Punjab Land Farms

We provide top-quality breed goats for farming and business. 🐐✨
Get expert guidance on goat care, breeding, and farm management.
Learn profitable goat farming tips, feed formulation, and best practices.
Stay updated with the latest trends in the goat industry.
Follow us for success in the goat farm business! 🚀
Also Best Guide line About Agriculture Farming
۔
۔www.tiktok.com/@punjab.land.farms?_t=ZS-8xYS0vtzKY…


Punjab Land Farms

🌾 پنجاب لینڈ فارمز کی طرف سے اہم عوامی پیغام

❗ دھوکے بازی سے بچیں… حقیقت جانیئے… محنت کی اصل قیمت پہچانیئے!

آج کل یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر ایسی ایسی شاندار، بڑی بڑی، آسمان کو چھوتی ہیڈنگز بنائی جاتی ہیں کہ غریب پاکستانی مزدور، بیرون ملک بھائی، اور سادہ لوح نوجوان اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر:

“10 بکریاں رکھیں اور ایک سال میں 10 لاکھ کمائیں!”

“ایک لاکھ سے ایک کروڑ!”

“500 مرغیوں کی رہائش گاہ صرف 10 ہزار میں!”

“50 مرغیاں رکھیں اور سال بعد کوٹھی خریدیں!”

“مرغیاں سال میں 465 انڈے دیتی ہیں!”

“کیسے ایک بچھڑا ڈال کر 100 بھینسیں تیار ہو جاتی ہیں؟”

“قربانی کے بیس بچھڑوں سے 40 لاکھ ماہانہ!”

“گوٹ فارمر نے 90 کلو وزن 3 ماہ میں بنا لیا!”

“بطخ شتر مرغ بن کر روزانہ ایک لاکھ دے رہی ہے!”

“شتر مرغ کا گوشت ایک ایک ماہ پہلے بُک ہو جاتا ہے!”

“گھر کے واش روم میں بائیو فلوک ڈال کر نیا گھر بنا لیں!”

“دو لاکھ میں خرگوش ڈالیں، پورے پاکستان میں لائنیں لگ جائیں گی!”

اور ایسی سینکڑوں ہیڈنگز…
جنہیں پڑھ کر ایک نیا، نادان، محنت کش، باہر بیٹھا پاکستانی سمجھتا ہے کہ بس اب قسمت بدلنے لگی ہے۔

لیکن حقیقت کیا ہے؟

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے زندگی میں نہ کبھی مرغی پالی، نہ بکری، نہ مچھلی، نہ گائے، نہ بھینس۔
ان کا مقصد صرف ویوز، لائیکس، شئیرز اور سبسکرائبرز ہوتے ہیں۔
نہ ان کو فارمنگ کا علم، نہ تجربہ، نہ محنت کا پتہ!

پیسہ کس کا ڈوبتا ہے؟
👉 غریب کا!
👉 مزدور کا!
👉 وہ جو باہر UAE، KSA یا یورپ میں پسینہ بہا کر پیسے بچاتا ہے!
👉 وہ جس نے صرف اپنی اولاد کے بہتر مستقبل کے لیے سرمایہ جوڑا ہوتا ہے!

یہ یوٹیوبر تو موبائل، ٹرائی پوڈ اور مائیک اٹھاتے ہیں…
کسی منڈی، کسی شاپ، کسی ڈیرے پر جا کر ایک جھوٹ بھری کیپشن لگاتے ہیں…
اور لاکھوں لوگوں کو خواب بیچتے ہیں۔

لیکن حقیقت؟
فارمنگ ایک بہت بڑی سائنس ہے۔
یہ کوئی آرام دہ کمبل کے نیچے بیٹھ کر بنائی گئی یوٹیوب ویڈیو نہیں۔
یہ صبح 4 بجے شروع ہوتی ہے اور رات 11 بجے ختم ہوتی ہے۔
یہ پسینہ، تھکن، تجربہ، نقصان، بیماری، محنت، مستقل مزاجی…
اور پھر کہیں جا کر برکت دیتی ہے۔

لائیو اسٹاک، پولٹری، مچھلی، بکری، گائے– یہ سب سیکھے بغیر شروع نہیں کیے جا سکتے۔
یہ کوئی "ایک سال میں کروڑ" والی بات نہیں۔
یہ ایک مکمل فیلڈ، ایک پورا سائنس، ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

جو لوگ صرف جھوٹ بیچ کر آپ کو متاثر کرتے ہیں،
وہ نہ خود رزقِ حلال بنا رہے ہوتے ہیں
نہ آپ کو سیدھا راستہ دکھا رہے ہوتے ہیں۔

🌿 پنجاب لینڈ فارمز کی طرف سے ہم اپنے تمام بھائیوں سے دستِ بستہ گزارش کرتے ہیں:
خدارا، اپنے خون پسینے کے پیسے کو اندھے اعتماد پر مت لگائیں۔
پہلے سیکھیں، سمجھیں، تجربہ کریں—پھر قدم رکھیں۔

زندہ چیزوں سے نفع کمانا آسان نہیں۔
اس میں محنت بھی ہے، رگڑا بھی ہے، اور ہزاروں ذمہ داریاں بھی۔
یہ وہ کام ہے جس میں نیند بھی قربان کرنا پڑتی ہے،
جسم بھی تھکتا ہے،
اور کبھی کبھی بینک بیلنس بھی جواب دے دیتا ہے۔
مگر پھر ایک وقت آتا ہے جب عزت، فائدہ، تجربہ اور کامیابی خود ساتھ سفر شروع کر دیتے ہیں۔

جو بھی کام کرنا چاہیں:
✔ پہلے اس کی ٹریننگ لیں
✔ کسی مستند فارمر سے سیکھیں
✔ تجربہ حاصل کریں
✔ حساب کتاب سمجھیں
✔ پھر انویسٹ کریں

