۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗* ۔ *📚📜 خوبصورت بات 📜📚* ۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*خود سے وعدہ کیا کریں خود کو برائی سے خود بچایا کریں نیکی کی طرف خود لایا کریں۔"*🕊 *آپ جب تک اپنے آپ کے نگہبان نہیں بنیں گے ساری دنیا مل کر بھی آپ کا دل نہیں پھیر سکتی۔"* *اور اس معاملے میں خوش قسمت ترین ہیں وہ لوگ جو خود اپنی جنگ لڑتے ہیں۔"* *خود کو اللہ کے قریب لانے کے لئے گناہ چھوڑتے ہیں نیکی کرتے ہیں آپ اپنے آپکو خود صراط مستقیم پہ لائیں گے۔"* *تب ہی آپ کا دل ہدایت پائے گا کیونکہ ہدایت دل کی چاہ کے بغیر نہیں ملتی۔"*
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!!!! بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ محترم اصحاب آج صبح کی اس دعا میں میرے ساتھ شامل ہو جاٸیں : یا حی یا قیوم! یا رحمن یا رحیم! یا مستجیب الدعوات!
ہمیں قبول ہونے والے اعمال، اذکار، دعاؤں اور نیکیوں کی توفیق عطاء فرما. ہماری ٹوٹی پھوٹی کوششوں میں برکت ڈال دے اور اجر عظیم کے ساتھ قبولیت عطا فرما. دین دنیا اور آخرت کی خیر وبھلائی عطاء فرما. اپنے ذاکرین، شاکرین، عبادت گزار اور اطاعت گزار بندوں میں شامل فرما. یا مالک الملک! ہم سے درگزر فرما. ہم سے راضی ہو جا. ہماری آزمائش دور کرتے ہوئے خیر و عافیت عطاء فرما. حسن اخلاق و کردار عطاء فرما. ہمارے لیے حقوق الله اور حقوق العباد کی ادائیگی آسان فرما. اے میرے الله! جو حقوق میرے اور تیرے درمیان ہیں ان میں ہونے والی کمی کوتاہی كو معاف فرما. اور جو حقوق میرے اور تیری مخلوق کے درمیان ہیں، مجھے ان کی احسن ادائیگی کی ہمت عطاء فرما. ہمارے دلوں کو باہمی محبت اور ایسی وسعت دے کہ ہم لوگوں کے قصور معاف کر سکیں اور لوگ ہمیں دل سے معاف کر دیں. جانے انجانے میں ہم نے جن کے حق مارے ہیں ان کو دنیا اورآخرت میں اپنی ایسی قربت اور محبت عطاء فرما کہ قیامت کے دن ان کا کوئی حق ہم پر باقی نہ رہ سکے. آئندہ ہر کسی کے ساتھ بھلائی کرنے کی توفیق عطاء فرما. اے غفار الذنوب! ہم سے جو قصور سر زد ہو جائیں انہیں اپنی رحمت سے معاف فرما کر توبۃ النصوح کی توفیق عطاء فرما. یا الله! ہم سب کو حج و عمرہ کی سعادت عطاء فرما. دائمی پاکیزگی، اطاعت، نعمت، سکون، عافیت، صحت، ایمان، حلال رزق اور خوشیاں عطاء فرما. اور سب چیزوں کے شر سے محفوظ فرما. جو نعمتیں تو نے دے رکھی ہیں ان میں سے اپنے راستے میں خرچ کرنے کا سلیقہ عطاء فرما. اے رزاق! اتنا حلال دے کہ حرام سے بچ سکیں. اپنی عطاء کی ایسی لذت دے کہ نافرمانی سے بچ سکیں. ایسی نیکیوں کی توفیق دے کہ جہنم سے بچ سکیں. یا خیرالوارثین! ہمیں نیک، صالح، فرمانبردار، صحتمند اولادیں اور ساتھی عطاء فرما. ہماری اور ہمارے آباء کی نسلوں میں تاقیامت خیر نازل فرما. ہماری