Jamaat e Islami Hind Maharashtra considers that Media is essential tool to bring constructive changes in society. To develop Communal Harmony, Mutual respect and tolerance are the values which required constant efforts in social media sphere. Also it is very important to know the creator almighty who feed us day and night. Jamaat e Islami Hind Maharashtra Website : www.jihmaharashtra.org
JIH Maharashtra
Explore - Think - Discover | CIO Science Olympiad 2026 | 11 October 2026
چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (CIO) کی جانب سے بچوں میں سائنسی شعور تحقیق، مشابده منطقی و تنقیدی فکر اور کائنات میں غور و فکر کا ذوق پیدا کرنے کے لئے 2026 CIO Science Olympiad کا انعقاد کیا جا رہا ہے-
Explore - Think - Discover
Science Discovers Allah's Creation
تفصیلات
تاریخ : 11 اکتوبر 2026
کون شریک ہو سکتا ہے کلاس 6 7 اور 8 کے طلبہ و طالبات
نصاب Science & EVS، جماعت کے مطابق
رجسٹریشن فيس صرف 50 روپے في طالب علم
انعامات اول دوم سوم آنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات و میڈل اور تمام شرکاء کو شرکت کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔
رابطہ:رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے اپنے مقام کے سی آئی او کے ذمہ دار سے رابطہ کیجیے۔
آئیے اپنے بچے کو 2026 CIO Science Olympiad کا حصہ بنائیں۔
منجانب چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن سی آئی او مہاراشٹر
#CIOScienceOlympiad #CIO #ScienceOlympiad2026
5 days ago | [YT] | 58
View 0 replies
JIH Maharashtra
جلسہ تقسیم انعامات و اسناد برائے سیرت النبی تحریری کوئز (برائے طلبہ و طالبات) اور تکمیل انگلش و کمپیوٹر کورس (برائے ائمہ و علماء کرام) کا کامیاب انعقاد
*جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں یونٹ کے زیر اہتمام صفہ اسلامی مکاتب مالیگاؤں کی جانب سے 200 طلبہ و طالبات اور مجلس العلماء مالیگاؤں کی جانب سے تقریباً 50 علماء و ائمہ کرام نے سرگرمیوں سے استفادہ کیا۔*
مالیگاؤں: جماعتِ اسلامی ہند، مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام، صفہ اسلامی مکاتب مالیگاؤں، ایس آئی او، جی آئی او اور مجلس العلماء کے تعاون سے سیرتِ نبوی ﷺ کے مطالعے کو عام کرنے، طلبہ و طالبات کی علمی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور ائمہ و علماء کرام کو عصری تعلیمی و تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے مقصد سے سیرت النبی ﷺ تحریری کوئز برائے طلبہ و طالبات اور انگلش و کمپیوٹر کورس برائے ائمہ و علماء کرام کے شرکاء میں انعامات و اسناد کی تقسیم کے لیے ایک باوقار اور پروقار جلسے کا کامیاب انعقاد بروز منگل بتاریخ 6 اکتوبر 2026 کو بعد نمازِ مغرب حج ہاؤس قدوائی روڈ مالیگاؤں میں عمل میں آیا۔
جلسے کی نظامت کے فرائض مولانا عبدالعظیم فلاحی صاحب، ناظم مجلس العلماء مالیگاؤں نے نہایت عمدگی سے انجام دیے۔ انہوں نے پروگرام کے مختلف مراحل کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا اور مقررین و شرکاء کا تعارف پیش کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت کو اجاگر کیا۔
