بھول ہو جاتی ہے یوں طیش میں آیا نہ کرو فاصلے ختم کرو بات بڑھایا نہ کرو یہ نگاہیں یہ اشارے یہ ادائیں توبہ ان شرابوں کو سر عام لٹایا نہ کرو شام گہری ہو تو کچھ اور حسیں ہوتی ہے سایۂ زلف کو چہرے سے ہٹایا نہ کرو کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
نہ چھیڑو ہمیں ہم ستائے ہوئے ہیں بہت زخم سینے پہ کھائے ہوئے ہیں ستم گر ہو تم خوب پہچانتے ہیں تمہاری اداؤں کو ہم جانتے ہیں دغا باز ہو تم ستم ڈھانے والے فریب محبت میں الجھانے والے یہ رنگیں کہانی تمہی کو مبارک تمہاری جوانی تمہی کو مبارک ہماری طرف سے نگاہیں ہٹا لو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو زنجیر میں زلفوں کی پھنس جانے کو کیا کہیے دیوانہ میرا دل ہے دیوانے کو کیا کہیے سنبھالو ذرا اپنا آنچل گلابی دکھاؤ نہ ہنس ہنس کے آنکھیں شرابی سلوک ان کا دنیا میں اچھا نہیں ہے حسینوں پہ ہم کو بھروسہ نہیں ہے اٹھاتے ہیں نظریں تو گرتی ہیں بجلی ادا جو بھی نکلی قیامت ہی نکلی جہاں تم نے چہرے سے آنچل ہٹایا وہیں اہل دل کو تماشہ بنایا کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
خدا کے لیے ہم پہ ڈورے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو آوارہ ہوئی جاتی ہے زلفوں کو سنبھالو دل میرا الجھ جائے گا یہ جال نہ ڈالو کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
اپنی اس زلف پریشاں کو سنبھالو ورنہ ایسے گستاخ کو ہم چوم لیا کرتے ہیں کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گئے کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
سدا وار کرتے ہو تیغ وفا کا بہاتے ہو تم خون اہل وفا کا یہ ناگن سی زلفیں یہ زہریلی نظریں وہ پانی نہ مانگے یہ جس کو ڈس لے وہ لٹ جائے جو تم سے دل کو لگا لے پھر حسرتوں کا جنازہ اٹھائے ہے معلوم ہم کو تمہاری حقیقت محبت کے پردے میں کرتے ہو نفرت کہیں اور جا کے ادائیں اچھالو کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
یہ جھوٹی نمائش یہ جھوٹی بناوٹ فریب نظر ہے نظر کی لگاوٹ یہ سنبل سے گیسو یہ عارض گلابی زمانے ملائیں گے اک دن خرابی فناؔ ہم کو کر دے نہ یہ مسکرانا ادا کافرانہ چلن ظالمانہ دکھاؤ نہ یہ عشوہ و ناز ہم کو کسی اور پر زلف کا جال ڈالو سکھاؤ
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
2 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
پلٹ کے دیکھ رہا ہے جو آنکھ بھر کے مجھے
غمِ جدائی صلہ دے گیا گزر کے مجھے
میں خواب ڈھونڈنے نکلی تھی گرد لے آئی
سراب دیکھنے آئے ہیں عمر بھر کے مجھے
میں سن رہی ہوں صدائیں اداس رستوں میں
پکارتی ہیں خزائیں بکھر بکھر کے مجھے
مرے وجود کے پاتال میں گزیدہ ہیں
جو خواب بیچ رہے ہو ادھر ا'دھر کے مجھے
نہ جانے کون سے وقتوں میں کھو گئیں ہم سے
بلا رہیں ہیں بہاریں جو بن سنور کے مجھے
شائستہ مفتی
#shaistamufti. #urdupoetrylines. #urduforum. #goodvibesonly. #urdushairi. #loveyouzindagi. #urdupoetry. @highlight
2 months ago | [YT] | 0
View 1 reply
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
وہ تَہی دَست بھی کیا خوب کہانی گَر تھا
باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لا دیتا تھا
ہنساتا تھا مجھ کو تو پھر وہ رُلا بھی دیتا تھا
کر کے وہ مجھ سے اکثر وعدے بُھلا بھی دیتا تھا
بے وفا تھا بہت مگر دل کو اچھا لگتا تھا
کبھی کبھار باتیں محبت کی سُنا بھی دیتا تھا
کبھی بے وقت چلا آتا تھا ملنے کو
کبھی قیمتی وقت محبت کے گنوا بھی دیتا تھا
تھام لیتا تھا میرا ہاتھ کبھی یوں ہی خود
کبھی ہاتھ اپنا میرے ہاتھ سے چھڑا بھی لیتا تھا
عجیب دھوپ چھاؤں سا مزاج تھا اُس کا
معتبر بھی رکھتا تھا نظروں سے گرا بھی دیتا تھا...!
