Asghar Sahib

میرے مولاۚ میرے رہبر کو سلامت رکھنا
ہر گھڑی وارثِ حیدرؑ کو سلامت رکھنا

واسطہ تجھکو حسینؑ ابنِ علیؑ کا خالق
دورِ آشوب میں اِس سرکوسلامت رکھنا

ہے توسُل میں میرے نامِ محمدۖ کی صدا
اپنے محبوب کے نوکر کو سلامت رکھنا

آج سینے کی تپش تجھ سے دُعا کرتی ہے
پیکرِ مالکِ اشتر کو سلامت رکھنا

میں نے بوذر کی دلیری کو پڑھا اور سُنا
دورِ حاضر کے ابوذر کو سلامت رکھنا

جسکی ہیبت سے لرز جاتا ہے باطل کا بدن
*عاشقِ فاتحِ خیبر کو سلامت رکھنا

جس نے حیدرؑ کے ولایت کی غلامی کی ہے
خامنہٰ ی کے بھرے گھر کو سلامت رکھنا

قائمِ آلِ محمدﷺ کا سپاہی ہے یہ
ہے دُعا دین کے یاور کو سلامت رکھنا

4 months ago | [YT] | 3



@ShajarHaider110

ALLAH PAK PANJETAN PAK ke sadqe sab azadaro ko salamat rakhe ameen summa ameen elahi ameen ya rabbalalameen🤲

4 months ago | 1  

@Desihome1214

Ealhi ameen❤

4 months ago | 1  

@ShajarHaider110

MASHALLAH ❤😊

4 months ago | 1