پروگرام کا آغاز حافظ عمار، صدر ایس آئی او کی تلاوتِ کلامِ پاک اور ترجمے سے ہوا۔ تلاوتِ قرآن سے مجلس کا آغاز ایک پُرنور اور روحانی ماحول میں ہوا، جس کے بعد پروگرام کے دیگر مراحل کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا اختر الاسلام ندوی، کنوینر صفہ اسلامی مکاتب مہاراشٹر نے اغراض و مقاصد اور تمہیدی کلمات پیش کیے۔ انہوں نے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے مطالعے کی اہمیت، نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت اور موجودہ دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے ائمہ و علماء کرام کے لیے عصری علوم و مہارتوں کے حصول کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دینی تعلیم اور عصری مہارتیں ایک دوسرے کی ضد نہیں بلکہ موجودہ دور میں مؤثر دینی و سماجی خدمت کے لیے دونوں کا امتزاج نہایت ضروری ہے۔ اسی احساس کے تحت سیرت کوئز اور انگلش و کمپیوٹر کورس جیسی سرگرمیوں کا انعقاد ایک قابلِ قدر کوشش ہے۔
تقریباً 15 علماء و ائمہ کرام نے تکمیل کورس کیا۔
پروگرام میں برادر سیف الرحمن نے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے طلبہ و نوجوانوں کی تعلیمی، فکری اور تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے ایس آئی او کی خدمات اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوان نسل میں دینی شعور کے ساتھ تعلیمی ترقی، مثبت فکر اور معاشرے کے لیے مفید کردار ادا کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اس کے بعد عائشہ مومن اعجاز نے گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO) کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت، تعلیمی ترقی اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کی تعمیر میں تعلیم یافتہ، باکردار اور باشعور خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
پروگرام کے دوران انصاری محمد رضا سر نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ انہوں نے اس تعلیمی و تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین اور معاون اداروں کی کاوشوں کی قدر کی۔ انہوں نے طلبہ و طالبات اور کورس کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کو مستقبل میں مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
جلسے کا ایک اہم اور مرکزی مرحلہ "سیرت النبی ﷺ کا پیغام" کے عنوان سے تھا، جس میں محترم شاہد اقبال صاحب، امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند مالیگاؤں نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کو مسلمانوں کے لیے مکمل عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ سیرت کا مطالعہ محض معلومات کے حصول تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اس کا اصل مقصد رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات، اخلاق، معاملات اور اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی میں اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے خصوصاً نوجوانوں کو سیرتِ نبوی ﷺ سے مضبوط تعلق قائم کرنے اور اپنی عملی زندگی کو اسوۂ رسول ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب دی۔
اس کے بعد محترم جاوید احمد انصاری صاحب، ناظمِ ضلع جماعتِ اسلامی ہند مالیگاؤں نے صدارتی خطاب فرمایا۔ انہوں نے پروگرام کے مختلف پہلوؤں کو سراہتے ہوئے دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور عصری مہارتوں کے فروغ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر میں ایسے افراد کی ضرورت ہے جو دینی شعور کے ساتھ اپنے زمانے کے تقاضوں سے بھی واقف ہوں۔ انہوں نے شرکاء کی محنت کو سراہا اور انہیں اپنی علمی و عملی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دی۔
جلسے کا سب سے اہم اور پُرمسرت مرحلہ تقسیمِ انعامات و اسناد کا تھا۔ اس موقع پر انگلش و کمپیوٹر کورس برائے ائمہ و علماء کرام میں شرکت کرنے والے شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔ اس کورس کا مقصد ائمہ و علماء کرام کو موجودہ دور میں ضروری انگلش اور کمپیوٹر کی بنیادی و مفید مہارتوں سے واقف کرانا اور انہیں جدید ذرائع کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے قابل بنانا تھا۔ شرکاء میں اسناد کی تقسیم نے ان کی محنت اور سیکھنے کے جذبے کو مزید تقویت دی۔
