Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

Assalam o Alaikum


Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

Dua e Saifi ki zakat 1din main
صرف ایک ہی رات میں دعائے سیفی شریف کی زکوٰۃ ادا کریں
اور نادِ علی شریف کے عامل بنیے (مدت: ایک سال)
📿 مبارک رات: 13 رجب
⏰ وقتِ عمل:
12 رجب کی مغرب سے
13 رجب کی عصر تک
پرہیز:
اس پورے وقت کے دوران
❌ ہر قسم کا گوشت
❌ کچا پیاز
❌ دودھ
سے مکمل پرہیز کریں۔
طریقۂ عمل:
باوضو، خوشبو (عطر) لگا کر
نہایت اہتمام، ادب اور یکسوئی کے ساتھ
دعائے سیفی شریف 27 مرتبہ پڑھیں
اوّل و آخر 13 مرتبہ درودِ پاک پڑھیں
نیت:
میں دعائے سیفی شریف کی زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کرتا/کرتی ہوں۔
مداومت:
اس عمل کے بعد
📆 پورے ایک سال تک روزانہ صرف ایک مرتبہ
دعائے سیفی شریف بطورِ مداومت پڑھتے رہیں۔
اس طریقے سے عمل کرنے پر،
ان شاء اللہ پورے سال کے لیے دعائے سیفی شریف کا عمل مؤثر ہو جائے گا۔
ہر آنے والے سال 13 رجب کی رات اسی عمل کو دہراتے رہیں۔
نوٹ (اہم):
مندرجہ بالا طریقے کے مطابق زکوٰۃ ادا کرنے کے بعد
آپ کسی بھی جائز مقصد کے لیے دعائے سیفی شریف پڑھ سکتے ہیں، مثلاً:
👉 ہر قسم کے جادو کا توڑ
👉 جنات و آسیب کے مسائل کا حل
👉 ہر طرح کی بندش کا خاتمہ
👉 بیماریوں کے لیے شفا کا دم
👉 کاروبار اور رزق میں برکت
👉 پسند کی شادی (شرعی حدود میں)
وغیرہ
ان باکس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
🟢 یہ زکوٰۃ کل ادا کی جائے گی اہلِ ذوق توجہ فرمائیں
تحریر و اجازت کے ساتھ:
قاری ذوالفقار احمد قادری
نسبتِ مرشد:
خوشبوئے رومی، پیر سائیں سردار احمد عالم قادری رحمۃ اللہ علیہ
آستانہ عالیہ عظیمیہ قادریہ کھریپڑشریف
03009423731
#qarizulfiqarahmadqadri

6 days ago | [YT] | 7

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

مسئلہ خطا پر جو میں نے الفاظ بولے کہ جب مانگ رہی تھیں تو خطا پر تھیں جس سے میری مراد خطائے اجتہادی تھی جو گناہ نہیں ہے۔ بندہ ناچیز اِن الفاظ کو واپس لیتا ہے اور اِس کے علاوہ بھی اگر میرے الفاظ سے کوئی ایسا غلط مطلب یا معنی ظاہر ہوتا ہو بندہ ناچیز اُن الفاظ سے بھی رجوع کرتا ہے۔ اور سیدہ فاطمہ زہرا رضی اللّٰہ عنہا کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ میری ہر لغزش کو معاف فرمائے۔ آمین
کنزالعلما ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
#qarizulfiqarahmadqadri

