Gondal Group of Marketing is your one-stop solution for real estate & property care, offering expert investment advice & construction of residential and commercial spaces. We proudly construct, own, & manage The Sultan Hotel Apartments in Mumtaz City, The Sultan Bahria Town Islamabad, The Sultan Galiyat, Executive Villas and ZN Tower Project.
Projects We are Deal in:
#parkviewcity #eighteen #DHA #bahriatown #blueworldcity #capitalsmartcity #faisalhills #faisaltown #faisaltownphase2 #multigarden #topcity1 #mumtazcity #silvercity #universitytown #tajresidencia #thesultan #Thesultanmumtazcity #Zntower #CDAsectors #Margallaenclave #Bahriatowndubai
For any Query feel free to Contact us at:
+92 333 1113435 || +92 333 8888287 || +92 300 9102147 || 0333 1116696
Gondal Group of Marketing Islamabad
Commercial Plot For Sale in Faisal Hills Taxila,
A Block, Main Civic Center
Size: 50x60
Demand: Rs. 75000000/-
Contact: 03314007040
فیصل ہلز چوہدری عبدالمجید صاحب کا خوبصورت پراجیکٹ ہے-
گورنمنٹ کے تمام اداروں سے NOC منظور شدہ ہے
لوکیشن: GT روڈ
مارگلہ ایونیو بننے کے بعد فیصل ہلز سے اسلام آباد صرف 12 منٹ کا سفر
فیصل ہلز کے اندر بجلی ،گیس,پانی ,انٹرنیٹ ،گلو پارک, مساجد,کرکٹ گراؤنڈ، فٹ بال گراؤنڈ سکول اور ہسپتال کی سہولیات موجود ہیں۔
گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے دو پراجیکٹس ZN Tower اور ایگزیکٹو ولاز بھی فیصل ہلز میں ہیں
گوندل گروپ آف مارکیٹنگ G-15 اسلام آباد
ہماری سروسز صرف اسلام آباد ، راولپنڈی
23 سال سے رئیل اسٹیٹ میں بہترین سروسز
الحمد اللہ لاکھوں کلائنٹ کو سروسز دی
رئیل اسٹیٹ کی تجربہ کار ٹیم
گورنمنٹ کے اداروں سے رجسٹرڈ
ہماری ترجیحات :
نمبر 1 : ذمہ داری کیساتھ سروسز
نمبر 2 : کلائنٹس کے سرمایہ کا تحفظ
نمبر 3 : کوالٹی کنسٹرکشن اور مقررہ وقت پر ڈیلیور
نمبر 4 : حقیقت پر مبنی انفارمیشن
ہمارے ذاتی پراجیکٹس :
1 - ZN tower Faisal Hills
2 - Executive Villas Faisal Hills
3 - The Sultan Mumtaz City
4 - The Sultan Bahria Town
5 - The Sultan Galiyat
مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں
Contact: 03314007040
Gondal group of marketing
#FAISALHILLS #FaisalHillsTaxila #CommercialPlots #Plotforsale #Plotprices
16 hours ago | [YT] | 8
View 1 reply
Gondal Group of Marketing Islamabad
اسلام آباد CDA کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی
یہ اتھارٹیز 1960ء میں قائم کی گئی تھی تاکہ اسلام آباد کی منصوبہ بندی، ڈویلپمنٹ، ریگولیشن اور مینجمنٹ کی جائے۔
اس کا مین دفتر اسلام آباد کے G-7 سیکٹر میں ہے اور اس کے دائرہ کار میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی تیاری، انفراسٹرکچر، سڑکیں، پارکس، پانی و نکاسی کا نظام، اور سرکاری رہائشی و تجارتی منصوبے شامل ہیں۔
⸻
CDA کے اہم ذمہ داریاں
• شہر کی منصوبہ بندی (Master Planning): اسلام آباد کی زمین کا زوننگ، سیکٹرز کی تقسیم اور رہائشی و تجارتی منصوبے۔
• زمین کی الاٹمنٹ اور فروخت: پلاٹوں، کمرشل پلاٹس، اور ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری اور نیلامی۔
