"Assalamu alaikum! Anmol Riwayti Khany mein aapka khush amdeed hai! Yahan aapko milenge naye aur dilchasp videos, jo aapke jeevan ko aur bhi rochak banayenge. Subscribe karein aur hit the notification bell taaki aap kabhi bhi hamare naye videos se door na rahein! #AnmolRiwaytiKhany
youtube.com/@Anmolriwaytikhany
Anmol Riwayeti khanay
ایک بار ایک شریر یہودی نےمحض شرارت میں ، حضرت محمد صلی الله عليه وآلہ وسلم۔ کی خدمت میں کھجور کی ایک گٹھلی پیش کی اوریہ شرط رکھتے ہوۓ کہا کہ اگرآپ آج اس گٹھلی کو مٹی اور پانی کے نیچے دبا دیں اور کل یہ ایسا تناور کھجور کا درخت بن کر زمین پر لہلہانے لگے اجس میں پھل یعنی کھجوریں بھی پیدا ہوجائیں تو میں آپکی تعلیمات پر ایمان لیے آؤں گا - گویا مسلمان ہو جاؤں گا -
رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم نے اسکی یہ شرط تسلیم کرلی اور ایک جگہ جاکر آپ صلی الله علیہ وسلم نے اس گٹھلی کو مٹی کے نیچے دبا دیا اور اس پر پانی ڈالا اور الله سبحانہ و تعالی سے دعا بھی کی اور وہاں سے واپس تشریف لیے آئے-
اس یہودی کو دنیاوی اصولوں کی کسوٹی پر یقین کامل تھا کہ ایک دن میں کسی طرح بھی کھجور کا درخت تیار نہیں ہو سکتا تھا لیکن رسول مکرم صلی الله علیہ وسلم کی ذات اقدس کی روحانیت اور اپکا اعتماد اسکے دل میں کھٹک اور خدشہ ضرور پیدا کر رہا تھا کہ کہیں کل ایسا ہو ہی نہ جایے کہ کھجور کا درخت اگ جایے اور اسے ایمان لانا پڑ جایے - اسنے اپنے اس وسوسے کو دور کرنے کے لیے پھر دنیاوی اصولوں کی مدد لی اور شام کو اس مقام پر جا کر جہاں کھجور کی گٹھلی آقا دو جہاں صلی الله علیہ وسلم نے بوئی تھی اسکو وہاں سے نکل لیا اور خوش خوش واپس آ گیا کہ اب کھجور کا نکلنا تو درکنار ، کھجور کے درخت کا نکلنا ہی محال ہے - لَیکِن وہ نہیں جانتا تھا کہ جب معاملہ الله سبحانہ و تعالی اور اسکے رسول صلی الله علیہ وسلم کے درمیان ہو تو دنیاوی اسباب بے معنی ہو جاتے ہیں -
اگلے دن آقا دو جہاں صلی الله علیہ وسلم اور وہ یہودی مقام مقررہ پر پہنچے تو وہ یہودی یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ وہاں ایک تناور درخت کھجور کے گجھہوں سے لدا کھڑا ہے - اس یہودی نے جب اسکی کھجور کو کھایا تو اسمیں گٹھلی نہیں تھی تو اسکے منہ سے بے اختیار نکلا:-
'' اسکی گٹھلی کہاں ہے '' -
مرقوم ہے کہ اس موقع پر رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ '' گٹھلی تو تم نے کل شام ہی نکال لی تھی اسلئے گٹھلی تو کھجور میں نہیں ہے البتہ تمہاری خواہش کے مطابق کھجور کا درخت اور کھجور موجود ہے - کہا جاتا ہے کہ وہ یہودی الله سبحانہ تعالی کے اذن سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے اس معجزے کو دیکھ کر مسلمان ہوگیا -
اس واقعہ کے بعد سے آج تک بغیر گٹھلی والی معجزاتی کھجور مدینہ منورہ میں خوب اگتی ہے - دوکانوں پر فروخت بھی ہوتی ہے - اس کھجور کا اصل نام '' سکھل '' ہے - اسے
'' سخل'' بھی کہتے ہیں اور اگر آپکو نام یاد نہ بھی رہے تو آپ اسے '' بے دانہ کھجور '' کہ کر بھی طلب کر سکتے ہیں -
اب بہت زیادہ علم رکھنے والے بلخوصوص '' نباتیات '' ( BOTANY) کے ماہرین یہ بھی پوچھیں گے کہ جب '' سکھل کھجور '' میں گٹھلی نہیں تو اسکی مزید کاشت چودہ سو سالوں سے کیسے ہو رہی ہے تو بتانے والوں نے بتایا ہے کہ اس کے سوکھے پتے کھجور کے باغوں میں مٹی میں مدغم ہوکر نیے پودوں کی بنیاد بن جاتے ہیں
