Cricket Lover Rashid Official

Welcome to Cricket Lover Rashid official

This channel is for all true cricket lovers. Here you will find:
• Latest cricket news
• Cricket shorts & highlights
• Match analysis & predictions
• Cricket facts & records
• Funny and trending cricket moments

I cover IPL, PSL, World Cup, T20, ODI and Test cricket.
If you love cricket, make sure to SUBSCRIBE and support ❤️

Cricket Lover Rashid official – Your daily dose of cricket.

My business email for brand collaboration and promotion is
rashidmustahsan@gmail.com



Cricket Lover Rashid Official

پہلے ٹیسٹ میں سنچری؛ اذان اویس یہ کارنامہ انجام دینے والے چودہویں پاکستانی بیٹسمین بن گئے- ایک ایسی لسٹ جس میں کئی بہترین بیٹسمین شامل ہیں- امید ہے کہ اذان کا کیرئیر جاوید میانداد اور یونس خان جیسا ہو گا، فواد عالم کی طرح بدقسمتی کا شکار نہیں ہو گا، عمر اکمل کی طرح اپنی ٹیلنٹ سے ناانصافی نہیں کرے گا
#AzaanAwais #PakistanCricket #PakVsBangladesh #TestCricket #CenturyOnDebut PakistanTeam CricketPakistan PakistaniBatsman CricketLovers JavedMiandad YounisKhan FawadAlam UmarAkmal CricketUpdates PCB CricketNews PakCricketFans RashidOfficial SportsPakistan CricketReels TrendingCricket TestMatch FutureStar BattingTalent

1 week ago | [YT] | 9

Cricket Lover Rashid Official

رمیز راجہ نے حیدرآباد کنگز مین کی کہانی کو پی ایس ایل کی "گریٹ اسٹوری" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم شروع میں "دھکا اسٹارٹ" تھی، پہلے چار میچ ہارنے کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ یہ نئی ٹیم ہے اور شاید عزت کے ساتھ ایونٹ سے رخصت ہو جائے گی۔

لیکن اس کے بعد انہوں نے ایسی رفتار پکڑی کہ بڑے بڑوں کو ہرا دیا اور آخر کار ایک "ان رئیل" (Unreal) میچ جیت کر کوالیفائی کر لیا۔

حیدرآباد کی بیٹنگ کے حوالے سے رمیز راجہ نے بتایا کہ:
گلین میکسویل نے اپنی کلاس دکھائی اور ضرورت پڑنے پر ثابت کیا کہ وہ کتنے بڑے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے پریرا کے ساتھ مل کر شاندار شراکت داری قائم کی۔

کوشل پریرا اور میکسویل کی پانچویں اور چھٹی وکٹ کی شراکت نے ٹیم کو 244 رنز کے پہاڑ جیسے مجموعے تک پہنچایا۔

عثمان خان کی ایک اور جاندار ففٹی نے ٹیم کے ردھم کو برقرار رکھا۔

رمیز راجہ نے حسان کی کارکردگی پر خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک بہترین ٹیلنٹ کھو دیا ہے۔
ان کے بقول، پاکستان میں ٹیلنٹ کو پہچاننے اور بیک کرنے کا نظام کمزور ہے، جس کی وجہ سے حسان جیسے کھلاڑی مایوس ہو کر امریکہ چلے گئے اور آج وہاں سے آ کر پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے حسان کی بیٹنگ کو میکسویل کی اننگز کے برابر قرار دیا۔

رمیز راجہ نے حیدرآباد کی پرفارمنس کو "بغیر آکسیجن ٹینٹ کے ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرنے" سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن یہ ٹیم 80 پر آؤٹ ہوتی ہے اور اگلے ہی دن 244 رنز بنا کر حریف کو ڈھیر کر دیتی ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں (لیبوشین، وارنر وغیرہ) کی شمولیت سے ٹیم میں جو "اسپرٹ" اور "کلیریٹی" آئی ہے، اس نے حیدرآباد کو ایک خطرناک ٹیم بنا دیا ہے۔