• ریگولیشن / بائی لاز: بلڈنگ پلانز، ہاؤسنگ اسکیموں، ہائی رائز بلڈنگز، اوپن اسپیسز، اور فلور ایریا ریشو (FAR) کے قواعد۔
• انفراسٹرکچر اور سروسز: سڑکیں، پانی، سیوریج، پارکس، گرین بیلٹس، اور میونسپل سروسز کی فراہمی۔
• انسدادِ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی نگرانی۔
⸻
CDA کے بائی لاز
CDA نے اسلام آباد کے لیے مختلف بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز اور زوننگ ریگولیشنز بنائے ہیں۔ ان کے مطابق:
• ہر پلاٹ کے لیے سیٹ بیکس اور کمپلسری اوپن اسپیس لازمی ہیں۔
• گراؤنڈ کوریج اور FAR (Floor Area Ratio) پلاٹ کے سائز اور استعمال کے مطابق طے کیے جاتے ہیں (مثلاً رہائشی، کمرشل، ہائی رائز)۔
• ہائی رائز عمارتوں کے لیے NOC (No Objection Certificate) اور فائر سیفٹی کی شرائط لازمی ہیں۔
• کسی بھی اسکیم یا عمارت کی منظوری کے بغیر بیچنا یا تعمیر کرنا غیر قانونی ہے۔
یہ ریگولیشنز وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ ہوتے ہیں اور CDA کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہیں۔
⸻
خریدار کے لیے اہم نکات
اگر آپ اسلام آباد میں کوئی پلاٹ، اپارٹمنٹ یا کمرشل یونٹ خرید رہے ہیں تو:
• یہ چیک کریں کہ منصوبہ CDA سے منظور شدہ ہے یا نہیں۔
• NOC اور منظور شدہ پلان کی کاپی حاصل کریں۔
• FAR اور کورڈ ایریا کے مطابق عمارت بن رہی ہے یا نہیں، اس کی تصدیق کریں۔
• بلڈرز کے اشتہارات پر بھروسہ نہ کریں جب تک کہ CDA کے ریکارڈ سے ویری فائی نہ کر لیں۔
۔
#islamabad #CDA #NasirGondal #GondalGroupofMarketing #realestate #property
17 hours ago | [YT] | 5
View 0 replies
Gondal Group of Marketing Islamabad
یہ تحریر صرف پراپرٹی ڈیلرز کے نام
بہت سارے نئے لوگ پراپرٹی بزنس میں ناکام ہو جاتے ہیں
تو آؤ آج میں آپ کو ایک طریقہ بتاتا ہوں
چھ ماہ کر کے دیکھ لو
میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کامیاب ہو جاؤ گے
سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ پراپرٹی کاروبار فل ٹائم جاب ہے نا کہ جب آپ کا موڈ ہو آپ کریں اور باقی دن آپ فضول معملات میں لگیں رہیں
ہمیشہ اپنی نیت رزق حلال کی بنائیں اور لوگوں کے ساتھ مخلص رہنا ہے
اگر آپ کا ذہن بن جائے تو پھر ان پوائنٹس پر ورکنگ کرنی ہے
جس سیکٹر سوسائٹی کا آپ کام کر رہے ہو اس کی مکمل انفارمیشن اکٹھی کرنی ہے
مثلا یہ سوسائٹی کب بنی ، بلاک یا فیز کتنے ہیں
کمرشل اور رھائشی پلاٹ کے سائز کیا ہیں
ٹرانسفر فیس ، ٹیکس اور ہر سائز کے پلاٹ کا مارکیٹ میں ریٹ کیا چل رھا ہے
کون سا بلاک ڈویلپ یا نان ڈویلپ ہے
کون سی گلیوں یا بلاک کے پلاٹ موقع پر اچھے ہیں
اس سیکٹر یا سوسائٹی میں کون کون سے ڈیلرز اچھا کام کر رہے ہیں
روزانہ بلاناغہ آپ نے دو یا تین ڈیلرز بھائیو کے آفس جا کر ملاقات کرنی ہے ان سے سیل والے پلاٹ پوچھنے ہیں
اور سائٹ پر جا کر وہ پلاٹ خود وزٹ کرنے ہیں
روزانہ یا دو دن بعد آپ نے اس سوسائٹی کے آفس جانا ہے
اور وھاں موجود ڈیلرز سے یہ انفارمیشن اکٹھی کرنی ہے کہ آج کون سا پلاٹ سیل ہوا اور کس ریٹ پر سیل ہوا
آفس آ کر آپ نے کنفرم کیے ہوئے پلاٹ کو اس سیکٹر کے باقی ڈیلرز سے شئیر کرنا ہے
جئنوئن کلائنٹ تک پہنچنے کا اس وقت سب سے اچھا ذریعہ سوشل میڈیا ہے
اپنی مارکیٹنگ کمپنی کا تمام سوشل میڈیا ایپس پر اکاؤنٹ بنائیں اور پراپرٹی ڈیلرز کے واٹس ایپ گروپس بھی جوائن کریں