youtube.com/@Anmolriwaytikhany
@Anmolriwaytikhany
4 days ago (edited) | [YT] | 4
View 0 replies
Anmol Riwayeti khanay
جب نیا سال یا نیا مہینہ آتا تو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی الله عنھما ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے
اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالأَمْنِ ، وَالإِيمَانِ ، وَالسَّلامَةِ ، وَالإِسْلامِ ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ ، وَجَوَازٍ مِنَ الشَّيْطَانِ
یا الله اس (نئے سال یا نئے مہینے کو ) کو ہم پر امن اور ایمان کے ساتھ اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور رحمان کی خوشنودی کے ساتھ اور شیطان سے حفاظت کے ساتھ داخل فرما
المعجم الأوسط للطبراني ٦٤١٠ صحیح
@Anmolriwaytikhany
1 week ago | [YT] | 2
View 2 replies
Anmol Riwayeti khanay
youtube.com/@Anmolriwaytikhany
1 week ago | [YT] | 2
View 2 replies
Anmol Riwayeti khanay
youtube.com/@Anmolriwaytikhany
3 weeks ago | [YT] | 4
View 0 replies
Anmol Riwayeti khanay
اللہ اپنی طلب تب دیتا ہے جب ہر طلب سے لا طلب کر دیتا ہے وہ اپنا پتہ وہاں دیتا ہے جہاں الا اپنے ہر شے کو لا کر دیتا ہے وہی ترجیح اول ہے اود جو اسے ترجیح اول کر لے وہ دنیا آخرت خوشی غمی زندگی موت جنت دوزخ عروج زوال خواہش آزمائش آسائش سے بے نیاز کر دیا جاتا ہے وہ دعووں میں نہیں ملتا وہ قربانیوں میں ملتا ہے وہ انا میں بضد ہونے پر نہیں ٹوٹ جانے پر ملتا ہے
اللہ اپنی چاہ سچ سے سچوں کو دیتا ہے سب سفر کا حصہ ہے تطہیر کا سفر خواہش کی کس گرہ کی آزمائش سے گزرے گا یہ پاکیزگی کا تقاضا طے کرتا ہے اللہ اتنا پاک ہے جسے چنتا ہے اسے پاک کر دیتا ہے پاک کس سے؟ کبھی سوچا ہے؟ وہ پاک کر دیتا ہے اپنے سوا ہر اس شے سے جو تمہارے اور اسکے درمیان حائل ہو وہ تمہیں تم سے گزار کر تمہیں خود تک لاتا ہے
@Anmolriwaytikhany
3 weeks ago | [YT] | 3
View 0 replies
Anmol Riwayeti khanay
🌸 جمعہ مبارک | Jumu’ah Mubarak 🌸
📖 قرآن کی آیات | Quranic Verses
"يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ" (سورۃ الجمعہ: 9)
اردو ترجمہ: اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔
English Translation: O you who believe! When the call is made for prayer on Friday, hasten to the remembrance of Allah and leave off trade.
"وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ" (البقرة: 43)
اردو ترجمہ: اور نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔
English Translation: And establish prayer, give zakah, and bow with those who bow [in worship].
🌹 احادیث مبارکہ | Blessed Hadiths
"خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ" (صحیح مسلم)
اردو ترجمہ: سب دنوں میں سب سے بہتر دن جمعہ کا دن ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔
English Translation: The best day on which the sun rises is Friday.
"الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ" (صحیح مسلم)
اردو ترجمہ: پانچ وقت کی نمازیں اور ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے اعمال درمیانی گناہوں کا کفارہ ہیں۔
English Translation: The five daily prayers, and from one Friday to the next, are expiations for the sins committed in between.
