Mir Hasan Mir

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مومنین کرام ایام غم اپنے عروج کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہر آنے والا لمحہ عزا کے جوش کو تقویت دیتا جارہا ہے۔

ذاکر یوسف کربلا جناب میر حسن میر صاحب کے پڑھے ہوئے شہزادہ علی اکبر علیہم السلام کی شہادت کے نوحہ جات ہر سال آپ مومنین سماعت فرماتے ہیں، اس جواں سال شہید کے لئے ہر سال ایک الگ و منفرد موضوع پہ نوحہ لکھنا، پڑھنا اور بنانا ایک امتحان سے کم نہیں۔

مقاتل کی روایات میں درج ہے، کہ جس وقت امام حسین مقتل میں اپنے جواں سال، شبیہہ رسول فرزند کی لاش پہ پہنچے تو اپنے جواں کو آخری ہچکیاں لیتے ہوئے دیکھا، باپ اپنے سامنے بیٹے کا دم نکلتے ہوئے دیکھ رہا تھا، اسی وقت آخر کے وہ کربناک لمحات جب حسین ابن علی اپنے بیٹے سے کہہ رہے تھے کہ بیٹا آنکھیں تو کھولو کہ تمہار باپ تم سے کلام کرے۔ہائے غربت حسین۔

ہمارا کلام اسی روایت کے پس منظر میں لکھا گیا ہے، انداز و آواز میں ہیمشہ کی طرح مصائب اور سادگی کو پیش نظر رکھا اور نوحے کی سنجیدگی اور مصائبی کیفیات کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ مومنین اس نوحے کو پسند فرمائیں گیں۔
پرودگار ہماری کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول و منظور فرمائے آمین۔

یہ کلام آج شام 5 بجکر 4 منٹ پر جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا

youtube.com/@mirhasanmir

والسلام
ٹیم میر حسن میر

5 months ago | [YT] | 10,142