Public Media Group

Public Media Group

ایران نے امریکی شرائط پر جنگ بندی مسترد کر دی پہلے امریکہ حملے بند کرے اس کے بعد بات چیت کے لئے آئے
ایرانی پریس ٹی وی

2 hours ago | [YT] | 2

Public Media Group

یہ ہیں وہ دلال جو دن رات جھوٹے پراپیگنڈا کے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلانے کے چکر میں رہتے، تمام محبِ وطن سے گذارش ہے کہ لاہور نیوز کو نہ صرف رپورٹ کریں بلکہ بلاک بھی کریں اور ذمہ دار اداروں کو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کا لائسنس ہمیشہ کے لئے منسوخ کرنا چاہئیے، کیونکہ حالتِ جنگ میں ایسا عمل غداری کے زمرے میں آتا ہے
#fakenews #lahorenewshd #youthia #banpti ‪@LahoreNewsOfficial‬ ‪@FederalBuerauOfInvestigation‬ #cybercrime ‪@manivillagevlogger‬

22 hours ago | [YT] | 2

Public Media Group

پنجاب کے تمام اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسکول اب 12 جنوری کے بجائے 19 جنوری کو کھلیں گے۔فیصلہ موسم کی شدت اور طلبا کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

ترجمان وزارت تعلیم پنجاب کے مطابق فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا، عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کےحق میں رائے دی۔
#wintervacations #education #schooleducation #ranasakandarhayat #punjab #winter #wheather #extrmewheather

1 month ago | [YT] | 9

Public Media Group

اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق نئے سال کی پہلی رات 12 بجے سے ہوگیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 253.17 روپے جب کہ ڈیزل کا نیا ریٹ 257.08 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

1 month ago | [YT] | 9

Public Media Group

این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار

الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کر دی۔الیکشن ٹربیونل کے جج نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی۔

#nawazsharif #na130

1 month ago | [YT] | 11

Public Media Group

کلمہ چوک کنٹینر جلانے کا مقدمہ: یاسمین راشد، عمر سرفراز کو 10، 10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے کیس کا فیصلہ سلا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے دو مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل ٹرائل کیا، عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 37 اور گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں 33 ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔عدالت نے کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، تھانہ نصیر آباد نے 36 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا، میاں اسلم اقبال سمیت مقدمہ کے 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے

3 months ago | [YT] | 12

Public Media Group

نوشہرہ : شوہر نے تشدد کے بعد نئی نویلی دلہن قتل کردی
خیبر پختونخوا میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ پیرسباق غلاڈھیر میں پیش آ یا جہاں شوہر مراد خان نے 17سالہ ثمینہ پر ناجائز تعلقات الزام لگا کر پہلے سنسار کرکے شدید تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔علاقے کے لوگوں نے مقتولہ ثمینہ خان کی چیخ و پکار سن کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے قاتل شوہر مراد خان کو اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔

مقتولہ ثمینہ خان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی گئی، جہاں لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں مقتولہ پر تشدد اور جان بچانے کے لیے شدید مزاحمت کے نشانات واضح جسم پر موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ دوشیزہ ثمینہ خان کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی، مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

3 months ago | [YT] | 9

Public Media Group

”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری
”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام کے 62994 رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔

3 months ago | [YT] | 11