Bazme quran official

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
آپ کاہمارے چینل میں خوش آمدید.
تلاوتِ قرآنِ کریم اور تعلیمِ قرآن کے لیےیہ ایک بابرکت چینل یہاں خوبصورت تلاوت، تجوید کے اسباق اور قرآنِ مجید کی درست قراءت کی تعلیم آسان انداز میں پیش کی جاتی ہے۔
A dedicated channel for Quran recitation and Quran learning. We provide beautiful Quran recitations, Tajweed lessons, and easy-to-follow Quran reading classes to help learners improve their recitation and understanding. May Allah accept this humble effort.
📖 Quran Recitation | 📚 Quran Classes | ✨ Tajweed Learning | 🤲 Seeking Allah's Pleasure
Thank you
مرحبًا بكم في قناتنا المتخصصة في تلاوة القرآن الكريم وتعليم القرآن والتجويد والدروس الإسلامية.
نسعى إلى نشر تعليم القرآن الكريم الصحيح ومساعدة المسلمين من جميع الأعمار على تعلم كتاب الله وتحسين التلاوة وفهم معاني القرآن الكريم.
في هذه القناة تجدون:
📖 تلاوة القرآن الكريم
📚 دروس وحلقات تعليم القرآن
✨ برامج سهلة لتعلم القرآن الكريم
لا تنسوا الاشتراك في القناة وتفعيل الجرس ليصلكم كل جديد.
جزاكم الله خيرًا وبارك فيكم


Bazme Quran official

محترم ناظرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ائیے قران کریم کی تلاوت سورۃ الکہف سے سماعت کریں
#Bazmequranofficial #livetilawat #BeautifulQuranreaction #Livesurahalkahef

6 days ago | [YT] | 20

Bazme Quran official

محترم ناظرین گرامی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج صبح 8:00بجے اس چینل پر لائیو تلاوتِ قرآنِ کریم نشر کی جائے گی آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمارے جڑیں اور قرآنِ کریم کی تلاوت سماعت فرمائیں دوستوں سے بھی شئیر کردیں ۔
جزاکم اللہ خیرا ۔
#Bazmequranofficial #Livetilawat #beautifullivequran #muftiabdussamadqasmi #Livequranreaction #Livesurahan-nisa bazmequranlivesurahnisa

3 weeks ago | [YT] | 19

Bazme Quran official

8 مئی بروز جمعہ 2026 سورۃ الکہف کی دلکش انداز اور خوبصورت لہجہ میں تلاوت لائیو گیلری میں اپلوڈ کی جا چکی ہے
قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے قلوب کو مجلہ مصفی فرمائیں
چینل کو سبسکرائب کرلیں ویڈیو کو لائیک اور شئیر ضرور کرلیں
شکریہ #Buzmequran01

2 months ago | [YT] | 35

Bazme Quran official

آج کا خاص پیغام*
محترم ناظرین کرام!
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
آج مسلمان نئے سال کی آمد پر جشن مناتا ہے کیا اس کو یہ معلوم نہیں کہ اس نئے سال کی آمد پر اس کی زندگی کا ایک برس کم ہوگیا ہے ، زندگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک بیش قیمتی نعمت ہے اور نعمت کے زائل یاکم ہونے پر جشن نہیں منایا جاتا؛ بل کہ افسوس کیا جاتاہے۔

گزرا ہوا سال تلخ تجربات، حسیں یادیں، خوشگوار واقعات اور غم و الم کے حادثات چھوڑ کر رخصت ہوجاتا ہے اور انسان کو زندگی کی بے ثباتی اور نا پائیداری کا پیغام دے کر الوداع کہتا ہے، سال ختم ہوتاہے تو حیات مستعار کی بہاریں بھی ختم ہوجاتی ہیں اور انسان اپنی مقررہ مدت زیست کی تکمیل کی طرف رواں دواں ہوتا رہتا ہے۔ اسی کو شاعر نے کہا ہے :