اولاد کو ہمارے لیے اور ہمیں اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنا. ہم سب کو ذہنی، جسمانی، روحانی، قلبی، ظاہری و باطنی سکون اور صحت عطاء فرما. ہر ظاہری و باطنی برائی اور گناہ سے محفوظ فرما. اپنی رحمت سے ہمیں انعام یافتہ لوگوں کا ساتھ عطاء فرما. دنیا میں خیر و برکت کا گھر عطاء فرما اورآخرت میں جنت الفردوس میں اپنی قربت والا ٹھکانہ عطاء فرما. یا رحمن! ہم سے دین و دنیا کی بھلائی کے بہترین کام لے لے. ہمیں اپنے چنے ہوئے مخلصین و مومنین میں شامل فرما. ہر لمحے، ہر نفس، ہر نعمت کی خیر عطاء فرما اور ہر شر سے محفوظ فرما. اے الله! دنیا اور آخرت میں جو بھی خیر تو ہمیں عطاء کرے ہم اسی کے محتاج ہیں. کبھی بھی، کسی لحاظ سے بھی، اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا. اے حاجت روا! جس کی جو حاجت ہو اسے پوری فرما. جو مشکل میں ہے اسے آسانیاں عطاء فرما. جو مظلوم ہیں ان کی مدد فرما. ہمیں بے کس، عاجز اور بے یار و مددگار نہ چھوڑنا. یا رحیم! ہمیں ہر دکھ، درد، ناگہانی آفت، فتنہ، مصیبت، بلا، پریشانی، حادثہ، نظر بد، برائی، گناہ، شر، نافرمانی، جھگڑا، فساد، غیبت، چغلی، بہتان تراشی، بدگمانی، تکبر، حسد، کینہ، بغض، تنہائی، مایوسی، ریاکاری، جھوٹ، شرک، منافقت، خیانت اور تنگ دلی سے محفوظ فرما. تمام زمینی، آسمانی، انسانی، حیوانی، جناتی، شیطانی اور نفسانی شرور سے محفوظ فرما. ہمارے دلوں کو شکر، زبانوں کو ذکر، نگاہوں کو امانت، خیالات کو پاکیزگی، نفس کو عاجزی، اعمال کو قبولیت اور نیتوں کو اخلاص عطاء فرما۔ ہمیں وسعتِ قلب و نظر بخش دے. درگزر کرنے، صبر و احسان کرنے والوں میں شامل فرما. یا رب العالمین! دونوں جہاں کی رسوائی سے محفوظ فرما. ہماری برائیوں کو اچھائیوں، گناہوں کو نیکیوں، جہالت کو علم اور بدبختی کو خوش بختی سے بدل دے۔ یا کریم! امت مسلمہ پر رحم فرما. دین اسلام کو تمام دنیا پر غالب فرما. اسلام اور مسلمانوں کو ایک مرتبہ پھر فتحِ مبین عطاء فرما. ہمارے ملک میں امن و امان، سلامتی فرما. ہمارے وسائل میں برکت عطاء فرما. ہمیں نیک، مخلص اور سمجھ دار حکمران عطاء فرما. ہمارے ملک کی حفاظت فرما۔ دشمن کی چالوں اور ہر شر سے محفوظ فرما. ہماری زندگی کا لمحہ لمحہ، تمام اعضاء، صلاحیتیں، نعمتیں، اولاد، مال، فرائض اور عہدے سب تیری دی ہوئی امانت ہیں. ان میں حفاظت کے ساتھ خیانت سے محفوظ فرما. یا الله! ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی ہمارے نفس کے حوالے نہ کرنا. زندگی کا جو لمحہ جس طرح گزارنا خیر ہے اور جو اقوال و اعمال تجھے پسند ہیں وہی ہمارے لیے مقدر کر دے. برائی سے بچنے اور نیکی کرنے کی قوت عطاء فرما کہ بے شک تو قادر مطلق ہے. تمام غیر مسلموں کو اسلام کی نعمت سے سرفراز فرما. جو مسلمان ہیں ان کو ایمان و استقامت دے کر اسلام کی قدردانی عطاء فرما. تمام مخلوقات اور رشتوں کو ہمارے لیے اور ہمیں ان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک اور راحت و سکون کا باعث بنا. یاالله! ہماری عبادات، اعمال، عقائد، دین، ایمان، نماز، خیالات، أعضاء، امانتوں، فرائض اور رازوں کی حفاظت فرما. ہر غم، رنج، سستی، کاہلی، بخیلی، قرض اور لوگوں کے غلبے کو دور فرما. ہمیں علمِ نافع، عملِ صالح اور نفسِ قانع کی نعمت سے سرفراز فرما. یا رازق! جو بے روزگار ہیں ان کوحلال، فراخ، آسان اور پاکیزہ رزق عطاء فرما. ہمیں دائمی، نفع مند، صدقہ جاریہ والى تجارت عطاء فرما اور فی سبیل الله خرچ کرنے کا قرینہ عطاء فرما. یاالٰہی! آخری سانس تک ایمان کامل اور صحت کامل عطاء فرما۔ بیماروں کو صحت، بے اولادوں کو صالح اولاد اور بے زوج کو نیک و صالح زوج عطاء فرما. والدین کے لیے اس فرض کی ادائیگی آسان فرما. یاالٰہی! ہمارے والدین، تمام اساتذہ، بزرگوں، تمام محسنین پر رحم فرما. بڑوں کا ادب کرنے اور چھوٹوں پر شفقت کرنے کی توفیق عطاء فرما. ہمیں حکمت و دانش عطاء فرما. صحابہ کا سا ایمان اور ذوق یقین عطاء فرما. جنت الفردوس میں انبیا کرامؑ، صدیقین، شہداء و صالحین کی رفاقت عطاء فرما. یا الله! ہم سب کو قرآن جیسی نعمت کو پڑھنے، سمجھنے، عمل کرنے، آگے پہنچا کر دنیا کے آخری کونے تک لوگوں کو کفر سے اسلام کی طرف دعوت دینے والوں میں شامل فرما. یا رحمن! ہمیں محمد ﷺ کا قابل فخر امتی بننے کی توفیق عطاء فرما. آپ ﷺ کو بلند درجات عطا فرما. آپ ﷺ کو مقام محمود اور وسیلہ عطاء فرما. ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت و حوض کوثر سے سیرابی نصیب فرما. ہر وہ خیر عطاء فرما جو انبیا ؑ و صالحین نے طلب کی. ہر اس شر سے محفوظ فرما جس سے انہوں نے پناہ چاہی. تمام فرائض و سنتوں کو بخوشی اور اخلاص سے ادا کرنے کی ہمت عطاء فرما۔ یاغفار! یا ستار العیوب! کل مومنین اور مومنات کی مغفرت فرما، ان کی قبروں کو کشادگی اور جنت کے باغات عطاء فرما. ہم تیرے عاجز و کمزور بندے ہیں تو جس کو چاہے عذاب دے اور جس کو چاہے بخش دے. یاالٰہی! ہم تجھ پر ایمان لائے ہیں، ہم کمزوروں پر رحم فرماتے ہوئے ہمیں بخش دے. ہمیں ایسا کر دے جیسا تو ہمیں دیکھنا چاہتا ہے۔ یارحمن! قیامت میں ہمارے میزان کو نیکیوں کا وزن عطاء فرما. اپنے عرش الٰہی کا سایہ پانے والے خوش نصیب لوگوں میں شامل فرما. اس دن کی گھبراہٹ، شرمندگی، انتظار، خوف، برے انجام، پیاس اور ذلت سے محفوظ فرما. یا مالک! زندگی کے آخری لمحے تک ہمارا رزق، عقل و فہم، علم اور عمل صالح فراخ رکھنا. یا الله! ہم نے گواہی دی لا الہ الا الله محمد رسول الله، ہمیں اپنے قول کی عملی تصویر کر دے. یا الٰہی! ہمیں دین کی سچی پیروی سکھا دے. نمازوں میں آنکھوں کی ٹھنڈک رکھ دے۔ یا غفار الذنوب! یا ستار العیوب! یا مالک یوم الدین! ہمیں اس دنیا سے خالی ہاتھ، نامراد نہ لوٹانا، بے آسرا نہ ہونے دینا. تو ہی دنیا اور آخرت میں آخری سہارا ہے، ہمیں بے در، بے گھر اور بےآبرو نہ ہونے دینا. یا الٰہی! ہمیں اپنی رحمت سے دائمی بخششں پانے والے اعمال نصیب فرما. ہماری خالی جھولیوں کو اپنی عنایت سے بھر دے. ہم فقیر و مفلس لوگوں کو غنی کر دے اور ہم پر اپنے فضل کے غیبی دروازے کھول دے. یا رب! یا طیب! ہمیں احسن خاتمہ، آسان حساب، اپنے دیدار کی لذت اور جنت الفردوس میں نبی ﷺ کی رفاقت نصیب فرما.
*رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ* *وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ* اے ہمارے رب! تو ہم سے قبول فرما کیونکہ تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے. اور ہماری توبہ قبول فرما کیونکہ تو ہی بہت توبہ قبول فرمانے والا نہایت رحم کرنے والا ہے.
AchieveYourDreams
Like share subscribe my channel
@AYD-AchieveYourDreams
Like share follow my TikTok account
tiktok.com/@malik1681282344919
1 year ago (edited) | [YT] | 2
View 0 replies
AchieveYourDreams
💐Allah is the greatest ❤️💐
1 year ago | [YT] | 2
View 0 replies
AchieveYourDreams
۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜 خوبصورت بات 📜📚*
۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*خود سے وعدہ کیا کریں خود کو برائی سے خود بچایا کریں نیکی کی طرف خود لایا کریں۔"*🕊
*آپ جب تک اپنے آپ کے نگہبان نہیں بنیں گے ساری دنیا مل کر بھی آپ کا دل نہیں پھیر سکتی۔"*
*اور اس معاملے میں خوش قسمت ترین ہیں وہ لوگ جو خود اپنی جنگ لڑتے ہیں۔"*
*خود کو اللہ کے قریب لانے کے لئے گناہ چھوڑتے ہیں نیکی کرتے ہیں آپ اپنے آپکو خود صراط مستقیم پہ لائیں گے۔"*
*تب ہی آپ کا دل ہدایت پائے گا کیونکہ ہدایت دل کی چاہ کے بغیر نہیں ملتی۔"*
*☚ خــوش رہیں، آباد رہیں اور خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*
@AYD-AchieveYourDreams
1 year ago | [YT] | 3
View 0 replies
AchieveYourDreams
Beautiful Flower🌹❤️🌹🌺✨🪷🌹
1 year ago | [YT] | 3
View 0 replies
AchieveYourDreams
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!!!!
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
محترم اصحاب آج صبح کی اس دعا میں میرے ساتھ شامل ہو جاٸیں :
یا حی یا قیوم!
یا رحمن یا رحیم!
یا مستجیب الدعوات!
ہمیں قبول ہونے والے اعمال، اذکار، دعاؤں اور نیکیوں کی توفیق عطاء فرما. ہماری ٹوٹی پھوٹی کوششوں میں برکت ڈال دے اور اجر عظیم کے ساتھ قبولیت عطا فرما. دین دنیا اور آخرت کی خیر وبھلائی عطاء فرما. اپنے ذاکرین، شاکرین، عبادت گزار اور اطاعت گزار بندوں میں شامل فرما.
