Sir Ashfaq - The Education Hub

*📘میٹرک سپلی / امپروومنٹ / ری چیکنگ – سوال و جواب📕*

*سوال 1: جو سپلی آئی ہے، اس کے پیپر کب ہوں گے؟*
جواب:داخلہ بھیجنے کی آخری تاریخ 8 اگست ہے اور ممکنہ طور پر اس کے 40 دن بعد پیپر ہونگے...

*سوال 2: کیا دو یا دو سے زیادہ مضامین میں سپلی ہونے والے سٹوڈنٹس کو فیل تصور کیا جائے گا؟*
جواب: جی نہیں ، اگر آپ کو دو یا زیادہ مضامین میں سپلی آئی ہے تو آپ کی ایڈمیشن سپلیمنٹری میں جاسکتا ہے

*سوال 3: کیا ابھی امپروومنٹ دینی ضروری ہے یا اگلے سال بھی دی جا سکتی ہے؟*
جواب: امپروومنٹ آپ دو سال تک کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اسی سال ہی دیں۔

*سوال 4: اگر امپروومنٹ کے پیپرز میں نمبر کم آ جائیں تو کیا ہوگا؟*
جواب: آپ کا پرانا رزلٹ برقرار رہے گا، کم نمبر والے رزلٹ کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔

*سوال 5: دسویں جماعت میں سپلی یا امپروومنٹ والے مضامین کے ساتھ پریکٹیکل بھی دینا پڑتا ہے؟*
جواب: اگر صرف سپلی دی جا رہی ہے تو پہلے والے پریکٹیکل نمبر ہی شمار کیے جاتے ہیں۔
البتہ اگر آپ پریکٹیکل میں بھی امپروومنٹ چاہتے ہیں تو فارم میں اسے بھی منتخب کرنا ہوگا۔

*سوال 6: پیپرز کی ری چیکنگ کیسے ہوتی ہے؟*
جواب: ری چیکنگ کے لیے رزلٹ کے 15 دن کے اندر متعلقہ بورڈ میں درخواست دینی ہوتی ہے۔ اس میں
جوابات کی کاؤنٹنگ چیک ہوتی ہے
دیکھا جاتا ہے کہ کوئی سوال چیک ہونے سے رہ تو نہیں گیا
معروضی نمبر شامل کیے گئے یا نہیں

*سوال 7: کیا ری چیکنگ کروانے کا فائدہ ہوتا ہے؟*
جواب: میرے تجربے کے مطابق 98 فیصد کیسز میں نمبر نہیں بڑھتے۔
فقط 1 سے 2 فیصد میں فرق آتا ہے۔
(نوٹ: نمبر بڑھنے کی صورت میں ری چیکنگ فیس واپس مل جاتی ہے)

*سوال 8: اگر کسی مضمون میں اسٹار لگا ہو تو اس کا کیا مطلب ہے؟*
جواب: اس کا مطلب ہے کہ آپ کو رعایتی نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے۔
آپ کی سند جاری ہو جائے گی، لیکن یہ "امیج" پر اثر ڈال سکتا ہے۔
اگر آپ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ مضمون کا پیپر دوبارہ دینا ہوگا۔
*سوال 9: سپلی یا امپروومنٹ کا فارم کیسے جمع کروایا جائے؟*
جواب:
1. متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کریں
2. مکمل کر کے انگوٹھا لگائیں
3. کسی اسکول/کالج کے ہیڈ سے تصدیق کروائیں
4. بینک میں فیس جمع کر کے اصل رسید فارم پر چسپاں کریں
5. فارم بورڈ میں جمع کروائیں

📌 *نوٹ: پنجاب بورڈز نے پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے*
📅 امیدوار 8 اگست تک درخواست دے سکتے ہیں۔

4 months ago | [YT] | 2