مختلف گروپس / پیجز پر روزانہ کم از کم پانچ پوسٹ لازمی لگانی ہیں
اگر جیب اجازت دے تو تھوڑا بجٹ لگا کر بوسٹنگ کر دیں
جو لوگ بھی آپ سے پلاٹس کی خریدوفروخت کے لیے رابطہ کرتے ہیں تو کا ریکارڈ لازمی رکھنا ہے
اپنے کلائنٹس کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے اور اس کو اچھے اچھے آپشن تلاش کر کے دینے ہیں
اپنے کلائنٹس کو ذمہ داری کیساتھ سروسز دینے سے وہ فری میں آپ کی پبلسٹی کریں گے
اور آپ کا مارکیٹ میں اچھا نام بنے گا
چھ ماہ مستقل مزاجی کیساتھ یہ ورکنگ کر لیں گے
تو یقینا آپ مجھے دعائیں دیں گے
ناصر گوندل
گوندل گروپ آف مارکیٹنگ
#NasirGondal #GondalGroupofMarketing #realestate #property
2 days ago | [YT] | 21
View 1 reply
Gondal Group of Marketing Islamabad
عرصہ 10 سال ، پرافٹ 25 کروڑ
فیصل ٹاؤن فیز 1 میں چوہدری عبدالمجید صاحب نے 2016 میں بلاک A کمرشل پلاٹ 3 کروڑ کا قسطوں پر دیا تھا
وہ پلاٹ آج 28 کروڑ کا ہے
یقین نہیں آتا تو خود انفارمیشن لے لیں
فیصل ہلز 2019 میں جو کمرشل پلاٹ 3 کروڑ کا قسطوں پر بک ہوا وہ آج 12 کروڑ کا ہے
یقین نہیں آتا تو خود انفارمیشن لے لیں
اب وقت ہے کہ آپ فیصل ٹاؤن فیز 2 میں ایک کمرشل پلاٹ قسطوں پر بک کروا لیں
فیصل ٹاؤن فیز 2 کی لوکیشن ، سائٹ پر ڈویلپمنٹ اور چوہدری عبدالمجید صاحب کی credibility سے یقین ہوتا ہے کہ یہ پراجیکٹ سب سے زیادہ پرافٹ دے گا
پانچ مرلہ کمرشل پلاٹ 1 کروڑ 33 لاکھ
ڈاؤن پیمنٹ 33 لاکھ اور باقی 2 لاکھ ماہانہ قسط ادا کر کے آپ کمرشل پراپرٹی کے مالک بن سکتے ہیں
نوٹ : ہماری سروسز صرف پلاٹ کی بکنگ نہیں بلکہ گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کی ٹیم 5 سال اس پلاٹ کے لیے سروسز دے گی
بکنگ کے لیے تمام پیمنٹ آپ نے ڈائریکٹ فیصل ٹاؤن کے اکاؤنٹ میں ادا کرنی ہے
مزید معلومات اور بکنگ کے لیے رابطہ کریں
For Details: 0333 1111930
#faisaltownphase2 #islamabad #plotsoninstallment #commercialplots #booking #ChAbdulMajeed
3 days ago | [YT] | 37
View 0 replies
Gondal Group of Marketing Islamabad
ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں کام کرنا کمزور دل والوں کا کام نہیں۔
مارکیٹ کبھی اوپر جاتی ہے، کبھی نیچے آتی ہے۔
جب حالات سخت ہوتے ہیں تو بہت سے لوگ ہمت ہار کر میدان چھوڑ دیتے ہیں،
لیکن اصل کامیابی انہی کو ملتی ہے جو مشکل وقت میں بھی کھڑے رہتے ہیں اور اپنے کلائنٹس کو ذمہ داری کیساتھ سروسز دیتے ہیں
گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کی ٹیم پچھلے 23 سال سے راولپنڈی اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں اپنے کلائنٹس کو سروسز دے رہی ہے
مزید معلومات اور پراپرٹی کی خریدو فروخت کے لیے رابطہ کریں
جو لوگ شور میں ڈر جاتے ہیں، وہ راستہ بدل لیتے ہیں،
اور جو لوگ صبر، وژن اور یقین کے ساتھ چلتے ہیں
وہی کل مارکیٹ لیڈرز بنتے ہی
#NasirGondal #realestate #property #motivation #business
3 days ago | [YT] | 15
View 1 reply
Gondal Group of Marketing Islamabad
#JummahMubarak
3 days ago | [YT] | 26
View 0 replies
Gondal Group of Marketing Islamabad
۔1 بیڈ اپارٹمنٹ کی کل قیمت 68 لاکھ
ابھی ڈاؤن پیمنٹ 20 لاکھ دیں اور باقی قسطوں میں پیمنٹ کرنی ہے
اسلام آباد فیصل ہلز بلاک A میں 3 سائیڈ کارنر پلازہ
