i_tech4all

آج کا پیغام۔ ۔۔۔۔آپ کے نام۔

اسلام علیکم !
الله پاک ہر ایک پر اپنا کرم کرے اور سب کو نیک مقاصد میں کامیاب کرے۔
اور
منافقین ، حاسدین کے شر سے ہر کسی کو محفوظ فرمائے۔۔
یاد رکھیں۔
خالق کل جہاں نے جس کو کامیاب کرنا ہے۔ جس کو نوازنا ہے۔
اس کو دل کا اطمینان ، دن کا چین رات کا سکون اور سب سے بڑھ کر اپنی عبادت کی توفیق عطا فرماتاہے۔
دنیا و آخرت کی دولت الله تعالیٰ بعض اوقات دنیا والوں کی نظروں سے اوجھل بعضوں کو عطا کرتا ہے۔ اور جو کم ظرف ، منافق اور صرف کھانے پینے کو ہی کل دنیا سمجھتے ہیں۔ ان کو عیاں کرتا ہے۔ کیوں کہ وہ صرف اسی کشتی میں سوار ہوتے ہیں جو چلتی نظر آتی ہے۔ بے شک وہ چند قدم کے بعد رک جائے یا دریا برد ہو جائے۔ ۔
ایسی صورتحال میں وہ جن پر خالق کا کرم ہوتا ہے ۔ ان کی حرکات پر چنداں پریشان نہیں ہوتے بلکہ خالق کے شکر گذار کہ اس نے بے فیض اور لالچیوں سے. جان چھڑوائی۔ ۔
یاد رکھیں۔ کہ!
"احسان اور نیکی" ہمیشہ "نسل" دیکھ کے کیا کرو
کیوں کہ
" بکریاں "سوکھا گھاس کھا کر بھی "میٹھا دودھ "دیتی ہیں جبکہ
"سانپ" میٹھا دودھ پی کر بھی "ڈس" لیتا ہے۔

بقلم ۔!
عمران علی ستی
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ۔
ستی لائ ایسوسی ایٹس

4 years ago | [YT] | 2