Cricket lover Rashid

Latest cricket news and stories about Pakistan and world of cricket #cricketloverrashid


Cricket lover Rashid

ورلڈکپ 2003 میں پاکستان کی کارکردگی نہایت خراب رہی تو ٹیم کو بدل کر رکھ دیا گیا- وسیم, وقار اور سعید انور تو ریٹائر ہو گئے, ساتھ ہی شاہد آفریدی, انضمام وغیرہ کو بھی کچھ عرصے کے لئے باہر کر دیا گیا تو ایسے میں محمد حفیظ کو بھی موقع مل گیا- محمد حفیظ اس وقت پروفیسر کی بجائے چندا کہلاتے تھے اور کئی سالوں تک اپنی بیٹنگ سے زیادہ باؤلنگ کی وجہ سے زیادہ متاثر کن رہے- حفیظ کی بیٹنگ کا بڑا مسئلہ سٹرائک ریٹ تھا جو 50 کے اردگرد گھومتا تھا- ٹیسٹ میں البتہ حفیظ کے ساتھ زیادتی ہوئی, اپنی پہلی ہی سیریز میں سنچری بنانے کے بعد اگلا موقع دو سال سے بھی زائد عرصے کے بعد ملا- حفیظ نے موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور انگلینڈ کے خلاف اوول میں میچ کی واحد اننگ میں 95 رنز بنا ڈالے-

ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلی سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ناکامی نے حفیظ کو ایک بار پھر ٹیم سے باہر کر دیا- مصباح الحق کو قیادت ملنے کے بعد حفیظ کو مسلسل مواقع بھی ملے پر حفیظ کی کارکردگی ملی جلی ہی رہی- کبھی ایسی کارکردگی نہ دکھا سکا کہ حفیظ کا نام پاکستان کے بہترین یا قابل بھروسہ بیٹسمینوں میں لیا جا سکتا- 2018 کی گرمیوں میں حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا مکمل فیصلہ کر لیا تھا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کے دوران مناسب مواقع نہ ملنے کے باعث یہ فیصلہ پکا بھی ہو گیا تھا-

پھر حفیظ سے کسی کی ملاقات ہوئی اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں حفیظ ٹیم کا حصہ تھا- آسٹریلیا کے خلاف پہلی ہی اننگ میں بننے والی سنچری حفیظ کی واپسی کا اعلان کر رہی تھی لیکن ہوم سیریز کے پانچ میچز کی 9 اننگز میں حفیظ اس سنچری کے باوجود صرف 200 رنز ہی بنا پایا- پاکستان کا اگلا دورہ جنوبی افریقہ کا تھا اور حفیظ کے ڈیل اسٹین کے خلاف پچھلے دورے میں ناکامیوں کی باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی ٹرولنگ اپنے انتہا کو پہنچ چکی تھی جب محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا-

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حفیظ کی کارکردگی کچھ بہتر ہوئی, پھر ورلڈکپ میں بھی حفیظ کی کارکردگی ٹھیک ہی رہی- ایک چیز حفیظ کی بیٹنگ میں اب واضح ہے کہ ہٹنگ بہت بہتر ہوئی ہے- سپنرز اور فاسٹ باؤلرز کو حفیظ پہلے بھی ہٹ لگا لیتا تھا لیکن دو ہٹس نے درمیان فاصلہ کافی زیادہ ہوتا تھا- اب یہ ہٹنگ ایک تسلسل کے ساتھ ہے اور انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچز میں واضح ہو گیا کہ اچھی ٹیموں کے خلاف بھی تیز کھیلنا حفیظ کے لئے مسئلہ نہیں ہے-

کیرئیر کے آخری سالوں میں محمد حفیظ نے اپنی بیٹنگ میں کافی جدت لائی اور اس کا حفیظ اور پاکستان دونوں کو فائدہ ہوا- خاص طور پر 2020 میں محمد حفیظ بہت عمدہ ہٹنگ کرتے نظر آئے لیکن پھر 2021 میں یہ فارم کم ہوتی چلی گئی اور 2021 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ حفیظ کا آخری ٹورنامنٹ ثابت ہوا

محمد حفیظ کی باؤلنگ بہت عرصے تنازعات کا شکار رہی، کبھی پابندی لگ جاتی , حفیظ طویل محنت کے بعد ایکشن درست کرتا, ایکشن کلیئر ہوتا ہے اور باؤلنگ کی اجازت مل جاتی، لیکن کچھ عرصے بعد پھر سے پابندی لگ جاتی تھی-

محمد حفیظ کو کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ میں بھی بہت جلد بہت اہم عہدہ مل گیا، ٹیم ڈائریکٹر کی حیثیت سے حفیظ تقریباً آل ان آل ہی تھی کیونکہ ہر طرح کی اتھارٹی حفیظ کے پاس تھی لیکن یہ سلسلہ کچھ زیادہ دن نہ چل سکا-

آج محمد حفیظ پنتالیس سال کے ہو گئے, سالگرہ مبارک پروفیسر!

