The Reluctant Rebel ہچکچاتا باغی

📣 اہم اعلان:
فیمنزم کی تاریخ، سیاست اور جدوجہد — ایک نیا زاویہ، ایک نیا انٹرویو!
...Coming Soon
دوستو، کیا حال ہیں؟
کافی دن ہو گئے یوٹیوب پر کوئی ویڈیو اپلوڈ کیے یا کوئی انٹرویو کیے ہوئے۔ کچھ مصروفیات چل رہی تھیں۔ جاوید عنایت صاحب بھی تیار تھے، لیکن میں ہی کچھ مصروف تھا۔
اچھا، فیمنزم کے حوالے سے میں نے احسان بودلا صاحب کی کتاب پر ان سے ایک انٹرویو کیا تھا۔ اب ایک اور بہت ہی قابل اوربہترین لیکھک شخصیت ہیں — ڈاکٹر قاسم سوڈھر صاحب — جنہوں نے دو کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے ایک فیمنزم کے موضوع پر ہے، اور وہ سندھی زبان میں ہے۔ میں ان سے سندھی میں ہی انٹرویو کروں گا۔ جو دوست اردو میں چاہتے ہیں اس موضوع میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لیے میں یہ انٹرویو اردو میں بھی کر سکتا ہوں، اگر آپ کمنٹ میں لکھ دیں تو ۔ اور اس موضوع پہ آپکے کوئی سوالات ہیں تو وہ بھی۔
اگرچہ میرے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز یا ویورز زیادہ نہیں ہیں، مگر جو بھی ہیں، براہِ کرم اپنی رائے ضرور دیں. شکریہ۔ ❤️
یہ پروگرام میں ڈاکٹر قاسم سوڈھر صاحب کے ساتھ ان کی کتاب "فیمنزم اور سندھیانی تحریک" پر کرنے جا رہا ہوں۔ یہ کتاب حسان بودلا صاحب کی کتاب سے کافی مختلف ہے — اس میں تاریخی پہلو زیادہ نمایاں ہیں۔
انہوں نے فیمنزم کی تاریخ کو بڑی باریکی سے دیکھا ہے، خاص طور پر بائیں بازو (لیفٹ) کے تناظر میں اور سندھیانی تحریک کے حوالے سے۔
کتاب کے آخری ابواب میں خواتین کی جدوجہد اور تحریک کی تفصیلات پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ انشااللہ کبھی ہوسکا تو ان دونوں حضرات سے ایکساتھ گفتگو بھی کرینگے۔
(📅 میں اپنے یوٹیوب چینل کا باقاعدہ آغاز 2026 میں کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، لیکن فی الحال پوری کوشش کروں گا کہ ہر ویک اینڈ پر کوئی نہ کوئی انٹرویو یا اپنی رائے پر مبنی ویڈیو ضرور اپلوڈ کروں۔)
شکریہ ❤️

2 weeks ago | [YT] | 1