math with ayaz elahi

📍 *`انٹرمیڈیٹ سپلی/امپروومنٹ/ری چیکنگ – اہم سوالات و جوابات`*

*سوال 1:* کیا صرف فیل طلباء ہی دوسرا سالانہ امتحان (سپلی 2025) دے سکتے ہیں، یا فریش و کمبائنڈ امیدوار بھی اہل ہیں؟
*جواب:* دوسرا سالانہ امتحان (سپلی 2025) میں وہ تمام طلباء شرکت کے اہل ہیں جو فریش، فیل یا کمبائنڈ امیدوار کے طور پر امتحان دینا چاہتے ہوں۔

*سوال 2:* سپلیمنٹری امتحانات کب ہوں گے؟
*جواب:* داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے اور پیپرز 29 اکتوبر 2025 سے شروع ہوں گے۔

*سوال 3:* دو یا زیادہ مضامین میں سپلی ہو تو کیا فیل تصور ہوں گے؟
*جواب:* نہیں، دو یا زیادہ مضامین میں سپلی ہو تو بھی آپ سپلیمنٹری امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں، فیل نہیں کہلائیں گے۔

*سوال 4:* جو طلباء پریکٹیکل میں فیل ہوئے یا غیر حاضر رہے، وہ کیا کر سکتے ہیں؟
*جواب:* وہ صرف پریکٹیکل کا امتحان دے سکتے ہیں۔

*سوال5 :* طلباء کس کس مضمون میں سپلی امتحان دے سکتے ہیں؟
*جواب:* طلباء پارٹ 1، پارٹ 2 یا صرف پریکٹیکل میں سے کسی بھی ایک یا زائد مضامین کا انتخاب کر کے امتحان دے سکتے ہیں۔

*سوال 6:* کیا پریکٹیکل دوبارہ دینا پڑے گا؟
*جواب:* صرف سپلی کی صورت میں پریکٹیکل نمبر وہی شمار ہوں گے، البتہ اگر آپ پریکٹیکل بھی امپروو کرنا چاہتے ہیں تو فارم میں اس کا انتخاب لازمی کریں۔

*سوال 7:* مارکس امپروومنٹ کے لیے کتنے مواقع دیے جائیں گے اور کب تک استعمال کیے جا سکتے ہیں؟
*جواب:* چار مواقع دیے جائیں گے جو چار سال کے اندر استعمال کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ ہائر ایجوکیشن سے پہلے ہوں۔

*سوال 8:* اگر امپروومنٹ میں نمبر کم آ جائیں تو کیا ہوگا؟
*جواب:* اگر نمبر کم آئے تو پرانا رزلٹ برقرار رہے گا، کم نمبر لاگو نہیں ہوں گے۔

*سوال 9:* ری چیکنگ کیسے ہوتی ہے؟
*جواب:* رزلٹ کے 15 دن کے اندر آن لائن ری چیکنگ کی درخواست دی جا سکتی ہے، جس میں یہ چیک کیا جاتا ہے:
– مارکس کی دوبارہ گنتی
– کوئی سوال چیک ہونے سے رہ تو نہیں گیا
– معروضی (MCQs) کے نمبر شامل کیے گئے یا نہیں

*سوال 10:* کیا ری چیکنگ کروانے کا فائدہ ہوتا ہے؟
*جواب:* عام طور پر 98 فیصد کیسز میں ری چیکنگ سے نمبر نہیں بڑھتے۔ صرف 1 سے 2 فیصد طلبہ کے نمبرز میں تبدیلی آتی ہے۔
(نوٹ: اگر نمبر بڑھ جائیں تو ری چیکنگ فیس واپس کر دی جاتی ہے۔)

*سوال 11:* اگر کسی مضمون کے آگے اسٹار ( * ) لگا ہو تو اس کا مطلب کیا ہے؟
*جواب:* یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کو رعایتی نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے۔ ڈگری جاری ہو جائے گی، لیکن اگر آپ اس رعایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ مضمون کا دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔.📖📚

3 weeks ago | [YT] | 3