Dr Farooq Sattar

بھارت کی آبی جارحیت جنوبی ایشیا اور عالمی دنیا کی سلامتی و امن کیلئے خطرہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی سے ہونے والا بین الاقوامی معاہدہ ہے، جسے یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی جرات مودی سرکار کے پاس نہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

استصواب رائے کشمیری عوام کا عالمی حق ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کو عالمی دہشتگرد ریاست ڈیکلر کرنا چاہیئے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی، کینیڈا میں سکھوں کو قتل، پاکستان کے خلاف آبی جارحیت، بھارت تباہی کے راستے پر گامزن ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

مودی سرکار کا مشن بھارتی عوام کو گمراہ کرنا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، فاروق ستار

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و سینئر مرکزی رہنماؤں کی ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی اور سید امین الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کا بھارت ایک مذہبی جنونی ریاست ہے، یہ حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت نہ صرف اس پورے خطے بلکہ عالمی دنیا کی سلامتی اور امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کے عوام نے کبھی کسی مذہبی جنونی کو اپنے سربراہ کو منتخب نہیں کیا جبکہ بھارت میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے انتہا پسند ہندؤں کی سرکار ہے اسلئے بھارت اب ایک سیکولر اسٹیٹ کہلائے جانے کا جواز کھو چکا، انکا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں نفرت کے بیج بو رہا ہے جو بڑی تباہی کا موجب ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 07 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر ایک عقوبت خانہ بن چکا ہے، بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کا عزم ہے، استصواب رائے کشمیری عوام کا عالمی حق ہے، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھارت کو عالمی دہشتگرد ریاست ڈیکلر کرنا چاہیئے، بھارتی آبی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی سے ہونے والا بین الاقوامی معاہدہ ہے، جسے یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی جرات مودی سرکار کے پاس نہیں، آج پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے، افواج پاکستان ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کے محافظ ہیں، ہم اپنے حصے کا صبر و تحمل دکھا چکے، اب باری اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی ہے کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں کا پابند کرے، متحدہ قومی موومنٹ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کرے گی اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام افواج پاکستان کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کریں گے، *سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار* نے کہا کہ کسی بھی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دینا بھارت کی فطرت ہے، سندھ طاس معاہدہ کی رو سے یہ طے پایا تھا کہ مغربی دریاؤں کا کنٹرول بھارت اور مشرقی دریاؤں کے 80 فیصد حصے پر پاکستان کا کنڑول ہے، ہر طرح کی بھارتی اشتعال انگیزی کی باوجود پاکستان صبر کا مظاہرہ کر رہا ہے، مودی سرکار کا مشن بھارتی عوام کو گمراہ کرنا ہے، اقوام عالم نوٹس لے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، کشمیر میں لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور یہاں تک کہ بھارتی حکومت نے سکھ رہنماوں کو کینیڈا تک جا کر نشانہ بنایا جبکہ آج بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا عملی نمونہ پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا، ان اقدامات کے ساتھ مودی سرکار نے اپنی ریاست کو تباہی و بربادی کے راستے پر گامزن کردیا ہے جبکہ پاکستانی حکومت اور ریاست مثالی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر اراکین سمیت حق پرست قومی و صوبائی اسمبلی ممبران بھی موجود تھے۔
#MQMPakistan #Karachi #Pakistan

2 days ago | [YT] | 10