جس کا گرے سٹرکچر تیار ہو چکا ہے اور فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے
کمرشل شاپ ، کارپوریٹ آفس اور اپارٹمنٹ قسطوں پر بکنگ کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کی ٹیم سے رابطہ کریں
ہمارے اس پراجیکٹ پر کنسٹرکشن کا تقریباََ 70 فیصد کام ہو چکا ہے اور باقی کام بڑی تیزی سے جاری ہے
جس کا آپ خود وزٹ کر سکتے ہیں
For Details: 0333 1111930
#apartment #installment #islamabad #apartmentforsale #lowcost #Zntower #FAISALHILLS
4 days ago | [YT] | 5
View 0 replies
Gondal Group of Marketing Islamabad
پاکستان میں کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے فائدے
پاکستان میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری دن بہ دن بہتری کی جانب ہے۔ جہاں رہائشی پلاٹس اور مکانات میں سرمایہ کاری کو ہمیشہ ایک محفوظ انتخاب سمجھا گیا ہے، وہیں آج کل کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری کو زیادہ منافع بخش اور پائیدار قرار دیا جا رہا ہے۔ چاہے وہ شاپنگ مالز ہوں، دفتری جگہ، پلازے یا بلند و بالا کمرشل منصوبے، ان کی مانگ دن بدن بڑھ رہی ہے۔ یہاں ہم حقیقت پر مبنی اور قیمتی نکات بیان کریں گے جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان میں کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری ایک بہترین فیصلہ کیوں ہے؟
1۔ مستقل کرایہ اور آمدنی
کمرشل پراپرٹی کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ سرمایہ کار کو مسلسل آمدنی فراہم کرتی ہے۔ ایک کامیاب جگہ پر موجود دفتر یا دکان سالہا سال کرائے پر چلتی ہے، جس سے سرمایہ کار کو باقاعدہ آمدنی ملتی رہتی ہے۔ رہائشی مکان کا کرایہ اکثر محدود ہوتا ہے جبکہ کمرشل پراپرٹی میں یہ شرح کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
2۔ سرمایہ کی قدر میں اضافہ
پاکستان کے بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کمرشل زمین کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔ سوسائٹیز اور کاروباری مراکز میں کمرشل پلاٹس کی قیمتیں چند سالوں میں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔ اس طرح سرمایہ کار کو صرف کرایہ ہی نہیں بلکہ مستقبل میں جائیداد کی قدر میں اضافے سے بھی زبردست منافع حاصل ہوتا ہے۔
3۔ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ
پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ساتھ ہی نئی مارکیٹس اور کاروباری مراکز کی ضرورت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری نہ صرف منافع بخش ہے بلکہ یہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے۔ جب آپ اپنی پراپرٹی کو کسی برانڈ یا کمپنی کو کرایے پر دیتے ہیں تو یہ کام کرایہ کے ساتھ پراپرٹی کی قیمت میں بھی اضافے کی وجہ بنتا ہے-
4۔ مہنگائی سے تحفظ
مہنگائی کے اس دور میں جہاں پیسہ وقت کے ساتھ اپنی قدر کھو دیتا ہے، کمرشل پراپرٹی ایک ایسا اثاثہ ہے جس کی قیمت ہمیشہ بڑھتی ہے۔ کرایہ وقتاً فوقتاً بڑھایا جا سکتا ہے اور مارکیٹ ریٹ کے مطابق موزوں بھی بنایا جاسکتا ہے۔ یوں یہ سرمایہ کاری مہنگائی سے بچاؤ کے لیے بھی بہترین قدم ہے۔
5۔ کاروباری برانڈز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی توجہ
