@ISLAMIC _R6R

کاش...
کاش ہم نبی کے محض نام لیوا نہ ہوتے
کاش ہم صرف ناموں کے مسلمان نہ ہوتے۔۔۔

آؤ آج ذرا خود سے سوال کریں
دن بھر میں کتنی سنتیں ہم ادا کرتے ہیں؟
کتنے کام ہم واقعی اپنے سردار آقا دو جہان صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر کرتے ہیں؟

عالم یا عالمہ بن جانا آسان ہے
مگر مسلمان بن جانا سب سے مشکل۔۔۔
ہم نے علم تو حاصل کیا مگر عمل کھو دیا۔۔
ہم نے بات کرنا سیکھ لیا مگر کردارِ قرآنی گم کر بیٹھے۔۔

ہم وہ لوگ ہیں جن میں نہ اب وہ شعلہ نوازی رہی۔۔
نہ وہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا جنون
ہم نہ دنیا کے رہے نہ دین کے۔۔۔
جہاں مفاد دیکھا وہیں مذہب اختیار کر لیا۔۔۔

ہم دوسروں پر انگلیاں اٹھانے لگے۔۔
مگر خود پر نگاہ ڈالنا بھول گئے۔۔
ہم صرف یہ گنتے ہیں کہ کتنوں نے ہمارا حق مارا
یہ سوچنا بھول گئے کہ ہم نے کتنوں کا حق ادا نہیں کیا۔۔۔

اور سب سے بڑا دکھ یہ ہے
کہ اب ہمارا لکھنا۔۔پڑھنا۔۔۔بولنا
اللہ کے لیے نہیں لوگوں کے لیے ہو گیا ہے۔۔۔
ہم نیکی بھی دکھاوے کے لیے کرتے ہیں۔۔
اور علم بھی شہرت کے لیے سیکھتے ہیں۔۔۔

کاش...
جتنی فکر ہمیں دوسروں کو ٹھیک کرنے کی ہوتی ہے
اتنی فکر ہم اپنے آپ کو درست کرنے کی کرتے ۔۔۔
تو شاید یہ دنیا ایک بُرے انسان سے خالی
اور ایک سچے مسلمان سے معمور ہو جاتی۔۔۔🥺

از✍🏻 : فاطمہ بنت شاہد

2 days ago | [YT] | 22



@BTSarmygirl-q7q

Beshak beshak 🥺🥺🥺 Allah pak aik acha musalman banay ki taufeeq day ammen summa ammen 🤲🤲🤲🤲🤲

2 days ago | 0  

@tajkhan140

1 day ago | 0