Mufti Musab Hasnain

ہمارے یوٹیوب چینل[مفتی معصب حسین ] میں خوش آمدید ۔
معروف اسلامی اسکالرز کی رہنمائی کے ذریعے اسلام کی حکمت اور تعلیمات کو پھیلانے کے لیے پرجوش ہیں۔
حافظ القرآن:
(من مسجد الحرام مکة المكرمة)
فاضل: (جامعہ فاروقیہ کراچی)
تخصص فی الفقہ والافتاء:
(جامعہ عربیہ مفتوحہ پاکستان)
امام و خطیب: جامع مسجد عارفی (ٹول پلازہ کراچی)
ماہر فن عملیات و وظائف,
معالج جادو و جنات

ہمارے بیانات :
- قرآنی تلاوت اور تفسیر۔
- حدیث کا مطالعہ اور تفسیر۔
- اسلامی فقہ (فقہ) اور دینیات (عقیدہ) پر مباحث۔



ہمارے اسلامک بیانات سننے کے لیے سبسکرائب بٹن کو دبانا اور نوٹیفکیشن بیل کو بجنا نہ بھولیں۔

دینی مسائل پوچھنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
03042318221


Mufti Musab Hasnain

نہ حرف زائد، نہ معنی میں کوئی کمی
تریسٹھ برس میں مکمل نظام اُن کا ﷺ

قلوب آج بھی لیتے ہیں روشنی اُن سے
ابھی تک زندہ ہے ہر پیغام اُن کا ﷺ
❤️ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ❤️

*‏"شَمسُ الخَمِيسِ إذَا تَغِيبْ*
*زِد فِي الصَّلَاةِ عَلىٰ الحَبيبْ."*

*جمعرات کا سورج جب غروب ہوجائے*
*تو محبوب ‏‎ﷺ پر درود کی تعداد بڑھاؤ۔"*

*صَلَّی اللہ عَلَیہِ وَسَلَّم*

*سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْم*✨💚🤍

1 week ago | [YT] | 3

Mufti Musab Hasnain

صحبتوں کو معمولی نہ سمجھا کریں
صحبتوں کے رنگ تربیت کو پھیکا کر دیتے ہیں
لہذا اچھے لوگوں کی صحبت کو ترجیح دیں تاکہ رنگ تربیت مزید نکھر جائیں اور آپ خوبصورت رنگوں سے رنگے جائیں🤍

5 months ago | [YT] | 3

Mufti Musab Hasnain

عاشوراء کے دن اہل و عیال پر وسعت کرنے کے بارے میں کیا دلیل ہے؟

سوال

10 محرم کو اہل و عیال پر اچھا خرچ کرنا اور بہتر کھانا کرنے کے بارے میں احناف کیا کہتے ہیں؟

جواب

عاشوراء (دس محرم) کے روز اپنے اہل و عیال پر رزق کی وسعت اور فراوانی کی ترغیب وارد ہوئی ہے، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ راویت کرتے ہیں کہ حضورِ اکرم ﷺ نے فرمایا: "جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال کے خرچ میں وسعت اختیار کرے تو اللہ تعالی سارے سال اس کے مال و زر میں وسعت عطا فرمائے گا۔ حضرت سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا"۔ (رزین )

" عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من وسع على عياله في النفقة يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته. قال سفيان : إنا قد جربناه فوجدناه كذلك. رواه رزين".

اس طرح کی روایات دیگر صحابہ سے بھی مروی ہیں جو اگرچہ سنداً ضعیف ہیں، لیکن مختلف طرق سے مروی ہونے کی وجہ سے فضائل میں قابلِ استدلال ہیں، اسی وجہ سے اکابر نے اس عمل کو مستحب قرار دیا ہے۔ نیز سفیان رحمہ اللہ کے علاوہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ، ابن الزبیر ، شعبہ اور یحییٰ بن سعید رحمہم اللہ سے بھی یہ منقول ہے کہ ہم نے اس کا تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا۔

مواهب الجليل لشرح مختصر الخليل - (3 / 316):

