اللهم لك سجدت وبك امنت ولك اسلمت سجد وجهى للذى خلقه وصوره و شق سمعه وبصره تبارك الله احسن الخالقين
7 months ago | 0
اے اللہ مين نے تيرے ليے سجدہ کيا تجھ پر ايمان لايا اور تيرا ماننے والا بنا ميرے چہرے نے اس ذات كو سجده كيا جس نے اسے پيدا كيا اور اس كى صورت بنائ اور اسمیں کان اور آنکھيں رکھيں بہت برکت والا ہے اللہ سب بنانے والوں سے اچھا
7 months ago | 0
Nafees Quran... Doing a great job and superb work. I feel very sorry for those people who easily criticize hard work of hours or days in 2 seconds typing of some baseless views instead of appreciation.
7 months ago | 0
فضول کاموں میں مشغول رہتے تھے.. یہ ترجمہ کہاں لکھا ہے؟؟ سورۃ المدثر کی آیت 43 میں ہے فضول بحث کرنے والوں کے ساتھ مل کر فضول بحث کرتے تھے.. کبھی مجھے لگتا ہے آپ نے آیات کا جو ترجمہ لکھا ہوتا ہے قرآن میں اس سے مختلف ہوتا ہے. سورۃ آلبقرہ آیت 148 جس میں اللّہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہر شخص کی ایک سمت ہے جسکی طرف وہ منہ کرتا ہے پس تم. نیکیوں میں سبقت لے جاؤ.. یہ ایت قبلہ کی تبدیلی پر نازل ہوئی تھی.. آپ نے ایک ویڈیو میں اسی آیت کا ترجمہ لکھا تھا کہ ہر انسان کی زندگی کا کوئی مقصد ہے. وغیرہ..
7 months ago | 6
اور وہ لوگ ھو نماز بھی پڑھتے ہیں زنا بھی کرتے جھوٹ بھی بولتے ہیں ظلم بھی کرتے ہیں ریاکاری بدکاری سود کا کام بھی کرتے ان کی عبادت اور نماز ؟؟؟؟
7 months ago | 1
اور وہ لوگ ھو نماز بھی پڑھتے ہیں زنا بھی کرتے جھوٹ بھی بولتے ہیں ظلم بھی کرتے ہیں ریاکاری بدکاری سود کا کام بھی کرتے ان کی عبادت اور نماز ؟؟؟؟
7 months ago | 1
Nafees Quran
اہل جنت جب جہنمیوں سے سوال کریں گےکہ تمہیں کیا چیز جہنم میں لے گئی ؟
تو وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے اور ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے
اور ہم فضول کاموں میں مشغول رہتے تھے
( سورة المدثر )
جہنمی اپنے جہنم میں جانے کے چار اسباب بیان کریں گے
پہلا یہ کہ وہ نماز ادا کرنے والوں میں شامل نہ ہوئے
دوسرا یہ کہ وہ مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے
تیسرا یہ کہ وہ فضول کاموں میں اپنا وقت ضائع کرتے تھے
اور چوتھا یہ کہ وہ روز جزا کو جھٹلاتے تھے
(1) نماز ایمان کے ان ارکان میں سے ہے جن کے بغیر کوئی شخص اسلامی برادری میں شامل ہی نہیں ہوسکتا
نماز اسلام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک اہم ترین ستون ہے جو ایک مومن کو کافر سے ممتاز کرتاہے قرآن و حدیث میں جہاں نماز پڑھنے کا حکم اور اس کے اجرو ثواب کاذکر کیا گیا ہے وہیں نماز ترک کرنے پر بڑی سخت وعید کی گئی ہے
اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے کہ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کو روز محشر ذلت و رسوائی سے دوچار ہو نا پڑے گا
ارشادباری تعالی ہے جب قیامت کے دن اللہ تعالی اپنی تجلی ظاہر فرمائیں گئے اور لوگوں کو سجدہ کے لیے بلایا جائے گا تو وہ سجدہ نہ کر سکیں گے ان کی نگاہیں شرم سے جھکی ہوں گی اور ان پر ذلّت چھائی ہوگی اس لیے کے دنیا میں جب وہ تندرست تھے توانہیں سجدہ کی طرف بلایا جاتا تھا لیکن وہ سجدہ نہیں کرتے تھے
(سورۃ القلم)
(2) جہنمیوں کا یہ اقرار کہ وہ مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام میں مساکین کو کھانا کھلانا کس قدر ضروری ہے نماز حقوق اللہ میں سے اور مساکین کو کھانا کھلانا حقوق العباد میں سے ہے
مطلب یہ ہوا کہ نہ ہم نے اللہ کے حقوق ادا کیے اور نہ ہی بندوں کے
(3) فضول کاموں میں اپنا وقت ضائع کرتے تھے اور اور ہم بےہودہ بحث کرنے والوں کے ساتھ مل کر فضول بحث کیا کرتے تھے
ہم تو دنیا میں بس کھیل تماشوں میں ہی لگے رہے ہم نے اپنی زندگی کے مقصد اور انجام کے بارے میں تو کبھی سنجیدگی سے سوچا ہی نہیں تھا
اللہ تعالیٰ ہمیں قیامت کے دن ایسی شرمندگی سے محفوظ فرمائیں آمین
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ
7 months ago | [YT] | 278