Salam, Welcome to My Channel Voo lyrics... here u find urdu islamic quotes and shyari videos and islamic posts ...Subscribe now and join us on this poetic journey-where every verse tells a story, and every quote sparks inspiration. Don't forget to hit the bell icon to stay updated with our latest uploads!
Voo lyrics
ڈپریشن میں اللّٰہ کے حضور سجدہ کیا کرو ،
اور دعا کیا کرو کہ
"یااللہ تو ہی طوفان سے نجات دینے والا ہے
تُو ہی مچھلی کے پیٹ سے نکالنے والا ہے
تُو ہی یوسف علیہ السلام کو کنوئیں سے نکالنے والا ہے،
تُو ہی قیدیوں کو آزاد کرتا ہے،
تُو ہی پوری کائنات کا مالک ہے،
تُو مجھے اس مصیبت سے نجات دے جو مجھ پر میری وجہ سے آئی ہے ۔
تو اس طرح کا والہانہ سجدہ ضرور کیا کرو۔
وہی ایک آخری سہارا ہے باقی سب سہارے جھوٹے ہیں اور ساری وفائیں بے وفا ہو جاتی ہیں۔
دنیا والے تو جھکے ہوئے سر کو بھی نہیں مانتے اور ڈپریشن دیتے رہتے ہیں۔
انسان کے وجود کو کوئی قبول نہیں کرتا وہ ایسا مالک ہے کہ جس نے انسان کو تنہائی میں بھی کبھی نہیں چھوڑا اور پریشان شخص کی بات بڑی سنتا ہےاس طرح آپ کو اللہ تعالیٰ اپنی Company دے دے گا اور آپ کی ڈپریشن دور ہو جائے گی۔
اس لئے آپ تنہائی کے سجدے ، میں وفاداری اور تابعداری سے یہ دعا مانگو کہ:-
یااللہ !
اے آگ کو گلزار بنانے والے،
اس ڈپریشن کی آگ سے مجھے بچا
اے پانیوں میں راستے بنا دینے والے!
مجھے اس عذاب سے اور اس سیلاب سے بچا!
ڈپریشن ایک ایسا سیلاب ہے جو غرق کر دیتا ہے اور ایک ایسا ریگستان ہے جو جلا دیتا ہے
انسان کبھی صحرا میں جلتا ہے اور کبھی دریا میں ڈوبتا ہے
دونوں صورتوں میں ڈپریشن ہے۔ دوست دھوکہ دے جائے تب بھی ڈپریشن ہے
اس لئے آپ تلاوت کرنا شروع کر دو تو ڈپریشن ختم ہو جائے گی
درود شریف پڑھنا شروع کر دو تو ڈپریشن ختم ہو جائے گی
اللہ کے آگے Surrender کر دو تو ڈپریشن ختم ہو جائے گی..
1 month ago | [YT] | 2
View 1 reply
Voo lyrics
🙏مت پوچھو یار،، اس سے تو برداشت ہی نہیں ہوتا کہ میرے گھر کچھ اچھا پک جائے،،نظر لگا دیتی ہے میرے رزق کو۔۔۔(((( جو اچھا آپ پکائیں اس میں سے اسے بھی بھجوا دیا کریں،، نظر ختم ہوجائے گی۔۔۔ گھر سے دور رہتی ہےتو گاہے بگاہے دعوت پہ بلا کر اس کا پیٹ بھریں، پیٹ بھرے گا تو آنکھ کی بھوک آپ پر برا اثر نہیں ڈالے گی))))
🙏کتنا پیارا جوڑا تھا میرا،،، دیکھو کہاں سے پھٹا ہے،، ایسی بھوکی نظروں سے میرے سوٹ کو دیکھ رہی تھی۔۔((( ایک پیارا سا جوڑا اسے گفٹ کر دیں،، اس کی نظر کی بھوک جب ختم ہی ہوجائے گی تو لگے گی کیسے؟؟؟)))
🙏میرے بچوں کا اچھا کھانا پینا اسے تکلیف دیتا ہے،، میرے بچے اب کچھ نہیں کھاتے۔۔
((( اس کے بچوں کو نوڈلز کے پیکٹ، میکرونی کا ایک پیکٹ یا ڈبل روٹی ، جیم ، مکھن بھجوادیں،،بولیں اپنے بچوں کے لئے لائ تھی تو ان کے لئے بھی لے آئ۔۔انہیں بھی بنا کے دو۔۔وہ بچے کھائیں گے تو آپ کے بچے کی بھوک بھی کھل جائے گی)))
