر ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرما، ہماری خطاؤں کو معاف فرما اور ہمیں ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھ۔ آمین 🤲
عید کی یہ خوشیاں آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے ہمیشہ قائم رہیں 🌙✨
#EidMubarak #HamaraNazimabad #Nazimabad #EidVibes
5 days ago | [YT] | 4
View 1 reply
Hamara Nazimabad
یہ ہیں اکرام بھائی ۔
مگر ناظم آباد والے انہیں “امیتابھ” کے نام سے جانتے ہیں ❤️
ناظم آباد کی گلیوں میں تقریباً 50 سالوں سے ایک قینچی اور کنگھی کی آواز مسلسل سنائی دیتی رہی ہے۔ یہ آواز ہے اکرام بھائی عرف امیتابھ کی، جنہوں نے اپنی زندگی کے پچاس سال اسی علاقے میں گزار دیے۔ انہوں نے اپنے کام کا آغاز برکاتی مارکیٹ، ناظم آباد نمبر 1 سے کیا… اور آج بھی اسی علاقے میں اپنی محنت کی خوشبو بکھیر رہے ہیں۔
انہیں “امیتابھ” کا لقب ان کی بالکل Amitabh Bachchan جیسی شباہت اور بالوں کے اسٹائل کی وجہ سے ملا۔ وقت بدلا، لوگ بدلے، بازار بدلے… مگر امیتابھ بھائی کی مسکراہٹ اور ان کی قینچی کی مہارت آج بھی ویسی ہی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ناظم آباد کو اپنے عروج میں بھی دیکھا ہے اور آج کی حالت میں بھی، اور آج جب وہ اردگرد نظر دوڑاتے ہیں تو دل کچھ اداس سا ہو جاتا ہے۔
“ناظم آباد کیا تھا… اور کیا ہو گیا…"
یہ جملہ ان کی آنکھوں میں نمی لے آتا ہے۔
اب ان کا بیٹا ریحان ان کا دستِ بازو بن چکا ہے۔ باپ کی محنت، تجربہ اور ساکھ, اب بیٹے کے ہاتھوں میں منتقل ہو رہی ہے۔ یہ صرف ایک دکان نہیں، ایک نسل کی محنت اور یادوں کی وراثت ہے۔
میرے والد بھی اپنی ٹرمنگ ہمیشہ امیتابھ بھائی سے ہی کرواتے تھے۔ بچپن سے لے کر آج تک ان کی کرسی پر بیٹھنے والوں میں نہ جانے کتنی کہانیاں، کتنی نسلیں شامل ہیں۔
سلام ہے ایسے لوگوں کو جو محلے کی پہچان بن جاتے ہیں ۔
امیتابھ بھائی صرف ایک حجام نہیں، ناظم آباد کی تاریخ کا زندہ باب ہیں۔ ✂️💈
اشعر اشتیاق سبحانی
📢 درخواست:
اگر ناظم آباد کے دوسرے بلاکس میں بھی ایسی شخصیات موجود ہیں جنہوں نے برسوں تک ناظم آباد اور یہاں کے رہائشیوں کی خدمت کی ہے، تو ان کا ذکر بمعہ تصویر ہمیں ارسال کریں۔
ان شاء اللہ، اگلی کہانی ہم اُن ہی کی پوسٹ کریں گے ۔ کیونکہ “ہمارا ناظم آباد” صرف جگہوں کا نہیں، لوگوں کا نام ہے۔ ❤️
#hamranazimabad #zoyascents #nazimabad #karachi
2 weeks ago | [YT] | 7
View 0 replies
Hamara Nazimabad
ناظم آباد نمبر 1، بس اسٹاپ نمبر 2
وہی پرانا اخبار اسٹال , اور وہی مسکراتا چہرہ
ساگر بھائی ❤️
یہ ہیں محمود صاحب، مگر پورا علاقہ انہیں “ساگر” کے نام سے جانتا ہے۔ پچھلے 45 سال سے اسی لکڑی کے اسٹال پر بیٹھے ہیں۔ میں نے انہیں بچپن سے دیکھا ہے ۔ جب وہ ہمارے گھر روزنامہ جنگ باقاعدگی سے پہنچایا کرتے تھے۔
ان کا اخبار پھینکنے کا انداز بھی کمال تھا!
