اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اس چینل پر تلاوت قرآن پاک کی ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہے پلیز اس چینل کو ثواب کی نیت سے زیادہ سے زیادہ سپورٹ کریں جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا


strong beti

اسلام علیکم میری بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس لیے چینل پر آج کل نہیں آرہی پلیز دعا کیجیے میری بیٹی کے لیے

1 week ago | [YT] | 1

strong beti

اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ جی تمام میری یوٹیوب فیملی کو ایک خوشخبری دینا چاہتی ہو الحمدللہ میرے بیٹے نے تقریباً گیارہ سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کر لیا ہے آج اسکی آمین تھی ماشاءاللہ

1 week ago | [YT] | 2

strong beti

*مومن جب اُداس ہوتے ہیں، وہ سکون راحت اللّٰہ کے ذکر سے حاصل کرتے ہیں،* *وہ اپنے جذبات یا کیفیات کا اظہار کسی سے نہیں کرتے، وہ لوگوں کے سامنے نہیں روتے، کسی کو اپنے دُکھ نہیں سناتے،* *بلکہ جب وہ اُداس ہوتے ہیں تو نماز اور صبر کے ذریعے مدد حاصل کرتے ہیں وہ سجدوں میں روتے ہیں ہر دکھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کو سناتے ہیں...! مگر ایسا صبر بہت مشکل ہے اللّٰہ پاک سبھی دکھی دلوں کو ایسا صبر عطا فرمائے آمین ثم آمین*

1 month ago | [YT] | 2

strong beti

*کتنا خوبصورت تھا صبر یعقوب کہ جس میں خدا کے پیارے بندے نے آزمائش کی انتہا پر یہ الفاظ کہے تھے*
*میں اپنی پریشانی اور غم کی فریاد صرف اللّه سے کرتا ہوں*

*نہ شکوہ تھا، نہ مایوسی تھی، نہ لوگوں سے خدا کی شکایت تھی ۔۔صبر میں اللّه کو یہ بتانا غلط نہیں کہ آپ تکلیف میں ہیں، بلکہ صبر میں جگہ جگہ شکوہ کرنا غلط ہے، رب سے تو کچھ چھپا نہیں، وہ تو جانتا ہے کہ آپ کتنی تکلیف میں ہیں، بس کوشش کرنا کہ تمہاری تکلیف کی خبر لوگوں کو نہ ہو*

1 month ago | [YT] | 0

strong beti

*🥀 موبائل اور اولاد کی حفاظت 🥀*

آج کل کے دور میں موبائل ایک چھری کی طرح ہے یہ سہولت بھی دیتا ہے اور اگر غلط استعمال ہو تو زندگی کو کاٹ بھی دیتا ہے سب سے زیادہ نقصان وہ بچے اور نوجوان اٹھا رہے ہیں جنہیں والدین نے موبائل دے کر آزاد چھوڑ دیا ہے

*موبائل نے بچوں کو کِن کِن طریقوں سے خراب کیا؟؟؟*

*غلط دوستیاں*

بیٹے اور بیٹیاں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے اجنبی لڑکوں اور لڑکیوں سے دوستی کر لیتے ہیں جو اکثر ان کی بربادی کا سبب بنتی ہے

*فحش مواد*

ایک بار اگر بچے فحش ویب سائٹس یا ویڈیوز دیکھنے لگیں تو ان کا ذہن اور کردار بگڑ جاتا ہے

*کھیل اور وقت کا ضیاع*

موبائل گیمز (PUBG، Free Fire وغیرہ) بچوں کو تعلیم سے دور کر رہی ہیں اور ذہنی دباؤ بڑھا رہی ہیں

*جھوٹ اور پرائیویسی*

بچے موبائل پر پاس ورڈ لگاتے ہیں تاکہ والدین حقیقت نہ جان سکیں یہ عادت جھوٹ اور چھپانے والی زندگی کی طرف لے جاتی ہے

