Doctors Veterinary Clinic

I am Muhammad Shahid, a doctor of Veterinary Medicine. I am a veterinary practitioner and surgeon. My Channel is all about veterinary profession i.e treatment, insemination, Veterinary problems, veterinary solutions, profit, loss, medical cases, diseases, diagnosis, management of dairy, beef, poultry, sheep, goat etc.
Business email; mshahiduvas@gmail.com


Doctors Veterinary Clinic

السلام علیکم فارم بناتے ہوئے جانوروں کا فارم باڑا یا شیڈ بناتے ہوئے اکثر لوگ اکثر یہ غلطی کرتے ہیں کہ جانوروں کے فارم کی یا برامدے کی جو کھلی والی سائیڈ ہے وہ شمال یا مغرب کی طرف ہوتی ہے
۔ سیکنڈ ٹائم یا دن 1 بجے کے بعد دھوپ سیدھی اندر اتی ہے تو اس وقت  شیڈ کا درجہ حرارت تقریبا 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے جس سے جانوروں کو شدید مشکل پیش اتی ہے۔ 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانور کھانا کم کر دیتے ہیں اور پیداوار بھی کم دیتے ہیں تاہم 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے بعد جانور ہانپنا شروع کر دیتے ہیں اس طرح کرنا یہ چاہیے کہ شیڈ کی کھلی سائیڈ مشرق یا جنوب کی طرف رکھنی چاہیے یا اس طرح سمت کا تعین کریں کہ پچھلے ٹائم والی دھوپ ڈائریکٹ شیڈ میں نہ پڑے۔
شیڈ کی چھت تک اونچی رکھیں اونچائی کم از کم 18 فٹ ہونی چاہیے شیڈ کے ارد گرد درخت لگائیں اس سے شیڈ ٹھنڈا رہے گا پنکھے بھی جانوروں کے لیے ضروری ہیں ۔
ڈاکٹر محمد شاہد ڈی وی ایم ویٹرنری یونیورسٹی لاہور

8 months ago | [YT] | 2

Doctors Veterinary Clinic

نمکول گھر پہ بنانے کا فارمولا
6 چمچ چینی، آدھا چمچ نمک ایک لٹر پانی میں مکس کریں نمکول تیار۔
ڈائریا والے جانوروں کیلیے انتہائی ضروری ہے، دن میں دو مرتبہ دیں
کمزور جانوروں کو طاقت اور فائدہ دیتا ہے، دینا چاہیے
صحت مند جانوروں کو بھی دے سکتے ہیں
ہلہ اور گرمی کرنے والے جانوروں کو ٹھنڈا کرکے دیں۔ پورے ٹب میں زیادہ مقدار میں بنا لیں ۔
ڈاکٹر محمد شاہد
ڈی وی ایم ویٹرنری یونیورسٹی لاہور

1 year ago | [YT] | 3

Doctors Veterinary Clinic

,پاکستان میں ساہیوال گائے کا اوسط یومیہ دودھ کتنا ہے؟

2 years ago | [YT] | 0

Doctors Veterinary Clinic

بہت سی جگہوں پر اج بھی جانوروں کو بچہ دینے کے بعد جب تک وہ جیر نہ ڈالیں ان کو پانی نہیں دیا جاتا خوراک نہیں دی جاتی یا بچھڑے کو دودھ نہیں پینے دیا جاتا یہ جانوروں کے ساتھ اور بچھڑے کے ساتھ ظلم ہے یہ باتیں بنی ہوئی ہیں اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا اور الٹا اس سے فائدہ ہوتا ہے اگر اپ جانور کوخوراک دیں گے اور جانور اس حالت میں شدید پیاسا ہوتا ہے تو اس حالت میں اگر اپ پانی دیں گے اور اس سے جانور میں طاقت ائے گی اور وہ جیر جلدی ڈال دے گا اور اس کے مسائل کم ہوں گے اور دوسرا کہ اگر اپ بار بار دودھ نکالیں گے اور بچے کو دودھ پینے دیں گے تو بار بار دودھ نکالنے اور بچے کے پینے کی وجہ سے اکسیٹوسن خارج ہوتا ہے جسم کے اندر تو اکسیٹوسن جو ہے وہ جیر کو نکلنے میں مدد دیتا ہے۔ ان غلط روایات کو ختم کر دیا جائے اس کے علاوہ بچے کیلئے پیدائش کے بعدوالے پہلے دو گھنٹے انتہائی اہم ہوتے ہیں، کیوں کہ اس اس دوران بچے کو گائے کا پہلا پہلا دودھ پیٹ بھر کر پلانا بہت اہم ہوتا ہے کیوں کہ ماں کے پہلے دودھ میں بچے کیلئے قوت مدافعت کیلئے ضروری پروٹین ہوتی ہیں اور دو گھنٹے کے بعد دودھ کو جذب کرنے والے جو انتوں کے سوراخ ہیں وہ بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں. نئے سوئے ہوئے جانور کو پیٹ بھر کر سبز چارہ دینا چاہئیے اور ہو سکے تو بغیر ٹوکہ کیے ثابت چارہ بھی دینا چاہیے۔ سونے کے بعد اور سونے سے پہلے جانور چونکہ کم کھاتا ہے اس لیے جانور کو ہائی انرجیHigh energy یعنی زیادہ طاقت والی خوراک دینی چاہیے۔ جانور پر مسلسل نظر رکھیں کیوں کہ اس دوران جانور کے بیمار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
تحریر : ڈاکٹر محمد شاہد،
DVM : University of Veterinary and Animal Sciences Lahore, RVMP
Doctors Veterinary Clinic Wasende Wali, District Muzafargarh
YouTube channel: Doctors Veterinary Clinic