✨ ہدایت کی باتیں | Words of Guidance
اردو: جمعہ کا دن ایمان والوں کے لیے عید کا دن ہے۔ اس دن نماز جمعہ کی پابندی، قرآن کی تلاوت، درود شریف اور دعا بہت بڑی سعادت ہے۔ یاد رکھیں، نبی کریم ﷺ سے محبت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ پانچ وقت کی نماز باجماعت، ان کی سنتوں پر عمل اور اللہ کے حکم ماننے میں ہے۔
English: Friday is the Eid for the believers. Attending Jumu’ah prayer, reciting the Qur’an, sending blessings upon the Prophet ﷺ, and making du‘a on this day is a great virtue. True love for the Prophet ﷺ is not just in words but in performing the five daily prayers, following his Sunnah, and obeying Allah’s commands.
🌸 نتیجہ | Conclusion
اردو: جمعہ کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایمان صرف زبان سے نہیں بلکہ عمل سے ظاہر ہوتا ہے۔ نمازوں کی پابندی اور نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل ہی اصل محبت ہے۔
English: Friday reminds us that faith is not just spoken, but lived. True love is shown by establishing prayers and following the Sunnah of the Prophet ﷺ.
✨ 🌸 جمعہ مبارک | Jumu’ah Mubarak 🌸 ✨
@Anmolriwaytikhany
youtube.com/@Anmolriwaytikhany
3 weeks ago (edited) | [YT] | 3
View 0 replies
Anmol Riwayeti khanay
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌸
خود کا مقا بلہ کسی سے نا کرو تم جیسے ھو بہرین ھو 🌸
چاہے تم کتنے ہی نیک کیوں نہ بن جاؤ،
تب بھی کوئی نہ کوئی تمہیں ناپسند کرے گا!
انبیاء علیہم السلام کو بھی سب لوگوں نے پسند نہیں کیا۔
اور چاہے تم کتنے ہی بگڑ جاؤ،
تب بھی کوئی نہ کوئی تم سے محبت کرے گا!
دجال جب نکلے گا تو لاکھوں اس کے پیچھے چلیں گے!
لہٰذا:
نہ لوگوں کی محبت تمہیں مغرور کرے،
نہ ان کی نفرت تمہیں توڑ دے۔
بس!
اپنا تعلق اللّٰه سے درست رکھو اور اسی کی رضامندی کو مقصد بناؤ...
@Anmolriwayetikhany
youtube.com/@Anmolriwaytikhany
3 weeks ago (edited) | [YT] | 3
View 0 replies
Anmol Riwayeti khanay
غم دلوں کو نرم کرتا ہے
اور غم اللّٰہ کی نعمت ہے
کیونکہ اللّٰہ کا نور سخت دلوں میں نہیں سماتا ❤️
@Anmolriwaytikhany
4 weeks ago | [YT] | 3
View 0 replies
Anmol Riwayeti khanay
کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سُنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سُن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔
وَالضُّحٰى (1)
دن کی روشنی کی قسم ہے۔
وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)
اور رات کی جب وہ چھا جائے۔
اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔
زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔
تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔
جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔
بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔
کیا یقین ہونا چاہیے ؟
کہ کچھ بھی ہو۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)
آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔
ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔
ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا
جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔
ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍
کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔
جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہر تعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہوتا ہے ۔ ہر چیز دور جا رہی ہوتی ہے۔ دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھے
وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)
اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔
اصل چیز تو آخرت ہے۔
دنیا میں نہ ہو کامیابی، لیکن آخرت پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے
آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں ؟
آپ کیوں ایسے اعمال نہیں کرتے جن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،
آپ اللہ کے لیے کوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔
وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)
اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔
کیا ہوا جو ساری محنت ضائع ہوگی ؟ کیا ہوا سب نے چھوڑ دیا ؟ کیا ہوا سب کے آگے برے بن گے ؟ کیا ہوا مسلسل ناکامی ہے ؟ کیا ہوا مسلسل تنگی ہے؟ کیا ہوا کوئی راہ نظر نہیں آتی ۔
یاد رکھے ! اللہ آپکے ساتھ ہیں وہ آپکو بھولے گا نہیں۔
تو پھر کیا غم ؟ پھر کیا پریشانی ؟
تو مسکرائیے اور ہر دکھ ' درد تکلیف کو سپرد خدا کردیں پھر ایک سکون نازل ہو گا جو ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا۔ا
#AlQurankareem
@Anmolriwaytikhany
1 month ago | [YT] | 5
View 4 replies
Anmol Riwayeti khanay
Congratulations 🎉 Rani .
@Anmolriwaytikhany
1 month ago | [YT] | 6
View 0 replies
Load more