اخبار کو رول کر کے اس پر ربڑ بینڈ چڑھاتے اور پھر پہلی منزل کیا، چوتھی منزل تک بآسانی پہنچا دیتے۔ ہم پہلی منزل پر رہتے تھے، مگر ان کا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوا۔ 🎯
ساگر بھائی بتاتے ہیں کہ ان کے والد نے انہیں اس اسٹال پر اُس وقت بٹھایا تھا جب بھٹو صاحب کو پھانسی ہوئی تھی۔ وقت گزرتا گیا، ہم بڑے ہو گئے، مگر ساگر بھائی وہیں کے وہیں رہے۔
میرے ابو کا صبح دفتر جانے سے پہلے جنگ اخبار پڑھے بغیر دن شروع ہی نہیں ہوتا تھا۔ اگر کبھی ساگر بھائی لیٹ ہو جاتے تو انکی طبیعت میں عجیب سی بے چینی رہتی۔ اور اتوار کو تو خاص طور پر ڈان اخبار کا انتظار ہوتا تھا۔
آج ساگر بھائی کہتے ہیں:
“ناظم آباد بدل گیا ہے… اخبار پڑھنے کا رجحان ختم ہو گیا… ادب اور تہذیب کہیں دور چلے گئے ہیں…”
سچ پوچھیں تو صرف ساگر بھائی نہیں، پورا ایک زمانہ اس اسٹال پر بیٹھا ہے۔
کاغذ کی خوشبو، تازہ سیاہی، صبح کی چائے اور خبروں پر بحث، وہ سب یادیں اب ماضی بنتی جا رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ساگر بھائی کو سلامت رکھے۔
یہ صرف اخبار فروش نہیں، ناظم آباد کی زندہ تاریخ ہیں۔ ❤️
اشعر اشتیاق سبحانی
#Nazimabad #HamraNazimabad #zoyascents #OldMemories #Newspaper #Karachi
3 weeks ago | [YT] | 13
View 0 replies
Hamara Nazimabad
مجھے چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید مظفر صاحب اور انکی ٹیم کی جانب سے ناظم آباد نمبر 1 میں واقع راشد منہاس ایجوکیشنل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا اور اس سلسلے میں،
آج میں ناظم آباد نمبر 1 کے اس تاریخی سرکاری اسکول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا, ایک ایسا اسکول جو تقریباً 60 سال سے زائد عرصے سے ہمارے بچوں کے خوابوں کی بنیاد بنتا آیا ہے۔
کبھی یہی عمارت خستہ حالی کی تصویر تھی… ٹوٹے فرنیچر، خراب سہولیات اور پریشان بچوں کی کہانیاں اس کی دیواروں میں بسی تھیں۔ مگر آج جب اندر قدم رکھا تو ایسا لگا جیسے ماضی کی اداسی کو کسی نے امید کے رنگوں سے سجا دیا ہو۔
صاف ستھرے کلاس رومز ، نئے ڈیسک ، جدید کمپیوٹر و سائنس لیب ، روشن کمروں میں مسکراتے بچے ، خوبصورت پلے ایریا اور جدید سہولیات — سب کچھ اس بات کی گواہی دے رہے تھے کہ اگر نیت ہو تو سرکاری ادارے بھی مثال بن سکتے ہیں۔
یہ اسکول صرف ایک عمارت نہیں، یہ ناظم آباد کی تاریخ، اس کے لوگوں کی امید اور ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔
آج یہاں بچوں کی خوشی، والدین کی تسلی اور اساتذہ کے چہروں پر فخر دیکھ کر دل سے دعا نکلی کہ ایسے مثبت کام کراچی کے ہر کونے تک پہنچیں۔
یہ صرف ایک اسکول کی تبدیلی نہیں، یہ سوچ کی تبدیلی ہے۔
یہی ہے اصل ترقی، یہی ہے ہمارا مثبت پاکستان 🇵🇰
اشعر اشتیاق سبحانی
#Nazimabad #Karachi #GovernmentSchool #PositiveChange #EducationMatters #HamaraNazimabad
4 weeks ago | [YT] | 9
View 0 replies
Hamara Nazimabad
غالب لائبریری، ناظم آباد — ایک یادگار دن
کل مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا، کہ میں ہمارا ناظم آباد یوٹیوب چینل کی جانب سے غالب لائبریری ناظم آباد میں اپنے دستاویزی وِلاگ کی عکس بندی کے لیے حاضر ہوا۔
یہ وہ لمحہ تھا جس کا انتظار طویل عرصے سے دل میں دبے کسی خواہش کی طرح تھا، اور اللہ نے اسے تکمیل عطا فرمائی۔
اس پوری کاوش میں سب سے نمایاں کردار جناب اختر شیخ صاحب کا ہے جنہوں نے نہ صرف اس ملاقات اور عکس بندی کا اہتمام کیا بلکہ ہمہ وقت رہنمائی کرتے رہے۔ ان کی محبت، خلوص اور عملی تعاون کے بغیر یہ لمحے ممکن نہ ہوتے۔
اس موقع پر مجھے غالب لائبریری کے صدر، محترم سحر انصاری صاحب سے ملاقات اور نشست کا شرف حاصل ہوا۔