2 years ago | [YT] | 1

Doctors Veterinary Clinic

یہاں کچھ دلچسپ حقائق ہیں جو کتے کے بارے میں مشتمل ہیں:

کتے آپ کے احساسات کو محسوس کر سکتے ہیں۔ ان کا ذہن بہت طاقتور ہوتا ہے جو ان کو آپ کے محسوسات کی پہچان کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کتے بہت طاقتور سن سکتے ہیں۔ ان کی سماعت بندر کی سماعت سے بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہ ایک ہرٹز سے 65,000 ہرٹز تک کے آوازوں کو سن سکتے ہیں۔

کتے کا ناک بہت زیادہ حساس ہوتا ہے۔ یہ ان کو مختلف بو اور خوشبو کی پہچان کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کتے معروف ہیں اپنی وفاداری اور پیار کے لئے۔ وہ اپنے مالکوں کے لئے بہت قربانیاں کر سکتے ہیں اور ان کو دل سے محبت کرتے ہیں۔

کتے ذہنی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مالکوں کے دل کو تسکین دیتے ہیں، تنہائی سے بچاتے ہیں اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

کچھ کتے بہت انٹیلیجنٹ ہوتے ہیں اور آسانی سے تربیت پانے کے قابل ہوتے ہیں۔ یہ آسانی سے نئے حالات کو سمجھ سکتے ہیں اور اپنے مالکوں کی فرمانبرداری کر سکتے ہیں۔

کتے کا ناک ان کی مہمان نوازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ بو کی پہچان کر سکتے ہیں اور خطرناک گیسوں کو دریافت کر سکتے ہیں۔

