Noorani Bustami TV

السلام علیکم۔Noorani Bustami Tvچینل خالصتا اسلامی تعلیمات کے لیے بنایا گیا ہے جس میں عقائد واعمال کی درستگی اور روحانی احوال کی بہتری کا اہتمام کیا جائے گا۔اس چینل کا مرکز ایک روحانی درگاہ ہے۔جس کو دربار عالیہ بہارِنقشبند شریف کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالا تحصیل کامونکی کے ایک گاوں منیس میں واقع ہے۔اس ادارہ کے بانی حضرت خواجہ غلام محی الدین غزنوی رحمت اللہ علیہ کے منظور نظر مرید اور خلیفہ اور حضور شیخ العالم خواجہ پیر علاوالدین صدیقی صاحب رحمت اللہ علیہ کی روحانی تعلیم کے وارث عظیم صوفی بسطامیءِ زماں خواجہ محمد صاحب خان صاحب رحمت اللہ علیہ ہیں۔آپ کے وصال فرمانے کے بعد حضور شیخ العالم رحمت اللہ علیہ نے آپ کے اس دینی و روحانی مشن کو جاری رکھنے کے لیے خواجہ صاحب خان رحمت اللہ کے لخت جگر علامہ پیر غلام مجدد صدیقی صاحب کو مسند خلافت پہ بٹھایا۔جو کہ اپنے والد گرامی اور اپنے شیخ کے مشن کو لے کے رواں دواں ہیں۔یہاں پہ دینی تعلیم کے لیے طلبہ اور طالبات کا مدرسہ بھی موجود ہے۔