ISHAATUL ULOOM ONLINE

ضروری اعلان اور گزارش
مشاہدین اور متعلقین و محبین جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا انڈیا کو اس بات سے مطلع کیا جاتا ہے کہ یوٹیوب پر جامعہ کے آفیشل دو ہی چینل ہیں اور وہ یہ ہیں
1-Al vastanwi
2-Ishaatul Uloom Online
اول الذكر پر مختلف مواقع پر دینی و ثقافتی پروگرام کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے ساتھ ہی رمضان حج وغیرہ پر ضروری دینی پروگرام پیش کیے جاتے ہیں اور ثانی الذکر پر جامعہ کے اساتذہ کے دروس اور دیگر پروگراموں کی تفصیلی وڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
ان دو کے علاوہ جو بھی چینل ہے اس کا جامعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا آپ متنبہ رہیں اسی طرح جامعہ اکل کوا کے دیگر سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس مندرجہ ذیل ہیں، بقیہ سے جامعہ کا کوئی تعلق نہیں۔

JAMIA ISLAMIA ISHAATUL ULOOM
A/P. Akkalkuwa - 425 415
Dist. Nandurbar,
Maharashtra, India.
Phone: +91-2567-252 256,
Fax: + 91-2567-252 306.
E-Mail: info@jamiaakkalkuwa.com


ISHAATUL ULOOM ONLINE

🌙 یوم عاشورہ پر جامعہ کے 12,000 سے زائد روزہ دار طلبہ کے لیے اجتماعی افطاری کے مناظر!
🍉 جس میں رئیس جامعہ کی موجودگی میں قرآن واحادیث پڑھنے اور حفظ کرنے والے طلبہ ساری امت مسلمہ اور معاونین و محسنین جامعہ کے لیے افطار کے مقبول وقت میں اپنے رب کے حضور دست بدعا ہیں۔

🌙 Scenes from the grand Iftar on the day of Ashura for over 12,000 fasting students at Jamia!
🍉 In the presence of the President of Jamia, students engaged in Qur'an, Hadith studies, and memorization raised their hands in heartfelt du‘a during the sacred moments of Iftar — praying for the entire Ummah and the generous supporters and well-wishers of the institution.

🤲 آپ بھی اس کارِ خیر میں شامل ہوں / Join this blessed cause:

🔗 Donate Now:
www.jiiucharity.org/campaigns/sponsor-sehri-and-if…

💠 صرف ₹69 – ایک وقت کی سحری یا افطاری
💠 ₹138 – ایک دن کا مکمل خرچ
💠 ₹275 – دو دن کی سحری، افطاری اور کھانے کا انتظام

💠 ₹69 – 1 Meal (Sehri or Iftar)
💠 ₹138 – 1 Day (Sehri + Iftar + Dinner)
💠 ₹275 – 2 Days Full Cost

📖 "جو کسی روزہ دار کو افطار کرائے، اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا" – ترمذی
📖 “Whoever feeds a fasting person gets the same reward...” – Tirmidhi

🕌 Jamia Islamia Ishaatul Uloom
🔁 Share & Multiply Your Reward | صدقہ جاریہ بنائیں