اسی مرحلے میں سیرت النبی ﷺ تحریری کوئز برائے طلبہ و طالبات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ سیرتِ نبوی ﷺ کے اس تحریری کوئز کا مقصد طلبہ و طالبات میں سیرتِ رسول ﷺ کے مطالعے کا شوق پیدا کرنا، آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور تعلیمات سے ان کی واقفیت بڑھانا اور سیرت کو محض ایک مضمون کے بجائے عملی زندگی کی رہنمائی کا ذریعہ بنانا تھا۔ کامیاب طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ دیگر شرکاء کو بھی آئندہ مزید علمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔
جلسے کے اختتام پر اظہارِ تشکر کیا گیا اور پروگرام کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد، اداروں، علماء و ائمہ، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بعد ازاں دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
نظامت کے فرائض مولانا عبدالعظیم فلاحی صاحب ( ناظم مجلس العلماء مالیگاؤں) نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔
یہ جلسہ محض انعامات اور اسناد کی تقسیم تک محدود نہیں تھا، بلکہ دینی شعور، سیرتِ نبوی ﷺ سے وابستگی، طلبہ و طالبات کی علمی حوصلہ افزائی اور ائمہ و علماء کرام کو عصری مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ایک جامع کوشش کا مظہر تھا۔ جماعتِ اسلامی ہند مالیگاؤں اور اس کے معاون اداروں کی یہ مشترکہ کاوش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت اور معاشرے کی فکری و تعلیمی تعمیر کے لیے منظم، مسلسل اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے ۔آمین یا ربّ العالمین
جماعت اسلامی ہند مالیگاؤں یونٹ
#malegaon #seerat #competition
5 days ago | [YT] | 43
View 1 reply
JIH Maharashtra
Wahdat Nagar Amravati Me Bada Ijlas | Masjid Tauheed Se Misaali Basti Ka Aaghaz | 50,000 Fund in 2 Minutes
Amravati ke Wahdat Nagar me Masjid Tauheed ke zere ehtemam Wahdat Nagar Community Forum ka qayam amal me aaya. Is ijlas me Hafiz Abdul Qadir Sahab ne Misaali Basti ka khaka pesh kiya aur 5-nukati agenda samne rakha. Ahle mohalla ki bharpoor shirkat aur sirf dhai minute me 50 hazar ka fund is baat ka saboot hai ki ye forum basti ki taqdeer badal dega۔
1 week ago | [YT] | 33
View 0 replies
JIH Maharashtra
Aham Khabar | Majlis-e-Ulama
Majlis-ul-Ulama Tahreek-e-Islami Ke Zere Ehtemam Ulama-e-Karam Ka Khususi Ijlas
Is ijlas me Ulama-e-Karam ne millat ke halaat aur Tahreek ke kaam par tafsili guftagu ki aur apne bharpoor taawun ka elan kiya
Allah is ittehad ko salamat rakhe.
Mukammal tafseel akhbar ki is cutting me padhein
1 week ago | [YT] | 32
View 0 replies
JIH Maharashtra
National Science Olympiad in Mumbra For Class 6,7,8 | Gold Medal + Cash Prize | Last Date 4 Oct
Big Opportunity for Mumbra Students!
CIO Mumbra lekar aaya hai NATIONAL SCIENCE OLYMPIAD for Std. 6th, 7th, 8th ke students ke liye!
Agar aap Science me interested hain to ye mauka haath se mat jaane dijiye.
Prizes Kya Hain?
1st Prize: Rs. 2500 + Gold Medal
2nd Prize: Rs. 2000 + Silver Medal
3rd Prize: Rs. 1500 + Bronze Medal
Har Participant Ko Milega Certificate at City Level!
Important Details:
Syllabus: Science & EVS Books
Language: English, Hindi, Urdu - Aap kisi bhi language me de sakte hain
Registration Fee: Sirf ₹50 Only!