2 months ago | [YT] | 13

Cricket lover Rashid

آخر کار حارث کی جانب سے ایک بڑی اننگ

یہ ٹھیک ہے کہ اب تجزیہ کار یہی دہراتے نظر آتے ہیں کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچری سے بہتر تیزی سے بنائے گئے تیس چالیس رنز ہیں لیکن موقع ملے تو سنچری بنا دینے میں حرج بھی کیا ہے- محمد حارث کو کچھ مواقع دینے کے بعد بہت زیادہ نظر انداز کیا گیا، جانے بورڈ کا کو کوئی بڑا ناراض ہو گیا تھا یا کچھ اور بات تھی کہ قومی ٹیم تو دور کی بات حارث کو ڈومیسٹک بھی مشکل مل رہی تھی- اس بار پی ایس ایل میں حارث نے اچھی کارکردگی دکھائی، کچھ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھانے کا فیصلہ ہوا اور حارث نے اس موقع کا خوب فائدہ اٹھایا-

پہلے دو میچز میں دو عمدہ اننگز کھیلیں لیکن پھر خراب شاٹس کھیل کر وکٹ دے گیا- لیکن آج حارث نے سوچا کہ بڑے سکور کا اس سے بہتر موقع شاید نہ ملے اور پھر اس کے پورا فائدہ اٹھایا- حارث کے کھیل کی خاص بات کہ یہ ہر قسم کی شاٹس کھیلتا ہے، خوبصورت کرکٹنگ شاٹس کے ساتھ ساتھ ماڈرن کرکٹ کی عجیب و غریب شاٹس کھیلنے میں بھی مہارت رکھتا ہے-

6 months ago | [YT] | 0

Cricket lover Rashid

پانچ مسلسل میچز جیتنے کے بعد دو مسلسل شکستیں اور دونوں بڑی شکستیں، دو بار بیٹنگ لائن ناکام ہوئی- لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ابتدائی پانچ میچز جیتنے کی وجہ سے وہ بہت بہتر پوزیشن پر ہیں اور ابھی ٹینشن نام کی کوئی چیز یونائیٹڈ کیمپ کے آس پاس نہیں بھٹکنا چاہئے- ساتھ ہی دیکھنا بھی ہو گا کہ اچھی بجلی بیٹنگ لائن اچانک کیوں ڈھے گئی، حیدر علی کو بھی مناسب موقع ملنا چاہئے-

باقی پلاننگ کے لحاظ سے تو یونائیٹڈ ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے لیکن پچھلے دو میچز میں ایگزیکیوشن تھوڑی گڑبڑ ہو گئی
#pslx

7 months ago | [YT] | 0

Cricket lover Rashid

تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم سب سے زیادہ پچاس پلس سکور بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے-

کوہلی کے 109 اننگز میں 38 پچاس پلس سکورز (37+1) ہیں

بابر کے 110 اننگز میں 39 پچاس پلس سکورز (36+3) ہیں

رنز بنانے میں اب بابر (3955) کوہلی (4037) اور روہت (3974) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں

بابر اعظم کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر کی خاص بات بابر کی 17 سنچری سٹینڈز ہیں- محمد رضوان کے ساتھ دس سنچری (سب میچز میں فتح) سٹینڈز میں سے پانچ پارٹنرشپس 150+ ہیں جبکہ احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ بھی دو دو سنچری پارٹنرشپس بنا رکھی ہیں- ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری پارٹنرشپس میں بابر اعظم کے بعد محمد رضوان ہیں جو 13 سنچری پارٹنرشپس کا حصہ بن چکے

بابر رضوان کی دس سنچری پارٹنرشپس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا ہی نہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بھی ریکارڈ ہیں لیکن اس ریکارڈ میں کوہلی/گیل اور کوہلی/اے بی ڈیویلیئرز ان دونوں کے شریک ہیں لیکن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بابر رضوان کے آس پاس بھی کوئی نہیں جو تین ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی واحد جوڑی ہے اور کوئی دوسری جوڑی 2000 رنز بھی نہیں بنا پائی

1 year ago | [YT] | 16

Cricket lover Rashid

پاکستان محمد عامر کی کوئی ریپلیسمنٹ نہیں بھیجے گا۔ جیسے ہی عامر کا ویزا ایشو حل ہو گا وہ ٹیم کو جوائن کر لیں گے

1 year ago | [YT] | 0

Cricket lover Rashid

آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے ٹاپ چار سیمی فائنلسٹ منتخب کریں ✍️

#BabarAzam I #JosButtler I #RohitSharma I #KaneWilliamson I #AidenMarkram I #WaninduHasaranga I #MitchellMarsh I #RashidKhan I #NajmulHossainShanto I #T20WC2024 I #T20WorldCup2024 I #Semifinalists I #Cricket I #cricketloverrashid

1 year ago | [YT] | 8

Cricket lover Rashid

پل میں ماشہ
پل میں تولہ

ناصر حسین نے ایک جملہ کہا تھا

One minute down, next minute up
Pakistan cricket at its best.

چوتھے میچ میں رونے والا بچہ آج ہنس رہا ہے مسکرا رہا ہے ۔ ❣️

1 year ago | [YT] | 11

Cricket lover Rashid

today software has been updated of these children and our team has outclassed them in each corner after bowling first now we should bat first in next games and smashed them for 250 or 270+ so next time black caps will think thousands times before sending such club level team against our full strength Squad and humble request to Pakistan fans please don't touch sky after this easy win against nz "L" it was not a win over india in new york, the big concern concern is that shaheen and amir were not touching even 135 kph but waqar,bazaid and urooj were praising like they have crossed 145.

#pakvsnz #t20

1 year ago | [YT] | 7

Cricket lover Rashid

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تین ہزار رنز بنانے والا آٹھواں اور تیز ترین بیٹسمین

بابر اعظم کے بعد دوسرا پاکستانی

بابر اعظم اور ورات کوہلی نے تین ہزار ٹی ٹونٹی رنز کے لئے 81 اننگز کھیلیں جبکہ محمد رضوان نے یہ رنز اپنی 79ویں اننگ میں بنا ڈالے ہیں
#MuhammadRizwan

1 year ago | [YT] | 4