Assalam o Alikum my YouTube family
🌱 Welcome to The Balance Plate! 🌱
Discover healthy, simple, and delicious recipes — all Sugar-Free, Maida-Free, and Refined-Oil-Free. 🥗✨
🍃 Learn the benefits and side effects of everyday foods.
💆♀️ Explore natural skincare tips, home remedies, and easy health hacks.
🌟 Our goal is to help you live a healthier, happier, and more balanced life — one plate at a time! 💚
#TheBalancePlate #thebalanceplate
The Balanced Plate
اسلام علیکم
🌸 مائیں کیوں چیختی اور غصہ کرتی ہیں؟ 5 اہم وجوہات 🌸
اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ ماں ضرورت سے زیادہ ری ایکٹ کر رہی ہے…
لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہوتی ہے۔ 💔
1️⃣ وہ اکیلے والدین بن کر تھک چکی ہے
گھر، بچے، کھانا، اسکول، ضد، روٹین — سب کچھ اکیلے سنبھالنا آسان نہیں۔
جب مدد صفر ہو تو صبر بھی کم ہونے لگتا ہے۔
2️⃣ اس کا غصہ اس کی فطرت نہیں، سنا نہ جانا ہے
آپ کام کی کالز سنتے ہیں، خبریں دیکھتے ہیں…
مگر جب وہ بات کرے تو آپ اسکرول کر رہے ہوتے ہیں۔
وہ لڑنے کے لیے نہیں چیختی،
وہ سنے جانے کے لیے آواز بلند کرتی ہے۔ 📢
3️⃣ وہ اپنے ہی گھر میں خود کو غیر مرئی محسوس کرتی ہے
سب کو کھانا دیتی ہے، خود ٹھنڈا کھاتی ہے۔
گھر صاف کرتی ہے، مگر شکریہ کوئی نہیں کہتا۔
سب کچھ پلان کرتی ہے، اور غلطی پر الزام بھی اسی کو ملتا ہے۔
4️⃣ اس کے پاس اپنے لیے وقت نہیں
صبح ہنگامے سے شروع، رات احساسِ جرم پر ختم۔
نہ آرام، نہ تعریف، نہ کوئی پوچھنے والا:
“آپ کیسی ہیں؟” 💭
5️⃣ وہ بچے سے نہیں، حالات سے ناراض ہے
جب ڈسپلن، سکھانا، سمجھانا، سنبھالنا سب اسی کی ذمہ داری ہو
تو صبر کی حد ختم ہو جاتی ہے۔
یہ بچے کے خلاف نہیں،
یہ ذمہ داری بانٹنے کی کمی کے خلاف ہے۔
---
💛 ہم اس کی مدد کیسے کریں؟
✔️ اس کی بات سنیں — بغیر نصیحت یا کم اہم سمجھنے کے
✔️ روزانہ اس کی محنت کو سراہیں
✔️ ذہنی اور جسمانی بوجھ بانٹیں
✔️ اسے آرام اور سانس لینے کی جگہ دیں
✔️ صرف کام نہ پوچھیں، اس کے احساسات بھی پوچھیں
✔️ اس کے ان دیکھے کاموں کا شکریہ ادا کریں
✔️ محبت کا اظہار کھل کر کریں ❤️
یاد رکھیں…
چیخنا کردار کی کمزوری نہیں،
اوورلوڈ کی علامت ہے۔
اللہ سب ماؤں کو سلامت رکھے آمین
@TheBalancedPlate. Copied ✍🏻
59 minutes ago | [YT] | 0
View 0 replies
The Balanced Plate
اسلام علیکم
🌿 صبح و شام کے اذکار کی اہمیت 🌿
جو شخص صبح اور شام کے اذکار کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیتا ہے، وہ گویا اپنے دن کو اللہ کی حفاظت میں دے دیتا ہے۔
نمازوں کے بعد کی تسبیحات اور مسنون اذکار انسان کے دل کو مضبوط، ذہن کو پُرسکون اور گھر کے ماحول کو نور سے بھر دیتے ہیں۔
احادیث میں صبح و شام کے اذکار کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ یہ اذکار بندے کو وسوسوں، پریشانیوں اور ناگہانی مصیبتوں سے بچانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
✨*جو شخص سچے دل سے اللہ کو یاد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے دلوں میں بھی محبوب بنا دیتے ہیں۔*
سوچیں…❓❓
ہم اپنے موبائل کو روزانہ چارج کرتے ہیں، *لیکن اپنے دل کی بیٹری کب چارج کرتے ہیں؟*
دل کی اصل پاور بینک تو “ذکرِ الٰہی” ہے۔
آج سے عہد کریں:
🤲💐*ان شاء اللہ اس رمضان کے آنے. سے پہلے ہی صبح آنکھ کھلے تو سب سے پہلے شکر،*
اور رات سونے سے پہلے ذکر۔
اللہ ہمیں اپنی یاد میں جینے اور مرنے والا بنا دے۔ آمین 🤍
دعاؤں میں ہی یاد رکھیں
Copied ✍🏻
1 day ago | [YT] | 1
View 1 reply
The Balanced Plate
اسلام علیکم
تمام بچوں کے لیے آج کی دعا ، اللہ سب والدین کو اپنی اولاد کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے آمین ۔
1 day ago | [YT] | 2
View 2 replies
