Tech Bahi

"اب حلال روزی بھی جرم ٹھہری؟"

میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس نے دل دہلا دیا…
ایک محنت کش شخص، جس کے ہاتھ میں صرف چند شرٹس تھیں، سڑک کنارے بیچ رہا تھا…
نہ دکان، نہ ریڑی، نہ راستہ روکا، صرف ہاتھ میں تھوڑا سا وزن لیے عزت سے بیچنے نکلا تھا۔

مگر پولیس اور پیرا فورس نے اسے بھی دھر لیا —
سامان ضبط، جیل، جرمانہ…
صرف اس لیے کہ وہ پبلک ایریا میں کچھ بیچ رہا تھا۔

کیا اب غریب کے لیے سانس لینا بھی جرم بن جائے گا؟
جہاں ریڑی والے، فٹ پاتھ پر بیٹھنے والے، اب ہاتھ پر بیچنے والے بھی محفوظ نہیں،
وہاں انصاف، روزگار، اور عزتِ نفس کہاں بچے گی؟

اور اوپر سے اعلان ہوتا ہے کہ "پنجاب سے غربت کو ختم کریں گے!"
تو کیا غربت ختم نہیں، غریبوں کو ختم* کرنے کا نیا نظام شروع ہو گیا ہے؟

یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟
پاکستان اگر محنت کشوں کے لیے تنگ ہو گیا تو پھر کہاں جائیں؟
*غریب ہونا جرم نہیں — ظلم کرنا جرم ہے!



#حلال_رزق_پہ_پابندی
#غریب_کا_گناہ_کیا_ہے
#انصاف_چاہیے
#محنت_عزت_ہے
#پاکستانی_غریب_بھی_انسان_ہے

3 weeks ago | [YT] | 2