*والدین کے لیے احتیاطی تدابیر*

. بچوں کو موبائل صرف ضرورت کے وقت دیں شوق کے لیے نہیں
. رات کو کبھی بھی موبائل کمرے میں لے کر سونے نہ دیں
. ہر ہفتے بچوں کا موبائل خود چیک کریں
. بچوں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے نقصانات سے آگاہ کریں
. بیٹیوں اور بیٹوں دونوں پر یکساں نظر رکھیں
. پاس ورڈ یا پرائیویسی کی اجازت نہ دیں اگر بچہ چھپانے کی کوشش کرے تو سمجھ جائیں کہ کچھ غلط ہے
. بچوں کو فارغ وقت نہ دیں کھیل تعلیم اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں

*یاد رکھیں والدین!*
. آج کی سختی کل کا سکون ہے
. اگر آپ نے ابھی توجہ نہ دی تو کل پچھتاوا ہی ہاتھ آئے گا
. محبت صرف چیزیں دینے کا نام نہیں بلکہ بچوں کی تربیت اور ان کی حفاظت سب سے بڑی محبت ہے

*خلاصہ:*

. موبائل کی آزادی نے بچوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے
. بیٹوں اور بیٹیوں دونوں کی سخت نگرانی کریں
. موبائل پر پاس ورڈ اور پرائیویسی کی اجازت نہ دیں
. بچوں کی عزت اور مستقبل بچانا والدین کی ذمہ داری ہے

_(ذرا غور کیجیے جو علم آپ تک پہنچا وہ امانت ہے ان لوگوں کی جو لاعلم ہیں لہذا یہ امانت اس کے حقدار تک سبھی اپنا اپنا فرض ادا کریں اچھی اچھی معلوماتی و دینی پوسٹس کو ذیادہ سے زیادہ شیئر کیا کریں)_
_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائے خواہش صرف اتنی ہے کہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_.... Plz subscribe my YouTube channel

1 month ago | [YT] | 1

strong beti

"ایمان کی کمزوری اور دین سے پیچھے ہٹنے کی نشانیاں"
کہ اذان سن کر بھی جواب نہ دو،
فجر کی نماز چھوٹ جائے اور پرواہ ہی نہ ہو،
قرآن کو چھوڑ دیا جائے اور دل میں خوف نہ ہو،
نیکیاں رُک جائیں اور غم نہ ہو،
نیک ساتھی چھن جائیں اور ان کی کمی محسوس نہ ہو،
گناہ کیا جائے اور دل پر بوجھ نہ ہو،
دنیاوی معاملات میں خوب لٹاتے رہو مگر اللہ کے دئے مال میں سے اسکے بندوں پہ خرچ نہ کرو۔
اور زندگی میں قرآن اور تسبیح کا معمول نہ ہو، پھر بھی دل اُداس نہ ہو۔
اے اللہ! ہمیں اپنے دین پر ثابت قدم رکھ، کیونکہ دل تیرے ہی اختیار میں ہیں۔

1 month ago | [YT] | 1

strong beti

🪾 *اصل مفلس کون!*
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے ؟‘‘ صحابہ نے کہا : ہمارے نزدیک مفلس وہ شخص ہے جس کے پاس نہ درہم ہو ، نہ کوئی ساز و سامان ۔ آپ نے فرمایا :’’میری امت کا مفلس وہ شخص ہے جو قیامت کے دن نماز ، روزہ اور زکاۃ لے کر آئے گا اور اس طرح آئے گا کہ (دنیا میں) اس کو گالی دی ہو گی ، اس پر بہتان لگایا ہو گا ، اس کا مال کھایا ہو گا ، اس کا خون بہایا ہو گا اور اس کو مارا ہو گا ، تو اس کی نیکیوں میں سے اس کو بھی دیا جائے گا اور اس کو بھی دیا جائے گا اور اگر اس پر جو ذمہ ہے اس کی ادائیگی سے پہلے اس کی ساری نیکیاں ختم ہو جائیں گی تو ان کے گناہوں کو لے کر اس پر ڈالا جائے گا ، پھر اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔*🔹
📗صحیح مسلم -6579

