سوال ۔۔ اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔ ناخن بڑھانا کیسا ہے
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*جواب* واضح رہے کہ ناخن کاٹنا اُن اعمال میں سے ہے جن کو فطرتِ سلیمہ کے تقاضوں میں شمار کیا گیا ہے، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : یہ پانچ چیزیں انسان کی فطرتِ سلیمہ کے تقاضے اور دینِ فطرت کے خاص اَحکام ہیں: ختنہ ، زیرِ ناف بالوں کی صفائی ، مونچھیں تراشنا ، ناخن لینا اور بغل کے بال لینا۔
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مونچھیں ترشوانے اور ناخن لینے اور بغل اور زیرِ ناف کی صفائی کے سلسلہ میں ہمارے واسطے حد مقرر کر دی گئی ہے کہ 40روز سے زیادہ نہ چھوڑیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام جمعہ کی نماز میں جانے سے پہلے ناخن تراش لیا کرتے تھے ۔
لہٰذا ناخن کاٹنے کے حوالے سے مسنون ہے کہ ہر جمعہ کے دن ناخن خاٹ لیے جائیں یا ہر جمعہ کسی وجہ سے نہ کاٹ سکیں تو پورے ہفتے میں کسی بھی دن کاٹ لیے جائیں ۔
ورنہ پندرہ دن میں کاٹ لیے جائیں اور نہ کاٹنے کی زیادہ سے زیادہ حد 40 دن ہیں کہ چالیس دن تک ناخن نہ کاٹنا مکروہ تحریمی ہے جس سے بندہ گناہ گار ہوتا ہے
strong beti
سوال ۔۔
اسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔ ناخن بڑھانا کیسا ہے
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*جواب*
واضح رہے کہ ناخن کاٹنا اُن اعمال میں سے ہے جن کو فطرتِ سلیمہ کے تقاضوں میں شمار کیا گیا ہے، چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : یہ پانچ چیزیں انسان کی فطرتِ سلیمہ کے تقاضے اور دینِ فطرت کے خاص اَحکام ہیں: ختنہ ، زیرِ ناف بالوں کی صفائی ، مونچھیں تراشنا ، ناخن لینا اور بغل کے بال لینا۔
اور حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مونچھیں ترشوانے اور ناخن لینے اور بغل اور زیرِ ناف کی صفائی کے سلسلہ میں ہمارے واسطے حد مقرر کر دی گئی ہے کہ 40روز سے زیادہ نہ چھوڑیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام جمعہ کی نماز میں جانے سے پہلے ناخن تراش لیا کرتے تھے ۔
لہٰذا ناخن کاٹنے کے حوالے سے مسنون ہے کہ ہر جمعہ کے دن ناخن خاٹ لیے جائیں یا ہر جمعہ کسی وجہ سے نہ کاٹ سکیں تو پورے ہفتے میں کسی بھی دن کاٹ لیے جائیں ۔
ورنہ پندرہ دن میں کاٹ لیے جائیں اور نہ کاٹنے کی زیادہ سے زیادہ حد 40 دن ہیں کہ چالیس دن تک ناخن نہ کاٹنا مکروہ تحریمی ہے جس سے بندہ گناہ گار ہوتا ہے
1 month ago | [YT] | 0