🌟 یہی اصل کامیابی ہے۔
🌟 یہی حلال کمائی ہے۔
🌟 یہی سمجھدار فیصلہ ہے۔

آخر میں:
“اپنے حلال پیسے اور حلال دماغ کا صحیح استعمال کریں…
اور جھوٹے خواب بیچنے والوں سے خود کو اور اپنی نسلوں کو بچائیں۔”

پنجاب لینڈ فارمز کی طرف سے ایک مخلص پیغام
#PunjabLandFarms
#LivestockAwareness
#FarmerAwareness
#BewareOfScams
#AgriculturePakistan
#LivestockFarming
#GoatFarmingPakistan
#CattleFarmingPakistan
#PoultryFarmingPakistan
#FishFarmingPakistan
#RealFarming
#FarmersLife
#AgricultureEducation
#SayNoToFraud
#AvoidScam
#LearnBeforeYouEarn
#LivestockTraining
#OriginalKnowledge
#GoatBusinessPakistan
#CattleBusinessPakistan
#PoultryBusinessPakistan
#FarmingReality
#NoMoreLies
#DoNotBeFooled
#FarmersCommunity
#RuralDevelopment
#KissanPakistan
#HaiderRazaAttari
#PunjabLand
#Fallowers is

1 month ago | [YT] | 1

Punjab Land Farms

نیلی زبان کاوائرس
(Bluetongue Virus)
— اور احتیاطی تدابیر تعارف، علامات

پاکستان میں مویشی پال حضرات کے لیے اہم آگاہی پیغام
پنجاب لینڈ فارمز — عوامی آگاہی کے مشن کے تحت

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت مویشیوں میں نیلی زبان (Bluetongue) نامی وائرل بیماری سامنے آ رہی ہے۔ اسے عام زبان میں بلیوٹانگ وائرس بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ شدید صورت میں جانور کی زبان، منہ اور ہونٹ نیلے پڑ جاتے ہیں۔

یہ بیماری صرف رمینی جانوروں (گائے، بھینس، بکری، بھیڑ، ہرن، اونٹ وغیرہ) میں پائی جاتی ہے اور براہِ راست جانور سے جانور نہیں لگتی۔ یہ وائرس ایک مخصوص چھوٹی مکھی (Culicoides مچھر) کے کاٹنے سے منتقل ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں اس وائرس کے کئی سیر و ٹائپس پائے جاتے ہیں اور ہر علاقے کے لیے الگ ویکسین موجود ہوتی ہے۔

اہم علامات

بلیوٹانگ وائرس کے متاثرہ جانور میں عموماً یہ علامات دیکھی جاتی ہیں:

عمومی علامات

تیز بخار

شدید تھکاوٹ

منہ سے جھاگ یا مادہ کا بہنا


خصوصی علامات

زبان، ہونٹ اور منہ کی جھلیوں میں سوجن اور نیلاہٹ

ناک سے مادہ کا آنا اور تھنوں/کھرووں پر زخم

دودھ میں واضح کمی یا ڈیڑھ فوراً رک جانا

چلنے پھرنے میں تکلیف، لنگڑا کر چلنا

جگر و گردوں کے متاثر ہونے سے بعض اوقات اچانک موت بھی واقع ہو سکتی ہے


بھیڑوں میں یہ بیماری نسبتاً زیادہ شدید ہوتی ہے، جبکہ کئی جانور مناسب دیکھ بھال سے خود بھی صحت یاب ہو جاتے ہیں۔


پاکستان اور عالمی صورتحال

سیلابی علاقوں میں مچھر کی افزائش بڑھنے سے پاکستان میں اس کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت برائے حیوانات (WOAH) کے مطابق اکتوبر 2025 میں پولینڈ سمیت یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انسانوں کے لیے یہ وائرس بالکل غیر مؤثر ہے – یعنی دودھ یا گوشت کے استعمال سے انسان متاثر نہیں ہوتا۔

احتیاطی تدابیر

1. وائرس سے بچاؤ

مویشیوں کے باڑے صاف ستھرے اور خشک رکھیں

کھڑے پانی کو ہٹا دیں تاکہ مچھر پیدا نہ ہوں

مچھر مار سپرے اور دھوئیں کا استعمال

باڑوں کو ہوا دار رکھیں


2. مشکوک جانور کو فوراً علیحدہ کریں

علامات ظاہر ہونے پر جانور کو علیحدہ کر کے فوراً ویٹرنری ڈاکٹر کو دکھائیں

فارم کی صفائی اور سینیٹائیزیشن کا خاص خیال رکھیں


3. ویکسینیشن

اپنے علاقے کے مطابق صحیح سیر و ٹائپ کی ویکسین ہی لگوائیں

ویکسین ہمیشہ رجسٹرڈ ویٹرنری ڈاکٹر کے مشورے سے لگوائیں


4. سیفٹی

متاثرہ جانور پر کام کرتے ہوئے دستانے اور حفاظتی لباس ضرور پہنیں


5. فوری اطلاع

کسی بھی مشکوک کیس کی فوری اطلاع مقامی ویٹرنری حکام کو دیں
اہم عمومی ہدایت (بہت ضروری)

> یہ معلومات مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں سے حاصل کردہ ہیں۔
پاکستان میں اپنے قریبی مستند ماہر ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر نہ کوئی ویکسین لگوائیں اور نہ کوئی دوا استعمال کریں۔
پنجاب لینڈ فارمز کا پیغام

پنجاب لینڈ فارمز کا مقصد کسان بھائیوں کو
✔ مستند معلومات
✔ علمی آگاہی
✔ جانوروں کی صحت کے اصول
✔ اعلیٰ کوالٹی سائلج
✔ مناسب قیمت پر بہترین فیڈ
فراہم کرنا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ کسانوں کو درست، سستی اور اعلیٰ معیار کی چیز فراہم کر کے ان کے نقصان کو کم سے کم کیا جائے اور پاکستان کی لائیوسٹاک انڈسٹری کو مضبوط بنایا جائے۔