1 month ago | [YT] | 1

strong beti

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ❤️
آزادی مبارک 🥰 ۔۔۔۔

وہ شخص کیسے قبول کرے یہ الفاظ جو خود اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے میں بھی آزاد نا ہوں 🥹
میری تحریر سے اختلاف ہوگا مگر ۔۔۔۔۔ یہ الفاظ بھی کئ دلوں کی آواز ہیں ۔
ہاں الحمدللہ کہ میں صبح اٹھتی ہوں تو سانس لینے سے لیکر کھانے تک آزاد ہوں ۔۔۔۔ میں عبادت کرنے میں آزاد ہوں الحمدللہ ۔۔۔۔ میں دین سیکھنے اور سیکھانے میں آزاد ہوں الحمدللہ ۔۔۔۔۔

لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔
نا میں جینے میں آزاد ہوں نا اپنا حق لینے میں ۔۔۔۔ 🥹
میں بلکل خود مختار ہوں ہر معاملے میں لیکن میں اتنی بےبس ہوں کہ اپنے لیے اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کر سکتی ۔۔۔۔ کیوں ؟؟؟

کیونکہ پھر میری سات نسلوں تک کو معاشرہ جینے نہیں دے گا ۔۔۔ سات نسلوں تک میرے نام کے طعنے اور مثالیں دی جاتی رہیں گی ۔۔۔۔

میں کہنا یہ چاہتی ہوں ۔۔۔۔ اے لوگو۔۔۔ اے میرے معاشرے کے درندہ صفت انسانوں ۔۔۔۔ جب اللّٰہ پاک نے ملک آزاد دے دیا ہے ۔۔۔ انسان کو پیدا آزاد کیا ہے تو تم کیوں دوسروں کا جینا حرام کر دیتے ہو 😡۔۔۔۔ کیوں تمہاری زبانوں نے دوسروں پہ قید کے تالے لگا رکھے ہیں ۔۔۔۔ ؟؟

خدا کے لیے اپنے اردگرد لوگوں کو آزادی سے جینے دیں ۔۔۔۔۔ آزادی سے رہنے دیں ۔۔۔۔

🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏



‏آزادی سے بڑی صرف ایک شے ہے اور وہ ہے ایمان، اللہ کریم کا بیش بہا انعام ہے احسان ہے کہ جس نے ہمیں ایمان اور آزادی دونوں کی نعمت عطا فرمائی۔ اپنے ایمان کو قائم رکھیں دوسروں پہ الزام ، تنقید ، دلآزاری ، لفظ کے زہر ان سب سے تمہارا ایمان کھو جاتا ہے ۔۔۔ خیال رکھیں پلیز ۔۔۔


پاکستان تو سلامت رہے، تا قیامت رہے، آمین 🇵🇰۔ پلیز چینل کو سبسکرائب ضرور کریں

2 months ago | [YT] | 2

strong beti

ہمیں یہ بھی غلط پڑھایا گیا کہ "انصاف ہونا چاہیے"۔
حالانکہ قرآن میں انصاف کا کوئی تصور نہیں ہے۔
یہ ایک غیر قرآنی اور غیر اسلامی اصطلاح ہے۔
اسلام ہمیں انصاف کا نہیں، عدل کا حکم دیتا ہے۔

"انصاف" دراصل ایک مہذب شکل میں ظلم ہے —
یا یوں کہیے کہ یہ ظلم کی مہذب شکل ہے،
جو صدیوں سے ہمیں نظامِ عدل کے نام پر پڑھائی، سکھائی اور نافذ کی گئی ہے۔