7 months ago | [YT] | 651

ISHAATUL ULOOM ONLINE

Taziyati Majlis

9 months ago | [YT] | 65

ISHAATUL ULOOM ONLINE

مسندِ وستانوی پر جانشینِ وستانوی
مولانا حذیفہ صاحب وستانوی جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے نئے رئیس منتخب
youtube.com/@huzaifavastanviofficial
از قلم : محمد ہلال الدین بن علیم الدین ابراہیمیؔ(مدیر مسئول ماہنامہ شاہراہِ علم)
ملک کی عظیم درسگاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوانے اپنے بانی و رئیس کی رحلت کے صدمے سے خود کو سنبھالتے ہوئے، آج بروز چہار شنبہ بتاریخ ۹ ذو القعدہ ۱۴۴۶؁ھ بمطابق 7مئی 2025 ء اس عظیم درس گاہ اور اس تاریخی شخص کے ملک بھر میں لگائے ہوئے دینی ،فکری ،تعلیمی، تربیتی، تدریسی، تبلیغی، تنظیمی، رفاہی چمن کی باغبانی کے لیے آپ کے خلف ِ رشید حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی کو باتفاق رائے اہل خانہ، اربابِ حل وعقد، اصحابِ رائے و بصیرت تمام اساتذہ وعملہ کی موجودگی میں ’’رئیسِ جامعہ‘‘ منتخب فرمایا، اس عظیم مجلس کا انعقاد جامعہ کی عظیم الشان مسجد’’ مسجد میمنی‘‘ میں بوقت صبح 10 بجے ہوا ۔
مولانا حذیفہ صاحب نے نم انکھوں اور بھر پور جذ باتی انداز میں یہ اعتراف کیا کہ حضرت وستانوی کا خلا ایسا خلا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا، تاہم آپ کے خلوص کی طاقت اور دعا کی برکت سے قوی امید ہے کہ آپ کا لگایا ہوا یہ عظیم درخت تا قیام قیامت امت کو حالات کی کڑی سے کڑی دھوپ میں اپنا گھنا سایہ فراہم کرتا رہے گا ۔اور یہ عبدِ ضعیف اپنے عظیم والد بزگوار اور مخلص قائد کی دعا ؤں کی قوت سے اور خواہش کے مطابق اس چمن کی باغبانی کرتا رہے گا، اور ان کے سکھائے، بتائے اور برتے ہوئے مجرب و مقبول کامیاب نظامت کے عین مطابق کاروانِ وستانوی کی قیادت کرتا رہے گا۔
نائب رئیسِ جامعہ حافظ اسحاق صاحب کے خلف ِ رشید اور رئیس ِ جامعہ کے بڑے داماد مولانا حنیف صاحب وستانوی( شیخ الحدیث ومہتمم دارالعلوم اکواڑا بھاؤ نگر )نے تمام اہل خانہ کی موجودگی میں حضرت وستانوی کے محاسن ، اخلاق حمیدہ اور 50 سالہ اہتمام کی خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے، تمام اہل خانہ کی طرف سے مولانا حذیفہ صاحب وستانوی کو با تفاق ِ رائے میر ِکارواں نامزد کیا اور آپ کے چھوٹے بھائی مولانا اویس صاحب وستانوی کو آپ کا نائب منتخب فرمایا۔
مولانا اویس صاحب وستانوی نے دل کی گہرائی اور پُرعزم کلمات کے ذریعے اپنے بڑے بھائی کی ماتحتی میں دست و بازو بن کر اپنے والد کے اس علمی و دینی میراث کی حفاظت کا والہانہ اقرار کیا۔ دونوں بھائیوں نے تمام اساتذہ، عملہ اور اسکولوں او رکالجوں کے پروفیسران ، ٹیچروں اور اسٹاف کو پرامید کیا کہ وہ اپنے والد کے نہج پر اس امانت کوآگے لے کر چلیں گے اور والد ِ محترم کی کمی محسوس نہ ہونے دینےکی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔
اخیر میں جامعہ کے صدر مفتی و قاضی ’’مفتی محمد جعفر صاحب ملی رحمانی‘‘ نے تمام ٹرسٹیان اور اساتذہ کی اجازت سے ان کی ترجمانی کرتے ہوئے رئیس جامعہ حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی اور آپ کے نائب مولانا اویس صاحب وستانوی کو یہ یقین و اطمینان دلایا کہ وہ رئیس جامعہ حضرت وستانوی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ جس طرح مخلص،ممد و معاون تھے اسی طرح آپ دونوں حضرات کے اس عہدے پر آجانے کے بعد یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا اور تاحیات شانہ بشانہ اور کندھے سے کندھا ملا کر ہر موقع، ہر موسم، ہر وقت آپ حضرات کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔
بعدہ قاری حسین صاحب نے منظوم کلام میں تہنیت پیش کی، جس میں انہوں نے حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی کے قائدانہ و علمی صلاحیت و لیاقت کا اعتراف کر تے ہوۓ مرحوم رئیس جامعہ کی جانشینی کا صحیح مصداق قرار دیا۔
اس عظیم مجلس کا اختتام شیخ الحدیث حضرت مولانا حنیف صاحب وستانوی کی رقت آمیز دعا پر ہوا اور دعا کے بعد تمام شعبہائے جامعہ کے ذمہ داران، اساتذہ ، پروفیسران اور کارکنان نے ان دونوں حضرات کو مبارک بادی کے ساتھ ساتھ اپنی محبتوں اور وفا داریوں کا یقین دلایا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ اس چمنستان وستانوی کو صدا سرسبز و شاداب رکھے۔ دامے۔ درمے۔ قدمے۔ سخنے۔ حفاظت فرمائے

youtube.com/@huzaifavastanviofficial

9 months ago | [YT] | 1,570

ISHAATUL ULOOM ONLINE

وہ جو صدیوں میں ایک بار اتے ہیں رخصت ہو گئے !
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ، وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً، وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ

آفتابِ ہند، خادمُ القرآن، سلطانُ المدارس، عامرُ المساجد، محبوبُ الامۃ حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی برد اللہ مضجعہ اس دارِ فانی سے رخصت فرما گئے۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آپ کی ذات تاریخ کے ایک عظیم اور روشن باب کی حیثیت سے ہمیشہ محفوظ رہے گی۔ قرآن کے نسخے، مساجد کی دیواریں، حفاظِ کرام، اور ہر میدان کے رجال کار کا تسلسل، آپ کی بے مثال خدمات کا زندہ و جاوید ثبوت رہیں گی۔۔

تمام متعلقین سے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کی درخواست ہے۔

نمازِ جنازہ ان شاء اللہ رات 12:30 بجے، احاطۂ جامعہ میں ادا کی جائے گی۔

جامعہ اکل کوا نیوز ڈیسک

9 months ago | [YT] | 2,741

ISHAATUL ULOOM ONLINE

دعاء کی درخواست

خادم القرآن، سلطان المدارس، عامر المساجد، محبوب الامہ حضرت مولانا غلام محمد صاحب وستانوی دامت برکاتھم کی طبیعت ناساز ہے۔
آپ کی علمی و دینی خدمات امت کے لیے عظیم سرمایہ ہیں۔ ان کی صحتیابی کے لیے دل سے دعائیں کریں۔

📿 تمام احباب، متعلقین، علماء کرام، ائمہ و خطباء حضرات اور اہلِ ایمان سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ نمازوں کے بعد اور اپنے انفرادی و اجتماعی اذکار میں حضرت کی جلد، مکمل اور دائمی شفایابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

اللّٰہ تعالیٰ حضرت کو کامل صحت، عافیت اور طویل عمر عطا فرمائے اور ان کا سایہ امت پر تادیر قائم رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏻

🕌 جامعہ سوشل میڈیا ڈیسک

9 months ago | [YT] | 1,024

ISHAATUL ULOOM ONLINE

Eid Mubarak ♥️

10 months ago | [YT] | 561

ISHAATUL ULOOM ONLINE

🟢🟢🟢
वक्फ इस्लाम में एक अहम इबादत है जिसका मकसद अल्लाह ताला की रजा के लिए अपनी जायदाद को मुस्तकिल तौर पर दिनी व मिली खिदमात के लिए वक्फ करना है। वक्फ की जायदाद अल्लाह ताला की मिल्कियत होती है इसलिए इसकी हिफाजत और देखभाल मिल्लत ए इस्लामिया की अजीम जिम्मेदारी है।

मौजूदा हालात में वक्फ जायदाद के तहफ्फुज़ के लिए एक बड़ा चैलेंज हुकूमत की जानिब से पेश किया गया वक्फ तरमीमी बिल 2024 है जो हमारे कौमी वह मिल्ली वरसे के लिए नुकसान देह है इस सिलसिले में ज्वाइंट पार्लियामेंट्री कमिटी ने मुसलमान की राय तलब की है ताकि इस बिल के बारे में सही फैसला किया जा सके इसलिए हम सब की जिम्मेदारी है की अपनी राय का इजहार करें और वक्फ्फ के तहफ्फुज़ में अपना हिस्सा डालें। और पुरजोर मुहिम चलाएं

राय पेश करने का तरीका
तरीका 1
नीचे लिंक पर क्लिक करें
👇👇👇
qrco.de/bfNC3z

तरीका 2
● सामने दिए गए QR कोड को अपने मोबाइल से स्कैन करें
● लाइन नजर आने के बाद ओपन जीमेल पर क्लिक करें
● ईमेल के सेंड बटन पर क्लिक करें

1 year ago | [YT] | 1,211

ISHAATUL ULOOM ONLINE

تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
تمام اہل اسلام کو جامعہ اکل کوا کی طرف سے عیدالفطر مبارک۔

1 year ago | [YT] | 771