یا مالک الملک! ہم سے درگزر فرما. ہم سے راضی ہو جا. ہماری آزمائش دور کرتے ہوئے خیر و عافیت عطاء فرما. حسن اخلاق و کردار عطاء فرما. ہمارے لیے حقوق الله اور حقوق العباد کی ادائیگی آسان فرما.
اے میرے الله! جو حقوق میرے اور تیرے درمیان ہیں ان میں ہونے والی کمی کوتاہی كو معاف فرما. اور جو حقوق میرے اور تیری مخلوق کے درمیان ہیں، مجھے ان کی احسن ادائیگی کی ہمت عطاء فرما. ہمارے دلوں کو باہمی محبت اور ایسی وسعت دے کہ ہم لوگوں کے قصور معاف کر سکیں اور لوگ ہمیں دل سے معاف کر دیں. جانے انجانے میں ہم نے جن کے حق مارے ہیں ان کو دنیا اورآخرت میں اپنی ایسی قربت اور محبت عطاء فرما کہ قیامت کے دن ان کا کوئی حق ہم پر باقی نہ رہ سکے. آئندہ ہر کسی کے ساتھ بھلائی کرنے کی توفیق عطاء فرما.
اے غفار الذنوب! ہم سے جو قصور سر زد ہو جائیں انہیں اپنی رحمت سے معاف فرما کر توبۃ النصوح کی توفیق عطاء فرما. یا الله! ہم سب کو حج و عمرہ کی سعادت عطاء فرما. دائمی پاکیزگی، اطاعت، نعمت، سکون، عافیت، صحت، ایمان، حلال رزق اور خوشیاں عطاء فرما. اور سب چیزوں کے شر سے محفوظ فرما. جو نعمتیں تو نے دے رکھی ہیں ان میں سے اپنے راستے میں خرچ کرنے کا سلیقہ عطاء فرما.
اے رزاق! اتنا حلال دے کہ حرام سے بچ سکیں. اپنی عطاء کی ایسی لذت دے کہ نافرمانی سے بچ سکیں. ایسی نیکیوں کی توفیق دے کہ جہنم سے بچ سکیں.
یا خیرالوارثین! ہمیں نیک، صالح، فرمانبردار، صحتمند اولادیں اور ساتھی عطاء فرما. ہماری اور ہمارے آباء کی نسلوں میں تاقیامت خیر نازل فرما. ہماری اولاد کو ہمارے لیے اور ہمیں اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنا. ہم سب کو ذہنی، جسمانی، روحانی، قلبی، ظاہری و باطنی سکون اور صحت عطاء فرما. ہر ظاہری و باطنی برائی اور گناہ سے محفوظ فرما. اپنی رحمت سے ہمیں انعام یافتہ لوگوں کا ساتھ عطاء فرما. دنیا میں خیر و برکت کا گھر عطاء فرما اورآخرت میں جنت الفردوس میں اپنی قربت والا ٹھکانہ عطاء فرما.
یا رحمن! ہم سے دین و دنیا کی بھلائی کے بہترین کام لے لے. ہمیں اپنے چنے ہوئے مخلصین و مومنین میں شامل فرما. ہر لمحے، ہر نفس، ہر نعمت کی خیر عطاء فرما اور ہر شر سے محفوظ فرما.
اے الله! دنیا اور آخرت میں جو بھی خیر تو ہمیں عطاء کرے ہم اسی کے محتاج ہیں. کبھی بھی، کسی لحاظ سے بھی، اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا.
اے حاجت روا! جس کی جو حاجت ہو اسے پوری فرما. جو مشکل میں ہے اسے آسانیاں عطاء فرما. جو مظلوم ہیں ان کی مدد فرما. ہمیں بے کس، عاجز اور بے یار و مددگار نہ چھوڑنا.
