Mirpurkhas vloger ہمارے چینل پر آئے تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ
عام آدمی ہوں عام آدمی کی بات کرتا ہوں
زندگی بہت مختصر ہے میرے دوست اس لئیے پیار کرتا ہوں اس چھوٹی سی زندگی میں میرے پاس نفرت کرنے کیلئے وقت نہیں ہے
ہمارے اس چینل پر میرپورخاص کے حوالے سے ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں
www.facebook.com/RjAliMunawar
RJ Ali Munawar
اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن
3 weeks ago | [YT] | 113
View 14 replies
RJ Ali Munawar
الحمدللہ! آج ہمارے یوٹیوب چینل نے پچاس ہزار مہربان سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
آغاز اس سفر کا انتہائی کسمپرسی اور بے سروسامانی میں ہوا تھا—ایک فون، کچھ خواب، اور دل میں یہ خیال کہ جو بھی کرنا ہے، وہ دیانتداری سے کرنا ہے۔
راستہ آسان نہیں تھا، مگر دل میں ایک یقین ہمیشہ زندہ رہا کہ اللہ محنت کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیتا۔
اور آج اسی یقین کی روشنی ہمیں یہاں تک لے آئی ہے—جہاں محنت کی لکیریں، صبر کی خوشبو اور اعتماد کے یہ پچاس ہزار چراغ دل کو روشنی دیتے ہیں۔
میں اس میدان میں قدم رکھنے والے ہر نئے ساتھی سے یہی کہنا چاہوں گا کہ
کام کو صرف کام نہ سمجھیں… اسے اپنا جنون بنائیں، اپنا عشق بنائیں۔
پھر نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں—وہ ہمیشہ بہترین لوٹاتا ہے، کبھی فوراً، کبھی وقت لے کر… مگر لوٹاتا ضرور ہے۔
یقیناً ان کامیابیوں میں ان ضرورت مند بے سہارا لوگوں کی دعائیں بھی شامل ہیں جن تک ہم مہربان لوگوں کی امانتیں لیکر پہنچے اور ان کی زندگی میں خوشیاں اور آسانیاں فراہم کی
میں اپنے ہر مہربان سبسکرائبر اور خصوصاً ان گمنام فرشتہ صفت لوگوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں
جنہوں نے نہ صرف ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا حوصلہ دیا
بلکہ اس سفر میں ہمیں ثابت قدم رہنے کی طاقت بھی دی۔
آج کا دن میرے لیے صرف ایک عدد نہیں… بلکہ ایک احساس ہے:
اللہ جب ساتھ ہو، نیت صاف ہو، اور قدم سچے ہوں تو منزلیں خود راستہ بنا کر سامنے آتی ہیں۔
#youtube
#50KSubscribers
1 month ago | [YT] | 183
View 37 replies
RJ Ali Munawar
صحرائے تھر میں رات گاؤں کے اس چونرے میں قیام کیا
1 month ago | [YT] | 127
View 6 replies
RJ Ali Munawar
کبھی کبھی بہت عجیب لگتا ہے
سب سے پہلے تو آپ چینل پر آکر اس ویڈیو کو دیکھیں ،
اور اگر دیکھ چکے ہیں تو براہ مہربانی اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شئیر کیجئے ،
ہاں تو کبھی کبھی عجیب یہ لگتا ہے کہ اس ویڈیو کو بنانے اور جو اس ویڈیو میں دکھایا گیا عمل ہے اس کیلئے بڑی محنت کی گئی ہے
لیکن ہماری اس ویڈیو کو دیکھا بہت کم ناظرین نے ہے ،
ہماری اس سے کم محنت میں بنائی گئی ویڈیوز کو اس سے کئی گناہ زیادہ لوگ دیکھتے ہیں ،
ہماری کمائی دو طرح سے ہوتی ہے ، ایک کمائی جس کی ہم سب کو ضرورت ہے پھر چاہے وہ امیر ہو یا غریب وہ ہے آخرت میں کامیابی اور دوسری جو اس دنیا میں زندہ رہنے کیلئے ہے وہ ہے معاشی کمائی جس سے زندہ رہنے کا سامان خریدنا ہے ،
یقیناً اللہ ہمیں آخرت میں ان اعمال کا صلہ عطا فرمائے گا جو کہ ہمارا اصل مقصد بھی ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ زندہ رہنے کیلئے کچھ اہمیت دنیاوی وسائل کی بھی ہوتی ہے ،
اگر ہماری ویڈیوز کو زیادہ لوگ دیکھیں گے تو اس سے مجھے بھی کچھ کمائی ہوگی،
تو آپ سے درخواست ہے کہ ہماری اس طرح کی ویڈیوز کو شئیر ضرور کیا کیجئے ،
بہت شکریہ،
#Helping
#Helpforneedypeople
#Deservingpeople
1 month ago | [YT] | 23
View 2 replies
RJ Ali Munawar
ایشیا کی سب سے بڑی مرچ منڈی سندھ پاکستان
2 months ago | [YT] | 138
View 7 replies
RJ Ali Munawar
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق
ساحر لدھیانوی کے اس شعر کو سامنے رکھ کر
سندھ کے ایک دور دراز گاؤں میں ایک شخص نے اپنی بیوی کی قبر پر تاج محل بنا دیا
ویڈیو عنقریب ہمارے یوٹیوب چینل پر
2 months ago | [YT] | 149
View 9 replies
RJ Ali Munawar
اسلام علیکم یوٹیوب فیملی
اللہ تعالیٰ آپ تمام ناظرین کو سلامتی عطا فرمائے آمین ،
وہ تمام لوگ جو کسی وجہ سے پریشان ہیں اللہ تعالیٰ ان کی پریشانیوں کو حل فرمائے آمین ،
ہماری یوٹیوب فیملی کی ایک ممبر جن کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت احساس والا دل بھی عطا فرمایا ہے ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے صحت و سلامتی والی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین
3 months ago | [YT] | 94
View 15 replies
RJ Ali Munawar
میرپورخاص میں منعقد یوم آزادی کی تقریب
5 months ago | [YT] | 250
View 12 replies
RJ Ali Munawar
5 months ago | [YT] | 378
View 26 replies
RJ Ali Munawar
میں اس وقت شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے سامنے موجود ہوں،
معماری و ڈیزائن
ترکی کے معمار ودات ڈالوکائے نے اسے صحرائی بدو خیمے سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیا – چھت بغیر گنبد کے، 8 رخ مخروطی شیلز پر مشتمل، اور چار 90 میٹر بلند منار ۔
گنجائش
پورے کمپلکس کی گنجائش تقریباً 300,000 افراد ہے؛ اندرونی نمازگاہ میں تقریباً 10,000، صحن اور ارد گرد کے حصوں میں ہزاروں مزید افراد ۔
فن و جمالیات
داخلے کا علاقہ امیر سادقین کی خطاطی اور موزیک، ترکی اسٹائل کا چاندی نما مینار، اور ایرانی اور یونانی سنگِ مرمر سے مزین ہے۔ مسجد کے اندر بڑا ترکی چراغِ برآمدہ بھی ہے ۔
عمرانی آثار کی پہچان
1969 میں بین الاقوامی مقابلے کے بعد فن تعمیر کا ایگا خان ایوارڈ حاصل کیا۔ 1976 میں تعمیر شروع ہوئی، 1986–88 تک مکمل ہوئی۔
6 months ago | [YT] | 251
View 14 replies
Load more