Maulana Sadar Ud Din Al-Rifai

جناب مولانا صدرالدین الرفاعی
بارہ مولا(کشمیر)میں 1919 میں پیدا ہوئے۔ان کے والد مولانا محمد حبیب اللہ الرفاعی محدّثِ کبیر حضرت مولانا انور شاہ صاحب کاشمیری کے شاگرد تھے ۔
آپ نے مفتی اعظم ہند حضرت مولانا محمد کفایت اللہ صاحب دہلوی سے تکمیلِ دورۂ حدیث کے بعداپنے والدِ گرامی سے بخاری،ترمذی،مؤطا امام مالک اور طحاوی دوبارہ پڑھیں۔آپکی دینی خدمات 50سال سے زیادہ عرصہ پر محیط
ہیں۔

٣۔تعلیم و تدریس اور تحریر وتقریر: مدنی جامع مسجد سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں قرآن کریم اور حدیث شریف کا درس 32سال سے زیادہ عرصہ تک دیا۔حشمت علی اسلامیہ کالج میں بطور لیکچرار کئی سال تک خدمات سرانجام دیں۔

اردو،عربی،فارسی اور پنجابی چاروں زبانوں میں تحریر وتقریر ۔
مختلف مدارس اورمساجد ،سکولوں اور کالجوں میں درس اور تقاریر اس کے علاوہ ہیں۔ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پرمختلف موضوعات پرہزاروں تقاریر کیں۔ اندروں و بیرون ملک کانفرنسوں اور سیمیناروںمیں تقاریر۔بیت اللہ شریف میں دو بار خطاب کا شرف حاصل ہوا۔مسجد نبوی کی انتظامیہ کے حکم پر مسجدنبوی میں کئی مرتبہ خطاب کرنے کا شرف حاصل ہوا۔بغداد کی اہم مساجد میں تقاریر کیں


55:42

Shared 8 years ago

156 views