Hafiz Ahmed

ہم پانچ بہن بھائی ہیں — دو بھائی اور تین بہنیں۔ ان سب میں میں سب سے بڑا ہوں، اور فاطمہ ہم سب میں سب سے چھوٹی۔ عمر کا فرق کچھ ایسا تھا کہ وہ میرے لیے بہن کم، بیٹی زیادہ تھی۔ بچپن سے لے کر اب تک، اس کی ہر ضرورت، ہر خواہش، ہر فرمائش میرے ساتھ جُڑی رہی۔ جب بھی کوئی کام ہوتا تو وہ ابو کو نہیں، مجھے کہتی تھی — “بھائی، میری فیس پے کر دیں”، “بھائی، میں نے آن لائن یہ چیز منگوائی ہے، اس کی پیمنٹ کردیں”، یا “بھائی، مجھے یہ کھانا ہے، یہ منگوا دیں”۔ رات ہو یا دن، اس کی ہر بات میرے لیے اہم ہوتی تھی، اور میں دل سے پوری کرتا تھا۔

ہمارے والد صاحب نے اپنی محدود آمدن کے باوجود ہمیشہ کوشش کی کہ ہمیں ہر وہ سہولت ملے جس سے ہماری زندگی آسان ہو۔ انہوں نے ہماری پرورش بڑے صبر، محنت اور محبت سے کی۔ پھر وقت کے ساتھ میں انگلینڈ چلا گیا، حالات بہتر ہوئے، اور فاطمہ کا بچپن ہم سب سے زیادہ آسان، بہتر اور خوشحال گزرا۔ وہ لاڈلی بھی تھی، ذہین بھی، اور دعاؤں کا مرکز بھی۔ اس کی ہر فرمائش صرف فرمائش نہیں ہوتی تھی — وہ میری خوشی بن چکی تھی۔

جب اس کی شادی کا وقت آیا، تو دل میں بس یہی خواہش تھی کہ جو کچھ فاطمہ مانگے، اُس سے بڑھ کر دوں۔ ہر چیز میں بہتری، خوبصورتی، اور اُس کی خوشی کو ترجیح دی۔ لباس، زیور، دعوت، جہیز — ہر پہلو میں چاہا کہ وہ اپنی زندگی کا سب سے حسین دن دیکھے، اور الحمدللہ اللہ نے سب آسان کر دیا۔

فاطمہ کی ایک خاص خواہش یہ بھی تھی کہ اُس کا نکاح مولانا طارق جمیل صاحب پڑھائیں۔ جب رشتہ طے ہوا تو اس نے بڑے محبت بھرے انداز میں اس خواہش کا اظہار کیا، اور میں نے دل میں تہیہ کر لیا کہ یہ خواہش بھی پوری ہونی چاہیے۔ میں نے مولانا صاحب سے خود درخواست کی، اور الحمدللہ، وہ خصوصی طور پر فیصل آباد سے لاہور تشریف لائے، اور نہ صرف نکاح پڑھایا بلکہ وہاں موجود سب لوگوں کے دلوں کو چھو لینے والا بیان بھی فرمایا۔ میں نے کوشش کی کہ فاطمہ کی ہر بات، ہر خواہش، جس طرح وہ چاہتی تھی — بالکل ویسا ہی ہو۔

بیٹیوں اور بہنوں کو رخصت کرنا شاید دنیا کے سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے۔ آپ ایک عمر اُنہیں اپنی آنکھوں کے سامنے پروان چڑھاتے ہیں، ان کے ہر درد، ہر خوشی میں شریک ہوتے ہیں، اور پھر ایک دن… اُنہیں دعاؤں، آنسوؤں اور دل کی ٹوٹتی ہوئی خاموشی کے ساتھ رخصت کرنا پڑتا ہے۔ یہ ایک لمحہ صرف رسم نہیں ہوتا، یہ دل کا ایک حصہ جدا ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

رخصتی کے بعد دل بہت خالی سا محسوس ہوتا ہے۔ ابھی کل رات اچانک کہہ بیٹھا: “فاطمہ، ذرا یہ پکڑا دینا”، پھر لمحے بھر کو رُک گیا… یاد آیا کہ وہ اب اپنے گھر کی ہو گئی ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
“جس نے دو بیٹیوں یا دو بہنوں کی پرورش کی، ان کی اچھی تربیت کی، اور پھر ان کی شادی کر دی، وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔”
(ترمذی شریف)