پروین شاکر
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
جلووں کو ترے دیکھ کے جی چاہ رہا ہے
آنکھوں میں اتر آئے مرا کیفِ نظر بھی
واعظ نہ ڈرا مجھ کو قیامت کی سحر سے
دیکھی ہے ان آنکھوں نے قیامت کی سحر بھی
اُس دل کے تصدق جو محبت سے بھرا ہو
اُس درد کے صدقے جو ادھر بھی ہو اُدھر بھی
جگر مراد آبادی
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
یہ دل یہ پاگل دل میرا کیوں بجھ گیا آوارگی
اس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ھوا آوارگی
کل شب مجھے بے شکل کی آواز نے چونکا دیا
میں نے کہا تو کون ھے اس نے کہا آوارگی
لوگو بھلا اس شہر میں کیسے جئیں گے ھم جہاں
ھو جرم تنہا سوچنا لیکن سزا آوارگی
یہ درد کی تنہائیاں یہ دشت کا ویراں سفر
ھم لوگ تو اکتا گئے اپنی سنا آوارگی
اک اجنبی جھونکے نے جب پوچھا میرے غم کا سبب
صحرا کی بھیگی ریت پر میں نے لکھا آوارگی
اس سمت وحشی خواھشوں کی زد میں پیمان وفا
اس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی
کل رات تنہا چاند کو دیکھا تھا میں نے خواب میں
محسنؔ مجھے راس آئے گی شاید سدا آوارگی
سید مُحسن نقوی
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
مرزا غالب
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں
کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں
ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے
ہم کو ان سے وفا کی ہے امید
جو نہیں جانتے وفا کیا ہے
ہاں بھلا کر ترا بھلا ہوگا
اور درویش کی صدا کیا ہے
جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے
میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔ
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گے
وہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آ کر
کیا جانئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے
خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
ڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقۂ یاراں میں بھی محتاط رہا کر
اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسنؔ
دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بجھا کر
محسنؔ نقوی~
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
زخم کو پُھول تو صَرصَر کو صبا کہتے ہیں
جانے کیا دور ہے کیا لوگ ہیں کیا کہتے ہیں
کیا قیامت ہے کہ جِن کے لیے رُک رُک کے چلے
اب وہی لوگ ہمیں ، آبلہ پا کہتے ہیں
کوئی بتلاؤ کہ اِک عُمر کا بِچھڑا محبوب
اتفاقاً کہیں مِل جائے تو ، کیا کہتے ہیں
یہ بھی اندازِ سُخن ہے کہ جفا کو تیری
غمزہ و عشوہ و ، انداز و ادا کہتے ہیں
کیا تعجُب ہے کہ ہم اہلِ تمنا کو فرازؔ
وہ جو محرومِ تمنا ہیں بُرا کہتے ہیں...!
