Welcome to our channel, where spine-chilling Urdu horror stories come to life! From haunted houses to mysterious encounters with the supernatural, each tale is filled with suspense, fear, and dark twists. Whether you're a fan of ghost stories, urban legends, or eerie folklore, our channel delivers the most terrifying and thrilling stories straight to your screen. Subscribe now, hit the bell icon, and dive into the world of the unknown, where every story will leave you on the edge of your seat. Dare to watch?

Let me know if you'd like any adjustments!

For promotion you can contact on below mail or whatapp no .

Email: aamir_eng@yahoo.com

Whatsapp : +923002245208



Fustantic

تم لوگوں سے نہیں، اللہ سے معاملہ کرو”
معاف کرو اور بے وقوفی کی حد تک معاف کرو
ایسا کرکے آپ ثابت کرتے ہیں
کہ آپ اگلے بندے کے برابر نہیں ہیں اُس سے اعلی ہیں تبھی تو معاف کردیا۔
روز قیامت جب
اللّٰہ پوچھے گا ہاں بھئی معافی مانگ تو رہے ہو
لیکن یہ بتاؤ دنیا میں کسی کو معاف کر کے بھی آۓ تھے؟
تو پھر کیا جواب دو گے
یہ سب سے بڑی دانائی ہے۔ معاف کردو اللہ کی رضا کےلئیے۔
اللّٰہ سے یہاں تک سودا کرلو کہ مالک فلاں فلاں نے میرے ساتھ
یہ زیادتی کی میں سب کچھ دل سے تیری خاطر معاف کرتا ہوں
تو بھی اسے معاف کردینا، یہ کر کے دیکھو سکون آپ کے قدم چومے گا۔

‎واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

1 day ago | [YT] | 51

Fustantic

🍂 زندگی کا ایک سچ…
جب شاخ سے ایک پتا جدا ہو کر زمین پر آ گرتا ہے
تو وہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی…
ہر شے کا ایک وقت ہے، ایک موسم ہے
اور پھر ایک خاموش رخصتی…
انسان بھی زندگی کی شاخ پر لگے انہی پتوں کی طرح ہے
کچھ دیر سرسبز…
ہوا کے ساتھ لہراتا…
روشنی میں چمکتا…
اور پھر ایک دن خاموشی سے زمین پر آ گرتا ہے…
📖 اللہ فرماتا ہے:
“جو کچھ زمین پر ہے سب فنا ہونے والا ہے…” (سورۃ الرحمن 55:26)
🌿 اس لیے غرور نہیں… شکر اختیار کرو
کیونکہ:
📖 “اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا…” (سورۃ ابراہیم 14:7)
✨ زندگی ایک عارضی موسم ہے،
اصل خوبصورتی اس میں ہے کہ ہم اس مختصر وقت میں
کسی کے دل میں بہار چھوڑ جائیں…
🤍 محبت، نرمی اور نیکی کے ساتھ جیو
کیونکہ یہی وہ نشانیاں ہیں جو ہمارے جانے کے بعد بھی باقی رہتی ہیں…

2 days ago | [YT] | 71

Fustantic

جب انسان خوشحال اور مطمئن ہوتا ہے تو اکثر دعا صرف الفاظ تک محدود رہتی ہے، لیکن جب دل ٹوٹتا ہے،آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں اور سینہ بھرا ہوتا ہے تو دعا دل کی گہرائی سے نکلتی ہے ایسی دعا میں اخلاص، عاجزی اور مکمل بھروسہ ہوتا ہے۔
دعا کے بارے میں ایک خوبصورت حقیقت یہ ہے:
اللہ تعالیٰ اس دعا کو زیادہ پسند کرتا ہے جو ٹوٹے ہوئے دل سے مانگی جائے
کیونکہ اس وقت انسان کے دل میں تکبر نہیں رہتا صرف عاجزی اور امید رہ جاتی ہے

3 days ago | [YT] | 96

Fustantic

زندگی میں سکون تب ملتا ہے جب انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ دنیا کی ہر چیز عارضی ہے۔ جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ ہماری ملکیت نہیں بلکہ ایک امانت ہے۔ جب دل اس حقیقت کو قبول کر لیتا ہے تو دل کی بے چینی کم ہونے لگتی ہے۔ پھر انسان ہر حال میں شکر ادا کرنا سیکھ لیتا ہے، کیونکہ وہ جان لیتا ہے کہ دینے والا بھی وہی ہے اور واپس لینے والا بھی وہی۔
جب انسان اپنے معاملات اللہ کے سپرد کر دیتا ہے تو دل پر عجیب سی راحت اترتی ہے۔ پھر نہ کسی چیز کے جانے کا زیادہ غم رہتا ہے اور نہ کسی چیز کے ملنے پر غرور۔ بس دل یہی دعا کرتا ہے کہ اے اللہ! ہمیں ایسا دل عطا فرما جو ہر حال میں تیری رضا پر راضی رہے، کیونکہ اصل سکون تیری رضا میں ہی ہے۔ 🤍