ہر قسم کی معیاری سائلج، فیڈ، اور جانوروں کی نگہداشت کی معلومات کے لیے
پنجاب لینڈ فارمز ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔

#BluetongueVirus
#BlueTongueDisease
#LivestockHealth
#AnimalDiseaseAlert
#CattleFarmers
#GoatFarmers
#SheepFarmers
#PakistanLivestock
#VeterinaryAwareness
#FarmersOfPakistan
#LivestockManagement
#AnimalWelfare
#DiseasePrevention
#CulicoidesMidges
#DairyFarmers
#CattleCare
#GoatCare
#SheepCare
#FarmersCommunity
#PunjabLandFarms
#AnimalHealthCare
#ViralDiseaseAlert
#LivestockUpdate
#FarmersAwareness
#StayAlertFarmers

1 month ago | [YT] | 2

Punjab Land Farms

❄️ سردیوں میں جانوروں کی دیکھ بھال – Management Part 1 ❄️

سردیوں کا موسم جہاں انسانوں کے لیے مشکل ہوتا ہے، وہیں ہمارے جانوروں کے لیے بھی بہت نازک ثابت ہوتا ہے۔ خاص طور پر اگر ہم نے جانوروں کے باڑے اور خوراک کے انتظام پر توجہ نہ دی تو یہی سردی بڑی بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔

🔹 امونیا گیس کیا ہے اور یہ کیوں خطرناک ہے؟
جانوروں کے جسم میں پروٹین کے ہضم ہونے سے امونیا بنتی رہتی ہے جو ایک زہریلی گیس ہے۔ دودھ دینے والے جانوروں کا جگر (لیور) اس امونیا کو یوریا میں تبدیل کرتا ہے جو گردوں کے ذریعے پیشاب میں خارج ہو جاتی ہے۔
لیکن یہی یوریا دوبارہ گیس بن کر فضا میں شامل ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جانور کے گوبر سے بھی میتھین گیس نکلتی ہے، جو کہ نہایت خطرناک گیس ہے۔

❗ سردیوں میں کیونکہ سبز چارہ زیادہ ہوتا ہے اور اس میں پانی 80 سے 85 فیصد تک ہوتی ہے، اس لیے پیشاب زیادہ بنتا ہے اور امونیا گیس بھی زیادہ پیدا ہوتی ہے۔

🔹 امونیا گیس کی پہچان کیسے کریں؟
✅ تیز، چبھنے والی بو
✅ آنکھوں، ناک اور سانس میں جلن
✅ دم گھٹنے کا احساس
✅ آنکھوں سے پانی آنا
✅ کھانسی اور سانس کی تکلیف

یہ گیس آنکھوں اور سانس کی نالی میں ایسے باریک زخم بناتی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتے، مگر انہی زخموں سے جراثیم حملہ کر کے نمونیا جیسے خطرناک مرض کو جنم دیتے ہیں۔
➡️ یاد رکھیں! سردیوں میں جانوروں میں نمونیا کی سب سے بڑی وجہ یہی امونیا گیس ہوتی ہے۔

🔹 فاسد گیسوں کے نقصانات:
❌ سانس کی بیماریاں
❌ آنکھوں کی سوزش
❌ کھانسی
❌ قوتِ مدافعت میں کمی
❌ دودھ میں کمی
❌ وزن میں کمی
❌ دوائی اور ویکسین کا کم اثر کرنا

---

✅ اب سوال یہ ہے کہ کیا کریں؟ (احتیاطی تدابیر)

✔️ جانوروں کے باڑے کو ہمیشہ صاف اور خشک رکھیں
✔️ دن کے وقت باڑے کے پردے کھول دیں تاکہ نمی ختم ہو
✔️ باڑے میں جہاں پیشاب زیادہ گرے وہاں ریت ڈال دیں
✔️ اگر جانور بند کمرے میں ہیں تو چھت کے قریب روشن دان یا سوراخ ضرور بنائیں تاکہ گیسیں باہر نکل سکیں
✔️ کمرے کے تمام سوراخ بند کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے
✔️ جانور کو براہِ راست ٹھنڈی ہوا نہ لگے
✔️ پردے زمین تک ہوں اور اڑنے نہ پائیں
✔️ چونکہ امونیا گیس ہلکی ہوتی ہے اور اوپر جاتی ہے، اس لیے چھت کے قریب سوراخ ہونے چاہئیں

✔️ شام اور رات کو سبز چارہ کم اور خشک راشن زیادہ دیں
✔️ اگر ممکن ہو تو سبز چارہ تھوڑا سا سُکھا کر دیں تاکہ پیشاب کم بنے

✔️ بھوکے جانور کو سردی زیادہ لگتی ہے
اگر صبح کے دودھ میں جھاگ کم ہو تو سمجھ جائیں جانور نے رات سردی محسوس کی ہے — خوراک بہتر کریں۔

✔️ چھوٹے بچوں کو خاص طور پر رات کو ونڈا اور کاف سٹارٹر ضرور دیں
سردیوں میں کاف سٹارٹر انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

✔️ جانور کو ہرگز ٹھنڈا پانی نہ پلائیں

✔️ رات کے آخری پہر باڑے کا چکر ضرور لگائیں
اگر آنکھوں میں جلن اور بو زیادہ محسوس ہو تو فوراً صفائی اور ہوا کا بندوبست کریں۔

⚠️ یاد رکھیں:
گائے اور بھینس کے پھیپھڑے ان کے جسم کے سائز کے حساب سے چھوٹے ہوتے ہیں، اس لیے ان میں سانس کی بیماریاں بہت تیزی سے شدت اختیار کرتی ہیں۔

