چینل معروف صحافی ،مصنف شاہ ولی اللہ جنیدی نے تحقیق و جستجو کے بعد تیار کیا ہے ۔ شاہ ولی اللہ جنیدی جہاں دائرہ شاہ اجمل الہ آباد (بھارت) کے ایک معروف علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ شاہ ولی اللہ جنیدی غازی پور کے معروف جنیدی سلسلہ کے پیر طریقت اور ممتاز علمی شخصیت سید شاہ محمد خلیل اللہ جنیدی رحمتہ اللہ تعالی علیہ کے صاحبزادے ہیں۔ تیس برس قبل صحافت سے اپنی عملی زندگی کا آغازکیا، متعدد اخبارات کے لئے رپورٹنگ کی اور پھر الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ ہوگئے ۔ شہری تاریخ کے حوالے سے ان کی دوکتابیں نارتھ کراچی نصف صدی کا قصہ اور یہ شارع عام نہیں ( کراچی کی یادگار سڑکیں) شائع ہوچکی ہیں۔ جبکہ شہر قائد کی تاریخی قدیم عمارتوں، شاہراہوں اور عصر حاضر کے مذاہب کے حوالے سے ان کے مضامین اخبارات کی زینت بنتے رہتے ہیں ۔