The One And Only NEWS CHANNEL Where You Can Get Latest Updates And News Of KARACHI & Globally Also.
#KarachiDigitalNewsHD #PodcastJunction #AajKiHaqeeqat #5Kaaf #ExploreKarachi #KarachiDigitalNetwork #KarachiDigitalSports #KarachiDigitalIslamic #KarachiDigitalDigitoon #KarachiDigital #KarachiDigitalEntertainment
Karachi Digital Network KDN
جاوید عالم اوڈھو نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
جاویدعالم اوڈھوسندھ پولیس کے 86ویں آئی جی سندھ ہیں۔
سی پی او کراچی آمد پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کے شہداء کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی جی سندھ نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
جاوید عالم اوڈھو نے سی پی او میں اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات بھی کی۔
5 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
Karachi Digital News کی جانب سے آپ سب کو نیا سال 2026 بہت بہت مبارک ہو! 🎉
یہ سال آپ کے لیے امن، خوشحالی، صحت اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔ ہم دعاگو ہیں کہ 2026 پاکستان اور کراچی کے لیے بہتری، سچ اور مثبت تبدیلی کا سال ثابت ہو۔
✨ KDN — سچ، رفتار اور ذمہ دار صحافت کے ساتھ ✨
6 days ago | [YT] | 1
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
کراچی کی سٹی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا، جس کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں اچانک وکلاء کے گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئے اور فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو, ذرائع کے مطابق، حملے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں اور وکلاء تنظیموں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔ واقعے کے بعد سٹی کورٹ کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سائلین اور دیگر افراد نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالتی کارروائی مختصر رہی اور زخمی یوٹیوبر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق، رجب بٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مزید طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے!
1 week ago | [YT] | 6
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
جماعت اسلامی نے کل 19 دسمبر کو کراچی کے 13 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے اور شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی توفیق الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں خونی ڈمپر و ٹینکر، ای چالان کے نام پر لوٹ مار، ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی بڑھتی اموات، حکومتی بے حسی اور تباہ حال انفراسٹرکچر کے خلاف دھرنے دیئے جائیں گے، احتجاجی دھرنوں کا آغاز کل شام 4 بجے سے ہوگا۔ توفیق الدین صدیقی نے بتایا کہ دھرنے اسٹارگیٹ شاہراہِ فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ، نورانی کباب ہاؤس چورنگی، تبت سینٹر، یونیورسٹی روڈ موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی ، حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، ڈالمن مال حیدری نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، سہراب گوٹھ، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پر دیئے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت نائب امراء کراچی ، ضلعی و مقامی رہنما احتجاجی دھرنوں سے خطاب کریں گے۔
2 weeks ago | [YT] | 11
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
1 to 10K Followers on Instagram @karachidigital, your support made it possible. Thank you! ❤️
#KarachiDigitalNews #Instagram #10kfollowers
3 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
From 1 to 10,000 followers — your support made it possible. Thank you! ❤️
3 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
وزیراعظم شہباز شریف نے کینٹ اسٹیشن پراپ گریڈیشن اور اپ گریڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیراعظم کو وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جدید سہولیات سمیت اب گریڈیشن منصوبے پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے جدید سہولیات اور اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے وزیرِ ریلوے اور ریلوے حکام کو عوامی سہولیات دینے پر مبارکباد دی اور جدید سسٹم کو سراہا۔ وزیراعظم اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگئے۔
1 month ago | [YT] | 2
View 2 replies
Karachi Digital Network KDN
📌 تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے نوٹ فرما لیں کہ عدنان خان اب کراچی ڈیجیٹل نیوز کا حصہ نہیں رہے۔ ان کا ہمارے ادارے سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
#KarachiDigitalNews
1 month ago | [YT] | 6
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پیر کے روز کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتی سے قونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے صوبائی وزیر کو قونصلیٹ میں ویزا پروسیسنگ کے نظام اور اس سے متعلقہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت محنت کشوں اور افرادی قوت کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کی خواہاں ہے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے قونصل جنرل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
3 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Karachi Digital Network KDN
آئی سی سی نے حارث روف اور صاحبزادہ فرحان کی کی پیشی کا فیصلہ سنا دیا، کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق قومی کرکٹر حارث راوف کو میچ کا 30 فیصد جرمانہ عائد
3 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
Load more