غافل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے منادی

گِردوں نے گھڑی عمر کی ایک اور گھٹادی

حضرت عبد اللہ ابن مسعود فرماتے ہیں کہ میں کسی چیز پر اتنا نادم اور شرمندہ نہیں ہوا جتنا کہ ایسے دن کے گزرنے پر جس کا سورج غروب ہوگیا جس میں میرا ایک دن کم ہوگیا اور اس میں میرے عمل میں اضافہ نہ ہوسکا۔(قیمة الزمن عند العلماء، ص: ۲۷)

حسن بصری  فرماتے ہیں کہ: اے ابن آدم! تو ایام ہی کا مجموعہ ہے، جب ایک دن گزرگیا تو یوں سمجھ تیرا ایک حصہ بھی گزرگیا۔(حوالہ بالا)

یہ عمر اور زندگی جو ہم کو عطا ہوئی ہے وہ صرف آخرت کی ابدی زندگی کی تیاری کی خاطر عطا ہوئی ہے کہ ہم اس کے ذریعے آنے والی زندگی کو بہتر بناسکیں اور اپنے اعمال کو اچھا بناسکیں۔

حضرت علی  فرماتے ہیں کہ یہ ایام تمہاری عمروں کے صحیفے ہیں، اچھے اعمال سے ان کو دوام بخشو۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :”مِنْ حُسْنِ إسْلاِمِ الْمَرْءِ تَرْکُہ مَالاَیَعْنِیْہِ“۔ (ترمذی ۲/۵۸ قدیمی) ترجمہ: آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ فضول چیزوں سے بچے۔
نیا سال ہمیں دینی اور دنیوی دونوں میدانوں میں اپنا محاسبہ کرنے کی طرف متوجہ کرتاہے۔ کہ ہماری زندگی کا جو ایک سال کم ہوگیا ہے اس میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟

ہمیں عبادات، معاملات، اعمال، حلال و حرام، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائے گی کے میدان میں اپنی زندگی کا محاسبہ کرکے دیکھنا چاہیے کہ ہم سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئیں؛ اس لیے کہ انسان دوسروں کی نظروں سے تو اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کو چھپا سکتا ہے؛ لیکن خود کی نظروں سے نہیں بچ سکتا؛ اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: ”حَاسِبُوْا أنْفُسَکُمْ قَبْلَ أنْ تُحَاسَبُوْا“۔ (ترمذی ۴/ ۲۴۷ ابواب الزہد، بیروت) ترجمہ: تم خود اپنا محاسبہ کرو قبل اس کے کہ تمہارا حساب کیا جائے۔

اس لیے ہم سب کو ایمان داری سے اپنا اپنا موٴاخذہ اور محاسبہ کرنا چاہیے اور ملی ہوئی مہلت کا فائدہ اٹھانا چاہیے؛ اس سے پہلے کہ یہ مہلت ختم ہوجائے ۔ اسی کو اللہ جل شانہ نے اپنے پاک کلام میں ایک خاص انداز سے ارشاد فرمایا ہے: ”وَأنْفِقُوْا مِنْ مَا رَزَقْنَاکُمْ مِنْ قَبْلِ أنْ یَأتِيَ أحَدَکُمُ الْمَوْتُ فَیَقُوْلَ رَبِّ لَوْلاَ أخَّرْتَنِيْ إلیٰ أجَلٍ قَرِیْبٍ فَأصَّدَّقَ وَأکُنْ مِّنَ الصَّالِحِیْنَ، وَلَنْ یُّوٴَخِّرَ اللہُ نَفْسًا إذَا جَاءَ أجَلُھَا وَاللہُ خَبِیْرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ“۔(سورہٴ منا فقون، آیت/ ۱۰،۱۱) ترجمہ: اور جو کچھ ہم نے تمھیں دے رکھا ہے، اس میں سے (ہماری راہ میں) اس سے پہلے خرچ کرو کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو وہ کہنے لگے اے میرے پروردگار مجھے تو تھوڑی دیر کی مہلت کیوں نہیں دیتا کہ میں صدقہ کروں اور نیک لوگوں میں سے ہوجاوٴں ۔ اور جب کسی کا وقت مقرر آجاتا ہے پھر اسے اللہ تعالی ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اللہ تعالی اچھی طرح باخبر ہے۔
عبدالصمد قاسمی