🙏کتنا پیارا گھر ہے میرا،،، آئئ تھی وہ،،،نظر لگا گئ۔۔۔
((( کسی مسکین، بیوہ، یتیم کے کمرے کا کرایہ آپ ادا کرنے لگ جائیں،، آپ کے گھر کی چار دیواری محفوظ رہے گی، جو نظر لگاتی یے اسی کے کرائے میں حصہ ڈال دیں🙂)))
🙏اچھا خاصا پڑھتے تھے میرے بچے،، فرسٹ آتے تھے،، دیکھو اب نالائق ہوگئے (((جس نے نظر لگائ اس کے بچوں کو کتابیں، نوٹ بکس،، پیارا اا پینسل بکس کچھ بھی لے دیں،، آپ کے بچے کی پڑھائی کو نظر نہیں لگے گی*)))
جن کی نظر نقصان دیتی ہے انہیں کی دعا فائدہ بھی دے سکتی ہے۔۔آپ فائدہ لینے والے تو بنو)۔
اللہ اللہ اللہ
3 months ago | [YT] | 10
View 0 replies
Voo lyrics
آپ نے دیکھا ہوگا کہ جو آدمی دنیا سے چلا جاتا ہے اس کی مغفرت کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں کہ اللہ درجات بلند کرے۔۔یہ درجات کیا ہیں؟؟؟
روح کے مکان کو درجات یعنی فریکوئنسی کہتے ہیں۔۔۔ بظاہر طور پر کوئ انسان جسمانی طور پر بہت سی اسائشوں میں گھرا ہوتا ہے لیکن وہ ڈیپریشن، انزائٹی کا مریض ہوتا ہے،، اس انسان کی فریکوئنسی بہت لو ہوتی یے اور فریکوئنسی جتنی لو ہو روح اتنی کمزور ہوتی ہے اور اتنے ہی مسائل پریشانیاں زندگی میں آتے رہتے ہیں
ویسے ہی لوگ آپ کو ملتے ہیں جو آپ کو تکلیف، پریشانی ، طنز، طعنے دینے والے ہوتے ہیں
یہ بھی آپ کے سول میٹ ہی ہوتے ہیں اور آپ کی روح کو وہ سب کچھ دے رہے ہوتے ہین جو اس فریکوئنسی پر مہیا ہوتا ہے۔۔
اسی طرح طاقتور اور محبت کرنے والی روح کی فریکوئنسی ہائ ہوتی ہے،، اسے وہ لوگ ملتے ہیں جو خود ہائ فریکوئنسی کی روحیں ہوتی ہیں،، اسے پیار ، محبت ، عزت دیتے ہیں۔۔یہ بھی سول میٹ ہی ہوتے ہیں۔۔
اور ایک ہی فریکوئنسی کی روحیں ایک دوسرے کی طرف کھنچتی ہیں، ملتی ہیں، محبت محسوس کرتی ہیں۔۔
ایک فریکوئنسی کی روحیں ملتی ہیں، نفرت کرتی ہیں، ایک دوسرے کو اذیت دیتی ہیں۔۔
آپ کی فریکوئنسی کیا ہے؟🙃🙃🙃🙃
الله اللہ اللہ
#surahrehmantheultimateremedy #drmuhammadjaved #mastmasthealers #ultimateremedy #surahrehman @voolyrics
5 months ago | [YT] | 21
View 0 replies
Voo lyrics
اللہ اللہ اللہ
کُھل کر دعائیں مانگیں کہ دُعا مانگنے سے دل کو تسکین ملتی ہے۔ یاد رکھیں زندگی میں بہت کچھ ایسا بھی ہوتا ہے جس پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہوتا لیکن جن حالات یا چیزوں کو تبدیل نہ کیا جا سکتا ہو انہیں ہماری دعاؤں کی فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔......!!!
کیونکہ اللہ کے لیۓ تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے نا !!!
5 months ago | [YT] | 62
View 7 replies
Voo lyrics
واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے.!