رمیز راجہ کے مطابق، حیدرآباد کنگز مین اب اس ٹورنامنٹ کے "ڈارک ہارس" ہیں اور بعید نہیں کہ وہ فائنل تک پہنچ جائیں اور اسے جیت بھی لیں۔

سورس: رمیز اسپیکس یوٹیوب چینل

#HyderabadKingsmen #RamizRaja #CricketAnalysis #playoffs #fbreels #cricketloverrashidofficial

2 weeks ago | [YT] | 4

Cricket Lover Rashid Official

لاہور کے سورج نے آج ایسی آگ برسائی کہ گراؤنڈ تندور بن گیا، مگر حیدرآباد کنگز مین تو شاید گھر سے ہی پنڈی بوائز کے کس بل نکالنے کی قسم کھا کر نکلے تھے۔ پنڈی بوائز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لگا کہ شاید وہ حیدرآباد کو تپتی دھوپ میں تھکا دیں گے، اور جب پہلے ہی اوور میں کپتان مارنس لبوشین پویلین لوٹ گئے تو پنڈی کی باچھیں کھل گئیں۔ اسی اوور میں 'میڈیا کے کنگ' محمد عامر سے ایک کیچ کیا چھوٹا، گویا پنڈی کی قسمت ہی ہاتھ سے پھسل گئی۔ اس کے بعد جو ہوا وہ کرکٹ کم اور حیدرآباد کی 'غنڈہ گردی' زیادہ لگ رہی تھی۔
عثمان خان نے ایسی طوفانی نصف سنچری جڑی کہ پنڈی کے بالرز چھاؤں ڈھونڈتے نظر آئے۔ گلین میکسویل اپنی روایتی 'گلین گیری' دکھاتے ہوئے چھکوں کی برسات کرتے رہے اور کوشل پریرا نے اپنی کمال بلے بازی سے پنڈی کے رہے سہے اوسان بھی خطا کر دیے۔ رہی سہی کسر حسان خان کے ظالمانہ فنش نے پوری کر دی اور یوں سکور بورڈ پر 244 رنز کا ایک ایسا پہاڑ کھڑا ہو گیا جسے دیکھ کر ہی پنڈی بوائز کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔

اب اصل جنگ صرف جیت کی نہیں بلکہ حساب کتاب کی ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کے لیے یہ میچ جیتنا تو ضروری ہے ہی، مگر پلے آف کا ٹکٹ کٹوانے کے لیے انہیں پنڈی کی باری کو ہر صورت 158 یا اس سے کم سکور پر روکنا ہوگا۔ اگر پنڈی بوائز نے ہمت کر کے 158 کا ہندسہ عبور کر لیا تو حیدرآباد کی ساری محنت پر پانی پھر جائے گا اور لاہور قلندرز بغیر کچھ کیے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر جائیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا حیدرآباد پنڈی کے پر کاٹ پاتا ہے یا پھر لاہور قلندرز کی قسمت یاوری کرتی ہے۔

#HyderabadKingsmen #PindiBoys #PSL2026 #CricketDrama #LahoreQalandars #fypシ゚ #fypviralシ #viralpost #todayviralpost #trendingnow #trendingpost #PakistanCricket

3 weeks ago | [YT] | 2

Cricket Lover Rashid Official

List of Babar Azam’s 12 T20 centuries! 💯

- Second highest T20 centurion of all time after Chris Gayle. Records speak louder than words. 🔥👑

#BabarAzam #ChrisGayle #T20Cricket #CricketLegends #KingBabar #UniverseBoss #CricketFans #T20Stars #CricketLovers #BattingKing #PowerHitter #CricketLife #CricketWorld #CricketHighlights #BestOfCricket