6 months ago | [YT] | 0

Bazme Quran official

گزرا ہوا سال تلخ تجربات، حسیں یادیں، خوشگوار واقعات اور غم و الم کے حادثات چھوڑ کر رخصت ہوجاتا ہے اور انسان کو زندگی کی بے ثباتی اور نا پائیداری کا پیغام دے کر الوداع کہتا ہے، سال ختم ہوتاہے تو حیات مستعار کی بہاریں بھی ختم ہوجاتی ہیں اور انسان اپنی مقررہ مدت زیست کی تکمیل کی طرف رواں دواں ہوتا رہتا ہے۔ اسی کو شاعر نے کہا ہے :

غافل تجھے گھڑیال یہ دیتا ہے منادی

گِردوں نے گھڑی عمر کی ایک اور گھٹادی

حضرت عبد اللہ ابن مسعود فرماتے ہیں کہ میں کسی چیز پر اتنا نادم اور شرمندہ نہیں ہوا جتنا کہ ایسے دن کے گزرنے پر جس کا سورج غروب ہوگیا جس میں میرا ایک دن کم ہوگیا اور اس میں میرے عمل میں اضافہ نہ ہوسکا۔(قیمة الزمن عند العلماء، ص: ۲۷)

حسن بصری  فرماتے ہیں کہ: اے ابن آدم! تو ایام ہی کا مجموعہ ہے، جب ایک دن گزرگیا تو یوں سمجھ تیرا ایک حصہ بھی گزرگیا۔(حوالہ بالا)

یہ عمر اور زندگی جو ہم کو عطا ہوئی ہے وہ صرف آخرت کی ابدی زندگی کی تیاری کی خاطر عطا ہوئی ہے کہ ہم اس کے ذریعے آنے والی زندگی کو بہتر بناسکیں اور اپنے اعمال کو اچھا بناسکیں
سال گزرنے پر احتساب ضروری ہے نہ کہ جشن وجنون وجنون ۔
عبدالصمد قاسمی

6 months ago | [YT] | 0

Bazme Quran official

محترم ناظرین کرام !
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
نہایت رنج و الم اور قلبی صدمے کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی رحمہ اللہ ابھی ابھی اپنے ربِ حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے ہیں۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور پسماندگان ،اہلِ خانہ، متعلقین، محبین اور تلامذہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائےاور امت مسلمہ کو حضرت رحمہ اللہ کا نعم البدل عطا فرمائے ۔
ہر ساتھی حسب استطاعت تلاوت درود اور دعا کا اہتمام کرکے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت فرمائے ۔
مفتی عبدالصمد قاسمی

7 months ago | [YT] | 2

Bazme Quran official

گوشۂ سیرتِ سرورِ کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حضور پرنور مدنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنو مالک ابن نجار کے محلے میں پہنچے تو بچیوں نے والہانہ استقبال کیا کہنے لگیں :
نحن جوار من بني النجار
يا حبذا محمد من جار
ہم بنو نجار کی بچیاں ہیں
کیا خوش نصیبی ہے کہ اج محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پڑوسی ہیں۔
سیرت ابن کثیر 2/274 سیرت المصطفی1/406
پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا کہ '' تمہیں مجھ سے محبت ہے ''
ان بچیوں نے کہا:
اي والله يا رسول الله
جی ہاں اے اللہ کے رسول
آقا علیہ السلام نے فرمایا:
انا واللہ احبکم
بخدا مجھے بھی تم سے محبت ہے

آقا علیہ السلام کی محبت میں پوسٹ شیئر کریں
ہمارے چینل کوسبسکرائب بھی کرلیں
جزاکم اللہ خیراً

11 months ago | [YT] | 7