پاکستان میں بڑے برانڈز اور ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے بزنس کو وسعت دے رہی ہیں۔ انہیں جدید شاپنگ مالز، کارپوریٹ دفاتر اور کمرشل مقامات درکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو سرمایہ کار بروقت کمرشل پراپرٹی خرید لیتے ہیں، انہیں ان کمپنیوں سے طویل المدتی کرایہ کے معاہدے اور بلند منافع کی صورت میں فائدہ ملتا ہے۔
6۔ رہائشی پراپرٹی کے مقابلے میں زیادہ منافع
عام طور پر رہائشی پراپرٹی میں سرمایہ کاری محدود شرح تک منافع دیتی ہے، لیکن کمرشل پراپرٹی میں یہ شرح دوگنی یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے سرمایہ کار ہمیشہ اپنے سرمایہ کاری کا ایک حصہ کمرشل رئیل اسٹیٹ میں لازمی رکھتے ہیں۔
پاکستان میں کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری صرف ایک جائیداد خریدنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک مستحکم مالی مستقبل کی ضمانت ہے۔ چاہے آپ ایک درمیانے درجے کے سرمایہ کار ہوں یا بڑے بزنس مین، کمرشل پراپرٹی آپ کو مسلسل کرایہ، سرمایہ کی بڑھتی ہوئی قدر، اور کاروباری دنیا میں قدم جمانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ پاکستان میں محفوظ، پائیدار اور منافع بخش سرمایہ کاری چاہتے ہیں تو کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری آپ کے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں
#realestate #property #commercialproperty #commercialinvestment
4 days ago | [YT] | 7
View 0 replies
Gondal Group of Marketing Islamabad
زمین کا ریکارڈ!
موضوع، کھیوٹ، کھتونی، خسراہ کیا ہیں؟
یہ بنیادی طور پر زمین کے ریکارڈز (Land Records) کی اصطلاحات ہیں، جو پاکستان اور ہندوستان کے دیہی علاقوں میں زمین کے مالک اور رقبے کا سرکاری ریکارڈ رکھنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔ مختصر وضاحت یہ ہے:
⸻
📜 بنیادی اصطلاحات کی وضاحت
• موضع (Mauza):
یہ ایک گاؤں یا علاقہ ہوتا ہے جس میں زمین کا ریکارڈ الگ الگ رکھا جاتا ہے۔ ہر موضوع کی اپنی شناخت اور نام ہوتا ہے۔
• کھیوٹ (Khewat):
یہ زمین کے مالک (یا مالکان) کی فہرست ہے، یعنی کھیوٹ نمبر سے پتہ چلتا ہے کہ کسی زمین کا مالک کون ہے۔
• کھتونی (Khatauni):
یہ زمین کے قبضہ داروں (یعنی جو لوگ زمین استعمال کر رہے ہیں) کی تفصیل ہے، کہ کون کس رقبے پر کاشت کر رہا ہے۔
• خسراہ (Khasra):
یہ زمین کے مخصوص ٹکڑے کا نمبر ہوتا ہے، یعنی ہر پلاٹ/رقبہ کو ایک خسراہ نمبر دیا جاتا ہے تاکہ سرکاری ریکارڈ میں اس کی شناخت ہو سکے۔
⸻
یہ سارے ریکارڈ مل کر سرکاری “لینڈ ریکارڈ” سسٹم بناتے ہیں، جس سے زمین کی ملکیت، حد بندی، اور استعمال کی تفصیلات حاصل کی جاتی ہیں
۔
گوندل گروپ آف مارکیٹنگ G-15 اسلام آباد
ہماری سروسز صرف اسلام آباد ، راولپنڈی
22 سال سے رئیل اسٹیٹ میں بہترین سروسز
الحمد اللہ لاکھوں کلائنٹ کو سروسز دی
رئیل اسٹیٹ کی تجربہ کار ٹیم
گورنمنٹ کے اداروں سے رجسٹرڈ
ہماری ترجیحات :
نمبر 1 : ذمہ داری کیساتھ سروسز
نمبر 2 : کلائنٹس کے سرمایہ کا تحفظ
نمبر 3 : کوالٹی کنسٹرکشن اور مقررہ وقت پر ڈیلیور
نمبر 4 : حقیقت پر مبنی انفارمیشن
ہمارے ذاتی پراجیکٹس :
1 - ZN tower Faisal Hills
2 - Executive Villas Faisal Hills
3 - The Sultan Mumtaz City
4 - The Sultan Bahria Town
5 - The Sultan Galiyat
مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں
#realestate #LandMeasurement #NasirGondal
5 days ago | [YT] | 14
View 0 replies
Gondal Group of Marketing Islamabad
پاکستان میں پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیسے بڑھائیں؟
آسان گائیڈ برائے پراپرٹی مالکان و سرمایہ کار
ہر پراپرٹی مالک کے ذہن میں ایک سوال ضرور آتا ہے: پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیسے بڑھائی جائے؟
پاکستان میں یہ سوال کافی عام ہے۔ خریدار اور سرمایہ کار ہمیشہ اس بارے میں سوچتے ہیں۔ لیکن صرف سوچنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اس کے لیے ایک واضح حکمتِ عملی ضروری ہے۔ بغیر منصوبے کے پراپرٹی کی ویلیو کم رہتی ہے، اور درست اقدامات کے ساتھ وہی پراپرٹی سونے کے برابر ہو جاتی ہے۔ اس گائیڈ میں ہم آسان اور واضح نکات بتائیں گے جو آپ کی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
1۔ لوکیشن سب سے اہم عنصر ہے
پراپرٹی کی ویلیو کا سب سے پہلا اور بڑا معیار لوکیشن ہے۔ جو پراپرٹی مین روڈ کے قریب ہو، اس کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔ اسکول، اسپتال اور مارکیٹ جیسی سہولیات قدر و قیمت میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ آسان رسائی ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں لوکیشن سب کچھ طے کر دیتی ہے۔ کمرشل ہب کے قریب پراپرٹی تیزی سے ترقی کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے منصوبے زیادہ مہنگے ہیں۔ اچھی لوکیشن ہمیشہ زیادہ ڈیمانڈ اور زیادہ قیمت کا باعث بنتی ہے۔
2۔ ترقی یافتہ سوسائٹیز میں پراپرٹی کی ویلیو بڑھتی ہے
پراپرٹی کی قیمت بڑھنے میں دوسرا اہم نکتہ ہے ڈیولپمنٹ اسٹیٹس کا- ایسی سوسائٹیز جہاں سڑکیں، پانی، گیس اور بجلی دستیاب ہو، وہاں پراپرٹی کی ویلیو تیزی سے بڑھتی ہے۔سیکیورٹی اور جدید منصوبہ بندی بھی قیمت میں اضافہ کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے میں مکمل سہولیات دستیاب ہیں، اسی لیے یہ قریبی سوسائٹیز کے مقابلے میں زیادہ قیمتی ہیں۔ وہ سوسائٹیز جہاں سہولیات موجود نہ ہوں، ترقی نہیں کر سکتیں۔ خریدار تیار انفراسٹرکچر والی جگہ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن نئی سوسائیٹیز میں دن رات ڈیویلپمنٹ کا کام جاری و ساری ہے وہ بھی ایک بہترین انتخاب ثابت ہوتی ہیں- کیونکہ یہ پراجیکٹ مالک کی مخلصی کو ظاہر کرتا ہے-
3۔ قانونی حیثیت (NOC) سب کچھ بدل دیتی ہے
پراپرٹی کا لیگل اسٹیٹس اس کی ویلیو کا اہم پہلو ہے۔ بغیر این او سی والے منصوبے خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر منصوبہ منظور شدہ نہ ہو سکے تو اس کی ویلیو گر جاتی ہے، بلکہ بعض اوقات انہدام تک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے برعکس، منظور شدہ منصوبے اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ لوگ بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق منظور شدہ سوسائٹیز کی قیمت غیر منظور شدہ منصوبوں سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم کبھی کبھار یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ڈویلپر کتنا معتبر ہے۔ اگر کسی معتبر ڈویلپر کا منصوبہ ہو جس کا این او سی ابھی جاری نہ ہوا ہو، تو وہاں بھی اچھی سرمایہ کاری ممکن ہے۔
