Learning updates

سلام علیکم ۔الله کا شکر ھے کہ مسلمان گھر میں أنکھ کھولی ۔ قران مجید بچپن سے پڑھنا سیکھ لیا تھا لیکن سمجھنا نہی أیا ۔ اس فکر کے مد نظر روزانہ کی ایک ایت ترجمہ اور تفسیر سے پڑھنا شروع کیا ۔ شاید کہ زندگی کے اختتام سے پہلے قران عظیم کو سمجھنے کے قابل بھی ہو جاؤں ۔ دعا کی درخواست ہے ۔

روزانہ کی أیت درج ذیل میں سے پڑھی جاتی ہے ۔
تفسیر / ابن کثیر / تیسر القرآن / ابن عباس / تفھیم القران / السعدی / الکوثر / مظہری / ماجدی / بغوی / جلالین / القرطبی / احسن البیان / بیان القران / صراہ الجنان / تدبر قران ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں قران کریم پڑھنے ۔ سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا بنا دے ۔

اے اللہ اس قران پاک کو قبر کی وحشت و تنہائی میں میرا غم خوار بنا ۔ اور اس قران کریم کے وسیلے سے مجھ پر رحم فرما ۔ اور اس میں جو کچھ بھول گیا ہوں مجھے یاد دلا دے ۔ اور اس میں سے جو کچھ میں نہی جانتا مجھے وہ بھی سکھا دے ۔ رات اور دن کی ساعتوں میں مجھےتلاوت قراں شریف کی توفیق عطا فرما ۔ اور أے تمام جہانوں کے رب اس قران کو میرے لیے اور میرے والیدیں ۔ اہل و عیال ۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کی مغفرت بنا دے


3:46

Shared 11 months ago

8 views