Dil Ki Baat Seemi Kay Saath

السلام علیکم کہتے ہیں ادمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے ٹھیک ہے میں کہتی ہوں ادمی اپنی بیوی کے چہرے پر خوشی سے پہچانا جاتا ہےA man is known by the wife he keeps♥️ خوشی ہوتی ہے بھائی بھابھی کو اپس میں خوش دیکھ کر ایک دوسرے کا خیال رکھتے دیکھ کر میں تو کہتی ہوں بھائیوں بہنوں کی خوشی میں انسان کی خوشی ہوتی ہے♥️ بھائی اپنی بہن کو خوش رکھیں اور اپنی بیوی کو خوش نہ رکھے تو بری بات ہے نا وہ بھی تو کسی کی بہن ہے۔ اور سب سے بڑھ کر اپ کی عزت ہے ایسی نندوں اور پھوپھیوں کو اللہ تعالی ہدایت دے جو بھائی کے گھروں میں اگ لگاتی ہیں💔 زندگی چار دن کی ہے خود بھی جییں دوسرے کو بھی جینے دیں۔۔۔۔۔ او ہو میں نے تو سفر نامہ لکھنا تھا تیسرے دن کا اسلام اباد کا🚗 یہ تو ذرا تھوڑا سا سینٹیمنٹل کام ہو گیا چلو خیر ہے۔ کل کا دن بھی بہت مصروف گزرا ساتھ میں اپ سب کے بڑے پیارے پیارے پیغامات ائے اور جن کو میں نے بڑی سہولت سے بتایا کہ میں زیادہ مل نہیں سکتی اس دفعہ اگرچہ کچھ ملاقاتیں بھی کرنی ہیں بس اب تھک جاتی ہوں ٹانگوں میں بھی درد ہوتی ہے ایک بڑی پیاری بہن نے لکھا کہ میرے شوہر ہڈیوں کے مکینک ہیں اگر ضرورت ہے تو ہم حاضر ہیں بہت شکریہ پیاری بہن♥️ اپ سب کی محبتوں کا بہت شکریہ بڑے پیارے لوگ ہیں اپ سب۔ پنڈی اسلام اباد زندہ باد جی ہاں پھر اب کل اونچی والی چائے پی کر ائے وہی ہائی ٹی ماشاءاللہ. کھانا کھایا تھا کہ ساڑھے 12 ہم کھانا کھاتے ہیں اور چار بجے ہائی ٹی پر مدعو تھے لیکن ہم نے وہاں بھی پورا پورا انصاف کیا☕️ اخر کو پیسے لگے ہوئے ہوتے ہیں بے شک اپنے نا صحیح کسی دوسرے کے🤣 منٹ مارگریٹا مجھے بہت پسند ہے ادھر میں گلاس ختم کرتی ادھر وہ دوبارہ بھر دیتے بھائی اخر تین چار گلاسوں کے بعد میں نے انہیں کہا کہ بس کریں جی ہمیں شوگر ہے اورابھی باقی سب کچھ بھی کھانا ہے صرف پی پی کر تو پیٹ نہیں بھرنا نا۔ اچھی جگہ تھی اونچی دکان اور اونچا پکوان تھا بحریہ ٹاؤن میں کوئی اونچی مقام پر تھا خوبصورت نظارہ بھی تھا تصویر بھی بنوائی گھر ائے تو چھ بج رہے تھے چونکہ گرلز پارٹی تھی تو بھائی گھر پہ ہی تھا کہتا ہے کہ اپ کے لیے خاص پلاؤ بنوایا ہے میں نے کہا ہائے ہائے میں نے تو صبح ہی بتا دیا تھا کہ رات کو کھانا نہیں بنانا میرے لیے اپ جو مرضی کھائیں ہم نے تو پورا انصاف کیا ہے وہاں پر😊 ساڑھے اٹھ کے قریب اس نے کھانا کھایا باجی ا جائیں تھوڑا سا پلاؤ لے لیں باجی کدھر سے کھاتی باجی نے تو کہا بس ایک قہوہ کا کپ ود لیمن درکار ہے ۔اخر کو خیال بھی تو رکھنا ہے نا۔ شوگر ہے جی ذیابیطس ہا ہا۔۔۔ دوائی کھا لی دل کو تسلی ہو جاتی ہے کہ بس اب دوائی کھا لی سب ٹھیک ہوگا انشاءاللہ تعالی🥘 دیکھیے ایسا روز روز تو نہیں ہوتا نا۔ بہرحال وہاں گفتگو بڑی مزیدار رہی جاتے وقت بھی اور واپسی پر بھی گیگا مال سے گزر ہوا ہم نے تو نگاہیں چرا لیں میں نے بھابھی کو کہا میں تو یہاں پر نہیں جاؤں گی “اچھا اس کی اپوزٹ ایک اور مال کھلا ہے وہاں پر چلیں گے وہاں کی کھاڈ ی بہت بڑی ہے “ہم نے جواب نہیں دیا ہا ہا ہا ۔۔اب ہمیں اپنا والٹ دوبارہ چوری نہیں کرانا۔ بتایا تھا نا پچھلی دفعہ ائی تھی تو گیگامال پر ہمارا والٹ چوری ہو گیا تھا بعد میں کارڈز تو واپس مل گئے چور ویسے اچھے تھے اللہ ان کو جنت نصیب کرے۔ اونچی چائے کے دوران بھی ہمارا والٹ اور دوسرے لوگوں کے والٹس زیر بحث ائے کہ اج کل کیا کیا طریقہ واردات ہے یہ بات بہت عام ہو گئی ہے تو خیال رکھیے اپنے بیگز کا اور اپنے پرسوں کا ایسے سہولت سے اندر سے والٹ نکال لیں گے اپ کو کانوں کان خبر نہیں ہوگی -سچ میں پتہ نہیں چلا ہمیں کس وقت اس نے ہمارے بیگ کی زپ کھولی اور اندر سے والٹ لے گئی -شک ہوتا ہے کوئی خاتون ہی تھی میں ویڈیو بنا رہی تھی گاڑی میں بیٹھنے لگی تو دو جوان خواتین میرے سے ملنے اگئیں اپ ویڈیوز بناتی ہیں اچھا ہماری ویڈیو تو نہیں بنائی نا میں نے کہا نہیں نہیں اپ کی تو نہیں بنائی🖥 پتہ نہیں وہ یہ سوال جواب کر کے مجھ سے کیا چاہ رہی تھی بعد میں خیال ایا کہ یہ تو وہی ہونگی جنہوں نے والٹ نکالا تھا کیا خیال ہے اپ کا؟۔۔۔۔ ویسے بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کو اسلام اباد کے ساتھ جوڑا جاتا ہے لیکن اسلام اباد تو وہ شکر پڑیاں اور پہاڑیوں والا علاقہ ہے ای نائن والا علاقہ ہے جہاں ہم رہتے تھے۔۔۔ چلیں دل کو خوش کرنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے حالانکہ اس علاقے میں اسلام اباد والی کوئی بات نہیں⛰️ دیکھیے جی ناراض نہ ہو جائیے گا سچی بات کر رہی ہوں میں۔۔۔ اتنا رش ہے اتنی ٹریفک ہے اتنی عمارتیں ہیں شور شرابہ ہے پر یہی شاید زندگی کا شور شرابہ ہے۔۔۔ اس عمر میں تو بس سکون ہی اچھا لگتا ہے بھائی کہنے لگا باجی اپ نے اپنی فرینڈز سے نہیں ملنا گاڑی بھی ہے ڈرائیور بھی ہے میں نے کہا نہیں نہیں ناصر بس ہمت نہیں ہے زیادہ۔۔ اپ کے ساتھ ہی مل بیٹھوں گی اور گفتگو کروں گی دل کی باتیں۔ میں تو اسی لیے ائی ہوں۔ البتہ اج ہم نے جانا ہے ٹریفک پولیس کے افس اپنا ڈرائیونگ لائسنس رینیو کروانے کہنے لگا میرا ایک مہینہ رہ گیا ہے ایکسپائر ہونے میں ،میں بھی چلتا ہوں اپنا بھی کروا لیتا ہوں پتہ نہیں وہ مہینہ پہلے کریں گے یا نہیں میں نے کہا چلتے ہیں کوشش کر دیکھتے ہیں کیونکہ انسان کا فرض ہے کوشش کرنا تو چلو اپنی بھی کاروائی مکمل کر لو ضروری کاغذات تصویر،شناختی کارڈ وغیرہ چاہیے تو باقی اللہ مالک ہے۔ تو اج دیکھیے کیا ہوتا ہے تفصیلات سے اگاہ کروں گی۔ تو اپ لوگ بھی اگر ایکسپائر ہو رہا ہے ڈرائیونگ لائسنس تو بنوا لیجئے زندگی اہستہ اہستہ ایکسپائری کی طرف جا رہی ہے اللہ تعالی سب پر رحم کرے۔ رینیو نہ ہو گی۔۔۔۔ اور سارا حساب کتاب بھی ہوگا اللہ دیکھ رہا ہے نا۔۔ اپ سب کے لیے ڈھیر ساری دعائیں اپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ اسلام اباد زندہ باد 🩷شام کو ایک بہت پیاری فیملی سے ملاقات ہے انشاءاللہ اب بھوک لگ گئی ہے بس ناشتہ انے والا ہے اپ لوگوں نے کر لیا؟ ناشتہ ضرور کرنا ہے ٹھیک ہے نا🍳۔۔۔۔ ہم چلے تو ہمارے سنگ سنگ نظارے چلے کیسا یہ سماں ہےبے خودی ہے دل جواں ہے کون چاہے ایسا موسم ڈھلے ڈھلے۔۔۔۔ جوانی کے زمانے کا عا لمگیر کا ایک خوبصورت نغمہ۔۔۔ زندگی کے موسموں کا تغیر و تبدل یہی زندگی ہے✈️ جس دن باجی کے لیے خصوصی پلاؤ بننا بند ہو گیا باجی سمجھ جائیں گی کہ سیمی جی اٹھو اب کوچ کرو۔۔۔

2 weeks ago (edited) | [YT] | 15