بس اللہ سے دعا ہے کہ میری فاطمہ جہاں بھی رہے، خوش رہے، آباد رہے، عزت اور سکون سے زندگی گزارے۔ وہ ہماری سب سے چھوٹی ہے، لیکن دل کے سب سے قریب ہے۔ اور ہمیشہ دل کے درمیان ہی رہے گی۔

2 weeks ago | [YT] | 5,759



@mmumerfarooq8192

اللّٰہ پاک آ پ کی بہن سمیت باکی مسلمان بہنوں اور بیٹیوں کے نصیب بہترین عطا فرمائے آمین یارب العالمین 🤲🤲🤲🤲

2 weeks ago | 8

@SyedShabbirHusain

ماشاءاللہ بہت خوشی ہوئی آپ کی تحریر پڑھ کر مجھے لگا کہ یہ سب کچھ میں اپنی بہن اور بیٹی کے لیے کہنا چاھتا تھا جو آپ نے کہا ماشاءاللہ

1 week ago | 2

@farhataltaf6477

کیا خوبصورت لکھا ہے ، سب بیٹیوں کو اللہ تعالیٰ آباد و شاد رکھے آمین

2 weeks ago | 6

@sohailahmad07860

Allah Pak Sub Rehmatun ke leye Asanian Pade kere .. Ameen....

2 weeks ago | 1

@syedtariqsaghir7821

ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات 🤲

2 weeks ago | 2

@sanagill-p9c

آمین ثم آمین یارب العالمین انشاءاللہ جلد اللھم صل علی محمدﷺو علی آل محمدﷺ استغفراللہ استغفراللہ استغفراللہ استغفراللہ اللھم صل علی محمدﷺ و علی آل محمدﷺ

2 weeks ago | 1

@Smile-d4c1n

اللہ تعالی اس بہن کو ایمان امان اور تندروستی عطا کرے آمین

2 weeks ago | 6

@baddarkiani8476

ماشاءاللہ جی۔ بہت بہت مبارک ہو احمد بھائی۔ اللہ پاک آپ کی پیاری بہن کو سلامت رکھے، زندگی بھر دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے، گھر کو آباد رکهے، نیک صالح اولاد عطا فرمائے اور اپنے شریک حیات کے ساتھ ہمیشہ پیار اور محبت کی زندگی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

2 weeks ago | 29

@lifewithrukhsana

ماشاءاللہ۔ ہر بیٹی بہن کو اپنے گھر میں آباد رہیے آمین

2 weeks ago | 1

@amrinKauser

آمین ثم آمین اللہ پاک سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے آمین یارب العالمین

2 weeks ago | 1

@raindrops5906

اللہ پاک فاطمہ بیٹی کو تاحیات خوش و خرم اور آ باد رکھے اور جن بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے ان تمام بیٹیوں کو خوش و خرم اور آ باد رکھے آ مین یا رب العالمین

2 weeks ago | 12

@wardahhayyat9839

Allah pak apki behn Fatime ko kher o brkt wli kamyab zndgi ata frmayn khush r abad tkhy dheron ezton r ehtrm pay Ameen

2 weeks ago | 1

@tafdadesigner

ماشاء اللّٰہ ۔۔۔۔اللہ پاک آپ کی بہن کو عافیت کے ساتھ رکھے اور میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کرے۔۔۔۔آمین ثم آمین

2 weeks ago | 3

@syedadilhussainadil6035

MashaAllah ❤️ Stay blessed

1 week ago | 0

@malihabhatti2889

Ameen.... Allah SBW sab batiyon k Naseem achy kry ...

2 weeks ago | 0

@shamilaumairskitchenvlogs

اللہ پاک ہر بیٹی کے نصیب بہت اچھے بنائے اور اس کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں ہو امین🥰🥰🥰

2 weeks ago | 6

@CHUGHTAVLOG

Khush Naseeb hai Behan hamari Jo inta acha Bhai Mila hai Jo Behan bhaiyo ka baap bana hai. Ameen Masha Allah

2 weeks ago | 1

@MrsYasir-vx9yi

اللہ کرے سب بہنوں کے بھائی آپ جیسے ہوں آمین

2 weeks ago | 4

@iftikharahmed6874

ALLAK Pak Sbki BAITION k NASEEB Achay karay Aameen

2 weeks ago | 2

@MissGoogle-i7n

Aamin sum Aamin Ya Rabul Aalamin Buht acha lga sun k prh k... ALLAH PAK Fatima or sub betiyon k Naseeb ache kre... Aamin sum Aamin

2 weeks ago | 1