4 days ago | [YT] | 56

Fustantic

Asslam O Alekum 😊

1 week ago | [YT] | 83

Fustantic

1 week ago | [YT] | 68

Fustantic

کیا آپ نے کبھی ایسا عمل کرنے کے بارے میں سوچا ہے جو آپ کی تقدیر بدل دے؟
کراچی کے ایک شخص نے صرف تجسس اور محبت کی خاطر ہمزاد کو قابو کرنے کا عمل شروع کیا…
مگر اس عمل کے نتیجے میں ایسی ہولناک چیز ظاہر ہوئی
جس نے اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔
ایک ایسا نشان جو آج تک اس کے چہرے پر موجود ہے۔
یہ سچی اور دلچسپ کہانی ہم۔ کو ثالث نے کراچی سے بھیجی ہے
یہ آپ کو سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ
بعض رازوں کو چھیڑنا کیوں خطرناک ہوتا ہے
کل یہ خوفناک کہانی 11.00 بجے ہمارے چینل پر پبلک ہوگی
… ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا کہا نی کیسی لگی
آپ کے کمنٹس کا ہمیں بے صبری سے انتظار ہوتا ہے
تمام سننے والوں سے گزارش ہے کہ اگر چینل کو سبسکرائب نہیں کیا ہے
تو سبسکرائب ضرور کریں ہمارے بہت سے لسننر ایسے بھی ہیں
جو کہانی سنتے بھی ہیں
پسند بھی کرتے ہیں
لیکن کمنٹ نہیں کرتے
آپ لوگوں کے کمنٹس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے
آپ نے صرف کمنٹ ہی نہیں کرنا کہانی پسند آئے تو
فرینڈز اینڈ فیملی میں شیئر ضرور کریں
اس سے آپ لوگوں کا چینل فسٹانٹک گرو ہوگا ❣️

