صلى الله عليه وآله وسلم ♥️


Arsh Waly

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآله وَسَلَّمَ :
حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ ✨️

رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں✨️
(سنن الترمذی -کتاب المناقب )
The Holy Prophet (ﷺ) said,
"Hussain is from me and I am from Hussain.
#arshwaly ✨️

1 month ago | [YT] | 69

Arsh Waly

باغ جنت کے ہیں بہرِ مدح خوانِ اہلبیت
تم کو مژدہ نار کا اے دشمنانِ اہلبیت

کس زباں سے ہو بیانِ عز و شانِ اہلبیت
مدح گوئے مصطفیٰ ہے مدح خوانِ اہلبیت

ان کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں
آیہء تطہیر سے ظاہر ہے شانِ اہلبیت

مصطفیٰ عزت بڑھانے کے لیے تعظیم دیں
ہے بلند اقبال تیرا دو دمانِ اہلبیت

ان کے گھر بے اجازت جبریل آتے نہیں
قدر والے جانتے ہیں قدر و شانِ اہلبیت

مصطفیٰ بائع خریدار اس کا اللہ اشتری
خوب چاندی کر رہا ہے کاروانِ اہلبیت

رزم کا میدان بنا ہے جلوہ گاہِ حسن و عشق
کربلا میں ہو رہا ہے امتحانِ اہلبیت

پھول زخموں کے کھلائے ہیں ہوائے دوست نے
خون سے سینچا گیا ہے گلستانِ اہلبیت

حوریں کرتی ہے عروسانِ شہادت کا سنگار
خوبرو دولھا بنا ہے ہر جوانِ اہلبیت

ہو گئی تحقیقِ عید، دیدِ آبِ تیغ سے
اپنے روزے کھولتے ہیں صائمانِ اہلبیت

جمعہ کا دن ہے کتابیں زیست کی طے کر کے آج
کھیلتے ہیں جان پر شہزادگانِ اہلبیت

اے شبابِ فصلِ گل یہ چل گئی کیسی ہوا
کٹ ریا ہے لہلہاتا بوستانِ اہلبیت

کس شقی کی ہے حکومت ہائے کیا اندھیر ہے
دن دھاڑے لٹ رہا ہے کاروانِ اہلبیت

خشک ہو جا خاک ہو کر خاک میں مل جا فرات
خاک تجھ پر دیکھ تو سوکھی زبانِ اہلبیت

خاک پر عباس و عثمانِ علمبردار ہیں
بیکسی اب کون اٹھائے گا نشانِ اہلبیت

تیری قدرت جانور تک آب سے سیراب ہوں
پیاس کی شدت میں تڑپے بے زبانِ اہلبیت

قافلہ سالار منزل کو چلے ہیں سونپ کر
وارثِ بے وارثوں کو کاروانِ اہلبیت

فاطمہ کے لاڈلے کا آخری دیدار ہے
حشر کا ہنگامہ برپا ہے میانِ اہلبیت

وقتِ رخصت کہہ رہا ہے خاک میں ملتا سہاگ
لو سلامِ آخری اے بیوگانِ اہلبیت

ابرِ فوجِ دشمناں میں اے فلک یوں ڈوب جائے
فاطمہ کا چاند مہرِ آسمانِ اہلبیت

کس مزے کی لذ تیں ہیں آبِ تیغِ یار میں
خاک و خوں میں لوٹتے ہیں تشنگانِ اہلبیت

باغ جنت چھوڑ کر آئے ہیں محبوبِ خدا
اے زہے قسمت تمھاری کشتگانِ اہلبیت

حوریں بے پردہ نکل آئی ہیں سر کھولے ہوئے
آج کیسا حشر ہے برپا میانِ اہلبیت

کوئی کیوں پوچھے کسی کو کیا غرض اے بیکسی
آج کیسا ہے مریض نیم جانِ اہلبیت

گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے
جانِ عالم ہو فدا اے خاندانِ اہلبیت

سر شہیدانِ محبت کے ہیں نیزوں پر بلند
اور اونچی کی خدا نے قدر و شانِ اہلبیت

دولتِ دیدار پائی پاک جانیں بیچ کر
کربلا مین خوب ہی چمکی دوکانِ اہلبیت

زخم کھانے کو تو آبِ تیغ پینے کو دیا
خوب دعوت کی بلا کر دشمنانِ اہلبیت

اپنا سودا بیچ کر بازار سونا کر گئے
کونسی بستی بسائی تاجرانِ اہلبیت

اہلِ بیتِ پاک سے گستاخیاں بے باکیاں
لعنۃ اللہ علیکم دشمنانِ اہلبیت

بے ادب گستاخ فرقے کو سنا دو اے حسؔن
یوں کہا کرتے ہیں عاشق داستانِ اہلبیت

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
وعلی الک واصحابک یا حبیب اللہ

#arshwaly ✨️

1 month ago | [YT] | 37

Arsh Waly

#Arshwaly

3 months ago | [YT] | 62

Arsh Waly

#Arshwaly

3 months ago | [YT] | 45

Arsh Waly

#Arshwaly

3 months ago | [YT] | 26

Arsh Waly

#arshwaly

4 months ago | [YT] | 183

Arsh Waly

#Arshwaly

4 months ago | [YT] | 189

Arsh Waly

Ramadan Mubarak ✨

5 months ago | [YT] | 151

Arsh Waly

#Arshwaly

5 months ago | [YT] | 234

Arsh Waly

دلیلِ قرب  فقط  ایک  سجدہِ واجب
سجودِ شوق سے ہم آج سرفراز ھوۓ
مفہوم:
عاشق اور محبوب (بندہ اور خدا) کے تعلق میں اصل چیز جھکنا ہے۔  اپنی انا چھوڑ دینا۔ سجدہ یہاں علامت ہے مکمل سپردگی اور عاجزی کی۔ یعنی جو جتنا جھکتا ہے، وہ اتنا قریب ہوتا ہے۔
جب ہم مجبوری یا رسم کے طور پر نہیں بلکہ عشق اور چاہت سے سر جھکاتے ہیں  تو ہمیں روحانی عزت اور سرخروئی ملتی ہے۔
یہ سرفرازی کوئی دنیاوی کامیابی نہیں بلکہ اندر کا سکون، روشنی اور محبت کی کیفیت ہے۔
..............
ہم اٌن کے پاس گیۓ حرفِ آرزو  بن کر
حریمِ ناز میں پہنچے تو بے نیاز ھوۓ
مفہوم:
ہم اللہ کے پاس خواہشوں اور دعاؤں کے ساتھ گئے . یعنی کچھ مانگنے، کچھ چاہنے کی حالت میں۔
لیکن جب اُس کی قربت اور محبت نصیب ہوئی تو دل اس قدر بھر گیا کہ پھر کسی چیز کی ضرورت یا طلب باقی نہ رہی۔
حضرت واصف علی واصف رح

#Arshwaly

6 months ago | [YT] | 49