Allama Hafiz Bilal Qadri

بڑی مشکل میں ہوں مجھ پر کرم ہو یا رسول اللہ ﷺ
کرم مجھ پر کہ کچھ کم میرا غم ہو یا رسول اللہ ﷺ

تمھارے در سے کوئی بھی کبھی خالی نہیں جاتا
مری جانب بھی اک نظر کرم ہو یا رسول اللہ ﷺ

محمد احمد و محمود و حامد ہو تمھیں آقا
شفیع المذنبیں عالی حشم ہو یا رسول اللہ ﷺ

نہ ہے تم سا نہ ہوگا اور نہ تھا تم سا کوئی آقا
کہ تم شاہ عرب شاہ عجم ہو یا رسول اللہ ﷺ

مرے مولیٰ مدد کیجیے بھنور میں ہے مری کشتی
تمھیں ہو نا خدا اب تو کرم ہو یا رسول اللہ ﷺ

سر محشر اغثنی یا رسول اللہ پکاروں گا
شفاعت کے لیے تیرا قدم ہو یا رسول اللہ ﷺ

تمھارے در پہ نظمی مانگتا ہے بھیک بس اتنی
تمھاری مدح اور میرا قلم ہو یا رسول اللہ ﷺ

2 days ago | [YT] | 6,506