2 years ago | [YT] | 0

Doctors Veterinary Clinic

بربادی کا پلان
جب سے پاکستان بنا ہے پاکستان کو برباد کیا جا رہا ہے پاکستان میں سرے سے کوئی بھی قانون تھیک نہیں ہے ہمارے حکمران ہی ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ بربادی کے پلان بنائے ہیں میں ثابت کر سکتا ہوں۔
آپ نے دیکھا ہوگا کہ ملک سائنس و ٹیکنالوجی سے، پروڈکشن یعنی پیداوار سے، صنعتوں سے، ایکسپورٹ سے یعنی برآمدات سے ترقی کرتے ہیں اور اس کے لیے انرجی کی ضرورت ہوتی ہے یعنی ملک کو یہ بنیادی طور پر سب سے اہم ترین چیز انرجی ہے اور ایک زرعی ملک کے لیے پانی بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح میرے ملک کی ترقی کا راز صنعت میں ذراعت میں، ڈیمز میں تھا۔۔ اب ہمیں برباد کیسے کیا گیا اور کیوں کیا گیا؟ وہ اس لئے کہ میں شروع سے ہی ہمارے ملک میں کوئی پلین، کوئی منصوبہ کوئی قانون جان بوجھ کر ٹھیک نہیں رکھا گیا۔ وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ اب آپ دیکھ لیں ملک کی ترقی اور تعلیم کے لیے صنعتیں ضروری ہیں ہمارے آس پاس کے ملک اور دنیا کے دوسرے ملک ترقی کر رہے ہیں۔موبائل کی، لوہے کی، مشینری کی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آٹو موبائل ،اور بھی بہت سی جیسے ٹیکسٹائل،لائیوسٹاک اور ایگریکلچر۔ لیکن ہم نے کیا کیا ہم نے اپنی اسٹیل مل کو تباہ کیا کیا صنعتوں کو تباہ کیا۔ اس کا ایک بہت بڑا ثبوت یہ ہے کہ انڈسٹری،پانی،خوراک کی قلت کے لیے ڈیمز ضروری ہیں بربادی کا سب سے بڑا منصوبہ ڈیمز نہ بنانا ہے کیوں کہ ڈیمز ہی کسی ملک کو سب سے زیادہ فائدہ دے سکتے ہیں جس سے مفت بجلی ملتی ہے، صنعتیں ترقی کرتی ہیں، روزگار ملتا ہے، ایکسپورٹ بھی بڑھتی ہیں ایگریکلچر بھی ترقی کرتی ہے، خوراک کی قلت نہیں ہوتی، خوشحالی آتی ہے تعلیم آتی ہے۔ تو 1960 سے ڈیمز ہی نہیں بننے دیے گئے۔ سابقہ فیملیز جو مسلسل 35 سال سے حکومتیں کر رہی ہیں ان کو الٹا بھی لٹکا دو یہ ڈیمز نہیں بننے دیں گے۔ 2018 اور 2019 میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیمز کے جو جو ہزاروں میگاواٹ کے بڑے منصوبے شروع کیے، یہ منصوبے ان لوگوں کیلئے اور ان کے پیراکاروں کیلئے موت ہیں کیوں کہ ان سے ترقی بھی ہوگی اور یہ ننگے بھی ہورہے ہیں۔ اس وقت یہ لوگ سب سے زیادہ ڈیمز کے نام سے چڑتے ہیں کیوں کہ قوم کو سب سے زیادہ فائدہ ڈیمز سے ہونا ہے ۔
کوئی ایسا قانون نہیں لایا گیا جس سے بڑے آفیسرز کی تنخواہیں مراعات مفت بجلی گھر پٹرول کم کیا جائے غریب پر بوجھ کم ڈالا جائے۔ آرمی کے اخراجات کم کیے جائیں ان کے جو بجٹ ہیں ان کے جو مفت گاڑی بجلی پیٹرول وغیرہ ہیں یہ کم کیے جائیں اور کوئی ایسا قانون لایا جائے جس سے ان کو کو دوبارہ جو ہے وہ ان آفیسرز کو کوئی عہدہ نہ دیا جائے بلکہ نوجوانوں کو دیا جائے۔ مکمل قانون ہی غلط ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ہمیں میں برباد کیوں کیا گیا؟ ان کا مقصد کیا ہے ان کا مقصد یہ تھا کہ یہ روزی روٹی میں لگے رہیں ان کے ڈالرز ہی پورے نہ ہوں۔ وہ منصوبے لائے گئے جن کو چلانے کیلئے ڈالرز کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ تھرمل پاور پراجیکٹس۔ تھرمل پاور تیل سے چلتے ہیں اور تیل خریدنے کیلئے ہمیں ڈالرز بھیک مانگنے پڑتے ہیں۔ اسی طرح میٹرو ہمیں روزانہ لاکھوں کا نقصان کر رہی ہے اور تا حیات یہ نقصان جاری رہے گا۔ یاد رہے یہ منصوبے اب بند کیے جائیں تو بھی اربوں کا نقصان ہے، چلائے جائیں تو بھی نقصان میں ہیں۔ اب ہمارے پاس تو آمدنی ہی نہیں آتی تو ہمارے پاس ڈالرز نہیں آتے۔ ہمیں ان طریقوں میں الجھایا گیا کہ منصوبے چلانے کیلئے ہم ڈالرز بھیک مانگ مانگ کر پورے کرتے رہیں اور سود دینے کے بھی پیسے نہ بچیں، پھر ملک کو ڈیفالٹ کر کے یہ باہر چلے جائیں گے کیوں کہ ان کا تو سب کچھ باہر ہے، بھیک سے کبھی کوئی ملک ترقی نہیں کرتے۔ آپ دیکھ لیں اور غور کریں ایسے منصوبے لائے گئے جو ہمیں مسلسل نقصان دیتے رہیں،۔ ایسے منصوبے نہیں لائے گئے جن سے ہماری آمدنی ہو۔
اب وہ سوال درمیان میں رہ گیا کہ ہمیں آخر برباد کیوں کیا گیا اس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں ایک تو انہوں نے ایسے منصوبے بنائے جس سے ملکی آمدنی ہونے کے بجائے نقصان ہو، وہ ہمیں روزی روٹی میں الجھا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ جس بندے کے گھر میں روٹی پوری نہ ہونا وہ نہ ہی باہر نکلتا ہے نہ وہ احتجاج میں آتا ہے اور نہ ہی اس کے بچے تعلیم حاصل کر پاتے ہیں تو روزی روٹی کے چکر میں ہم سکول یونیورسٹی اور کالج ہی نہیں جاتے اور اور ہم پڑھتے نہیں۔جب پڑھتے نہیں ہمیں آگاہی اور شعور نہیں آتا یعنی ہم جاھل رہتے ہیں تو جاھل رکھنا ان کیلئے بہت ضروری ہے شروع سے۔ اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جاھل جب ہم ہوں گے تو ہمیں حقوق و فرائض کا نہیں پتا تو ہم ان کو ووٹ دیں گے۔ اس کا اور بھی بہت بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہمارا پورے ملک میں تعلیم کا بجٹ صرف 1.7% یعنی 90 ارب روپیہ کے آس پاس ہے اور دفاعی بجٹ 10 بلین ڈالرز ہے آپ فرق دیکھیں۔ اور اس کے علاوہ سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جہاں پر تعلیم یافتہ لوگ ہوں وہاں پر پی ٹی آئی جیت جاتی ہے اب جیسا کہ جو باہر کے ملک کے شہری ہیں وہ زیادہ تر پڑھے لکھے ہیں ان کو حقوق و فرائض کا پتہ ہے وہاں انسانی حقوق پوری طرح ادا کیے جاتے ہیں۔ وہاں پر انصاف کیا جاتا ہے۔ وہاں پہ آگاہی ہے،شعور ہے تواس لیے PDM بیروں ملک رہائش پذیر لوگوں کبھی بھی ووٹ کا حق بھی نہیں دینا یہ مر بھی جائیں گے کبھی نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ووٹ صرف عمران خان کو جائیں گے۔ جہالت اور تعلیم کا فرق دیکھ لیں۔ اور اب یہ کہتے ہیں کہ وہاں بیٹھا بندہ پاکستان کے حالات سے واقف نہیں تو وہ ووٹ کیوں دے۔ تو پھر وہاں بیٹھے بندے ہمارے ملک کو کنٹرول کیوں کر رہے ہیں؟
اس کے علاوہ وہ چیزیں میں نے بہت کم ذکر کیا ہے ان چیزوں کا جیسا کہ لوٹ مار کا پیسہ باہر، ان کے خاندان باہر، علاج باہر، ان کی تعلیم باہر، سارا کچھ باہر ہے تو یہ ہمارے ملک پر حکمرانی کرنے کے قابل بھی نہیں ہیں اور باقی ساری چیزیں علیحدہ۔
لوگ سوال کرتے ہیں اور کریں گے کہ آپ ڈاکٹر ہیں آپ سیاسی باتیں کیوں کرتے ہیں؟ میں ڈاکٹر ہونے کے علاوہ اس ملک کا شہری اور مالک ہوں میں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے اور اپنے لیے اس ملک کو رہنے کے قابل بنانا چاہتا ہوں لوگوں کو آگاہی ضرور دینا چاہوں گا یہ میرا فرض ہے کہ جو چیزیں سچ ہیں وہ میں بتاؤں اب یہ 98 99 فیصد یہ چیزیں سچ ہیں اور یہی سچ ہےکہ ہم نے ترقی نہیں کی اور جان بوجھ کر جاہل، محروم، غریب، بے روزگار رکھنے کی کوشش کی گئی۔
بہت سی باتیں رہ گئی ہیں وہ پھر کبھی صحیح جیسا کہ کرپشن لوٹ مار منی لانڈرنگ اقرباپروری خاندانی سیاست یعنی تین نسلوں سے ایک ہی خاندان کو عہدے دینا وغیرہ۔ اور باقی بھی بہت سی چیزیں ہیں

