Adnan Mayar Vlogs  

Agribusiness | Agriculture | Agri-Tourism | Traveling | Adventure Rider | Hiking 🥾 | Nature Lover |


Adnan Mayar Vlogs

یہ میری ڈریم بائیک ہے! 🏍️❤️ خواب ہے کہ ایک دن اسے خریدوں اور اس پر دنیا کی سیر کروں، نئی جگہیں دیکھوں اور وہ خوبصورت سفر آپ سب کے ساتھ بانٹوں یعنی ویڈیوز بناؤ۔
مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔ اپنی محنت، اللہ تعالیٰ کے کرم اور آپ سب کی دعاؤں سے امید ہے کہ ایک دن یہ خواب حقیقت بن جائے گا، ان شاء اللہ۔ 🤲
مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے کہ اللہ تعالیٰ مجھے یہ بائیک خریدنے اور اپنا خواب پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

5 days ago | [YT] | 300

Adnan Mayar Vlogs

آج 4 اکتوبر 2026، بروز اتوار اسلام آباد ٹماٹر منڈی میں فی کلو نرخ یہ ہیں:
🍅 سپریم کوالٹی: 150 سے 160 روپے۔
🍅 سپیریئر کوالٹی: 120 سے 140 روپے۔
🍅 نارمل کوالٹی: 110 سے 120 روپے۔
عدنان مایار

1 week ago | [YT] | 137

Adnan Mayar Vlogs

🐔 راولپنڈی مرغ منڈی — آج برائلر میں تیزی
آج راولپنڈی کی ہول سیل مرغ منڈی میں برائلر مرغی کے ریٹ میں خاصی تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں برائلر مرغی کا ریٹ 13,400 روپے فی من (40 کلو) تک رہا، جو حساب سے تقریباً 335 روپے فی کلو بنتا ہے
چار نمبر چونگی، باغ سرداراں، راولپنڈی

1 week ago | [YT] | 191

Adnan Mayar Vlogs

یقین کیجیے، ایسے موسم میں مرگلہ کے پہاڑوں کا اپنا ہی مزہ ہے۔
جب آسمان پر بادل چھائے ہوں، گرج چمک ہو، بارش برس رہی ہو، تیز ہوائیں چل رہی ہوں اور سامنے مرگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں کا منظر ہو—اور ساتھ ایک ایڈونچر بائیک ہو، تو اس سے بڑھ کر ایڈونچر میرے لیے شاید کچھ نہیں۔
دنیا میں یقیناً بے شمار خوبصورت مقامات ہوں گے، لیکن میرے لیے مرگلہ ہی پوری دنیا ہے۔ شاید اس لیے کہ میں نے اسے دیکھا ہے، محسوس کیا ہے اور اس کے موسموں کے ساتھ جیا ہے۔
اور جب یہی مرگلہ بارش، بادل، گرج چمک اور ایڈونچر کے رنگ میں سامنے آتا ہے تو دل واقعی دوبارہ جوان ہو جاتا ہے۔ 🏔️🌧️🏍️

2 weeks ago | [YT] | 189

Adnan Mayar Vlogs

یہ ویتنام کا ایک نایاب اور قیمتی قہوہ ہے، جس کی ویتنام کی شاہی روایت میں خاص اہمیت رہی ہے۔ تاریخی طور پر شاہی درباروں میں خصوصی چائے اور قہوہ معزز مہمانوں، وزرا اور بیرونِ ملک سے آنے والے وفود کے لیے پیش کیا جاتا تھا۔

آج بھی یہ قہوہ اپنی نایابی اور منفرد ذائقے کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس وقت اس کی قیمت تقریباً 34 ہزار روپے فی کلو بتائی جا رہی ہے۔

2 weeks ago | [YT] | 98

Adnan Mayar Vlogs

اہم اطلاع برائے تاجروں، زمینداروں اور منڈی سے وابستہ حضرات
ڈی سی آفس میں انتظامیہ اور منڈی کے نمائندگان کے درمیان ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل اور گاڑیوں کے داخلے کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 23 ستمبر شام سے اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ کوشش کی جائے گی کہ چھوٹی گاڑیوں کو منڈی تک آنے کی اجازت دی جائے، تاہم اس حوالے سے بھی مشکلات اور پابندیاں متوقع ہیں۔

لہٰذا تمام تاجروں، زمینداروں اور مختلف منڈیوں سے اسلام آباد آنے والے خریدار حضرات سے گزارش ہے کہ اگر کسی نے پھل، سبزیاں یا دیگر زرعی اجناس منگوانی ہیں تو حتی الامکان آج رات یا کل رات تک اپنی گاڑی اسلام آباد منڈی پہنچا دیں۔

23 ستمبر کے بعد روانہ ہونے والی گاڑیوں کو اسلام آباد کے بجائے دیگر منڈیوں کی طرف بھجوانے پر غور کریں تاکہ مال راستے میں پھنسنے، خراب ہونے اور مالی نقصان سے محفوظ رہے۔