یا رحیم! ہمیں ہر دکھ، درد، ناگہانی آفت، فتنہ، مصیبت، بلا، پریشانی، حادثہ، نظر بد، برائی، گناہ، شر، نافرمانی، جھگڑا، فساد، غیبت، چغلی، بہتان تراشی، بدگمانی، تکبر، حسد، کینہ، بغض، تنہائی، مایوسی، ریاکاری، جھوٹ، شرک، منافقت، خیانت اور تنگ دلی سے محفوظ فرما. تمام زمینی، آسمانی، انسانی، حیوانی، جناتی، شیطانی اور نفسانی شرور سے محفوظ فرما. ہمارے دلوں کو شکر، زبانوں کو ذکر، نگاہوں کو امانت، خیالات کو پاکیزگی، نفس کو عاجزی، اعمال کو قبولیت اور نیتوں کو اخلاص عطاء فرما۔ ہمیں وسعتِ قلب و نظر بخش دے. درگزر کرنے، صبر و احسان کرنے والوں میں شامل فرما.
یا رب العالمین! دونوں جہاں کی رسوائی سے محفوظ فرما. ہماری برائیوں کو اچھائیوں، گناہوں کو نیکیوں، جہالت کو علم اور بدبختی کو خوش بختی سے بدل دے۔
یا کریم! امت مسلمہ پر رحم فرما. دین اسلام کو تمام دنیا پر غالب فرما. اسلام اور مسلمانوں کو ایک مرتبہ پھر فتحِ مبین عطاء فرما. ہمارے ملک میں امن و امان، سلامتی فرما. ہمارے وسائل میں برکت عطاء فرما. ہمیں نیک، مخلص اور سمجھ دار حکمران عطاء فرما. ہمارے ملک کی حفاظت فرما۔ دشمن کی چالوں اور ہر شر سے محفوظ فرما. ہماری زندگی کا لمحہ لمحہ، تمام اعضاء، صلاحیتیں، نعمتیں، اولاد، مال، فرائض اور عہدے سب تیری دی ہوئی امانت ہیں. ان میں حفاظت کے ساتھ خیانت سے محفوظ فرما.
یا الله! ہمیں ایک لمحے کے لیے بھی ہمارے نفس کے حوالے نہ کرنا. زندگی کا جو لمحہ جس طرح گزارنا خیر ہے اور جو اقوال و اعمال تجھے پسند ہیں وہی ہمارے لیے مقدر کر دے. برائی سے بچنے اور نیکی کرنے کی قوت عطاء فرما کہ بے شک تو قادر مطلق ہے. تمام غیر مسلموں کو اسلام کی نعمت سے سرفراز فرما. جو مسلمان ہیں ان کو ایمان و استقامت دے کر اسلام کی قدردانی عطاء فرما. تمام مخلوقات اور رشتوں کو ہمارے لیے اور ہمیں ان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک اور راحت و سکون کا باعث بنا.
یاالله! ہماری عبادات، اعمال، عقائد، دین، ایمان، نماز، خیالات، أعضاء، امانتوں، فرائض اور رازوں کی حفاظت فرما. ہر غم، رنج، سستی، کاہلی، بخیلی، قرض اور لوگوں کے غلبے کو دور فرما. ہمیں علمِ نافع، عملِ صالح اور نفسِ قانع کی نعمت سے سرفراز فرما. یا رازق! جو بے روزگار ہیں ان کوحلال، فراخ، آسان اور پاکیزہ رزق عطاء فرما. ہمیں دائمی، نفع مند، صدقہ جاریہ والى تجارت عطاء فرما اور فی سبیل الله خرچ کرنے کا قرینہ عطاء فرما.
یاالٰہی! آخری سانس تک ایمان کامل اور صحت کامل عطاء فرما۔ بیماروں کو صحت، بے اولادوں کو صالح اولاد اور بے زوج کو نیک و صالح زوج عطاء فرما. والدین کے لیے اس فرض کی ادائیگی آسان فرما.
