Qazi Hussain Ahmed

السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ.
محترم بھائیو دوستو !
اس چینل کا مقصد عظیم داعی اور میرے قابل فخر ماموں جان قاضی ابن قاضی قاری حبيب الرحمن الرحمٰن صاحب رحمة الله عليه { کوئٹہ تبلیغی مرکز والے} کے اصلاحی و تبلیغی بیانات نشر کرنا ہے.
تاکہ حضرت قاری صاحب رحمہ اللہ کے قیمتی ارشادات آئندہ نسلوں تک منتقل ہو کر ان کے لیے راہ ہدایت پہ آنے کا ذریعہ بن سکیں.
قاری صاحب رحمہ اللہ نے ساری زندگی اپنی تصویر کھینچنے اور بیانات ریکارڈ نہیں کرنے دیے، موبائل دیکھتے ہی فوراً فرماتے '' یہ موبائل جیب میں ڈالو بھائی، بات سنو عمل کی نیت سے.
اس لیے ریکارڈ شدہ زیادہ بیانات نہیں ہیں. مگر پھر بھی ہماری کوشش ہو گی جوں جوں بیان ملتے جائیں اپلوڈ ہوتے جائیں .
اس کے علاوہ یہاں پر میری اپنی تلاوت یا ٹوٹی پھوٹی گزارشات بھی اپلوڈ کی جائیں گی.