Exam Date: 11th October
Last Date of Registration: 4th October
Scan QR Code For Registration
Location: Mumbra, Thane
Organized By: CIO Mumbra
cio mumbra, national science olympiad, science olympiad mumbra, mumbra science competition, cio mumbra olympiad, class 6 7 8 science olympiad, thane science olympiad, rs 50 olympiad, science competition 2025, mumbra students, evs olympiad, science quiz mumbra, children islamic organisation
#ciomumbra #scienceolympiad
1 week ago | [YT] | 15
View 0 replies
JIH Maharashtra
مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعتِ اسلامی ہند، اکولہ کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم اسکولوں کے مراٹھی اساتذہ کے لیے خصوصی پروگرام
اکولہ: مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعتِ اسلامی ہند، اکولا کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم اسکولوں میں مراٹھی مضمون پڑھانے والے اساتذہ کے لیے ایک خصوصی پروگرام 27 ستمبر 2026، بروز اتوار، شام 6:30 بجے مدرسہ تعلیم القرآن، کھنگارپورہ، اکولہ میں منعقد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز سیکریٹری مقامی جماعتِ اسلامی ہند، اکولا، ڈاکٹر عمیر محسن صاحب کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ اس کے بعد پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سید سلمان صاحب، معروف مراٹھی اکیڈمک اسکالر اور مراٹھی سنت ساہتیہ میں پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر نے اساتذہ کی رہنمائی کی۔
ڈاکٹر سید سلمان صاحب نے مراٹھی زبان کی اہمیت، طلبہ کی تعلیمی ترقی اور اردو میڈیم اسکولوں میں مراٹھی زبان کی مؤثر تدریس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اردو میڈیم اسکولوں کے طلبہ میں مراٹھی زبان کی بہتر تفہیم اور مؤثر استعمال کی صلاحیت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے اساتذہ کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ طلبہ کو مراٹھی زبان میں پڑھنے، لکھنے اور مؤثر اظہارِ خیال کے لیے کس طرح تیار کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی اساتذہ کو بھی مراٹھی زبان میں تحریری اور تخلیقی اظہار کی طرف راغب کیا گیا۔ انہیں مراٹھی اخبارات و رسائل میں تعلیمی، سماجی اور عصری موضوعات پر مضامین لکھنے کی ترغیب دی گئی، تاکہ ان کی علمی و تحریری صلاحیتیں مزید نکھر سکیں۔
پروگرام میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ طلبہ اور اساتذہ مراٹھی زبان میں مہارت حاصل کرکے اسے مستقبل کے مختلف تعلیمی، پیشہ ورانہ اور عملی مواقعوں سے کس طرح جوڑ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے زبان دانی کو محض ایک مضمون کے طور پر نہیں بلکہ مستقبل کی تعلیمی و عملی زندگی میں ایک مفید صلاحیت کے طور پر فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بعد ازاں سوال و جواب کا خصوصی سیشن منعقد ہوا، جس میں اساتذہ نے مراٹھی زبان کی تدریس، طلبہ کی زبان دانی اور مختلف تعلیمی مسائل سے متعلق سوالات پیش کیے۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سید سلمان صاحب نے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے اساتذہ کی رہنمائی فرمائی۔