3 weeks ago | [YT] | 12

Cricket Lover Rashid Official

پشاور زلمی کی پہلی شکست اور لاہور قلندرز کے لئے ایک بہت بڑی لائف لائن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد اب کراچی کنگز بھی ٹورنامنٹ سے باہر- اب حیدرآباد کنگزمین کی شکست کی صورت میں لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچ جائے گی جبکہ لاہور قلندرز سے بہت نیٹ رن ریٹ کے لئے حیدرآباد کنگزمین کو ایک بڑے مارجن سے جیتنا ہو گا-

پشاور زلمی کی شکست کی بڑی وجہ کپتان کی سست بیٹنگ کی علاؤہ ٹیم کی نہایت خراب فیلڈنگ اور نوجوان باؤلرز کی دباؤ میں خراب باؤلنگ رہی- لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق، سکندر رضا اور ڈینیئل سیمز کے شاندار کیمیوز اس فتح کی اہم وجہ بنے- اگر کل حیدرآباد کنگزمین لاہور قلندرز سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کر پاتے ہیں تو اس کی وجہ حیدرآباد کی اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ آج شینو+ہیری کی ڈیتھ اوورز کی باؤلنگ کے علاؤہ فخر کی سست اننگ بھی ہو گی-

فخر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا لیکن جب آپ کو نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہو تو کچھ بہتر کرنا پڑتا ہے- لیکن شاید لاہور قلندرز کا اصل مقصد کسی نہ کسی طرح دو پوائنٹس حاصل کرنا تھا، تاکہ اپنا کام پورا کیا جا سکے، اب آگے حیدرآباد کنگزمین کے سپر سٹارز کی مرضی، شاید صائم ایوب پہلی بار چل ہی جائے 🫢

مظہر ارشد کے مطابق حیدرآباد کنگزمین کو 85 رنز کے مارجن سے جیتنا ہو گا یا دس اوورز کے لگ بھگ ہدف پورا کرنا ہو گا جو ناممکن تو نہیں لیکن بہت مشکل ہے، میکسویل کوئی معجزہ دکھا جائے تو ہو بھی سکتا ہے-

نوٹ: اگر کسی کو بابر پر اتنی سی تنقید بھی برداشت نہیں ہوتی تو بکواس کرنے کی بجائے بلاک کریں اور اپنی جان چھڑائیں
#CricketFever
#MatchDay
#CricketHighlights
#PSLHighlights
#Sixes
#Wickets
#LiveCricket
#CricketUpdate
#ViralCricket
#SportsPakistan
#CricketReels
#TrendingNow
#ForYou
#FYP

3 weeks ago | [YT] | 2

Cricket Lover Rashid Official

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بہت ہی دلچسپ صورتحال ہے
کیونکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے بعد اب اسلام اباد یونائٹڈ بھی پلے اف کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے 💯🎉
جبکہ حیدراباد کنگز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ان تینوں ٹیموں میں سے ایک ٹیم نے کوالیفائی کرنا ہے پلے اف کے لیے
مزے کی بات کہ ان تینوں ٹیموں کے ایک ایک میچز رہتے ہیں اور رن ریٹ میں بھی کچھ زیادہ فرق نہیں ہے مطلب جو ٹیم اپنا
اخری میچ جیتے گی اور اچھے نیٹ رن ریٹ کے
ساتھ جیتے گی وہ ٹیم سپر فور میں کوالیفائی
کرے گی 😍😍😇
#PSLPointsTable
#PSL2026
#HBLPSL
#PSLStandings
#PSLTable
#PSLLive
#PSLUpdates
#PSLRanking
#PSLTeams
#CricketPakistan