ایک جاپانی فلسفی نے کہا تھا
"اگر آپ کسی غلط ٹرین پر سوار ہو جائیں تو جتنی جلدی ممکن ہو قریبی اسٹیشن پر اُتر جائیں، کیونکہ جتنا وقت گزرے گا، واپسی کا سفر اتنا ہی مشکل اور تھکا دینے والا ہو گا۔"
پہلی بار جب یہ بات پڑھی تو ایک لمحے کے لیے چونک گیا۔ یوں لگا جیسے کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھا ہو اور آہستہ سے کہا ہو، "بس کرو، اب اُتر جاؤ." یہ محض ٹرین کی بات نہیں، زندگی کی بھی ہے۔
ہم سب کبھی نہ کبھی ایسی "ٹرین" پر
سوار ہو جاتے ہیں جو ہمارے خواب ، مزاج یا مقصد کے خلاف ہوتی ہے۔ نوکری، رشتہ، رویہ، یا حتیٰ کہ کوئی عادت... لیکن ہم ضد، انا یا خوف کی وجہ سے اگلے اسٹیشن کا انتظار کرتے رہتے ہیں، دل کو سمجھاتے ہیں کہ شاید اگلا اسٹاپ بہتر ہو۔ لیکن دل تو جانتا ہے، یہ ٹرین ہی غلط ہے۔
" اب بھی وقت ہے جلدی اتر جاؤ ۔
ورنہ واپسی کا کرایہ تمہارے حوصلے، صحت اور خوابوں سے وصول کیا جائے گا۔" لوگ مذاق اڑائیں گے، پیٹھ پیچھے باتیں کریں گے مگر دل، دماغ، روح کا بوجھ اتر جائے گا.
اگر آپ بھی کسی ایسی "ٹرین" پر ہیں،
جو آپ کو اندر سے پشیمان کر رہی ہے، تو یقین جانیے، اُترنے میں کوئی شرمندگی نہیں۔ حماقت تو وہ ہے جو مسافر اپنی ضد میں کرتا ہے کہ چلنے دو، کچھ تو بدل جائے گا۔ لیکن جو چیز اندر سے بوسیدہ ہو، وہ منزل پر پہنچ کر بھی مظبوط نہیں ہو گی۔
اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
یاد رکھیں واپسی شرمندگی نہیں، دانائی ہے۔
5 months ago | [YT] | 29
View 0 replies
Voo lyrics
غسلِ میت صرف ایک عمل نہیں بلکہ عبادت کا وہ لمحہ ہے، جب زمین پر ایک خاموش جسم ہوتا ہے اور آسمان پر فرشتے سنجیدگی سے یہ منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
جو لوگ میت کو غسل دیتے ہیں، ان کے لیے یہ لمحہ نہایت اہم ہوتا ہے۔
نرمی سے اس کے قریب جائیں، آہستہ آواز میں نام لے کر بتائیں کہ آپ اسے غسل دینے آئے ہیں، اسے تسلی دیں، حوصلہ دیں، اور بشارت دیں کہ وہ اپنے رب سے خوبصورت ملاقات کی طرف جا رہا ہے، ان شاء اللہ۔
یہ لمحہ میت کے لیے نازک ہوتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو۔
موت کے بعد پہلا مرحلہ سب کے لیے بھاری ہوتا ہے۔
جو اس لمحے کو سمجھ کر نرمی اور محبت سے پیش آتا ہے، وہ اللہ کا خاص بندہ ہوتا ہے۔
ممکن ہو تو میت کو سینے سے لگا لو، ہاتھ تھام لو، پیشانی چومو جیسے وہ زندہ ہو… کیونکہ حقیقت میں وہ سن رہا ہوتا ہے، صرف بول نہیں سکتا۔
پانی کی گرمی بھی وہی رکھو جو زندگی میں اسے پسند تھی، تاکہ راحت محسوس کرے۔
سب سے اہم بات… اس کے ستر کی حفاظت کرو۔
اتنی احتیاط سے غسل دو کہ تمہاری نظر بھی بلاوجہ نہ پڑے۔
حرکات میں نرمی ہو، لمس میں سکون ہو، دل میں خشیت ہو۔
یہ وہ لمحات ہیں جب ایک مؤمن اپنے سب سے عظیم سفر، اپنے رب کی ملاقات کے لیے تیار ہو رہا ہوتا ہے۔
اکثر نیک لوگوں کے جسم سے ایسی خوشبو آتی ہے اور چہرے پر ایسی روشنی ہوتی ہے کہ غسل دینے والے کا دل کہتا ہے، کاش میں جان سکوں وہ کس طرف جا رہا ہے…
واقعی خوش نصیب ہیں وہ جنہیں اللہ نے شرعی طریقے سے غسل دینا سکھایا،
اور وہ بھی جو ان لمحات میں اللہ سے ڈرتے ہیں، کیونکہ یہاں انسان تو نہیں دیکھتا مگر اللہ کی نگاہ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
اور یاد رکھو… جیسا کرو گے ویسا ہی تمہارے ساتھ ہو گا۔
اللّٰہم ارزقنا حسن الخاتمہ
اللّٰہم اجعلنا ممن یخشاک بالغیب و یحسن العمل فی السر والعلن
اللّٰہم ہمیں حسنِ خاتمہ عطا فرما
آمین یا رب العالمین..