1 week ago (edited) | [YT] | 79

Fustantic

Sab ko Ramzan ka pehla Rozah Mubarak hio

4 weeks ago | [YT] | 155

Fustantic

یوں تو میں عموماً خبروں سے جڑا رہتا ہوں
مگر پچھلے چند دنوں سے رمضان کی آمد کے باعث کچھ مصروفیات ایسی تھیں
کہ بہت سی چیزیں نظر سے اوجھل رہیں۔
کل میری بیٹی نے مجھ سے پوچھا:
“ بابا آپ نے ایپسٹین فائلز کی خبریں سنی ہیں؟”
میں نے نفی میں سر ہلایا…
اور پھر جب میں نے وہ سب دیکھا اور سنا
تو بس دل بہت دکھ گیا۔
یہ کوئی عام خبر نہیں تھی،
نہ ہی کوئی ایسی اطلاع جسے نظر انداز کر کے آگے بڑھا جا سکے۔
تلخ مناظر، خوفناک حقائق
ضمیر ، دل، احساسات
سب کو ایک ساتھ زخمی کر دیتے ہیں۔
ایسا لگا جیسے دل پر کوئی بوجھ رکھ دیا گیا ہو،
اور ذہن بار بار ایک ہی سوال دہرا رہا ہو:
انسان آخر کہاں تک گر سکتا ہے؟
یہ تحریر اسی دکھ، اسی بوجھ
اور اسی خاموش کرب کا اظہار ہے۔
جو کچھ آج ایپسٹین کے نام سے میڈیا کی سکرینوں پر دکھایا جا رہا ہے
وہ حقیقت کے دروازے پر پڑا ایک بوسیدہ پردہ ہے۔
پردہ ہٹے تو جو منظر سامنے آئے، وہ صرف آنکھوں ہی کو نہیں
ایمان اور عقل دونوں کو آزما دے۔
یہ حقیقت ہے کہ طاقت صرف بندوق، دولت یا قانون سے نہیں آتی۔
کچھ طاقتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی بنیاد انسانی خوف،
خون، اذیت اور ناپاک رسموں پر رکھی جاتی ہے۔
اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی انسان نے قدرتی حدود سے باہر قدم رکھا،
اس نے سب سے پہلے انسان ہی کو قربان کیا۔
ہم سب نے سنا ہے
کبھی گلی کے نکڑ پر دفن کیا گیا کوئی تعویذ،
کبھی کسی کی زندگی اچانک مفلوج ہو جانا جبکہ رپورٹس سب ٹھیک ہوں،
کبھی رشتوں کا بے سبب غلام بن جانا،
کبھی کاروبار کا راتوں رات عروج، اور پھر خاموشی۔
یہ سب کہانیاں نہیں، یہ وہ سرگوشیاں ہیں
جو معاشروں کے اندھیرے کمروں میں جنم لیتی ہیں۔
جہاں ناپاکی شرط ہوتی ہے اس کو ذریعہ بنایا جاتا ہے،
جہاں انسان کی بے بسی، کسی اور کی طاقت بن جاتی ہے۔
اس سب کے لیے انسان گندے شیطانی علم کا سہارا لیتا ہے
شیطانی علم وہ راستہ ہے
جہاں جتنا عمل غلیظ ہو، جتنا ظلم شدید ہو، اتنا ہی “اثر” زیادہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ علم انسان کو یہ یقین دلاتا ہے کہ وہ منتخب ہے، خاص ہے، طاقتور ہے
حالانکہ حقیقت میں وہ خود ایک مہرہ بن چکا ہوتا ہے۔
یہ تو عام معاشرے کی کہانی ہے
جہاں ایک انسان دوسرے انسان کا برا چاہتا ہے
یہ فائلز ان اختیار رکھنے والوں کی کہانی ہے جو دنیا پر راج کرنا چاہتے ہیں۔
شیطانی طاقتوں سے انہوں نے بے تحاشہ پیسہ
راتوں رات عروج حاصل کیے لیکن ان کو اس سے بھی زیادہ اور بہت کچھ چاہئیے
شیطانی طاقت کا ننگا ناچ جو کہیں جا کر نہیں رکتا
یہ سوال بھی اہم ہے کہ
اگر عام انسان چھوٹے مفاد کے لیے یہ سب کر سکتا ہے،
تو وہ لوگ جن کے ہاتھ میں دنیا کے وسائل، بیانیہ اور قانون ہوں
وہ کہاں تک جا سکتے ہیں؟
نا ہی یہ سارا سلسلہ ختم ہوگا نا رکے گا
آگے آنے والا دور دجال کا ہے
میرا تو خیال ہے ہم دجالی دور میں داخل ہوچکے ہیں۔
ابھی پتہ نہیں ہم نے اور کیا کیا دیکھنا ہے
اپنی نسلوں کو تیار کریں اس کے متعلق بات کرتے رہیں آگاہی پھیلاتے رہیں
ذرا سوچیں
ان لوگوں خانہ کعبہ کا غلاف کیوں چاہیے تھا؟
وہ لوگ بچوں کو کیوں کھاتے ہیں؟
انہیں قربان کیوں کرتے ہیں ؟
یہ سب آدم کے ساتھ شیطان کی دشمنی ہے
وہ اولادِ آدم جس کو دیگر مخلوقات پر فضیلت دی گئی
انسان کو انسانیت سے گرانا
اس سے درندوں سے بری حرکتیں کروا نا
اس سب سے سے شیطان خوش ہوتا ہے
یہ وہ حسد ہے
جو تب شروع ہوا تھا
جب شیطان نے کہا تھا
میں اسے کیوں سجدہ کروں یہ تو خاک سے بنا ہے
اور میں آگ سے بنا ہوں
میں اس سے بہتر ہوں
یہ وہ اختیار استعمال کرتا ہے
کہ میں تیرے بندوں کو بھٹکاؤں گا
لیکن یاد رکھیں
خدا نے بھی وعدہ کیا تھا کہ جو توبہ کرے گا اللّہ کی رسی کو تھامے رکھے گا
خدا اسے نجات دے گا
بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے
اپنی نسلوں کی حفاظت کریں
تاکہ وہ ان چیزوں کا شکار نا ہوں

4 weeks ago | [YT] | 91

Fustantic

❣️اسلام علیکم دوستوں!❣️
آج کی کہانی جنید نے بنگلہ دیش سے شیئر کی ہے۔
ایک خوشحال لو میرج، ایک پرسکون ہائی وے، اور رات کا سفر…
ایک سچی خوفناک کہانی
آج رات 9 بجے ہمارے چینل فسٹانٹک پر
کہانی سن کر اپنا فیڈبیک ضرور دیجئیے گا
کہانی پسند آئے تو لائک سبسکرائب اور شیئر ضرور کیجیئے گا

4 weeks ago | [YT] | 72