Voice of America (VOA) is the largest U.S. international broadcaster, providing news and information in more than 40 languages to an estimated weekly audience of more than 311 million people. VOA produces content for digital, television, and radio platforms. It is easily accessed via your mobile phone and on social media. It is also distributed by satellite, cable, FM and MW, and is carried on a network of more than 3,500 affiliate stations.

Since its creation in 1942, Voice of America has been committed to providing comprehensive coverage of the news and telling audiences the truth. Through World War II, the Cold War, the fight against global terrorism, and the struggle for freedom around the globe today, VOA exemplifies the principles of a free press.

VOA is part of the U.S. Agency for Global Media (USAGM), the government agency that oversees all non-military, U.S. international broadcasting. It is funded by the U.S. Congress.


VOA URDU

لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا۔ ابراہیم زدران 177 رنز کی بڑی اننگ کی مدد سے افغانستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر 325 رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بنا سکی۔ جو روٹ نے 120 رنز کی اننگ کھیلی۔ عمرزئی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شکست کے بعد انگلینڈ کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مسدود ہو گئے ہیں۔

10 months ago | [YT] | 346

VOA URDU

امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن کے لیے نئے ڈائریکٹر کے طور پر کیش پٹیل کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے ۔ کیش پٹیل انڈین نژاد امریکی ہیں اور ان کا پورا نام کشیپ پرمود ونود پٹیل ہے ۔ سینیٹ سے ان کی توثیق کے بعد، پٹیل ایف بی آئی کے نہ صرف پہلے بھارتی بلکہ ایشیائی نژاد ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

چوالیس سالہ کیش پٹیل اس سے پہلے ایک وکیل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ امریکہ کے وزیردفاع کے چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں

10 months ago | [YT] | 204

VOA URDU

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ غزہ سے متعلق انہوں نے جو منصوبہ بنایا ہے اس کے تحت فلسطینی واپس غزہ نہیں جا سکیں گے بلکہ ان کے لیے دیگر جگہوں پر نئی اور خوبصورت آبادیاں تعمیر کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ اس وقت رہنے لائق نہیں ہے، اگر وہ آج واپس غزہ آتے ہیں تو اسے تعمیر کرنے میں برسوں لگیں گے

امریکی چینل فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینیوں کی آبادکاری کے لیے مصر اور اردن کے ساتھ کوئی ڈیل کی جا سکتی ہے۔ امریکہ ان ملکوں کو اس کے بدلے سالانہ کئی ارب ڈالر دے گا۔

غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔ امریکہ، یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

حماس کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی شروع کی گئی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

10 months ago (edited) | [YT] | 276

VOA URDU

امریکی ایوان نمائندگان نے اس بل کی منظوری دے دی ہے جو ان غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کی اجازت دیتا ہے جن پر چوری کا الزام ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے منصوبے کی یہ پہلی کڑی ہے۔

اس ایکٹ’دا لیکن رائیلی ایکٹ‘ کا نام اس اسٹوڈنٹ نرس کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں ایک غیر قانونی امیگرنٹ نے گزشتہ فروری میں جارجیا میں قتل کر دیا تھا۔ ایوان نمائندگان میں اس بل کو 156 کے مقابلے میں 263 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ چھیالیس ڈیموکریٹ نے بھی اس بل کی حمایت کی۔

11 months ago | [YT] | 892

VOA URDU

اسرائیل کے چوٹی کے جنرل ہرزی ہلیوی حماس کے سات اکتوبر2023 کے حملے کو اپنی سکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مستعفی ہو گئے ہیں۔ حماس کے اس حملے میں کم ازکم 1200اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے اور 250 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
جنوبی اسرائیل میں ، حماس کے حملے کے وقت سدرن کمان کے سربراہ میجر جنرل یارون فنکلمین نے بھی استعفی دے دیا ہے۔ حماس کا یہ حملہ غزہ کی پٹی پر تقریبا سوا سال پر محیط جنگ کا سبب بنا تھا۔
اسرائیلی جنرلز کا یہ استعفی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو دن قبل ہی متحارب فریقوں کے جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا ہے۔
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق اب تک 46 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