📌 چھوٹی سی لاپرواہی جانور کو کمزور اور بیماریوں کے سامنے بے بس کر دیتی ہے۔

📢 مفید معلومات کے لیے پوسٹ کو شیئر ضرور کریں

#WinterCare #CattleManagement #DairyFarmingPakistan #BuffaloCare #CowCare #AmmoniaGas #Pneumonia #LivestockCare #FarmLife #animalhealth#punjablandfarms

1 month ago | [YT] | 1

Punjab Land Farms

🌿 دو کسانوں کی کہانی – اچھی نسل کی بکریوں کی اہمیت 🌿

ایک کسان کے پاس اچھی نسل کی بکریاں تھیں۔ وہ ان کی خوراک پر کبھی کنجوسی نہیں کرتا تھا، ویکسینیشن وقت پر کرواتا تھا، میڈیسن کا بھی خاص خیال رکھتا تھا۔ جب اس کی بکریاں ڈلیور کرتی تھیں تو بچے صحت مند اور تگڑے پیدا ہوتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ان بچوں کو مارکیٹ میں اچھی قیمت ملتی تھی۔ بکریوں کے نیچے دودھ بھی زیادہ آتا تھا، جس سے نہ صرف بکری کے بچے پیٹ بھر کر دودھ پیتے بلکہ کسان کے گھر کے لیے بھی دودھ میسر ہوتا اور اضافی دودھ فروخت کر کے وہ مزید آمدنی کماتا۔ اس کے فارم پر بکریاں ہمیشہ تندرست اور مہنگی قیمت میں سیل ہوتی تھیں، اور کسان ہر دن خوشحالی کی راہ پر گامزن رہتا۔ 🐐✨

دوسری طرف، ایک کسان کے پاس اچھی نسل کی بکریاں نہیں تھیں۔ وہ خوراک پر توجہ نہ دیتا، ویکسینیشن وقت پر نہ کرواتا اور میڈیسن کا بھی خاطر خواہ خیال نہ رکھتا۔ نتیجہ یہ ہوتا کہ اس کی بکریاں اکثر بیمار رہتیں، ڈلیوری کے وقت بچے کمزور یا مر جاتے۔ دودھ بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا جس سے نہ گھر کا گزارا ہوتا اور نہ ہی مارکیٹ میں بکری یا بچے اچھی قیمت پر فروخت ہوتے۔ یوں وہ ہمیشہ مسائل اور پریشانیوں میں رہتا۔ 😔

📌 اس کہانی کا سبق یہ ہے کہ اگر آپ بکریاں خریدنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ درمیانی قیمت والی لیکن صحت مند بکریاں خریدیں۔ قیمت چاہے زیادہ نہ بھی ہو لیکن بکری ضرور صحت مند ہو۔
✔️ فیڈ پر خصوصی توجہ دیں
✔️ ویکسینیشن کا وقت پر انتظام کریں
✔️ بریڈنگ کے وقت ہمیشہ اچھی نسل کا بریڈر بکرا استعمال کریں

ایسا کرنے سے آپ کی آنے والی نسل بہتر ہوگی، بکریاں صحت مند رہیں گی، اور آپ خوشحال کسان بن سکیں گے۔ 🌾

✨ مزید رہنمائی، اچھی نسل کی بکریاں، اور اعلیٰ معیار کی فیڈ کے لیے ہمارے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو ضرور فالو نمبر
🌿 Punjab Land Farms 🌿
03040313114
WhatsApp
#PunjabLandFarms #GoatFarming #GoatBreeding #GoatCare #HealthyGoats #GoatFeed #GoatLovers #LivestockFarming

4 months ago | [YT] | 1

Punjab Land Farms

"سانپ کے کاٹے سے بکریوں کی موت: اسباب، علامات، علاج اور بچاؤ – ایک مکمل رہنمائی"
تحریر: حیدر رضا عطاری نمبردار – پنجاب لینڈ فارمز

آج ہمارے فارم پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ ایک صحت مند بکری کو سانپ نے کاٹ لیا اور وہ چند گھنٹوں میں مر گئی۔ یہ دکھ بھرا واقعہ ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم اپنی بکریوں اور دیگر جانوروں کو اس خطرے سے بچانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد آپ سب کو اس بارے میں مکمل معلومات دینا ہے تاکہ ہم سب مل کر اس مصیبت سے بچ سکیں۔

1. سانپ کے کاٹے کی علامات (Symptoms)

اگر کسی بکری کو سانپ نے کاٹا ہو تو اس میں درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

کاٹے کی جگہ پر سوجن، سرخی یا نیلاہٹ

بکری کا چلنے پھرنے میں جھجکنا

اچانک کمزوری یا گر جانا

سانس لینے میں دشواری

زبان باہر نکالنا یا منہ سے جھاگ آنا

بخار یا جسم کا ٹھنڈا ہونا

دودھ دینے والی بکری کی دودھ کی پیداوار کا فوری کم ہو جانا

2. فوری دیسی علاج (Emergency Desi Remedies)

اگر قریب کوئی ویٹرنری ڈاکٹر موجود نہ ہو تو درج ذیل دیسی نسخے وقتی طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں:

لہسن کا رس (2-3 چمچ) بکری کے منہ میں ڈالیں – یہ خون کو صاف کرتا ہے۔

پیاز کا رس بھی مفید ہے – زہر کو کمزور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ہلدی اور شہد ملا کر منہ میں دینا – سوجن اور انفیکشن کم کرتا ہے۔

اجوائن کا قہوہ یا نیم کا قہوہ – زہریلے اثرات کو کم کرتا ہے۔

> نوٹ: یہ صرف وقتی اور ابتدائی تدابیر ہیں، ویٹرنری ڈاکٹر کی مدد فوراً لینا ضروری ہے۔

3. ویٹرنری (انگریزی) علاج

Antivenom (سانپ کے زہر کا تریاق): اگر دستیاب ہو تو فوراً لگوایا جائے۔ ہر سانپ کے لیے مختلف تریاق ہوتا ہے، مگر عام فارمز پر Polyvalent Antivenom استعمال ہوتا ہے۔

