tayyaba Food Stories

بہار دنیا ہے چند روزہ
نہ چل یہاں سر اٹھا اٹھا کر
اللہ نے خود ہی مٹا دیے ہیں ہزاروں نقشے بنا بنا کر
اللہ پاک خود ہی نقشے بنانے والے ہیں اور خود ہی مٹانے والے
مطلب یہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے انسان کی تخلیق کی پھر زندگی سے موت تک کا سفر بھی اسی کے ہاتھ ہے رزق تک زمہ داری بھی اللہ تبارک وتعالیٰ نے خود اپنے زمے لی ہے انسان کو تو صرف اپنی عبادت کے لیئے پیدا کیا ہے انسان نے خود اپنے آپ کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے اسنے اپنی خواہشات کو اتنا بڑھا لیا ہے کہ ان خواہشات کی تکمیل کرتے کرتے اسکو خود کو پتہ ہی نہیں چلتا کب موت اسکو آ جاتی ہے
کیونکہ بندے کو بالآخر اپنی اصل منزل کی طرف لوٹنا ہے اور وہ منزل موت ہے
موت اٹل ہے ایک دن انسان کو آ کر رہنی ہے
انسان کا رزق بھی اسکا پیچھا کرتا ہے
اور موت بھی انسان کا پیچھا کرتی ہے
موت ایسا پیچھا کرتی ہے بالآخر بندے کو ایک دن دنیا سے جانا ہی پڑتا ہے
اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے فرمایا اے میرے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وسلم وما جعلنا لرجل من قبلک الخلد
ہم نے آ پ سے پہلے بھی دنیا میں کوئی مرد ایسا نہیں بنایا کہ جو ہمیشہ رہے
وما جحلنا لبشر من قبلک الخد
اور نہیں بنایا آ پ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پہلے کوئی بشر جو ہمیشہ رہے
اب غور کیجئے اگر موت کو سلطنت اقتدار بادشاہت سے ٹالا جاسکتا تو فرعون کو موت نہیں آ تی
اگر موت کو مال دولت سے ٹا لا جا سکتا تو قارون کو موت نہیں آ تی
اگر موت کو حسن و جمال سے ٹالا جاسکتا تو یوسف علیہ السّلام کو موت نہیں آ تی
اگر موت کو اخلاق عظیمہ کے ذریعے ٹالا جاسکتا تو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو موت نہیں آ تی
انا للہ وانا الیہ راجعون
طیبہ آ صف

2 days ago | [YT] | 61