تین لوگ ہیں: ایک طاقتور، ایک درمیانہ، اور ایک کمزور۔
آپ تینوں کو 10، 10 اینٹیں اٹھانے کو کہیں — یہ "انصاف" ہوگا، کیونکہ برابر دیا گیا۔
لیکن طاقتور کو 15، درمیانے کو 10، اور کمزور کو 5 اینٹیں دی جائیں —
تو یہ عدل ہے۔ ہر ایک کو اس کی طاقت کے مطابق ذمہ داری ملی۔

تین طلبہ ہیں: ایک اندھا، ایک ذہین، اور ایک جسمانی معذور۔
اگر آپ تینوں کو ایک جیسے سوالات والا پرچہ دیں — تو یہ "انصاف" ہے۔
لیکن دراصل یہ ظلم ہے، کیونکہ سب کی صلاحیتیں برابر نہیں۔
عدل یہ ہے کہ ہر طالب علم کا پرچہ اس کی استعداد کے مطابق ہو۔

تین افراد آپ کے پاس آتے ہیں: ایک بچہ، ایک بیمار، اور ایک صحت مند بالغ۔
آپ کے پاس تین روٹیاں، تین دودھ کے پیک، اور تین جوس ہیں۔
اگر آپ تینوں کو ایک ایک چیز دیں تو "انصاف" تو ہو جائے گا — مگر نتیجہ ظلم ہوگا۔
عدل یہ ہے کہ بچہ دودھ لے، مریض جوس لے، اور صحت مند روٹی لے —
جسے جو ضرورت ہو، وہی دیا جائے۔

پاکستان میں ایک رکشے والے کو 2000 روپے کا جرمانہ کیا جائے
اور مرسیڈیز والے کو بھی اتنا ہی —
تو یہ "انصاف" تو ہے، لیکن درحقیقت یہ بھی ظلم ہے۔
رکشے والا راشن کاٹ کر جرمانہ بھرے گا
اور مرسیڈیز والا جیب سے نوٹ نکال کر —
یہ کہاں کا انصاف ہے؟ یہاں عدل ہوتا تو جرمانہ آمدنی کے مطابق ہوتا۔
فن لینڈ میں واقعی ایسا ہوتا ہے —
جرمانے آمدنی کے حساب سے دیے جاتے ہیں۔
ایک امیر آدمی اگر تیز رفتاری کرے، تو لاکھوں روپے جرمانہ ہوتا ہے
اور ایک مزدور وہی قانون توڑے تو چند یورو کا چالان۔
یہی عدل ہے — سب پر قانون ایک ہو، مگر جزا و سزا ان کی حیثیت کے مطابق ہو۔

ہم سب کو ایک جیسا پرچہ دیتے ہیں، ایک جیسا قانون، ایک جیسا جرمانہ —
اور پھر حیران ہوتے ہیں کہ یہ معاشرہ ظالم کیوں بن گیا۔ پلیز چینل کو سبسکرائب ضرور کریں

2 months ago | [YT] | 2

strong beti

*کچھ لوگ اللہ کے در کے لیے ہی پیدا کئے جاتے ہیں اللہ ان کو چن لیتا ہے، کبھی رلا کر، کبھی آزما کر، کبھی تکلیف دے کر، وہ اپنے خاص بندوں کو دوسروں سے الگ کر دیتا ہے، کچھ اس مقام تک چل کر خود آتے ہیں اور کچھ کو کھینچ کر لایا جاتا ہے۔*
آپ مایوس نہ ہونا بس چلتے رہنا اسے پکارتے رہنا
بےشک وہ بہترین مسبب الاسباب ہے
یا ارحم الراحمین یا ذالجلال والاکرام
جو دکھ ہم بس آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان کو خوشی میں بدل دے آمین ثم آمین یا رب العالمین 🙏
مجھ حقیر کو دعاؤں میں یاد رکھا کریں'۔۔ پلیز چینل کو سبسکرائب ضرور کریں جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا

2 months ago | [YT] | 2