Inj. Dexamethasone (سوجن کم کرنے کے لیے)

Inj. Avil / Pheniramine (الرجی کم کرنے کے لیے)

Inj. Atropine (دل کی رفتار بحال رکھنے کے لیے)

Inj. Antibiotic (ثانوی انفیکشن سے بچاؤ کے لیے)

> یہ تمام انجیکشنز صرف تجربہ کار ویٹرنری ڈاکٹر کی نگرانی میں استعمال کیے جائیں۔

4. سانپوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

فصلوں یا باڑے کے آس پاس گھاس کی صفائی رکھیں تاکہ سانپ چھپ نہ سکیں۔

چونے اور نمک کا چھڑکاؤ باڑے کے اردگرد کریں، سانپ دور رہتے ہیں۔

روشنی کا مناسب انتظام کریں کیونکہ سانپ اندھیرے میں زیادہ حرکت کرتے ہیں۔

مٹی یا اینٹوں کے ڈھیر نہ رکھیں، یہ سانپوں کی چھپنے کی جگہ بن جاتے ہیں۔

کتے یا مرغیاں پالنا بھی ایک قدرتی حفاظتی تدبیر ہے، جو سانپوں کو بھگا سکتے ہیں۔

---

5. اختتامی پیغام

ہم پنجاب لینڈ فارمز پر جانوروں کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، لیکن قدرتی آفات اور زہریلے جانوروں سے بچاؤ کے لیے آگاہی سب سے ضروری ہے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے فارمرز بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں اور جانوروں کی جان بچائی جا سکے۔

جانور بے زبان ہوتے ہیں، ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آپ کا بھائی: حیدر رضا عطاری نمبردار
پنجاب لینڈ فارمز
chat.whatsapp.com/Ei5OQiDpUuZCQfvgkx77AU
۔
۔
۔
۔
#SanpSeBachao
#BakriBachao
#FarmSafety
#PanjabLandFarms
#SnakeBiteAwareness
#GoatFarmingPakistan
#جانوروں_کی_حفاظت
#سانپ_سے_بچاؤ
#فارمرز_کی_آگاہی
#VetEmergency
#GoatCareTips
#BakriPalna
#SanpKaKatna
#OrganicFarmingPakistan
#LivestockCare
#FarmerSafety
#PindLife
#KisanKiZindagi
#DesiIlaj
#AnimalHealth

7 months ago | [YT] | 3

Punjab Land Farms

"سانپ کے کاٹے سے بکریوں کی موت: اسباب، علامات، علاج اور بچاؤ – ایک مکمل رہنمائی"
تحریر: حیدر رضا عطاری نمبردار – پنجاب لینڈ فارمز

آج ہمارے فارم پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا کہ ایک صحت مند بکری کو سانپ نے کاٹ لیا اور وہ چند گھنٹوں میں مر گئی۔ یہ دکھ بھرا واقعہ ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم اپنی بکریوں اور دیگر جانوروں کو اس خطرے سے بچانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد آپ سب کو اس بارے میں مکمل معلومات دینا ہے تاکہ ہم سب مل کر اس مصیبت سے بچ سکیں۔

1. سانپ کے کاٹے کی علامات (Symptoms)

اگر کسی بکری کو سانپ نے کاٹا ہو تو اس میں درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

کاٹے کی جگہ پر سوجن، سرخی یا نیلاہٹ

بکری کا چلنے پھرنے میں جھجکنا

اچانک کمزوری یا گر جانا

سانس لینے میں دشواری

زبان باہر نکالنا یا منہ سے جھاگ آنا

بخار یا جسم کا ٹھنڈا ہونا

دودھ دینے والی بکری کی دودھ کی پیداوار کا فوری کم ہو جانا

2. فوری دیسی علاج (Emergency Desi Remedies)

اگر قریب کوئی ویٹرنری ڈاکٹر موجود نہ ہو تو درج ذیل دیسی نسخے وقتی طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں:

لہسن کا رس (2-3 چمچ) بکری کے منہ میں ڈالیں – یہ خون کو صاف کرتا ہے۔

پیاز کا رس بھی مفید ہے – زہر کو کمزور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ہلدی اور شہد ملا کر منہ میں دینا – سوجن اور انفیکشن کم کرتا ہے۔

اجوائن کا قہوہ یا نیم کا قہوہ – زہریلے اثرات کو کم کرتا ہے۔

> نوٹ: یہ صرف وقتی اور ابتدائی تدابیر ہیں، ویٹرنری ڈاکٹر کی مدد فوراً لینا ضروری ہے۔

3. ویٹرنری (انگریزی) علاج

Antivenom (سانپ کے زہر کا تریاق): اگر دستیاب ہو تو فوراً لگوایا جائے۔ ہر سانپ کے لیے مختلف تریاق ہوتا ہے، مگر عام فارمز پر Polyvalent Antivenom استعمال ہوتا ہے۔

Inj. Dexamethasone (سوجن کم کرنے کے لیے)

Inj. Avil / Pheniramine (الرجی کم کرنے کے لیے)

Inj. Atropine (دل کی رفتار بحال رکھنے کے لیے)

Inj. Antibiotic (ثانوی انفیکشن سے بچاؤ کے لیے)