11 months ago | [YT] | 982

VOA URDU

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے لیے حلف برداری کی تقریب، شدید سردی کی وجہ سے کیپیٹل ہل پر، روایتی انداز میں لاکھوں لوگوں کے سامنے اوپن ائر میں منعقد کرانے کی بجائے کیپیٹل روٹنڈا کے اندر شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریب کے منتظمین کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ بیس جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن میں برفانی ہواوں اور گزشتہ کئی دہائیوں میں سرد ترین اناگوریشن ڈے کے پیش نظر تقریب حلف برداری کو عمارت کے اندر منتقل کر رہے ہیں۔ ایسا آخری بار 1985 میں ہوا تھا جب صدر رونالڈ ریگن نے اپنی دوسری مدت کے لئے اوپن ائر میں حلف اٹھانا تھا لیکن سخت سردی کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب ان ڈور کر دی گئی تھی۔

11 months ago | [YT] | 1,529

VOA URDU

اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے طویل مذاکرات کے بعد ہونے والے اس معاہدے میں حماس کے زیر حراست درجنوں یرغمالوں کی مرحلہ وار رہائی، اسرائیل میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کی واپسی کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج چھ ماہ میں جزوی طور پر غزہ سے انخلا کرے گی۔ توقع ہے کہ اس معاہدے پر آنے والے دنوں میں عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

اسرائیل حماس جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں 1200 لوگ مارے گئے تھے۔ اور جواب میں اسرائیلی کاروائیوں میں اب تک چھیالیس ہزار سے زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں۔

11 months ago | [YT] | 1,783

VOA URDU

نیچے دی گئیں تصاویر سیٹلائٹ امیجز ہیں ۔ جن میں کیلی فورنیا کے علاقے لا کوسٹا بیچ، مالیبو میں آگ لگنے سے پہلے اور بعد کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا میں حکام کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس شہر میں جنگلات کی آگ کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ جب آگ پر قابو پا لیا جائے گا تب مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کا معلوم پڑ سکتا ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائیاں رات تک جاری رہیں۔ صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی ایک بریفنگ میں بتایا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے وفاقی وسائل اور اضافی فنڈنگ ​​کیلیفورنیا کو فراہم کر دی گئی ہے ۔

11 months ago | [YT] | 1,280

VOA URDU

بائیڈن انتظامیہ نے ایک وفاقی اپیل کورٹ سے کہا ہے کہ وہ نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے لیے اعتراف جرم کے بدلے عمر قید کی پلی ڈیل روک دے جس کے تحت وہ اور دو دیگر مشتبہ ملزمان سزائے موت سے بچ سکیں گے۔ محکمہ انصاف نے منگل کو دلیل دی کہ اگر 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں خالد شیخ محمد اور ان کے دو ساتھی قیدیوں کی درخواستیں قبول کر لی گئیں تو حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ نائن الیون کے دن القاعدہ کے حملوں میں تقریباً 3,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

11 months ago | [YT] | 347

VOA URDU

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹروڈو نے پیر کے روز کہا کہ اندرونی لڑائیوں کا مطلب ہے کہ وہ آئندہ الیکشن کے لیے بہترین آپشن نہیں ہیں۔ ٹروڈو نے کہا کہ انہوں نے اپنی لبرل پارٹی کے صدر سے کہہ دیا ہے کہ وہ نیا لیڈر منتخب کرنے کا عمل شروع کریں۔ گزشتہ سال کے آخر میں ان کے وزیر خزانہ کی اچانک رخصتی نے انہیں اپنی قیادت پر بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کا سامنا ہے۔ پارلیمنٹ جو 27 جنوری کو دوبارہ اپنے کام کا آغاز کرنے والی تھی، اب 24 مارچ تک معطل رہے گی۔

11 months ago | [YT] | 613