ڈیمانڈ اور سپلائی کا اصول
پراپرٹی کی ویلیو ڈیمانڈ اور سپلائی پر بھی منحصر ہوتی ہے۔ جہاں ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہو، وہاں قیمتیں لازمی بڑھتی ہیں۔ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے شہر مسلسل پھیل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہاؤسنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے، اور محدود زمین کی وجہ سے قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ وہاں سرمایہ کاری کریں جہاں ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہو۔
پراپرٹی کی ویلیو بڑھانے کے عملی اقدامات
1۔ دستاویزات کو شفاف رکھیں
آپ کی پراپرٹی کی دستاویزات مکمل اور درست ہونی چاہئیں۔ کوئی تنازعہ یا کاغذات کی کمی خریدار کا اعتماد کم کرتی ہے۔ واضح اور درست کاغذات ویلیو بڑھاتے ہیں۔ ہمیشہ رجسٹری اور انتقال اپڈیٹ و محفوظ رکھیں۔
2۔ تزئین و آرائش اور دیکھ بھال
چھوٹے موٹے مرمتی کام بڑے منافع لا سکتے ہیں۔ نئی پینٹنگ، کچن اپ گریڈ یا سادہ فرش کی تبدیلی بھی ROI بڑھا دیتی ہے۔ صاف ستھرا اور جدید مکان اچھے خریداروں کو تیزی سے متوجہ کرتا ہے۔
3۔ لینڈ اسکیپنگ اور بیرونی ڈیزائن
پہلا تاثر سب کچھ بدل دیتا ہے۔ ایک خوبصورت لان اور اچھا پورچ پراپرٹی کی ویلیو میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تزئین و آرائش سے پراپرٹی کی ویلیو میں 10 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔
4۔ کرایہ کی صلاحیت
اگر آپ کی پراپرٹی اچھی کرایہ آمدنی دے سکتی ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو بھی بڑھتی ہے۔ مثال کے طور پر بحریہ ٹاؤن میں اپارٹمنٹس 0.4% سے 1% تک کرایہ ریٹرن دیتے ہیں، جو عام گھروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
طویل مدتی حکمت عملیاں
ہولڈ کرنا سب سے بہترین راستہ ہے-پراپرٹی کی ویلیو وقت کے ساتھ ہمیشہ بڑھتی ہے۔ اس لیے طویل مدتی "خریدو اور انتطار کرو" کی اسٹریٹیجی زیادہ منافع دیتی ہے۔
کمرشل کنورژن میں احتیاط کریں
کچھ لوگ رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ خطرناک ہے۔ بہت سے شہروں میں اس پر سخت قوانین ہیں۔ حتیٰ کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں اس پر پابندی بھی لگائی ہوئی ہے۔ اس لیے ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیشہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔
نتیجہ
اب آپ جان چکے ہیں کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کے اصول کیا ہیں۔ راز بہت سادہ ہے:اچھی لوکیشن کا انتخاب کریں۔ ترقی یافتہ اور منظور شدہ منصوبے میں سرمایہ لگائیں۔ دستاویزات شفاف رکھیں اور گھر کو جدید بنائیں۔ طویل مدتی منصوبہ بندی اپنائیں۔ رئیل اسٹیٹ قسمت کا کھیل نہیں بلکہ مکمل منصوبہ بندی پر مبنی سرمایہ کاری ہے۔ اگر آپ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانا چاہتے ہیں تو آج ہی سمجھداری کے ساتھ قدم اٹھائیں۔
ماہرین کی رہنمائی کے لیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کو محفوظ سرمایہ کاری اور تیز تر ترقی کے لیے بہترین مشورہ فراہم کرتے ہیں۔
مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں
#realestate #realestateguide #NasirGondal #property
6 days ago | [YT] | 15
View 0 replies
Load more