> یہ تمام انجیکشنز صرف تجربہ کار ویٹرنری ڈاکٹر کی نگرانی میں استعمال کیے جائیں۔

4. سانپوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

فصلوں یا باڑے کے آس پاس گھاس کی صفائی رکھیں تاکہ سانپ چھپ نہ سکیں۔

چونے اور نمک کا چھڑکاؤ باڑے کے اردگرد کریں، سانپ دور رہتے ہیں۔

روشنی کا مناسب انتظام کریں کیونکہ سانپ اندھیرے میں زیادہ حرکت کرتے ہیں۔

مٹی یا اینٹوں کے ڈھیر نہ رکھیں، یہ سانپوں کی چھپنے کی جگہ بن جاتے ہیں۔

کتے یا مرغیاں پالنا بھی ایک قدرتی حفاظتی تدبیر ہے، جو سانپوں کو بھگا سکتے ہیں۔

---

5. اختتامی پیغام

ہم پنجاب لینڈ فارمز پر جانوروں کی فلاح کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، لیکن قدرتی آفات اور زہریلے جانوروں سے بچاؤ کے لیے آگاہی سب سے ضروری ہے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ دوسرے فارمرز بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں اور جانوروں کی جان بچائی جا سکے۔

جانور بے زبان ہوتے ہیں، ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آپ کا بھائی: حیدر رضا عطاری نمبردار
پنجاب لینڈ فارمز
chat.whatsapp.com/Ei5OQiDpUuZCQfvgkx77AU
۔
۔
۔
۔
#SanpSeBachao
#BakriBachao
#FarmSafety
#PanjabLandFarms
#SnakeBiteAwareness
#GoatFarmingPakistan
#VetEmergency
#GoatCareTips
#BakriPalna
#SanpKaKatna
#OrganicFarmingPakistan
#LivestockCare
#FarmerSafety
#PindLife
#KisanKiZindagi
#DesiIlaj
#AnimalHealth

7 months ago | [YT] | 5

Punjab Land Farms

قربانی کے بکروں کو گرمی سے بچانے اور ان کی حفاظت کے 25 سنہری اصول
تحریر: حیدر رضا عطاری نمبردار، پنجاب لینڈ فارمز

1. بکرے کو خریدتے ہی اسے فوراً سایہ دار اور ہوادار جگہ پر رکھیں۔


2. اگر ممکن ہو تو بکریوں کے شیڈ پر ٹاٹ یا جالی لگا کر سایہ فراہم کریں۔


3. دن کے وقت ان پر براہِ راست دھوپ نہ پڑنے دیں، خاص طور پر دوپہر میں۔


4. بکرے کو دن میں 2 سے 3 مرتبہ تازہ اور ٹھنڈا پانی پلائیں۔


5. پانی میں نمک اور الیکٹرولائٹ ڈالنا گرمی میں فائدہ مند ہوتا ہے۔


6. گرمی میں بکرے کا پانی پینے کا برتن دھو کر رکھیں تاکہ جراثیم نہ ہوں۔


7. ہر دو دن بعد بکرے کو نیم گرم پانی سے نہلایا جا سکتا ہے۔


8. نہلانے کے بعد دھوپ میں نہ باندھیں، سایہ دار جگہ پر رکھیں۔


9. بکرے کے نیچے خشک بچھونا (بوری، ٹاٹ یا خشک گھاس) بچھائیں۔


10. جگہ کو روزانہ صاف کریں تاکہ بدبو اور گرمی نہ بڑھے۔


11. بکرے کو ایک جگہ باندھ کر نہ رکھیں، صبح و شام تھوڑا چہل قدمی کرائیں۔


12. گرم موسم میں بکرے کو زیادہ اناج یا گرم خوراک نہ دیں۔


13. ہلکی پھلکی خوراک جیسے خشک چارہ، سبز چارہ، اور چھاؤں والا پانی دیں۔


14. چنے، مکئی اور دیگر گرم اجزاء کم مقدار میں دیں۔


15. بکرے کو لو یا ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے روزانہ پانی کے ساتھ گڑ بھی دیا جا سکتا ہے۔


16. اگر بکرے کو پسینہ، زبان باہر نکالنا، یا چکر آنے لگیں تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔


17. بکرے کے جسم پر نیم کا پانی یا پانی میں تھوڑا سا سرکہ ڈال کر چھڑکاؤ کریں۔


18. اگر پنکھا یا ایگزاسٹ فین میسر ہو تو دن میں ضرور چلائیں۔


19. بکرے کو ہرگز پکی یا فریج کی چیزیں نہ کھلائیں۔


20. بکرے کی جلد اور آنکھوں کو دھوپ سے بچائیں، خاص طور پر سفید رنگ کے بکرے کو۔


21. بکرے کے پیچھے بچوں کو نہ چھوڑیں، شور سے بکرے پر دباؤ بڑھتا ہے۔


22. رات کے وقت بکرے کو مچھر اور مکھیوں سے بچائیں، جالی یا نیچرل اسپرے استعمال کریں۔


23. روزانہ بکرے کی حالت کا مشاہدہ کریں، کھانے پینے اور پیشاب پاخانے پر نظر رکھیں۔


24. بکرے کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں تاکہ وہ ماحول سے مانوس رہے۔


25. دعائیں کریں کہ اللہ پاک آپ کی قربانی کو قبول فرمائے اور جانور کو بھی صحت مند رکھے
۔#Qurbani2025
#BakraEid
#EidUlAdha
#HeatProtectionForAnimals
#QurbaniTips
#BakraCare
#FarmAnimalsCare
#LivestockManagement

7 months ago | [YT] | 8

Punjab Land Farms

گرمی کی شدید لہر اور جانوروں کے لیے خطرہ! – حفاظتی تدابیر ضرور اپنائیں

اس وقت ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اور اگر ہم نے اپنے جانوروں کو بچانے کے لیے فوری احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں تو دودھ کی پیداوار، جانوروں کی صحت اور حتیٰ کہ ان کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
پنجاب لینڈ فارمز کی طرف سے چند ضروری مشورے حاضر خدمت ہیں:

1. شیڈ (چھپر یا باڑہ) کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟

شیڈ کا چھت اگر ٹین یا پکا ہے تو اس پر خشک ٹاٹ یا بوری رکھ کر دن میں دو سے تین مرتبہ پانی سے گیلا کریں۔