پروگرام کے اختتام پر مولانا الیاس فلاحی صاحب، امیرِ حلقہ جماعتِ اسلامی ہند، مہاراشٹر نے اختتامی خطاب فرمایا۔ انہوں نے اساتذہ کی ذمہ داری، طلبہ کی ہمہ جہت تربیت اور تعلیمی میدان میں زبان کی اہمیت پر مفید اور فکر انگیز گفتگو کی۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تدریسی کردار کے ذریعے طلبہ کی علمی، فکری، اخلاقی اور عملی صلاحیتوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں۔
اکولہ میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مراٹھی فورم کے قیام کا اعلان
پروگرام کے دوران ’’اکولہ مراٹھی فورم‘‘ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس کا اعلان امیرِ مقامی جماعتِ اسلامی ہند، اکولہ، ڈاکٹر احمد عروج مدثر صاحب نے کیا۔
فورم کے ذریعے اکولہ کے مختلف اردو میڈیم اسکولوں میں مراٹھی پڑھانے والے اساتذہ کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جوڑا جائے گا، تاکہ باہمی تعاون، تجربات کے تبادلے، تدریسی رہنمائی اور مراٹھی زبان کی تدریس کو مزید مؤثر بنانے اور مراٹھی قارئین کے لئے مؤثر بیانیہ کی تشکیل کو ممکن بنایا جائے گا ۔
پروگرام میں اکولہ کے مختلف اردو میڈیم اسکولوں میں مراٹھی مضمون پڑھانے والے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔
یہ پروگرام مراٹھی زبان کی تدریس کو مؤثر بنانے، اساتذہ کی علمی و تحریری صلاحیتوں کو فروغ دینے، اساتذہ کے درمیان باہمی تعاون کا مضبوط نظام قائم کرنے اور طلبہ کو تعلیمی و مستقبل کے مواقع سے جوڑنے کی سمت میں ایک اہم اور قابلِ قدر کوشش ثابت ہوا۔ اس پروگرام میں 75 اساتذہ نے شرکت کی ۔ پروگرام کی نظامت سید ندیم صاحب نے انجام دی ۔
#teachers #marathi #program
1 week ago | [YT] | 51
View 2 replies
JIH Maharashtra
Sabar Ka Taqaza Kya Hai? | Maulana Syed Abul A'la Maududi
"Sabar Ka Taqaza" sirf bardasht karna nahi hai, balki pareshaniyon mein apne zahan ka tawazun barqarar rakhna hai.
Humein dil shikasta hone ke bajaye apna azm qaim rakhna chahiye aur jazbaat ki garmi se bach kar hikmat ka rasta ikhtiyar karna chahiye.
#SabarKaTaqaza #MaulanaMaududi #IslamicQuotes #Sabar #WisdomInIslam #UrduQuotes #JamaatEIslamiHind #IslamicReminders #LifeGoals #Patience
1 week ago | [YT] | 55
View 1 reply
JIH Maharashtra
ضلعی خواتین کانفرنس کا شاندار انعقاد
ایوت محل: الحمدللہ، بروز اتوار، بتاریخ 20 ستمبر 2026ء ایوت محل میں جماعت اسلامی ہند، ایوت محل نارتھ کے زیرِ اہتمام ضلعی خواتین کانفرنس کا شاندار انعقاد عمل میں آیا، جس میں ضلع کے مختلف مقامات سے تقریباً دو ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خواتین کی دینی، اخلاقی، خاندانی اور معاشرتی ذمہ داریوں کے مختلف پہلوؤں پر مؤثر گفتگو کی گئی۔
کانفرنس میں بالخصوص *محترم مولانا الیاس فلاحی صاحب، امیر حلقہ، محترمہ مبشرہ فردوس باجی صاحبہ، (اسسٹنٹ سکریٹری مرکز)، محترمہ نفیسہ عتیق باجی صاحبہ، (سکریٹری شعبہ خواتین، علاقہ ودربھ) اور ڈاکٹر صبیحہ خان صاحبہ، (رکن مجلس نمائندگان)* نے شرکت فرمائی اور اپنے فکر انگیز، مؤثر اور دلسوز خطابات کے ذریعے خواتین کی بھرپور رہنمائی فرمائی۔