3 weeks ago | [YT] | 1

Cricket Lover Rashid Official

سچن ٹنڈولکر پہلی بار پاکستان کے خلاف ہی کھیلے تھے پر سچن کی پہلی بڑی یاد ہے سعید انور سے سچن کا مقابلہ- اب سعید کو کرکٹ چھوڑے دو اور سچن کو ایک دہائی ہو چلی تو دونوں کا کوئی موازنہ ہی نہیں بنتا پر یہ بات ہے 1996 کی جب دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میں خوب رنز بنا رہے تھے- دونوں ہی اس وقت بھرپور فارم میں بھی تھے اور اس سال دونوں ٹیموں نے خوب ون ڈے میچز بھی کھیلے تھے- مقابلہ آخر تک گیا اور جب سعید آسٹریلیا میں ہونے والی ٹرائی سیرز سے باہر ہو گئے تو سچن اس سال سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے کا مقابلہ جیت گئے- سنچریز کی دوڑ میں بھی اس وقت سچن، سعید، مارک وا اور برائن لارا آگے پیچھے تھے، پھر وقت گزرتا گیا اور مقابلے میں دور دور تک کوئی نہ بچا-

بہترین فٹنس، بے پناہ محنت، کھیل سے شدید محبت، کھیل کو بھرپور عزت دینے میں سچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا- رنز اور سنچریز پھر خود سچن کے پیچھے پیچھے تھیں- بیٹنگ کے زیادہ تر ریکارڈز سچن نے اپنے نام کئے اور کچھ ایسے ریکارڈ بنا دئیے کہ جن کا ٹوٹنا ناممکن تو نہیں پر بہت مشکل ضرور ہے- کوہلی کی فارم اور فٹنس سے لگتا تھا کہ وہ سچن کو پیچھے چھوڑ دے گا لیکن پھر ڈیڑھ دو سال تک کوہلی سے رنز اور سنچریز کچھ روٹھ سی گئیں اور شاید سچن کے بیشتر ریکارڈ کوہلی کی پہنچ سے دور ہی رہیں- کوہلی نے سچن کو ون ڈے سنچریز میں تو پیچھے چھوڑ دیا لیکن ون ڈے رنز، ٹیسٹ رنز، انٹرنیشنل رنز، ٹیسٹ سنچریز، انٹرنیشنل سنچریز، ان میں سے کسی تک بھی پہنچنا شاید کوہلی کے لئے بھی بہت مشکل ہو-

ا 1983 میں انڈین ٹیم نے ورلڈکپ جیتا تو سچن دس سال کے تھے اور سچن کہتے ہیں کہ اسی وقت سوچ لیا تھا کہ بس اب کرکٹ ہی کھیلنا ہے- اس بات کو پھر سچن نے کچھ اتنا سیریس لیا کہ بارہ سال کی عمر میں سکول کرکٹ میں سنچری بنا دی، چودہ سال کی عمر میں ونود کامبلی کے ساتھ مل کر 664 رنز کی شراکت، پندرہ سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو پر سنچری اور سولہ سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو- اس کے بعد سچن نے مڑ کر نہ دیکھا اور ریکارڈ پر ریکارڈ، سنچری پر سنچری بنتی چلی گئی-

پاکستان میں سچن کے بارے میں مشہور ہے کہ جب جب سچن نے بڑا سکور کیا تو انڈین ٹیم کی شکست کا امکان بڑھ جاتا تھا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے- سچن کی سو میں سے 53 سنچریز کے بعد انڈیا کو فتح حاصل ہوئی اور 25 کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ باقی میچز ڈرا ہوئے- سچن کے کیرئیر کے دوران انڈین ٹیم کے پاس ایک شاندار بیٹنگ لائن تو رہی لیکن ویسے باؤلرز نہ تھے جو بعد میں سامنے آئے- سری ناتھ ہوں یا ظہیر خان، انیل کمبلے یا ہربھجن سنگھ، انڈین ٹیم کے پاس اچھے باؤلر تو ضرور تھے پر آج کے دور والی بات نہ تھی- شاید سچن کے دور میں انڈین ٹیم کے پاس بمرا جیسا کوئی ایک باؤلر ہوتا تو سچن کی ان پچیس شکست خوردہ سنچریز میں مزید کمی آ جاتی-