The Balanced Plate
اسلام علیکم
چِلی گارلک ساس
اجزاء:
خشک لال مرچیں (گول) — 15 سے 20 عدد
گرم پانی — حسبِ ضرورت (بھگونے کے لیے)
لہسن — 8 سے 10 جوے
سفید سرکہ — 3 کھانے کے چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
مصری پسی ہوئی— 1 چائے کا چمچ
زیتون کا تیل یا آپ کی مرضی— 2 کھانے کے چمچ
کارن فلور — 1 چائے کا چمچ
پانی — 2 سے 3 کھانے کے چمچ (کارن فلور گھولنے کے لیے)
ترکیب:
خشک لال مرچوں کو گرم پانی میں 20 منٹ کے لیے بھگو دیں۔
بھگی ہوئی مرچیں، لہسن، سرکہ، نمک اور چینی کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔
پین میں تیل گرم کریں اور تیار کیا ہوا پیسٹ ڈال کر درمیانی آنچ پر 4 سے 5 منٹ پکائیں۔
کارن فلور کو پانی میں گھول کر ساس میں شامل کریں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔
ساس گاڑھی ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔
ٹھنڈی ہونے پر ایئر ٹائٹ بوتل میں محفوظ کر لیں۔
Tips & Tricks
اگر زیادہ تیز ذائقہ پسند ہو تو مرچوں کے بیج نہ نکالیں۔
چمکدار رنگ کے لیے کشمیری لال مرچیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
ساس کو زیادہ دیر محفوظ رکھنے کے لیے چمچ ہمیشہ خشک استعمال کریں۔
کارن فلور کم یا زیادہ کر کے گاڑھا پن ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
فریج میں رکھنے سے ساس 2 سے 3 ہفتے تک خراب نہیں ہوتی۔
خوش رہیں، اور زندگی میں مٹھاس گھول دیں! 🌹
CHILI GARLIC SAUCE INGREDIENTS: Dry red chilies (round) — 15 to 20 hot water — as required (for soaking) Garlic — 8 to 10 cloves white vinegar — 3 tablespoons salt — to taste Egyptian ground — 1 teaspoon olive oil or as desired — 2 tablespoons cornflour — 1 teaspoon water — 2 to 3 tablespoons (to dissolve cornflour) Recipe: Dried red chillies Soak the chilies in hot water for 20 minutes. Put the soaked chilies, garlic, vinegar, salt and sugar in a blender and grind them finely. Heat oil in a pan and add the prepared paste and cook on medium flame for 4 to 5 minutes. Dissolve the cornflour in water and add to the sauce, stirring constantly. When the sauce thickens, turn off the stove. Store in an airtight bottle when cool.
CHILI GARLIC SAUCE INGREDIENTS: Dry red chilies (round) — 15 to 20 hot water — as required (for soaking) Garlic — 8 to 10 cloves white vinegar — 3 tablespoons salt — to taste Egyptian ground — 1 teaspoon olive oil or as desired — 2 tablespoons cornflour — 1 teaspoon water — 2 to 3 tablespoons (to dissolve cornflour) Recipe: Dried red chillies Soak the chilies in hot water for 20 minutes. Put the soaked chilies, garlic, vinegar, salt and sugar in a blender and grind them finely. Heat oil in a pan and add the prepared paste and cook on medium flame for 4 to 5 minutes. Dissolve the cornflour in water and add to the sauce, stirring constantly. When the sauce thickens, turn off the stove. Store in an airtight bottle when cool.
2 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
The Balanced Plate
اسلام علیکم
🌶 سیکرٹ ریسپی فریسکو بیکری کالا چاٹ مصالحہ-
اجزاء:
ثابت لال مرچ- ایک کپ
ثابت دھنیا- 4 چمچ
ثابت زیرہ- 2 چمچ
ثابت اجوائن-1 چھوٹا چمچ
نمک-1 چھوٹا چمچ
کالا نمک- آدھا چھوٹا چمچ
ٹاٹری- چوتھائی چمچ
گھی- ایک چھوٹا چمچ
ترکیب
تمام اجزاء کو گھی میں براون کر لیں آنچ ہلکی رکھنی ھے۔
ٹھنڈا کر لیں۔
اب دردرا کوٹ لیں۔ کانچ کی برنی میں محفوظ کر لیں پورا رمضان چاٹ چھولے دہی بڑے پکوڑے آلو کے چپس ہر چیز کے ساتھ انجوائے کریں۔
@TheBalancedPlate.