6 months ago | [YT] | 16
View 0 replies
Voo lyrics
ایمان کہتے ہیں یقین کے آخری درجے کو،، یقین محکم،، جس میں کوئ شک و شبہ نا ہو،، جیسے ہم سب کااللہ ہر ایمان ہے کہ اللہ ہے، ہمیں جنت دوزخ پر ایمان ہے، سزاجزا پر ایمان ہے۔۔۔ شیطانیت کہتے ہی شک و شبے کو ہیں، وسوسے کو، وہم کو، ڈر کو ، خوف کو۔شیطان کوئ مخلوق نہیں بلکہ منفی سوچ کو کہتے ہیں۔۔ آپ اپنے اردگرد دیکھ لیں کہ جو لوگ جتنے وہم کے مریض ہوتے ہیں یا نفسیاتی مرض کا شکار ہوتے ہیں، ڈرتے ہیں، خوفزدہ ہیں ان لوگوں کے گھر میں صفائ کا بہت مسئلہ ہوتاہے،، وہ اپنی صفائ کا خیال بھی نہیں رکھتے،، لہذا شیطانیت ان پر مسلط ہوتی ہے،، وہ مزید گندے ہوتے چلے جاتے ہیں اور مزید وہم اور وساوس کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں۔۔
اسی لئے ڈاکٹر صاحب بار بار کہتے یں کہ خود سے پیار کرو،، خود سے پیار میں اپنے جسم کی صفائی بھی شامل ہے اور حب آپ مزید تسبیحات اور وظائف کرتے ہیں تو پھر صفائ دل اور روح کی بھی ضروری ہوجاتی ہے۔۔۔
صاف رہیں تاکہ شیطانیت سے محفوظ رہیں۔۔پھر دیکھیں کہ جادو تھا یا اپنی گندگی 🙂
اللہ اللہ اللہ
8 months ago | [YT] | 11
View 0 replies
Voo lyrics
ہم کیوں قبرکی نعمتوں کےبارےمیں بات نہی کرتے، ہم یہ کیوں نہیں کہتےکہ وہ سب سے بہترین دن ہوگاجب ہم اپنےرب سے ملیں گے۔ہمیں یہ کیوں نہی بتایاجاتاکہ جب ہم اس دنیاسےکوچ کریں گےتوہم ارحم الراحمین کےدونوں ہاتھ میں ہوں گے،وہ رحمان جوماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےایک جانور کودیکھاجواپناپاوں اپنےبچےپررکھنےسے بچارہی تھی،توآپ نےصحابہ سےفرمایا"بےشک ہمارارب ہم پراس ماں سےبھی زیادہ مہربان ہے"
کیوں ہمیشہ عذاب قبرکی باتیں ہورہی ہیں،کیوں موت سے ہمیں نفرت دلائی جارہی ہےاوراس سےڈرایاجارہاہے،یہاں تک کہ ہمیں پختہ یقین ہوگیاکہ ہمارارب ہمیں مرتےہی ایساعذاب دےگاجس کاتصوربھی نہی کیاجاسکتا۔
ہم کیوں اس بات پرمصرہیں کہ ہمارارب ہمیں صرف عذاب ہی دےگا،ہم یہ کیوں نہی سوچتےکہ ہمارارب ہم پررحم کرےگا۔
ہم یہ بات کیوں نہی کہتے کہ جب قبرمیں مومن صالح سےمنکرنکیرکی سوال جواب ہوجائےتوہمارارب کہےگا"میرےبندےنےسچ کہا،اس کےلئےجنت کابچھونابچھاو،اس کوجنت کےکپڑے پہناواورجنت کی طرف سےاس کےلئےدروازہ کھول دواوراس کوعزت کے ساتھ رکھو۔پھروہ اپنامقام جنت میں دیکھےگاتواللہ سےگڑگڑاکردعاکرےگا:پروردگارقیامت برپاکرتاکہ میں اطمینان کےساتھ جنت چلاجاوں۔(احمد،ابوداوود)