اگر ممکن ہو تو سبز جالی (Green Net) لگائیں تاکہ سورج کی شعاعوں سے بچاؤ ہو سکے۔

ہوادار شیڈ بنائیں – دیواریں اونچی اور جالیاں دار رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہوتا رہے۔


2. پنکھوں کا مؤثر انتظام کریں:

ہر 8 سے 10 جانوروں کے لیے ایک بڑا پنکھا نصب کریں۔

اگر بجلی کا مسئلہ ہو تو سولر پنکھوں یا بیٹری والے پنکھوں کا انتظام کریں۔

ایگزاسٹ فین استعمال کریں تاکہ شیڈ کے اندر کی گرم ہوا باہر نکلتی رہے۔


3. پانی کی فراہمی – زندگی کی ضمانت:

دن میں کم از کم تین بار تازہ اور ٹھنڈا پانی ضرور دیں۔

برتن دھو کر پانی ڈالیں تاکہ بدبو یا بیکٹیریا نہ ہوں۔

دوپہر کے وقت پانی میں برف یا earthenware (مٹی کے برتن) کا استعمال کریں تاکہ پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا رہے۔

Electrolytes (نمکیات والے محلول) ہفتے میں 2-3 بار ضرور شامل کریں۔


4. چارہ (فیڈ) کا ٹائمنگ:

دن کے وقت جانور کھانے سے بچتے ہیں، اس لیے صبح سویرے اور شام کے بعد چارہ دیں۔

تیز دھوپ میں سبز چارے کو کھلا نہ رکھیں، ورنہ خمیر اٹھنے سے جانور بیمار ہو سکتے ہیں۔

سائیلج استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ کھولنے کے فوراً بعد جانوروں کو کھلائیں، زیادہ دیر نہ چھوڑیں۔


5. جانوروں پر براہِ راست پانی نہ ڈالیں:

براہِ راست ٹھنڈا پانی ڈالنا جانوروں کو ہیٹ اسٹروک دے سکتا ہے۔

اگر نہلانا ہو تو صرف ٹھنڈی چھاؤں میں نارمل پانی سے نہلائیں۔


یہ وقت ہے احتیاط کا، ورنہ نقصان بہت بڑا ہو سکتا ہے۔

مزید معلوماتی، تحقیقاتی اور تجرباتی ویڈیوز دیکھنے کے لیے آج ہی ہمارا یوٹیوب چینل "پنجاب لینڈ فارمز" سبسکرائب کریں۔
علم شیئر کریں، زندگی بچائیں!

فالو کریں: حیدر رضا عطاری نمبردار – پنجاب لینڈ فارمز

7 months ago | [YT] | 2

Punjab Land Farms

جانور ہیٹ پر کیوں نہیں آتے؟ وجہ صرف خوراک ہے!

کامیاب ڈیری یا بریڈنگ فارمنگ کا پہلا قدم ہے جانور کا بروقت ہیٹ پر آنا اور جلدی حاملہ ہونا۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیٹ سائیکل میں سب سے زیادہ دخل ونڈا (متوازن خوراک) کا ہوتا ہے؟

تحقیقات کے مطابق اگر جانور کی خوراک میں درج ذیل چیزوں کی کمی ہو تو ہیٹ سائیکل متاثر ہوتا ہے:

1. انرجی کی کمی (Carbohydrates & Fats):
رحم اور بیضہ (ovary) کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
توانائی کی کمی سے جانور یا تو ہیٹ پر آتا ہی نہیں، یا پھر Silent Heat کا شکار ہوتا ہے (ہیٹ کے بغیر بیضہ خارج ہو جانا)۔

2. پروٹین کی کمی:
ہارمونس کی تیاری میں پروٹین بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
پروٹین کی کمی سے ہارمونی نظام خراب ہو جاتا ہے، جس سے فرٹیلیٹی متاثر ہوتی ہے۔

3. بائی پاس فیٹ:
یہ ایک خاص قسم کی فیٹ ہوتی ہے جو براہ راست انرجی دیتی ہے اور ہارمونی بیلنس میں مدد کرتی ہے، خاص طور پر High Producing جانوروں میں۔

4. منرلز اور وٹامنز (Minerals & Vitamins):

کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم، زنک، سیلینیم اور وٹامن A, D, E — یہ سب رحم کی صحت اور ہیٹ سائیکل کے لیے لازم ہیں۔

منرلز کی کمی سے نہ صرف ہیٹ لیٹ ہوتا ہے بلکہ حمل ٹھہرنے میں بار بار ناکامی ہوتی ہے۔

5. میٹھا سوڈا (Sodium Bicarbonate):
خوراک کو ہضم کر کے جسم کو غذائیت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہیٹ سائیکل نارمل رہتا ہے۔

ریسرچ بتاتی ہے کہ وہ جانور جو مکمل اور متوازن ونڈا کھاتے ہیں، ان میں:

✅ 20–30 دن کے اندر اندر ہیٹ آتا ہے
✅ حاملہ ہونے کا ریشو 70–80٪ تک ہوتا ہے
✅ دوبارہ ہیٹ پر آنے کا وقت کم ہوتا ہے
✅ رحم اور جسمانی نظام مضبوط ہوتا ہے

پنجاب لینڈ فارمز پر ہم نے اپنے مخصوص فارمولے کے ذریعے یہ نتائج حاصل کیے ہیں —
جہاں نہ صرف دودھ بڑھا، بلکہ جانوروں کی فرٹیلیٹی بھی 2 گنا بہتر ہوئی۔

اگر آپ بھی اپنے جانوروں کو قدرتی، محفوظ اور مؤثر خوراک دینا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ جڑیں!