1 month ago | [YT] | 1

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

قلندر زماں ، جانشین سائیں پاک جیؒ حضورِ پیر سید اسد علی گیلانی سرکار (سجادہ نشین، درگاہِ عالیہ حجرہ شاہ مقیم)اور حضورپیر سید گفتار رضا گیلانی صاحب
اپنے جدِّ امجد، سلطانُ الاولیاء، غوثِ اعظم، محی الدین شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے روضۂ انور، بغدادِ مقدس، عراق میں حاضری دیتے ہوئے—
جب دونوں بزرگانِ گیلانیّت نے ادب و محبت سے سرِ نیاز جھکایا، تو فضا میں عطرِ قادریّت و نسبتِ گیلانیّت کی خوشبو مہک اٹھی۔
دستارِ خاص، جو سجادہ نشینانِ حجرہ شاہ مقیم کی متوارث نشانی ہے،
جب جالیِ مزارِ غوث الاعظمؒ سے مَس ہوئی،
تو گویا نسبتوں کے دریا ایک ہو گئے،
عقیدت نے حضورِ غوثِ اعظمؒ کے قدموں میں اپنی وفا نچھاور کر دی،
اور روحانی انوار و تجلیات نے بغداد کی فضاؤں کو منور کر دیا۔
یہ لمحہ اُس عشقِ گیلانی کا عکس تھا،
جو صدیوں سے دلوں کو جوڑتا، ارواح کو پاک کرتا،
اور غلامانِ غوثؒ کے دلوں میں ولولۂ ایمان جگاتا آ رہا ہے۔
مقام: مزارِ غوثِ اعظمؒ، بغدادِ مقدس، عراق
نسبت: حجرہ شاہ مقیم شریف — رنگِ غوثیہ، فیضانِ
گیلانی
#qarizulfiqarahmadqadri

1 month ago | [YT] | 1

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

یومِ اقبال مفکرِ پاکستان کو خراجِ عقیدت
۹ نومبر کا دن ہمیں اس مردِ قلندر، شاعرِ مشرق، اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی یاد دلاتا ہے، جس نے غلام ذہنوں میں خودی کی شمع روشن کی، مایوس قلوب کو امیدِ نو دی، اور سوئے ہوئے امتِ مسلمہ کو بیداری کا پیغام سنایا۔
اقبالؒ کا کلام صرف شاعری نہیں، بلکہ ایمان کی تجدید، عشقِ رسول ﷺ کی تپش، اور ملتِ اسلامیہ کے عروج کا منشور ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو شاہین کی پرواز دی، اور ہمیں یاد دلایا کہ زندگی کا مقصد صرف جینا نہیں، بلکہ حق کے لیے جینا ہے۔
اقبالؒ نے فرمایا
> خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے
یہی وہ پیغام ہے جو ہمیں آج بھی اپنے اندر بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
یومِ اقبال دراصل اپنے آپ کو پہچاننے، اپنی خودی کو جگانے، اور ملتِ اسلامیہ کی سربلندی کے عہد کو تازہ کرنے کا دن ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں اقبالؒ کے افکار کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
#qarizulfiqarahmadqadri

1 month ago | [YT] | 2

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

🌒 قمر در عقرب — روحانی و نفسیاتی اثرات

جب چاند (قمر) برجِ عقرب (Scorpio) میں داخل ہوتا ہے تو اسے قمر در عقرب کہا جاتا ہے۔
یہ کیفیت تقریباً اڑھائی دن تک برقرار رہتی ہے۔ اس دوران زمین پر ایک لطیف مگر جلالی اور تیز فریکوئنسی نازل ہوتی ہے، جو بظاہر منفی (Negative) اثرات رکھتی ہے، لیکن اس منفی سے مراد صرف "شر" نہیں بلکہ جلالی قوت، گرم احساسات اور روحانی کشمکش ہے۔

ہر انسان ایک ہی وقت میں ریسیور (Receiver) اور ٹرانسمیٹر (Transmitter) ہوتا ہے۔
یعنی وہ جس طرح کی کیفیت میں ہوتا ہے، وہی لہریں وصول بھی کرتا ہے اور وہی اثرات دوسروں تک منتقل بھی کرتا ہے۔

جب قمر برجِ عقرب میں ہوتا ہے تو چاند کی زمین پر پڑنے والی لطیف تاثیر ہر شخص پر مختلف انداز میں ظاہر ہوتی ہے۔
بنیادی طور پر یہ تاثیر گرم، جلالی اور ذہنی دباؤ والی ہوتی ہے، لیکن اس کا اثر انسان کی باطنی کیفیت پر منحصر ہے۔
اگر کسی کا باطن مثبت، روشن اور متوازن ہو تو یہ وقت اس کے لیے روحانی طاقت، خود آگاہی اور یکسوئی کا ذریعہ بنتا ہے۔
لیکن اگر کسی کے اندر غصہ، ضد یا اضطراب ہو تو یہی اثرات بے چینی، انا پرستی اور خودغرضی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔

🌿 اس دوران چند ضروری ہدایات:

غصے، بحث و مباحثے اور ضد سے پرہیز کریں۔

نئے کام، فیصلے یا معاہدے مؤخر کر دیں۔

ذکرِ الٰہی، مراقبہ اور خاموشی کو ترجیح دیں۔

زیادہ پانی پئیں اور نیند پوری کریں۔

منفی ماحول اور منفی لوگوں سے دور رہیں۔

یہ وقت دراصل باطنی صفائی اور روحانی خود مشاہدگی کا ہے۔
اگر صبر، سکون اور ذکر کے ساتھ گزارا جائے تو قمر در عقرب کے یہی لمحات روحانی ترقی اور باطنی بصیرت کا سبب بن سکتے ہیں۔
#zawazifapoint
#qarizulfiqarahmadqadri

2 months ago | [YT] | 4

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

حروف صوامت کی زکوۃ ادا کرنے کے بعد کیا کرنا چاہیے تاکہ ہم ان سے فائدہ اٹھائیں
میری رائے یہ ہے کہ
صرف زکوۃ ادا کرنے سے کام نہیں چلے گا
ہمیں نقش پندرہ کی زکوۃ بھی ادا کرنی چاہیے اور اس کی چاروں چالوں
اسم یا قابض کی بھی زکوۃ ادا کریں
اور پھر حروف صوامت کے خاص نقش کی بھی زکوۃ ادا کریں
اور اسے جائز جگہ استعمال کریں تو تاثیر حاصل ہوگی
غیرشرعی کام کرنے سے تاثیر ختم بھی ہو سکتی ہے
آپ کی کیا رائے ہے
قاری ذوالفقار احمد قادری صاحب جامعہ مسجد گلزار مدینہ امیر کوٹ لالہ زار کالونی حبیب آباد تحصیل پتوکی ضلع قصور پنجاب پاکستان
03009423731
#haroofetahaji
#haroofesawamat
#zawazifapoint
#qarizulfiqarahmadqadri

3 months ago | [YT] | 4

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

*پاکستان میں ماہ ربیع الاول شریف کا چاند نظر نہیں آیا
عید میلاد النبی 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہو گی*
#qarizulfiqarahmadqadri

4 months ago | [YT] | 1

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

Happy independence day 14 August 2025
From Mishal Fatima papa ki jaan
#qarizulfiqarahmadqadri

4 months ago | [YT] | 2

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

عید الاضحی: قربانی، محبت اور یکجہتی کا درس

عید الاضحی کا مقدس تہوار ہمیں اللہ کی رضا کے لیے قربانی، ایثار، اور محبت کا سبق دیتا ہے۔ یہ دن سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یادگار ہے، جو ہمیں اپنے رب کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرنے کا پیغام دیتا ہے۔۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو قبول فرمائے، ہمارے دلوں میں تقویٰ پیدا کرے اور ہمیں دین اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
عید کی خوشیاں مناتے وقت یہ یاد رکھیں کہ یہی وقت ہے دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا۔ یہی اصل عبادت اور قربانی کا مقصد ہے۔

عید الاضحٰی مبارک!
قاری ذوالفقار احمد قادری صاحب جامعہ مسجد گلزار مدینہ امیر کوٹ لالہ زار کالونی حبیب آباد تحصیل پتوکی ضلع قصور پنجاب پاکستان

03009423731

7 months ago | [YT] | 3

Qari Zulfiqar Ahmad Qadri

Jafar jhakhar Sahib boht boht Shukria
Sulaimani Aqeeq ki Tasbeeh
میرا بہت شوق تھا سلیمانی عقیق کی تسبیح ہو کافی کوشش کی نہیں ملی چند خواص بھی گزارش کی بالآخر ایک رات دل میں دعاء کی یا اللہ کوئی بندہ ادھر کا مل جائے تو اس سے گزارش کروں
علی الصبح جعفر بھائی روضہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے سامنے کھڑے نظر آئے نتیجتاً جعفر صاحب سے تسبیح سمیت ملاقات ہوئی
الحمداللہ
#qarizulfiqarahmadqadri

10 months ago | [YT] | 6