ہم یہ بات کیوں نہی بتاتے کہ ہماراعمل صالح ہم سےالگ نہ ہوگااورقبرمیں ہمارامونس اورغمخوارہوگا۔
جب کوئی نیک آدمی وفات پاجاتاہےتواس کےتمام رشتہ دارجودنیاسےچلےگئےہوں گے،ان کی طرف دوڑیں گےاورسلام کریں گے۔اس ملاقات کےبارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ "یہ ملاقات اس سے کہیں زیادہ خوشی کی ہوگی جب تم دنیامیں اپنےکسی عزیزسےطویل جدائی کےبعد ملتے ہو۔اوروہ اس سےدنیاکےلوگوں کے بارےمیں پوچھیں گے۔ان میں سےایک کہےگااس کوآرام کرنےدویہ دنیاکےغموں سےآیاہے۔(صحیح الترغیب لالبانی)
موت دنیاکےغموں اورتکلیفوں سے راحت کاذریعہ ہے۔صالحین کی موت درحقیقت ان کےلئے راحت ہے۔اس لئے ہمیں دعاء سکھائی گئی ہے ۔۔اللھم اجعل الموت راحة لنا من كل الشر..اے اللہ موت کوہمارےلئےتمام شروں سےراحت کاذریعہ بنادے۔
ہم لوگوں کویہ کیوں نہی بتاتے کہ موت زندگی کادوام ہےاوریہ حقیقی زندگی اورہمیشہ کی نعمتوں کادروازہ ہے۔
ہم یہ حقیقت کیوں چھپاتے ہیں کہ روح جسم میں قیدی ہےاوروہ موت کےذریعےاس جیل سےآزاد ہوجاتی ہےاورعالم برزخ کی خوبصورت زندگی میں جہاں مکان وزمان کی کوئی قید نہی ہے،رہناشروع کرتی ہے۔
ہم کیوں موت کورشتہ داروں سےجدائی،غم اوراندوہ کےطورپرپیش کرتے ہیں،کیوں نہ ہم یہ سوچھتےکہ یہ اپنے آباواجداد،احباب اورنیک لوگوں سےملاقات کاذریعہ ہے۔
قبرسانپ کامنہ نہی ہےکہ آدمی اس میں جائگااورسانپ اس کوچباتارہےگابلکہ وہ توحسیناوں کاعروس ہےجوہمارےانتظارمیں ہے۔
اللہ سےنیک امیدرکھواوراپنےاوپرخوف طاری مت کرو ۔
ہم مسلمان ہیں،کافرنہی ہیں اسلئےہم اللہ کی رحمت سے دورنہی پھینک دئےگئےہیں۔
اللہ نے ہمیں عذاب کے خاطرپیدانہی کیاہے۔اللہ نےہمیں بتایاہےکہ وہ ہم سے کیاچاہتاہےاورکیانہی چاہتااورہم اچھی طرح جانتےہیں کہ اللہ کی رضاکےکام کون سے ہیں اورناراضگی کےکون سےہیں اورہم دنیا میں آزادہیں جوچاہے کریں۔
"اللھم اجعل خیراعمالناخواتیمھاوخیر اعمارنااواخرھاوخیرایامنایوم ان نلقاک"
اےاللہ ہمارےاعمال کاخاتمہ بالخیرکریں،ہماری آخری عمرکوبہترین بنادیں اورسب سے بہترین دن وہ جس دن آپ سے ملاقات ہوگی آمین.