فالو کریں:

یوٹیوب: Punjab Land Farms

فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک: Punjab Land Farms

واٹس ایپ گروپ لنک کے لیے میسج کریں

پنجاب لینڈ فارمز – تجربہ، تحقیق اور جدید فارمنگ کا امتزاج!
۔
۔www.facebook.com/share/163oAiL5fB/
۔
۔www.tiktok.com/@punjab.land.farms?_t=ZS-8vfdUXmO77…
۔
۔chat.whatsapp.com/Ei5OQiDpUuZCQfvgkx77AU

۔
۔#WandaFeed
#BestFeedForMilk
#DesiFeedTips
#AnimalFeedPakistan
#CowFeedFormula
#BuffaloFeedTips
#GoatFeedMix
#FeedForMoreMilk
#PakistaniDairyFeed
#HealthyFeedForAnimals
#FeedBananeKaTareeqa
#JanwaronKiKhurak
#FeedForCowsAndBuffaloes
#HighMilkFeedPakistan
#DoodhBarhaneWalaFeed
#DesiWandaFormula
#FeedKnowledgePakistan
#KisanFeedTips
#MilkProductionFeed
#PakFarmingFeed

8 months ago | [YT] | 9

Punjab Land Farms

ونڈے کے ذریعے دودھ کی پیداوار کیسے بڑھائیں؟ | پنجاب لینڈ فارمز کی تحقیقاتی رپورٹ

1. اعلیٰ دودھ دینے والی گائے کو بہترین خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔


2. ونڈا وہ توانائی اور پروٹین مہیا کرتا ہے جو سادہ چارہ نہیں دے سکتا۔


3. متوازن ونڈا گائے کے جسمانی افعال، دودھ کی پیداوار، اور فرٹیلیٹی کے لیے ضروری ہے۔


4. ونڈے میں پروٹین، توانائی، معدنیات، وٹامنز اور چکنائی مناسب تناسب سے شامل ہونی چاہیے۔


5. اچھے ونڈے کا مقصد صرف دودھ بڑھانا نہیں بلکہ گائے کو جلد ہیٹ پر لانا اور حاملہ کرنا بھی ہے۔


6. رائس پالش، گندم، سرسوں کھل، شیرہ، بائی پاس فیٹ، اور منرل مکس اہم اجزاء ہیں۔


7. میٹھا سوڈا (Sodium Bicarbonate) پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے، جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔


8. بائی پاس فیٹ دودھ میں چکنائی بڑھاتا ہے اور توانائی فراہم کرتا ہے۔


9. منرل مکسچر اور DCP ہڈیوں، دودھ اور تولیدی نظام کے لیے لازمی ہیں۔


10. شیرہ (مولاس) ذائقہ دار اور توانائی سے بھرپور ہوتا ہے، ونڈا مزیدار بناتا ہے۔


11. ونڈے کی مقدار جانور کے وزن اور دودھ کی مقدار کے مطابق ہونی چاہیے۔


12. عام اصول کے مطابق ہر 4 لیٹر دودھ پر 1 کلو ونڈا دینا بہتر سمجھا جاتا ہے۔


13. سائیلج یا ہرے چارے کے ساتھ ونڈا دینا زیادہ فائدہ مند ہے۔


14. ونڈا ہمیشہ صبح و شام کھلانے کے بعد تھوڑی مقدار میں دیں۔


15. اچانک نیا ونڈا دینے سے گریز کریں، تبدیلی بتدریج کریں۔


16. ونڈے میں کپکپاہٹ، پھپھوندی یا بدبو نہ ہو، ورنہ جانور بیمار ہو سکتے ہیں۔


17. صاف پانی ہمیشہ دستیاب ہو، کیونکہ ونڈے کے ساتھ پانی نہ ہو تو نقصان ہو سکتا ہے۔


18. متوازن ونڈا گائے کی جلد کو چمکدار، جسم کو متناسب اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔


19. اچھی خوراک گائے کے مزاج کو خوشگوار بناتی ہے اور دودھ کی مقدار میں واضح فرق لاتی ہے۔


20. کسانوں کو چاہیے کہ ونڈا خود تیار کریں تاکہ قیمت کم اور معیار اعلیٰ ہو۔


21. ونڈے میں سستے مگر معیاری اجزاء استعمال کیے جائیں تو مہنگا ونڈا بھی سستا پڑتا ہے۔


22. یورپی تحقیق کے مطابق متوازن فیڈ سے دودھ کی مقدار میں 20-30% اضافہ ممکن ہے۔


23. زیادہ دودھ دینے والی گائے کی خوراک پر سمجھوتہ نہ کریں، یہ سرمایہ کاری ہے۔


24. اگر گائے وقت پر ہیٹ پر نہیں آتی، تو منرل مکس اور توانائی بڑھائیں۔


25. پنجاب لینڈ فارمز سے مشورہ لیں اور تحقیق پر مبنی ونڈا استعمال کریں

۔
۔
۔
مزید معلوماتی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل پنجاب لینڈ فارمز کو سبسکرائب کریں
اور ہمارے واٹس ایپ گروپ پنجاب لینڈ فارمز کو جوائن کریں

chat.whatsapp.com/Ei5OQiDpUuZCQfvgkx77AU

www.tiktok.com/@punjab.land.farms?_t=ZS-8vfdUXmO77…

www.facebook.com/share/163oAiL5fB/
۔
۔
۔#WandaFeed
#BestFeedForMilk
#DesiFeedTips
#AnimalFeedPakistan
#CowFeedFormula
#BuffaloFeedTips
#GoatFeedMix
#FeedForMoreMilk
#PakistaniDairyFeed
#HealthyFeedForAnimals
#FeedBananeKaTareeqa
#JanwaronKiKhurak
#FeedForCowsAndBuffaloes
#HighMilkFeedPakistan
#DoodhBarhaneWalaFeed
#DesiWandaFormula
#FeedKnowledgePakistan
#KisanFeedTips
#MilkProductionFeed
#PakFarmingFeed

8 months ago | [YT] | 9