Dr Farooq Sattar

حکومتِ پاکستان، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اور وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے زیرِ انتظام ملک بھر میں ہائی ڈیمانڈ اسکلز کورسز کے خصوصی پیکج کا آغاز ہو چکا ہے۔۔۔!!!

یہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید ہنر سیکھیں اور ایک مضبوط، مستحکم اور ہنرمند مستقبل کی بنیاد رکھیں۔۔۔

میں تمام نوجوان طلباء و طالبات، ساتھیوں، حامیوں، ہمدردوں اور دوست احباب سے گزارش کرتا ہوں کہ دیئے گئے لنک nsis.navttc.gov.pk/ پر جاکر ان کورسز میں ضرور اپلائی کریں تاکہ پاکستان کا ہر نوجوان اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکے۔۔۔

شکریہ

از طرف
ڈاکٹر فاروق ستار
سینئر مرکزی رہنماء و حق پرست رکن قومی اسمبلی
ایم کیو ایم پاکستان

2 weeks ago | [YT] | 7