11 months ago | [YT] | 117
View 0 replies
Voo lyrics
غیبت اور وائٹ سیل
میں دماغ کی کارکردگی پر ایک ریسرچ ویڈیو دیکھ رہی تھی
اور اسی ویڈیو میں ایک پوائنٹ پر بتایا گیا کہ جب ہم کسی کی برائی یا غیبت کرتے ہیں تو ہمارے جسم پر اس کا کیا اثر ہوتاہے۔
چونکہ ہم سب کافی ماڈرن ہو چکے ہیں اور ہمیں جب تک کسی بھی چیز کی سائنسی وجہ نہیں ملتی ہم کم ہی اس پر یقین کرتے ہیں تو میں بھی سائنسی ریزن تو چاہتی تھی
ورنہ جیسے بانو قدسیہ کہتی ہیں کہ جب تک کسی بھی تحقیق پر انگریز یا غیر ملکی کے نام کا ڈھپہ نہ لگا ہو
ہم یقین ہی نہیں کرتے۔
تو بتایا گیا کہ *جیسے ہی ہم کسی بھی انسان کے بارے میں منفی بات سوچتے ہیں*
ٹھیک اسی وقت، اسی لمحے میں *ہمارے دماغ کی بائیو کیمسٹری بدل جاتی ہے اور ہمارا دما غ ایک کروسٹول نامی ہارمون ریلیز کرتاہے۔(اسی سکینڈ، اسی لمحے میں)۔*
یہ کروسٹول انسان کے دفاعی سسٹم پر حملہ کرتاہے، اور یہ سسٹم کمزور ہونے لگتا ہے
*ٹھیک اسی عمل کے ساتھ انسان کے جسم کے وائٹ سیل ختم ہونے لگتے ہیں*
جو لوگ تھوڑا بہت کینسر کے بارے میں جانتے ہیں
وہ وائٹ سیل کی اہمیت کو سمجھتے ہوں گے۔
کینسر کا علاج کیمیو تھراپی سے ہوتاہے۔
کیمیو کا عمل شروع ہوتے ہی جسم میں وائٹ سیل ختم ہونے لگتے ہیں
اور یہ بہت خطرناک صورتحال ہوتی ہے۔
اب تھوڑا سا غور کریں کہ کینسر کے سیلز بہت اسٹرونگ ہوتے ہیں، کہ انہیں ختم کرنے کے لیے مریض کے جسم میں ”لاوا‘‘ انڈیلا جاتاہے۔
کیمیو کو لاوے یا آگ سے تشبیہ دی جاتی ہے۔
اب یہ لاوا کینسر کے سیل کے ساتھ ساتھ وائٹ سیل بھی کھا جاتاہے
تو *جب انسان عیب جوئی، چغلی یا برائی کرتاہے تو اپنے اندر ایک ایسی آگ انڈیلتا ہے جو اسے ایسا شدید نقصان پہنچاتی ہے کہ اس کی جان ہی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔* دفاعی سسٹم کے کمزور ہونے کا ایک سادہ سا لیکن گہرا مطلب یہ ہے کہ آپ ”بیمار“ ہونے کے لیے تیار ہیں
اور بیمار ہونے کی صورت میں جلدی ٹھیک نہیں ہوں گے۔کیونکہ جسم کا نظام آپ نے خود کمزور کر لیا
اسے دیمک کے ہاتھوں حوالے کر دیا
جس نے اسے ”کھا“ لیا۔
اب یاد کریں کہ *ہمارے مذہب نے کیا کہا ہے؟*
کہ جب تم نے کسی کی *غیبت کی تو مردہ گوشت کھایا۔* کسی بھی ڈاکٹر سے پوچھ لیں کہ *مردہ گوشت کھانے کے انسانی جسم پر کیا نقصان* ہوتے ہیں
*وہ بتا دے گا کہ اس کا کیا مطلب ہوتاہے۔*
یہ ہوا جسمانی نقصان
جو سائنس کی ترقی کے ساتھ ساتھ اور واضح ہوتا چلا جائے گا۔
میرا یقین ہے کہ اس کے روحانی نقصان بھی بے شمار ہوں گے۔
جیسے کہ *جو شخص بہت زیادہ غیبت کرتا ہے اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔*
ابراہیم بن ادھم رح سے لوگوں نے پوچھا کہ حضرت ہم دعا کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتیں۔
کہا *تم اپنے عیبوں کو پیچھے ڈالتے ہو اور دوسروں کے عیبوں کو سامنے لاتے ہو۔*
