Dr Farooq Sattar

حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے، ڈاکٹر فاروق ستار

تسلسل کے ساتھ ہونے والے حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی کورنگی میں ڈمپر گردی کا شکار ہونے والے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی عدنان کی نمازِ جنازہ میں شرکت و لواحقین سے اظہارِ تعزیت

کراچی۔۔۔10اپریل2025ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی میں ڈمپر گردی کا شکار ہونے والے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی عدنان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں جس کے سدباب کے لئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر حد تک ضروری ہوچکے ہیں حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے، اِس موقع پر حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی سرجانی ٹاؤن کے آرگنائزر اراکینِ کمیٹی بھی موجود تھے۔

#MQMPakistan #Karachi

2 weeks ago | [YT] | 19