3 days ago | [YT] | 7
View 1 reply
The Balanced Plate
Assalam o Alikum my YouTube family
My new video is coming soon insha'Allah 10: am today
5-Minute No Carb Breakfast | Keto Pizza Omelette Rec| No Carb Pizza Omelette | @TheBalancedPlate.
This recipe is made only with eggs and simple ingredients—no flour, no grains, and no extra carbs—making it ideal for weight loss, keto diet, and low-carb lifestyle.
It is quick to prepare, full of flavor, and loved by both kids and adults.
Try this easy and filling breakfast recipe and enjoy a healthy start to your day.
Don’t forget to like the video, subscribe to the channel, and press the bell icon for more easy and healthy recipes.
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
The Balanced Plate
Assalam o Alikum my YouTube family
My new video is coming soon insha'Allah 10: pm today
Ramzan Special Roll Samosa Recipe | Market Style| بازار سے اچھے| @TheBalancedPlate.
Today I am going to share special Ramzan recipes which is chicken Samosa Recipe
kindly Subscribe my channel for more videos
The Balance Plate
thank you
1 week ago | [YT] | 0
View 0 replies
The Balanced Plate
اسلام علیکم
❄🌨❄🌨❄🌨❄
🔹 *10 ورزشیں سردیوں میں فعال رہنے کے ضروری*🔹
سردی ہویاگرمی فعال اور فٹ رہنے کے لئے ورزش exercises بہت ضروری ہے۔سردیوں میں عموماً جِم جانا ذرا مشکل ہوجاتاہے۔البتہ ذیل میں دی گئی مشقوں کی مدد سے آپ گھر میں رہتے ہوئے بھی فٹ اورفعال رہ سکتے ہیں۔
🛣 *چہل قدمی*🛣
جسم کو فٹ اور توانارکھنے کیلئے چہل قدمی بہترین طریقہ ہے۔اس سے نہ صرف چربی گھلتی ہے بلکہ یہ دل کے لیے بھی بہترین ورزش ہے۔اس ورزش کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ دن کے کسی بھی حصہ میں بآسانی کی جاسکتی ہے۔
📟 *ان ڈور اور آؤٹ ڈورگیمز*📟
صبح اور رات میں آپ انڈور اور دن کے وقت آپ آؤٹ ڈور گیمز کھیل کے چست اور ایکٹورہ سکتے ہیں۔دن کے وقت آؤٹ ڈور گیمز کی مدد سے آپ دھوپ سے وٹامن ڈی بھی حاصل کر سکتے ہیں جس سے آپکے جسم کو مزید توانائی ملے گی۔
⛓ *۔سیڑھیوں کا استعمال*⛓
سیڑھیاں چڑھنا اترناایک بہترین کارڈیواور ٹانگوں کی ورزش ہے ۔اگرسیڑھی چڑھنے کے دوران آپ تھک جائیں تو وقفے کے طور پرچہل قدمی بھی کر سکتے ہیں۔
🎗 *۔رسی کودیں*🎗
رسی کودنے سے آپکی کیلوریز تیزی سے جلتی ہوتی ہیں۔یہ پٹھوں کو مضبوط اور دل کو صحت مند رکھتی ہے۔
🚲 *سائیکلنگ*🚲
سائیکلنگ فٹ اور فعال رہنے کی بہترین ورزش سمجھی جاتی ہے۔اس سے کیلوریز بہت تیزی سے گھلتی ہیں ۔ یہ ایک بہرین آؤٹ ڈور ایکٹیوٹی ہے۔
🏹 *اسٹریچنگ*🏹
اسٹریچنگ جسم میں لچک پیدا کرتی ہے اور ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔یہ نہ صرف بڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکتی ہے بلکہ ہڈی ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔سردیوں میں جب زیادہ سستی محسوس ہو تو کچھ دیر اسٹریچنگ ضرور کریں۔اس سے جسم میں گرمی پیدا ہوگی۔
🌿 *سانس لیں پرسکون رہیں*🌿
سانس لینے سے جسم میں آکسیجن داخل ہوتی ہے جواسے تونائی مہیا کرتی ہے۔صاف آب و ہوا میں لمبی لمبی سانسیں لینے سے ذہنی و جسمانی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہارمون کارٹی سول کو خون سے خارج کرسکتے ہیں۔
🤾♀ *جمپ کریں*🤾♂
جمپ کرنے سے آپکے جسم میں انرجی کی سطح میں اضافہ ہوتاہے۔کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔یہ جسم کے ان عضلات پر بھی کام کرتی ہیں جو واک میں نظر انداز ہوجاتے ہیں۔
🏋🏿 *ویٹ لفٹنگ*🏋🏿
ویٹ لفٹنگ سے نہ صرف کیلوریز جلتی ہیں بلکہ اس سے پٹھوں کی طاقت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔اس سے جسم مضبوط اورطاقتورہوتا ہے۔
🤾♀۔ *فارغ وقت میں جاگنگ کریں*🤾♀
دیگر فارغ اوقات میں آپ جاگنگ یا اسٹریچنگ کرسکتے ہیں۔جس سے آپ تھکے بغیر انجوائے کرتے ہوئے کیلوریز جلاکر توانائی اور فٹنس پاسکتے ہیں۔ ❄🌨❄🌨❄🌨
@TheBalancedPlate.