حضرت شیخ سعدی رح کا کہنا ہے کہ ”میں بچپن میں بڑا عبادت گذار و شب بیدار تھا۔
ایک رات میں اپنے والد محترم کی خدمت میں حاضر تھا۔ ساری رات آنکھوں آنکھوں میں کٹ گئی اور مسلسل تلاوتِ قرآن اور عبادتِ خدا میں مشغول رہا
مگر میرے اردگرد لوگوں کی ایک جماعت بڑے آرام سے سورہی تھی
ان لوگوں کا اس طرح بے فکر سونا مجھے برا معلوم ہوا اور میں نے اپنے والد سے شکایت کی کہ یہ لوگ تو ایسے سوگئے ہیں جیسے مر گئے ہوں
کوئی بھی عبادت کے لیے بیدار نہیں ہوتا۔
والد صاحب نے جواب دیا بیٹا! اچھا ہوتا کہ تو بھی سوجاتا تاکہ دوسروں کی غیبت نہ کرتا۔“ٌ
(گلستان سعدی)
*ہم ایسے ماحول میں زندہ ہیں جہاں ہم نے غیبت کوگوسپ* یا ڈسکشن کا نام دے دیا ہے کہ میں برائی تو نہیں کر رہا
میں تو بس تذکرہ کر رہا ہوں۔
لوگوں کی تصویریں اور خبریں پوسٹ کر کے دعوت عام دی جاتی ہے کہ آئیں ان کی عیب جوئی کریں اس کی صورتوں میں عیب نکالیں۔
یو ٹیوب پر لوگوں نے پورے پورے چینل”گوسپ“ کے نام پر کھول لیے ہیں
جنہیں ہم سب دیکھ رہے ہیں۔ *ہم سب اپنی زندگیاں، صحت، دماغی کارکردگی اپنے ہاتھوں خراب کر رہے ہیں، اور بڑے شوق سے کر رہے ہیں۔*
11 months ago | [YT] | 34
View 1 reply
Voo lyrics
""شکر والا تکالیف کا اعلان نہ کرے""
"" تو یہ شکر کی انتہائی شکل ہے"""
""یعنی تجھے تکلیف ہے
""اور ساری دنیا کو نظر آ رہی ہے،
""اللہ کو تو اس تکلیف کا پہلے ہی پتہ ہے
""" کیونکہ وہی تو تکلیف بھیجنے والا بے ،"""
"" تو تکلیف کا اظہار نہ کرنا شکر کے درجے میں داخل ہونے کے برابر ہے -"""
""لہذا اپنی تکلیف کا اظہار نہ کرنا""
"" بلکہ جو تکلیف ہے اسے دل میں رکھنا - ""
"اس لیے پہلی بات یہ ہے کہ
"""تو تکلیف کو برداشت کرے تو یہ آدھا شکر ہے
"" اور پھر تکلیف پر مسرت کر "
"""کیونکہ اللہ کو یہی پسند ہے،""
"" یہ چھٹی خود اس نے لکھی ہے، ""
""کسی زمانے میں اس نے راحت کی چھٹی لکھی تھی
جو تمہیں بڑی پسند آئی ،""
"" اور اب یہ تکلیف والی چھٹی اس کی لکھی ہوئی ہے- ""
"""تو یہ چھٹی آ گئ ہے"
"" اس کو بھی پسند کر -""
"وہ بھی قبول کر -""
""اس میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے - ""
""تو یہ شکر کے درجے ہیں""
""شکر کرنے والا انسان اپنی نعمتوں میں،
جو اس کے پاس ہیں ،
" ان میں دوسروں کو شریک کرنا پسند کرے گا ، "
""ان لوگوں کو شریک کرے گا
جو اس نعمت سے محروم ہیں -"""
"" تو شکر کی صحیح تعریف کیا ہے؟
"" اپنی آسائشوں میں ،
"" اپنے پاس حاصل ہونے والی نعمتوں میں
"" ان لوگوں کو شریک کرنا
"" جن کے پاس یہ آسائشیں اور نعمتیں نہیں ہیں۔۔۔""
""شکر کی ایک اور کیفیت یہ ہوتی ہے
""کہ انسان جو ہے
"""وہ ہمہ حال سجدے کی کیفیت میں رہے """
سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
11 months ago | [YT] | 113
View 0 replies
Load more