موجودہ صورتحال کے مطابق ہڑتال تقریباً پانچ سے چھ دن جاری رہنے کا امکان بتایا جا رہا ہے، تاہم حتمی مدت کے بارے میں فی الحال کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

تمام حضرات سے گزارش ہے کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خرید و فروخت اور مال کی ترسیل کا فیصلہ احتیاط سے کریں۔

شکریہ

2 weeks ago | [YT] | 110

Adnan Mayar Vlogs

🍊 کینو فارمرز کے نام ایک اہم اور حوصلہ افزا پیغام
میرے کینو فارمرز بھائیو! گھبرانے کی نہیں، سمجھداری سے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
آج کل دبئی، افغان بارڈر، مارکیٹ کی صورتحال اور مختلف افواہوں کی وجہ سے زمینداروں میں بے یقینی پائی جا رہی ہے۔ ایسے حالات میں بعض بیوپاری یا سرمایہ کار اپنے کاروباری مفاد کے تحت کم قیمت پر باغ خریدنے کے لیے زمینداروں کو جلد فیصلہ کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔
میری گزارش ہے کہ صرف افواہوں، خوف یا وقتی دباؤ کی وجہ سے اپنی سال بھر کی محنت کا فیصلہ نہ کریں۔ باغ فروخت کرنے سے پہلے موجودہ مارکیٹ ریٹ، پھل کا معیار، متوقع پیداوار، برداشت کے اخراجات، آئندہ طلب اور مختلف خریداروں کی پیشکشوں کا ضرور موازنہ کریں۔
اگر فوری مالی مجبوری نہیں ہے اور موجودہ ریٹ مناسب نہیں مل رہا تو جلد بازی کے بجائے صبر سے کام لیں۔ باغ کی اچھی دیکھ بھال جاری رکھیں، پھل کے معیار کو برقرار رکھیں اور مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے بہتر وقت کا انتظار کریں۔
یاد رکھیں، مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ہمیشہ رہتا ہے، لیکن ایک کمزور وقت کی قیمت کو پورے سیزن کی حتمی قیمت سمجھ لینا ضروری نہیں۔ ہر زمیندار اپنے حالات اور اپنی لاگت کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے۔
ہماری محنت صرف درختوں پر نہیں، ہمارے حوصلے اور صحیح فیصلوں میں بھی ہے۔
رزق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، جبکہ ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم افواہوں کے بجائے حقیقت، جذبات کے بجائے حساب، اور جلد بازی کے بجائے تدبر سے فیصلہ کریں۔
🍊 اپنی محنت کی قدر کریں۔
📊 مارکیٹ کو سمجھ کر فیصلہ کریں۔
🤝 مختلف خریداروں کے ریٹس کا موازنہ کریں۔
🌳 باغ کی دیکھ بھال جاری رکھیں۔
⏳ اور اگر حالات اجازت دیں تو مناسب وقت کا انتظار کریں۔
اللہ تعالیٰ تمام کینو فارمرز کی فصل میں برکت عطا فرمائے، محنت کا بہترین صلہ دے، کاروبار میں آسانیاں پیدا فرمائے اور سب کو مناسب، منصفانہ اور حلال منافع نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲🍊

2 weeks ago | [YT] | 83

Adnan Mayar Vlogs

پاکستانی ٹماٹر 180-190 روپے فی کلو
ایرانی ٹماٹر 150-160-170 روپے فی کلو
سبزی منڈی اسلام آباد عدنان مایار

4 weeks ago | [YT] | 233

Adnan Mayar Vlogs

🥔 اسلام آباد سبزی منڈی میں آلو کی فروخت سست
آج کل اسلام آباد سبزی منڈی میں آلو کی نکاسی سست ہے اور مال آسانی سے فروخت نہیں ہو رہا، جس کی وجہ سے آلو کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آج تقریباً 49 گاڑیاں آلو کی منڈی میں موجود تھیں۔ ایک گاڑی میں تقریباً 300 سے 350 جالیاں، جبکہ ایک جالی کا وزن تقریباً 48 سے 55 کلوگرام ہے۔
اس حساب سے آج تقریباً 8 لاکھ 20 ہزار کلوگرام، یعنی 820 ٹن کے قریب آلو بنتے ہیں۔
📊 آج کے ریٹس:
🥔 اسمی آلو: 600 سے 1,000 روپے فی جالی
🥔 ایکسپریس آلو: 1,000 سے 1,400 روپے فی جالی
مسئلہ صرف ریٹ کا نہیں، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مال کی نکاسی اور فروخت کی رفتار ہے۔ مارکیٹ میں مال موجود ہے لیکن خریدار اور اٹھاؤ نسبتاً کم ہونے کی وجہ سے تاجر پریشان ہیں۔
📍 اسلام آباد سبزی منڈی
🎥 Adnan Mayar — Sabzi Mandi Islamabad with Mayar

1 month ago | [YT] | 129

Adnan Mayar Vlogs

ایرانی ٹماٹر 120-140 روپے فی کلو
پاکستانی ٹماٹر 140-160 روپے فی کلو
سبزی منڈی اسلام آباد 10 ستمبر

1 month ago | [YT] | 104