اور اگر کسی کو لگتا ہے کہ سچن ایک ڈرپوک بیٹسمین تھا تو اس کے لئے صرف اتنا ہی کہ سچن کے سب سے زیادہ رنز، سب سے زیادہ سنچریز، سب سے زیادہ نصف سنچریاں آسٹریلیا کے خلاف تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھی سچن کا ریکارڈ شاندار رہا-

آج سچن 53 سال کے ہو گئے-

3 weeks ago | [YT] | 3

Cricket Lover Rashid Official

ذوالقرنین حیدر؛ کس کس کو یاد ہے؟

ذوالقرنین حیدر 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا لیکن پھر غائب ہو گیا- 2010 میں واپس آیا اور دورہ انگلینڈ پر دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 88 رنز کی شاندار اننگ کھیلی لیکن اسی میچ میں انگلی کے زخم کی وجہ سے اسے انگلینڈ سے واپس بھیج دیا گیا- بعد میں ذوالقرنین حیدر نے اس فیصلے پر تنقید بھی کی کہ انہیں بہت جلد واپس بھیج دیا گیا- اسی سال امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ذوالقرنین حیدر کی واپسی ہوئی-

یہ وہی سیریز تھی جس میں عبدالرزاق نے ایک ون ڈے میچ میں شاندار سنچری بنا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلائی تھی- اس سیریز کے چوتھے ون ڈے میں ذوالقرنین حیدر نے رنز تو صرف 19 ہی بنائے لیکن پاکستان کو ایک وکٹ سے میچ جتوا دیا- یہی ذوالقرنین کی ٹیم میں جگہ پکی ہونے کا وقت تھا لیکن پانچویں ون ڈے میں جب ٹیم ہوٹل میں اکٹھی ہو رہی تھی تو پتہ چلا کہ ذوالقرنین غائب ہے- بعد میں پتہ چلا کہ بھائی صاحب ہوٹل سے ائیرپورٹ اور وہاں سے لندن روانہ ہو چکے، حالانکہ دورے کے دوران کھلاڑیوں کے پاسپورٹ مینیجمینٹ کے پاس ہوتے ہیں-

سب سے پہلے ذوالقرنین حیدر کی فیس بُک پوسٹ سے پتہ چلا کہ وہ پاکستان کرکٹ چھوڑ کر جا رہا ہے کیونکہ اس دھمکیاں مل رہی ہیں- مبینہ طور پر اسے چوتھا ون ڈے ہارنے کا کہا گیا اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اسے دھمکیاں ملیں- ویسے اس سیریز کا پیٹرن کچھ ایسا تھا، کچھ پاکستانی کھلاڑیوں پر تازہ تازہ سپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے تھے، تو ایسے میں ذوالقرنین کی باتوں کو جھٹلانا بھی آسان نہ تھا- انگلینڈ میں ذوالقرنین نے پناہ کی درخواست کر دی جو بعد میں پاکستانی حکومت کی یقین دہانی پر واپس لے لی گئی-

واپسی پر ذوالقرنین پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ایک سال کی پابندی لگا دی گئی، یہ اور بات کہ اس کے بعد بھی ذوالقرنین ٹیم میں واپسی نہ کر سکے- آج صرف ایک ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے کے باوجود خبروں میں رہنے والے ذوالقرنین حیدر کی 40 ویں سالگرہ ہے

#ZulqarnainHaider #PakistanCricket #CricketMemories #LostTalent #CricketStories #PakCricket #CricketHistory #CricketFans #ThrowbackCricket #CricketNostalgia #UntoldStories #CricketLife #PCB #CricketDrama #SportsStories #PakistaniPlayers #CricketLovers #ODICricket #TestCricket #T20Cricket #CricketRewind

3 weeks ago | [YT] | 0

Cricket Lover Rashid Official

فرحان یوسف، پی ایس ایل میں پہلی نصف سنچری، تین وکٹیں گرنے کا دباؤ لیا نہ ہی بڑھتے ہوئے مطلوبہ رن ریٹ کا اور ایک عمدہ اننگ کھیل کر میچ جتوا کر ہی واپس آیا-