بقلم ڈاکٹر محمد شاہد

2 years ago | [YT] | 0

Doctors Veterinary Clinic

اسلام علیکم
میں ڈاکٹر شاہد ہوں میں پچھلے کئی دنوں سے فارمرز کو پڑھانے کی،سمجھانے کی،آگاہی دینے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں کہ جانوروں کو کیسے پالنا ہے، کیسے دیکھ بھال کرنی ہے،جوہماری پوسٹ یا ہماری ویڈیو ہوتی ہے وہ شاٹ ہوتی ہے چھوٹی رکھنی ہوتی ہے ہم نے۔۔ تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ اس میں دلچسپی لیں اور دیکھیں تو ہم عام طور پر بتا دیتے ہیں کہ آپ نے ڈی ورمنگ (پیٹ کے کیڑوں کی دوائی) کرنی ہے خوراک دینی ہے تو سب سے زیادہ یہ سوال کیے جاتے ہیں کہ کہ ونڈہ کون سا اچھا ہے؟ ڈیورمنگ کے لئے یعنی پیٹ کی کیڑوں کی دوائی کون سی دینی ہے؟ کون سی اچھی ہے؟ کتنی پلانی چاہیے کب دینی چاہیے یہ ویڈیوز میرے یوٹیوب چینل اورمیری فیس بک پر موجود ہیں جب ہم کوئی پوسٹ بناتے تو وہ ایک جنرل، ایک عام سی چیز ہم بتاتے ہیں ایک تو میرے فیس بک اور یوٹیوب پر ان کی علیحدہ علیحدہ ویڈیوز موجود ہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ آپ دوائی اور ونڈے کیلئے اپنے ڈی وی ایم ڈاکٹر سے ڈسکس کریں وہ آپ کو بتا دیں گے، اور ہر علاقے کے لحاظ سے ونڈے, منرلز مختلف ملتے ہیں ہر جانور کے لحاظ سے مختلف ونڈا یا منرل رزلٹ دیتا ہے، آپ کے علاقے میں جو بھی ونڈہ ملتا ہے وہ آپ استعمال کر کے دیکھ لیں۔ پھر رزلٹ دیکھ لیں، رزلٹ ٹھیک نہ آئے تو تبدیل کر لیں پیٹ کے کیڑوں کی دوائی بھی اسی طرح ہر سٹور پہ ہر فارمولا نہیں ملتا۔ oxyclozanide, albendazole, oxfendazole, Levamisol زیادہ استعمال ہونے والے فارمولے ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی ہیں، وہ بھی آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ سٹور پر چلے جائیں ان کو یہ نام دکھا دیں کہ یہ ہمیں دیں۔ اور طریقہ بھی وہ بتا دیں گے۔ ان کو طریقہ استعمال کا پتہ ہوتا ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ آپ کا متعلقہ ڈی وی ایم ڈاکٹر جانوروں کو وزن اور حالت دیکھ کے طریقہ استعمال بتائے۔ اچھا تو جو لوگ ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں وہ اسی چینل پر دیکھ لیں۔

2 years ago | [YT] | 3

Doctors Veterinary Clinic

اسلام و علیکم! جانور پال حضرات کے کم منافع یا مالی نقصان اور جانوروں کے 90 فی صد سے زیادہ مسائل اور بیماریوں کی وجہ وقت پر جانوروں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی نہ پلانا، چیچڑوں سے حفاظت نہ کرنا، منرل، ڈی سی پی اور اچھی خوراک نہ دینا ہے ۔ چھوٹے وچھے وچھیوں کو ہر مہینے بعد اور بڑے گائے بھینسوں کو تین سے چھ مہینے بعد پیٹ کے کیڑوں کی دوائی پلائیں اور منرلز ڈی سی پی، نمک کے ساتھ اچھی، پوری اور متوازن خوراک دیں۔ میری اسی پروفائل کو فالو کریں اور ہر مسئلے کے متعلق ویڈیوز موجود ہیں، ملاحظہ فرمائیں۔
اگر کسی کا کوئی سوال ہے تو برائے مہربانی صرف کممنٹس میں سوال کریں، اسی پوسٹ پر یا میرے چینل کی کسی ویڈیو کے نیچے کمنٹ کریں، آپ کو جلد از جلد جواب مل جائے گا۔۔
ڈاکٹر محمد شاہد ڈی وی ایم یواس لاہور

2 years ago | [YT] | 3

Doctors Veterinary Clinic

پاکستان کے آج کے حالات کے مطابق اگر کوئی جانوروں کا کاروبار شروع کرنا چاہے تو آپ اسے کیا مشورہ دیں گے؟

2 years ago | [YT] | 1