کانفرنس میں مختلف اہم اور موجودہ دور سے متعلق موضوعات پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ "*مومن عورت تعمیرِ امت اور تہذیبِ حیات کی معمار"، "عبادات اور فکرِ آخرت صالح تہذیب کی بنیاد"، "غیر ضروری خریداری گھریلو بجٹ اور خاندانی استحکام"، "فضول مشاغل سے اجتناب مومنہ کی کامیابی"، "میرا گھر اسلامی گھر" اور "دخترِ اسلام: باطل کے نشانے پر*" جیسے اہم عناوین پر مہمان مقررین نے نہایت دلسوز اور مؤثر انداز میں اظہارِ خیال فرمایا۔ ان خطابات نے خواتین کو اپنی دینی و خاندانی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو اختیار کرنے کی ترغیب دی۔
پروگرام کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنانے کے لیے ضلع کی مقامی ذمہ دار خواتین اور دیگر شرکاء کی جانب سے مذاکرہ اور پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف اہم معاشرتی اور خاندانی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے مفید اور قابلِ عمل نکات شرکاء کے سامنے پیش کیے گئے۔
کانفرنس کے اختتامی اور خصوصی خطاب میں محترم امیر حلقہ مولانا الیاس فلاحی صاحب نے "*اے دخترِ اسلام! امت کا وقار تم ہو*" کے عنوان سے خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب فرمایا۔ آپ نے اس بات کی رہنمائی فرمائی کہ ایک مسلمان خاتون کس طرح اپنی دینی شناخت، کردار، اخلاق اور عملی زندگی کے ذریعے نہ صرف اپنے وقار کو برقرار رکھ سکتی ہے بلکہ اپنے خاندان اور پوری امت کے وقار میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔
کانفرنس میں شریک خواتین کے لیے دوپہر کے کھانے کا بھی نظم کیا گیا
کانفرنس کی تشہیر کے لیے خصوصی کوئز مقابلہ
کانفرنس کی تیاری اور تشہیری مہم کے سلسلے میں ضلع کے 10 مختلف مقامات پر معروف کتاب "*ہم ایسی بنیں*" از مائل خیرآبادیؒ کی بنیاد پر خصوصی کوئز مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔ الحمدللہ ایسے مقامات پر بھی کوئز مقابلہ کو ریسپانس ملا جہاں جماعت اسلامی کا تعارف نہیں ہے الحمدللہ اس کے ذریعے سے جماعت کے تعارف کا موقع بھی نصیب ہوا _اس مقابلے میں تقریباً 800 طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
شرکاء کو عمر اور تعلیمی سطح کے اعتبار سے ہائی، جونیئر اور سینیئر تین گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ہر گروپ کے لیے الگ الگ انعامات رکھے گئے، جن میں اول انعام 5000 روپے، دوم انعام 3000 روپے اور سوم انعام 2000 روپے تھا۔ اس منفرد سرگرمی کے ذریعے جہاں بچوں میں مطالعہ اور دینی معلومات کا شوق پیدا ہوا، وہیں ضلعی خواتین کانفرنس کا پیغام بھی وسیع پیمانے پر لوگوں تک پہنچا۔
بھرپور تشہیری مہم اور کارکنان کی محنت
الحمدللہ، کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے خواتین اور رفقاء کی جانب سے بھرپور اور منظم جدوجہد کی گئی۔ اس سلسلے میں انفرادی ملاقاتیں، اجتماعی ملاقاتیں، محلہ کی سطح پر اجتماعات، خطاباتِ عام، اعلانات، ہینڈ بلز کی تقسیم، اسٹیکرز، وکلاء، ڈاکٹرس اور ٹیچرس میٹ کے علاوہ سوشل میڈیا کا بھی مؤثر استعمال کیا گیا۔نیز خطبات جمعہ کا بھی اہتمام کیا گیا
کانفرنس کی کامیابی کے لیے ضلع کے مختلف مقامات پر رفقاء اور خواتین نے مسلسل محنت، وقت اور صلاحیتیں صرف کیں۔
بچوں کی تفریح کے لیے علیحدہ نظم
الحمدللہ مقامی رفقاء نے لان کے ایک حصے میں سی آئی او کے بچوں کی تفریح کے لیے بہترین نظم کیا جس سے بچے کافی محظوظ ہوئے اور پروگرام میں خواتین کو ڈسٹربنس نہیں ہوا
اللہ تعالیٰ اس کانفرنس کو خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت، خاندانوں کی اصلاح اور معاشرے میں صالح تبدیلی کا ذریعہ بنائے، تمام منتظمین، ذمہ داران، کارکنان اور تعاون کرنے والے تمام افراد کی کوششوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور سب کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔
#Yavatmal #KhawateenConference #JamaatElslamiHind #YavatmalNews #Vidarbha #IlyasFalahi #IslamiConference #DukhtarElslam #WomenConference #JIH #Jamaatlslami #MominAurat #TarbiyatiConference #YavatmalNorth #Maharashtra
3 weeks ago | [YT] | 106
View 3 replies
JIH Maharashtra
انفاق نفاق سے بچاتا ہے
اگرچہ آپ کی تعداد تھوڑی ہے اور آپ کی مالی حالت بھی نہایت کمزور ہے لیکن اگر آپ سچے جوش و جذبہ کے ساتھ خدا کے دین کی مدد کریں گے تو آپ کے مال میں بھی برکت ہوگی اور اس کام میں بھی برکت ہوگی۔
یہی انفاق ہے جو آپ کے اندر اللہ کے اعتماد کو بھی قوی کرے گا جس کی مدد سے آپ آئندہ دین کے بڑے سے بڑے کام انجام دے سکیں گے۔
یہ بات یاد رکھیے کہ جو لوگ کسی سچے مقصد کا دعویٰ کرتے ہیں اور پھر اس کے لیے انفاق نہیں کرتے وہ لازِماً نفاق میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
مولانا امین احسن اصلاحیؒ | روداد جماعت اسلامی پنجم
🤲 میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم میں سے ہر شخص کو اس بیماری سے محفوظ رکھے۔
#Infaq #NifaqSeBachao #IslamicReminder #JamaatEIslamiHind #MaulanaAminAhsanIslahi #DeenKiMadad #Barkat #IslamicPoster #UrduIslamic #Sadaqah #QuranOSunnat #IslamicThought #JIHMaharashtra
infaq nifaq se bachata hai, maulana amin ahsan islahi, jamaat e islami hind maharashtra, deen ki madad, maal me barkat, nifaq ki alamat, islamic bayan urdu, infaq ki fazilat
انفاق نفاق سے بچاتا ہے - مولانا امین احسن اصلاحیؒ
Agarche jamaat ki tadad thodi ho aur mali halat kamzor ho, lekin agar sacche jazbe se Allah ke deen ke liye infaq kiya jaye to Allah Ta'ala maal me bhi barkat deta hai aur kaam me bhi.
Yahi chhota infaq insan ke andar Allah par tawakkul aur aitmaad ko mazboot karta hai, jisse aage chal kar deen ke bade kaam anjam diye ja sakte hain. Jo log kisi sacche maqsad ka dawa karte hain lekin uske liye maal kharch nahi karte, wo laziman nifaq (munafiqat) me mubtala ho jate hain.
Allah hamein nifaq jaisi khatarnak bimari se mehfooz rakhe. Ameen.
- infaq nifaq se bachata hai
- infaq ki barkat
- maulana amin ahsan islahi quotes in urdu
- jamaat e islami hind
- nifaq se kaise bache
- deen ki madad infaq se
1 month ago | [YT] | 94
View 0 replies
JIH Maharashtra
"یو سی سی" (UCC) پر صرف اپنی کمیونٹی تک محدود رہنا کافی نہیں! دیگر برادریوں سے رابطہ اشد ضروری: جماعت اسلامی مہاراشٹر کے دفتر پر ایک اہم میٹنگ
ممبئی: جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے دفتر میں اہم ملی مسائل اور یکساں سول کوڈ (UCC) پر ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یو سی سی کے معاملے پر قانونی اور عوامی سطح پر مضبوط تیاری کے لیے دیگر کمیونٹیز سے رابطہ کرنا اور ڈیٹا اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
#UCC
#UniformCivilCode
#JamaatIslamiHind
#JIHMaharashtra
#MuslimPersonalLaw
#LegalNews
#MaharashtraUpdates
#CommunityRelations
2 months ago | [YT] | 41
View 1 reply
Load more