یاالٰہی! ہمارے والدین، تمام اساتذہ، بزرگوں، تمام محسنین پر رحم فرما. بڑوں کا ادب کرنے اور چھوٹوں پر شفقت کرنے کی توفیق عطاء فرما. ہمیں حکمت و دانش عطاء فرما. صحابہ کا سا ایمان اور ذوق یقین عطاء فرما. جنت الفردوس میں انبیا کرامؑ، صدیقین، شہداء و صالحین کی رفاقت عطاء فرما. یا الله! ہم سب کو قرآن جیسی نعمت کو پڑھنے، سمجھنے، عمل کرنے، آگے پہنچا کر دنیا کے آخری کونے تک لوگوں کو کفر سے اسلام کی طرف دعوت دینے والوں میں شامل فرما.
یا رحمن! ہمیں محمد ﷺ کا قابل فخر امتی بننے کی توفیق عطاء فرما. آپ ﷺ کو بلند درجات عطا فرما. آپ ﷺ کو مقام محمود اور وسیلہ عطاء فرما. ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت و حوض کوثر سے سیرابی نصیب فرما. ہر وہ خیر عطاء فرما جو انبیا ؑ و صالحین نے طلب کی. ہر اس شر سے محفوظ فرما جس سے انہوں نے پناہ چاہی. تمام فرائض و سنتوں کو بخوشی اور اخلاص سے ادا کرنے کی ہمت عطاء فرما۔
یاغفار! یا ستار العیوب! کل مومنین اور مومنات کی مغفرت فرما، ان کی قبروں کو کشادگی اور جنت کے باغات عطاء فرما. ہم تیرے عاجز و کمزور بندے ہیں تو جس کو چاہے عذاب دے اور جس کو چاہے بخش دے.
یاالٰہی! ہم تجھ پر ایمان لائے ہیں، ہم کمزوروں پر رحم فرماتے ہوئے ہمیں بخش دے. ہمیں ایسا کر دے جیسا تو ہمیں دیکھنا چاہتا ہے۔ یارحمن! قیامت میں ہمارے میزان کو نیکیوں کا وزن عطاء فرما. اپنے عرش الٰہی کا سایہ پانے والے خوش نصیب لوگوں میں شامل فرما. اس دن کی گھبراہٹ، شرمندگی، انتظار، خوف، برے انجام، پیاس اور ذلت سے محفوظ فرما.
یا مالک! زندگی کے آخری لمحے تک ہمارا رزق، عقل و فہم، علم اور عمل صالح فراخ رکھنا.
یا الله! ہم نے گواہی دی
لا الہ الا الله محمد رسول الله، ہمیں اپنے قول کی عملی تصویر کر دے.
یا الٰہی! ہمیں دین کی سچی پیروی سکھا دے. نمازوں میں آنکھوں کی ٹھنڈک رکھ دے۔
یا غفار الذنوب! یا ستار العیوب! یا مالک یوم الدین!
ہمیں اس دنیا سے خالی ہاتھ، نامراد نہ لوٹانا، بے آسرا نہ ہونے دینا. تو ہی دنیا اور آخرت میں آخری سہارا ہے، ہمیں بے در، بے گھر اور بےآبرو نہ ہونے دینا.
یا الٰہی! ہمیں اپنی رحمت سے دائمی بخششں پانے والے اعمال نصیب فرما. ہماری خالی جھولیوں کو اپنی عنایت سے بھر دے. ہم فقیر و مفلس لوگوں کو غنی کر دے اور ہم پر اپنے فضل کے غیبی دروازے کھول دے.
یا رب! یا طیب! ہمیں احسن خاتمہ، آسان حساب، اپنے دیدار کی لذت اور جنت الفردوس میں نبی ﷺ کی رفاقت نصیب فرما.
*رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ*
*وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ*
اے ہمارے رب! تو ہم سے قبول فرما کیونکہ تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے. اور ہماری توبہ قبول فرما کیونکہ تو ہی بہت توبہ قبول فرمانے والا نہایت رحم کرنے والا ہے.
آمین یا ارحم الراحمين
آمین یا رب ذالجلال والإكرام
1 year ago | [YT] | 3
View 0 replies