سحر صاحب نے لائبریری، اس کی تاریخ، اس کی علمی روایت اور ناظم آباد کی ادبی شناخت کے حوالے سے انمول تاثرات پیش کئے۔
ان کی گفتگو علم، تجربے، تہذیب اور وقار کی روشن مثال تھی۔
صرف سحر صاحب ہی نہیں بلکہ لائبریری کے تمام معزز منتظمین جناب خالد محمود، محترمہ رخسانہ صبا، محترمہ نسیم انجم اور دیگر ذمہ داران نے نہایت محبت کے ساتھ وقت دیا، اپنے خیالات ریکارڈ کروائے اور مجھے لائبریری کے ہر گوشے سے روشناس کروایا۔
غالب لائبریری اس وقت ہزاروں نایاب اور اہم کتابوں کی امین ہے اور ناظم آباد سمیت کراچی کی علمی شناخت کا ایک روشن مینار ہے۔
ادبی ذوق، تحقیق اور مطالعے سے شغف رکھنے والوں کے لیے یہ لائبریری آج بھی امید اور روشنی کا دریا ہے۔
نشست کے آخر میں ہم نے ناظم آباد، یہاں کے باسیوں، اس علاقے کی علمی و سماجی خدمات اور اُن شخصیات پر گفتگو کی جنہوں نے اپنے علم، کردار اور محنت سے اس شہر اور ملک کو روشنی عطا کی۔
آخر میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں اختر شیخ صاحب ، سحر انصاری صاحب اور غالب لائبریری کی پوری ٹیم کا جنہوں نے میری رہنمائی کی، میرا خیر مقدم کیا اور اس ادبی سفر کو ممکن بنایا۔
اللہ کرے یہ علمی چراغ ہمیشہ روشن رہے
اور نسل در نسل کراچی والوں کو فیض پہنچاتا رہے۔
ہمارا ناظم آباد — اس ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے اور رہیگا۔
اشعر اشتیاق سبحانی
1 month ago | [YT] | 15
View 2 replies
Hamara Nazimabad
ناظم آباد نمبر 4 — ایک یادوں بھرا سفر
کیا آپ کو حکیم ابنِ سینا روڈ، پرانے ریستوران اور وہ زمانہ یاد ہے؟
یہ ولاگ ناظم آباد نمبر 4 کی اُن ہی کہانیوں کو زندہ کرتا ہے
جو وقت کے ساتھ کہیں گم ہو گئیں، مگر دلوں میں آج بھی موجود ہیں۔
👇 کمنٹس میں بتائیں
آپ کی ناظم آباد نمبر 4 سے کون سی یاد جڑی ہے؟
ہمارا ناظم آباد ❤️
1 month ago | [YT] | 8
View 0 replies
Hamara Nazimabad
✨ Did You Know?
Tabu’s Father Once Lived in Nazimabad, Karachi! 🏙️
A hidden chapter from Karachi’s golden past… 💫
اگر آپ جانتے ہیں اس بارے میں یا آپ کے بزرگوں نے اس دور کو دیکھا ہو
تو comments میں ضرور بتائیں 👇
#HamaraNazimabad #KarachiStories #Tabu #Nazimabad #HiddenKarachi
4 months ago | [YT] | 5
View 1 reply
Hamara Nazimabad
سبطین منزل، ناظم آباد نمبر 2
اگر آپ نے ابھی تک ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب نہیں کیا تو جلدی سے کرلیں ۔
youtube.com/@hamaranazimabad?si=gy26uty0CwkfEHgN
یہ وہ عمارت ہے جس کی دیواروں نے فن و ادب کے کئی رنگ دیکھے۔
پہلی منزل پر رہائش تھی مصورِ عظیم صادقین کی
اور نچلی منزل پر بسا تھا مشہور ٹی وی آرٹسٹ مرزا شاہی کا گھر — جہاں ہنسی، فن اور زندگی کا سنگم تھا۔
وقت کے ساتھ اس گھر کے مکین بدلتے گئے،
مگر اس کی فضا میں آج بھی اُن دنوں کی خوشبو باقی ہے —
جب ناظم آباد پاکستان کے ادب، مصوری اور انٹرٹینمنٹ کا دل تھا۔
وہ حسین ترین دور کا کراچی…
اور وہ ماضی…
جو آج بھی دل کے کسی گوشے میں دھڑکتا ہے۔
#HamaraNazimabad #KarachiHistory #Pakistan #karachi #HistoricKarachi #nazimabadseaagay
4 months ago | [YT] | 8
View 2 replies
Hamara Nazimabad
ناظم آباد کی گلیوں سے گزرتے ہوئے ایک الگ سی خوشبو محسوس ہوتی ہے — جیسے وقت تھم گیا ہو اور یادیں زندہ ہو گئی ہوں۔ 🌆
ہماری نئی ویڈیو دیکھیں:
▶️ https://youtu.be/OZutBLyl17g?si=azG5N...
آپ کے لیے ناظم آباد کی کون سی جگہ سب سے یادگار ہے؟ 👇
💬 Comments میں اپنا جواب ضرور لکھیں — ہم سب کی یادیں ایک ساتھ شیئر کریں! ❤️
#HamaraNazimabad #Nazimabad #Karachi #NazimabadMemories
5 months ago | [YT] | 5
View 2 replies