1 week ago | [YT] | 0
View 0 replies
The Balanced Plate
اسلام علیکم
💢اپنا جائزہ لیجیے💢
*زکوٰۃ اور صدقات ادا کرتے ہوئے نیت کرنا ضروری ہے*
*نیت کے بغیر دیا ہوا مال زکوٰۃ شمار نہیں ہوگا*.... نیت میں دل اللہ کی طرف متوجہ ہو...... کوی اور اس میں شامل نہ ہو
*نہ تعریف، نہ مدد، نہ شکریہ کی توقع رکھی جاے*..... ایسی زکوٰۃ اور صدقات جنت میں لے کر جانے کا سبب بن جایں گے
*اپنا جائزہ لیجیے* جب کسی کو دے رہے ہوتے ہیں تو دل میں کیا ہوتا ہے.... *اسکے بدلے میں آپ دوسرے سے کیا چاہتے ہیں*.... اگر آپ کے دل میں کسی بھی طرح کا ایسا جذبہ موجود ہے تو وہ عمل قبول نہیں ہوتا
اس لیے جو یو چکا سو ہو چکا....... *آج سے جو بھی دینا ہے دینے کے بعد کوی بھی توقع نہیں رکھنی ہے*..... مجھے کسی بھی قسم کا فایدہ نہیں لینا..... یہ وہ زکوٰۃ اور صدقات ہیں جو جنت تک لے جاے گی
*کیونکہ ہم یہ غلطیاں بہت کرتے ہیں جس عمل کو نیکی سمجھ کر کر رہے ہیں وہ عمل ایسا نہ ہو جہنم کی طرف لے جایں*.
Copied ✍🏻
@TheBalancedPlate.
1 week ago | [YT] | 0
View 0 replies
The Balanced Plate
اسلام علیکم
انشاء اللہ
🌼متوجہ ہوں🌼
آییے آج سب سچے دل سے دعا کرتے ہیں
*آج شام پہلی شعبان ہے جس سے دل کے اندر عجب سی خوشی محسوس ہو رہی ہے.... *کہ رمضان آنے والا پے*
زرا پیچھے مڑ کر دیکھیے *کتنے ہی ایسے لوگ جو پچھلے سال ہمارے ساتھ تھے...... لیکن آج وہ اس دنیا میں نہیں رہے*
اور آج ہم ہیں.... پتہ نہیں *اگلے سال کا رمضان نصیب ہوتا ہے یا نہیں*
یہ وقت نیت اور مضبوط ارادے کا ہے آج سے اپنی نیتوں کو خالص کیجئے اور اپنے اللہ سے دعا کیجئے
اے مالک
*مجھے توفیق دینا* کہ اس رمضان کے روزے... ایمان کے ساتھ اور نیک اعمال کے ساتھ رکھ سکوں
*مجھے توفیق دینا*..... صرف خالی پیٹ نہ رہوں بلکہ.... اپنے دل کو بھی برے خیالات، حسد، بدگمانیوں سے دور رکھ سکوں..آمین
کیونکہ روزہ..... قبول ہی وہ ہوتا ہے جس میں ایمان اور نیک عمل کی خوبصورتی ہو.
*اس سلسلے میں اپکو روزانہ ایسے لیکچر اور پوسٹس بھجی جا رہی ہیں جو آپکے ایمان اور عمل کو نکھارنے والی ہیں... ان پر آپکی توجہ... آپکی کامیابی ہوگی*
🔻👇 *اس ماہ بہت کچھ سیکھنا ہے پورا سال ہمارے حالات اور پریشانیاں... یہ باتیں ہمیں بھلا دیتے ہیں انکی یاددہانی بہت ضروری ہے.*
⏰🌹 اہم شیڈول
👈عبادات
👈صدقہ و خیرات اور زکوٰۃ کے مسائل
👈رمضان پلاننگ
👈روزوں کے مسائل
👈بچوں کے روزے
ان شاء اللہ یہ سب سیکھ کر ماہ رمضان میں داخل ہونگے.... تاکہ نیکیوں میں دوڑ لگا سکیں.
دعاگو
✍️ copied
@TheBalancedPlate.
3 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more