"ثم ذكر من حديث شعبة عن ابن الزبير عن جابر أنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "من وسع على نفسه وأهله يوم عاشوراء وسع الله عليه سائر سنته". قال جابر: جربناه فوجدناه كذلك. وقال ابن الزبير مثله. وقال شعبة مثله. رواه ابن عبد البر في الاستذكار، ورجاله رجال الصحيح ... ثم قال: هذا ما وقع لنا من الأحاديث المرفوعة، وأصحها حديث جابر من الطريق الأولى مروي بسنده عن عمر بن الخطاب موقوفاً: من وسع على أهله ليلة عاشوراء وسع الله عليه سائر السنة. قال يحيى بن سعيد: جربنا ذلك فوجدناه حقًّا، قال: وإسناده جيد، انتهى ... وفي الأحاديث السابقة التوسعة على الأهل في يوم عاشوراء فينبغي أن يوسع على الأهل فيهما، وقال الشيخ زروق في شرح القرطبية: فيوسع يومه وليلته من غير إسراف ولا مرآة ولا مماراة، وقد جرب ذلك جماعة من العلماء فصح، انتهى. وقال الشيخ يوسف بن عمر في باب جمل من الفرائض: ويستحب التوسعة في النفقة على العيال ليلة عاشوراء، واختلف هل هي ليلة العاشر أو ليلة الحادي عشر، انتهى".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 418):

"وحديث التوسعة على العيال يوم عاشوراء صحيح، وحديث الاكتحال فيه ضعيف لا موضوع، كما زعمه ابن عبد العزيز".

مطلب في حديث التوسعة على العيال والاكتحال يوم عاشوراء

(قوله: وحديث التوسعة إلخ) وهو: «من وسع على عياله يوم عاشوراء وسع الله عليه السنة كلها». قال جابر: جربته أربعين عاماً فلم يتخلف ط، وحديث الاكتحال هو ما رواه البيهقي وضعفه: «من اكتحل بالإثمد يوم عاشوراء لم ير رمداً أبداً». ورواه ابن الجوزي في الموضوعات: «من اكتحل يوم عاشوراء لم ترمد عينه تلك السنة». فتح. قلت: ومناسبة ذكر هذا هنا أن صاحب الهداية استدل على عدم كراهة الاكتحال للصائم بأنه عليه الصلاة والسلام قد ندب إليه يوم عاشوراء وإلى الصوم فيه. قال في النهر: وتعقبه ابن العز بأنه لم يصح عنه صلى الله عليه وسلم في يوم عاشوراء غير صومه، وإنما الروافض لما ابتدعوا إقامة المأتم وإظهار الحزن يوم عاشوراء لكون الحسين قتل فيه ابتدع جهلة أهل السنة إظهار السرور واتخاذ الحبوب والأطعمة والاكتحال، ورووا أحاديث موضوعة في الاكتحال وفي التوسعة فيه على العيال. اهـ. وهو مردود بأن أحاديث الاكتحال فيه ضعيفة لا موضوعة كيف وقد خرجها في الفتح ثم قال: فهذه عدة طرق إن لم يحتج بواحد منها، فالمجموع يحتج به لتعدد الطرق، وأما حديث التوسعة فرواه الثقات، وقد أفرده ابن القرافي في جزء خرجه فيه اهـ ما في النهر، وهو مأخوذ من الحواشي السعدية لكنه زاد عليها ما ذكره في أحاديث الاكتحال وما ذكره عن الفتح وفيه نظر، فإنه في الفتح ذكر أحاديث الاكتحال للصائم من طرق متعددة بعضها مقيد بعاشوراء، وهو ما قدمناه عنه، وبعضها مطلق فمراده الاحتجاج بمجموع أحاديث الاكتحال للصائم، ولايلزم منه الاحتجاج بحديث الاكتحال يوم عاشوراء، كيف وقد جزم بوضعه الحافظ السخاوي في المقاصد الحسنة، وتبعه غيره منهم مثلاً علي القاري في كتاب الموضوعات، ونقل السيوطي في الدرر المنتثرة عن الحاكم أنه منكر، وقال الجراحي في كشف الخفاء ومزيل الإلباس: قال الحاكم أيضاً: الاكتحال يوم عاشوراء لم يرد عن النبي صلى الله عليه وسلم فيه أثر، وهو بدعة، نعم حديث التوسعة ثابت صحيح كما قال الحافظ السيوطي في الدرر، (قوله: كما زعمه ابن عبد العزيز) الذي في النهر والحواشي السعدية ابن العز. قلت: وهو صاحب النكت على مشكلات الهداية كما ذكره في السعدية في غير هذا المحل". (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 374) فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144008201196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

