کامیابی ہمیشہ اُنہی کی رفیق بنتی ہے جو خواب دیکھنے کی ہمت رکھتے ہیں اور پھر اُن خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے اپنی نیندیں، اپنے آنسو اور اپنی محنت قربان کر دیتے ہیں۔ بشارت کی کہانی اسی جنون اور استقامت کی زندہ تصویر ہے۔ میرے ساتھ کیمسٹری میں ڈگری لینے کے بعد اُس نے تین سال فیکٹری میں کام کیا، مگر دل میں ایک ہی صدا گونجتی رہی۔۔۔
مجھے جرمنی جانا ہے… اور جانا ہی ہے!
ناکامی پر ناکامی اُس کے راستے میں کھڑی رہی۔ پہلا سال اپلائی کیا— کامیابی نہ ملی۔ دوسرا سال کوشش کی ۔پھر دروازے بند ہوگئے۔ لیکن وہ ہارا نہیں، نہ جھکا۔ سجدوں میں آنسو، دعاؤں میں یقین، اور دل میں وہ ضدی عزم۔۔۔
اور بالآخر… تیسرے سال اُس کی دعائیں، اُس کی محنت اور اُس کا جنون رنگ لایا۔ آج وہ جرمنی کے شہر بون کی فضاؤں میں اپنے خواب جیتا ہوا بیٹھا ہے. لیکن یہ کہانی صرف بشارت کی نہیں ہے— یہ اُن سب کے لیے ایک پیغام ہے جو کسی بڑے خواب کے اسیر ہیں۔ اگر آپ نے واقعی کوئی مقصد طے کر لیا ہے تو اپنے اندر جنون پیدا کریں، ہمت نہ ہاریں، دعا کے دامن کو مضبوطی سے تھامیں اور محنت کو اپنا ہتھیار بنائیں۔
اور یاد رکھیں!
خواب وہ نہیں جو نیند میں آئیں… خواب وہ ہیں جو نیند اُڑا دیں، اور پھر کامیابی کی صبح تک جاگتے رہیں۔
یہ برسوں بعد لکھی گئی ایک مختصر سی تحریر ہے… شاید اسی بہانے یہ خاموش سلسلے پھر سے جاگ اُٹھے۔
Ghufran Haadi
جنون کی اوڑان۔۔۔
کامیابی ہمیشہ اُنہی کی رفیق بنتی ہے جو خواب دیکھنے کی ہمت رکھتے ہیں اور پھر اُن خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے اپنی نیندیں، اپنے آنسو اور اپنی محنت قربان کر دیتے ہیں۔ بشارت کی کہانی اسی جنون اور استقامت کی زندہ تصویر ہے۔ میرے ساتھ کیمسٹری میں ڈگری لینے کے بعد اُس نے تین سال فیکٹری میں کام کیا، مگر دل میں ایک ہی صدا گونجتی رہی۔۔۔
مجھے جرمنی جانا ہے… اور جانا ہی ہے!
ناکامی پر ناکامی اُس کے راستے میں کھڑی رہی۔ پہلا سال اپلائی کیا— کامیابی نہ ملی۔ دوسرا سال کوشش کی ۔پھر دروازے بند ہوگئے۔ لیکن وہ ہارا نہیں، نہ جھکا۔ سجدوں میں آنسو، دعاؤں میں یقین، اور دل میں وہ ضدی عزم۔۔۔
اور بالآخر… تیسرے سال اُس کی دعائیں، اُس کی محنت اور اُس کا جنون رنگ لایا۔ آج وہ جرمنی کے شہر بون کی فضاؤں میں اپنے خواب جیتا ہوا بیٹھا ہے.
لیکن یہ کہانی صرف بشارت کی نہیں ہے— یہ اُن سب کے لیے ایک پیغام ہے جو کسی بڑے خواب کے اسیر ہیں۔
اگر آپ نے واقعی کوئی مقصد طے کر لیا ہے تو اپنے اندر جنون پیدا کریں، ہمت نہ ہاریں، دعا کے دامن کو مضبوطی سے تھامیں اور محنت کو اپنا ہتھیار بنائیں۔
اور یاد رکھیں!
خواب وہ نہیں جو نیند میں آئیں… خواب وہ ہیں جو نیند اُڑا دیں، اور پھر کامیابی کی صبح تک جاگتے رہیں۔
یہ برسوں بعد لکھی گئی ایک مختصر سی تحریر ہے… شاید اسی بہانے یہ خاموش سلسلے پھر سے جاگ اُٹھے۔
1 month ago | [YT] | 291