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
بھول ہو جاتی ہے یوں طیش میں آیا نہ کرو
فاصلے ختم کرو بات بڑھایا نہ کرو
یہ نگاہیں یہ اشارے یہ ادائیں توبہ
ان شرابوں کو سر عام لٹایا نہ کرو
شام گہری ہو تو کچھ اور حسیں ہوتی ہے
سایۂ زلف کو چہرے سے ہٹایا نہ کرو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
نہ چھیڑو ہمیں ہم ستائے ہوئے ہیں
بہت زخم سینے پہ کھائے ہوئے ہیں
ستم گر ہو تم خوب پہچانتے ہیں
تمہاری اداؤں کو ہم جانتے ہیں
دغا باز ہو تم ستم ڈھانے والے
فریب محبت میں الجھانے والے
یہ رنگیں کہانی تمہی کو مبارک
تمہاری جوانی تمہی کو مبارک
ہماری طرف سے نگاہیں ہٹا لو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
زنجیر میں زلفوں کی پھنس جانے کو کیا کہیے
دیوانہ میرا دل ہے دیوانے کو کیا کہیے
سنبھالو ذرا اپنا آنچل گلابی
دکھاؤ نہ ہنس ہنس کے آنکھیں شرابی
سلوک ان کا دنیا میں اچھا نہیں ہے
حسینوں پہ ہم کو بھروسہ نہیں ہے
اٹھاتے ہیں نظریں تو گرتی ہیں بجلی
ادا جو بھی نکلی قیامت ہی نکلی
جہاں تم نے چہرے سے آنچل ہٹایا
وہیں اہل دل کو تماشہ بنایا
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
خدا کے لیے ہم پہ ڈورے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
آوارہ ہوئی جاتی ہے زلفوں کو سنبھالو
دل میرا الجھ جائے گا یہ جال نہ ڈالو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
اپنی اس زلف پریشاں کو سنبھالو ورنہ
ایسے گستاخ کو ہم چوم لیا کرتے ہیں
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں
لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گئے
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
سدا وار کرتے ہو تیغ وفا کا
بہاتے ہو تم خون اہل وفا کا
یہ ناگن سی زلفیں یہ زہریلی نظریں
وہ پانی نہ مانگے یہ جس کو ڈس لے
وہ لٹ جائے جو تم سے دل کو لگا لے
پھر حسرتوں کا جنازہ اٹھائے
ہے معلوم ہم کو تمہاری حقیقت
محبت کے پردے میں کرتے ہو نفرت
کہیں اور جا کے ادائیں اچھالو
کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو
یہ جھوٹی نمائش یہ جھوٹی بناوٹ
فریب نظر ہے نظر کی لگاوٹ
یہ سنبل سے گیسو یہ عارض گلابی
زمانے ملائیں گے اک دن خرابی
فناؔ ہم کو کر دے نہ یہ مسکرانا
ادا کافرانہ چلن ظالمانہ
دکھاؤ نہ یہ عشوہ و ناز ہم کو
کسی اور پر زلف کا جال ڈالو
سکھاؤ
2 months ago | [YT] | 1
View 2 replies
SULAIMAN SHAH OFFICIAL
بچھڑ کر بھی محبت کے زمانے یاد رہتے ہیں
اجڑجاتی ہے محفل اور چہرے یاد رہتے ہیں
میں خوشبو کی مدد سے آپ کو پہچان لیتا ہوں
نشے میں بھی مجھے اپنے پرائے یاد رہتے ہیں
سمندر کی نظر پھیلاؤ پر مرکوز رہتی ہے
میں دریا ہوں مجھے اپنے کنارے یاد رہتے ہیں
خدا نے یہ صفت دنیا کی ہر عورت کو بخشی ہے
کہ وہ پاگل بھی ہو جائے تو بیٹے یاد رہتے ہیں
شگفتہ لوگ بھی ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں اندر سے
بہت روتے ہیں وہ جن کو لطیفے یاد رہتے ہیں
#منور_رانا
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more