5 months ago | [YT] | 1

Mufti Musab Hasnain

9اور 10 محرم کے روزہ کی شرعی حیثیت؟

سوال

9اور 10 محرم کے روزہ کی شرعی حیثیت؟

جواب

عاشورہ کا روزہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و عمل سے ثابت ہے، اس کی فضیلت بھی احادیثِ مبارکہ میں وارد ہے، رمضان کے علاوہ باقی گیارہ مہینوں کے روزوں میں محرم کی دسویں تاریخ کے روزے کا ثواب سب سے زیادہ ہے، اور اس ایک روزے کی وجہ سے گزرے ہوئے ایک سال کے گناہِ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں،البتہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلایا گیا کہ یہود بھی عاشورہ کے روزے کا اہتمام کرتے ہیں تو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آئندہ سال عاشورہ کے روزہ کے ساتھ نو محرم کو بھی روزہ رکھنے کی خواہش کا اظہار فرمایا تھا جس کی بنا پر فقہاءِ کرام نے عاشورہ کے ساتھ نو محرم کے روزہ کو مستحب قرار دیا ہے اور مشابہتِ یہود کی بنا پر صرف عاشورہ کا روزہ رکھنے کو مکروہِ تنزیہی قرار دیا ہے، لہٰذا دس محرم کے روزے کے ساتھ نو یا گیارہ محرم کا روزہ بھی رکھنا چاہیے۔

محرم الحرام کا پورا مہینہ ہی قابلِ احترام اور عظمت والا مہینہ ہے، یومِ عاشورہ کے علاوہ اس پورے مہینے میں بھی روزے رکھنے کی فضیلت احادیث میں وارد ہوئی ہے، اور آپ ﷺ نے ماہِ محرم میں روزہ رکھنے کی ترغیب دی ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :افضل ترین روزے رمضان کے بعد ماہ محرم کے ہیں، اور فرض کے بعد افضل ترین نماز رات کی نماز ہے۔

’’[عن أبي هريرة:] سُئلَ: أيُّ الصلاةِ أفضلُ بعد المكتوبةِ؟ وأيُّ الصيامِ أفضلُ بعد شهرِ رمضانَ؟ فقال " أفضلُ الصلاةِ، بعد الصلاةِ المكتوبةِ، الصلاةُ في جوفِ الليل ِ. وأفضلُ الصيامِ، بعد شهرِ رمضانَ، صيامُ شهرِ اللهِ المُحرَّمِ ". مسلم (٢٦١ هـ)، صحيح مسلم ١١٦٣ • صحيح •‘‘.

اسی طرح عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : جو شخص یومِ عرفہ کا روزہ رکھے گا تو اس کے دو سال کے (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا اور جو شخص محرم کے مہینہ میں ایک روزہ رکھے گا، اس کو ہر روزہ کے بدلہ میں تیس روزوں کا ثواب ملے گا۔

’’[عن عبدالله بن عباس:] من صام يومَ عرفةَ كان له كفَّارةَ سَنتيْن، ومن صام يومًا من المُحرَّمِ فله بكلِّ يومٍثلاثون يومًا‘‘.

(المنذري (٦٥٦ هـ)، الترغيب والترهيب ٢/١٢٩ • إسناده لا بأس به • أخرجه الطبراني (١١/٧٢) (١١٠٨١)، وفي «المعجم الصغير» (٩٦٣) فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144012201033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
#muharram #moharram #roza

5 months ago | [YT] | 2

Mufti Musab Hasnain

آپﷺ کی مہک سے زیادہ خوشبودار کوئی عنبر ومشک بھی
نہ دیکھا گیا
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

5 months ago | [YT] | 0

Mufti Musab Hasnain

آپﷺ غریبوں اور تنگ دستوں کی مدد فرماتے،
ان کا بوجھ اٹھاتے،ان کی عیادت فرماتے
کبھی کسی کو حقیر نا سمجھتے تھے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

5 months ago | [YT] | 0

Mufti Musab Hasnain

Islamic new year 1447 hijri

6 months ago | [YT] | 1

Mufti Musab Hasnain

سعد الناس كثيراً بالدعم الذي قدمتموه لهم وتوزيع الطحين عليهم ، ويشكرون جميع الذي كانوا مشاركين في اتمام هذا المشروع.
بہت سے لوگ آپ کی جانب سے دیے گئے تعاون اور آٹے کی تقسیم سے بہت خوش ہوئے، اور وہ ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس منصوبے کی تکمیل میں شریک تھے۔
یہ پیغام آٹے کی تقسیم پر غ-زہ سے موصول ہوا الحمدللہ❤️🤲🏻

6 months ago | [YT] | 1

Mufti Musab Hasnain

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
*تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال*
اللہ تعالی ہمارے اور آپکے نیک اعمال اور قربانی قبول فرماۓ
آمین یا رب العالمین
*آپ اور آپ کے اہل خانہ کو عید الاضحی مبارک*

6 months ago | [YT] | 3

Mufti Musab Hasnain

آپﷺ نگاہ نیچی رکھتے، چلتے وقت دائیں بائیں نہ دیکھتے، کسی کے گھر تشریف لے جاتے تو دروازے کے اک طرف کھڑے ہوتے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

1 year ago | [YT] | 4