کسال مینڈس، ایک اور شاندار اننگ اور پانچ سو ٹورنامنٹ رنز کے بہت پاس

گیارہ میں تین نوجوان پاکستانی کھلاڑی کھیل رہے ہیں، پرفارم کر رہے ہیں- پشاور زلمی کی ٹیم کو میچز کے بعد بھی ناقابل شکست ہے، زیادہ رنز بنانے والے پہلے دو بیٹسمین، سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا باؤلر، سب سے زیادہ شکار کرنے والا وکٹ کیپر، سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والا فیلڈر، ابھی تک سب زلمی کے نام ہے-

ایک وقت تھا، آٹھ مسلسل میچز ہارا تھا، اور حال یہ ہو گیا تھا کہ اس بات پر بھی تنقید ہوتی تھی کہ باؤنڈری پر فیلڈنگ کیوں کر رہا ہے اور آج نو میں سے آٹھ میچز جیت چکا اور نواں تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ بارش کی وجہ سے ہو نہ سکا ورنہ۔۔۔۔۔۔
#BabarAzam #PeshawarZalmi #Zalmi #HBLPSL #PSL11 #PSL2026 #PakistanSuperLeague
#KingBabar #BabarAzamFans #BabarAzamCoverDrive #BabarAzamBatting #BabarArmy #CaptainBabar
#ZalmiFans #ZalmiFamily #YellowStorm #ZalmiZindabad #ZalmiPower

3 weeks ago | [YT] | 5

Cricket Lover Rashid Official

سٹیو سمتھ کی شاندار سنچری کا جواب عثمان خان نے ایک اور شاندار سنچری سے دیا، دونوں بیٹسمین اب تک کسی خاص کارکردگی(ایک دو اننگ کے علاؤہ) کا مظاہرہ نہیں کر پائے تھے لیکن آج تو باؤنڈریز کی برسات ہی ہو گئی- دونوں کی سنچریز پچاس سے کم گیندوں پر بنیں- میکسویل اور عثمان کی وکٹ گرنے پر میچ کافی مشکل ہو گیا تھا لیکن حسان خان کے شاندار کیمیو نے عثمان کی محنت کو ضائع ہونے نہ دیا- ایسے وقت میں جب 13 گیندوں پر 32 رنز درکار تھے، سڈل اوور میں دو وکٹیں حاصل کر چکا تھا اور حسان نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا دیا اور پھر وسیم کے اوور میں بھی اچھی ہٹنگ کی تو آخری اوور میں ہدف صرف آٹھ رہ گیا- آخری اوور میں ملتان سلطان ہو واپسی کا موقع ملا تھا لیکن وسیم نے کیچ چھوڑا اور اگلی دو گیندوں میں میچ ختم تھا-

پشاور زلمی ٹاپ پر ہی رہے گی، ملتان سلطان ناک آؤٹ میں پہنچ چکی، راولپنڈیز تو کب کے نکل چکے اور اب باقی پانچ میں دو جگہوں کی لڑائی ہو گی، جی ہاں ابھی راولپنڈیز کے علاؤہ سبھی ٹیمیں دوڑ میں شامل ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی

#PSL #HBLPSL #PSL11 #PSL2026 #PakistanSuperLeague #Cricket #CricketLovers #PakistanCricket #TrendingCricket #CricketUpdates
#KarachiKings #LahoreQalandars #PeshawarZalmi #IslamabadUnited #QuettaGladiators #MultanSultans #Rawalpindiz #HyderabadKingsmen
#BabarAzam #ShaheenAfridi #ShadabKhan #Rizwan #FakharZaman #SaimAyub
#HoJaJazbaati #PSLFans #PSLHighlights #CricketReels #ViralCricket #CricketShorts #MatchHighlights #CricketFans

3 weeks ago | [YT] | 3